Friday, January 21, 2011

Journalists in Pakistan remain under threat

--Pakistan must take immediate steps to rein in police and government agencies that threaten reporters. Two cases in recent days--those of journalists Hafiz Imran and Umar Cheema--demonstrate how reporting on stories that are critical of the authorities can bring officials' wrath down on reporters.

"It's deeply disturbing to hear that journalists are receiving death threats under Pakistan's new civilian government, just as they did under the former military regime," said Bob Dietz, the Committee to Protect Journalists' Asia program coordinator. "Abductions, threats and intimidation are increasingly commonplace at both the local and federal levels."

Hafiz Imran, an Urdu-language television reporter for the Dunya News media organization, told CPJ that he fled Pakistan about two weeks ago after receiving anonymous death threats over the phone, which were directed at him and his family. He also told CPJ that a group of more than 10 men, including several dressed in police uniforms, visited his house on the night of August 29 and threatened his life.

"I was thrown against a wall and severely beaten when they came to my home," Imran told CPJ in Urdu during a phone conversation on Monday from Sharjah, a coastal city in the United Arab Emirates. He did not tell CPJ his immediate plans, but said he worries that returning to Pakistan would mean getting arrested by police who were displeased with his reporting.

Imran had reported extensively on the August 15 public killing of two brothers in his home town of Sialkot in Pakistan's Punjab province, pressing the police and courts to solve the case. The case received wide coverage in Pakistan and internationally.

Umar Cheema, who was abducted, beaten, and humiliated over the weekend of September 4 and 5 in Islamabad, told CPJ Monday that he was tailed by a black Land Rover on Friday night in Islamabad for more than 20 minutes. He managed to lose his pursuers when he pulled into a dense housing development in a suburb south of Islamabad, he said.

"They were clearly trying to intimidate us," Cheema told CPJ. "They made sure we knew they were there." Cheema believes that Pakistani authorities were following him to learn new whereabouts, since he moved into a new house after his abduction to protect his family. His wife, two-year-old son, parents and sister were in the car with him on the evening of the pursuit.

Cheema has kept his assault case in front of the public by speaking frankly about the brutal treatment he suffered at the hands of his captors. Two government panels are investigating his abduction: a Joint Investigation Team (JIT) and a Judicial Commission. The JIT has the power to bring criminal charges, but its investigations seem likely to end without reaching any firm conclusions, Cheema told CPJ.

"I have some hope for the Judicial Commission, but I hope I am not being overly optimistic," he told CPJ. The commission, he added, seems likely to conclude its deliberations in a month or so. Though the commission cannot bring criminal charges, it can refer its findings to the government for further legal action.

Cheema and much of the Pakistani media community blame government security agencies, including the powerful Inter Services Intelligence group, for his abduction.

.ترکی پاکستانی ٹےکسٹائل مصنوعات کی اےک اہم منڈی ہےغلام مصطفی چوہدری

سےالکوٹ:صدر سےالکوٹ چےمبر آف کامرس اےنڈ انڈسٹری غلام مصطفی چوہدری نے برادر ملک ترکی کی جانب سے پاکستانی گارمنٹس پر درآمدی ڈےوٹی کو 9 % سے بڑھا کر 52 % اور گرے فےبرک پر 6.4% سے 35%کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کےا ہے۔انہوں امپورٹ ڈیوٹی مےں غےرمعمولی اضافے کو انتہائی غےر دوستانہ فعل اور پاکستان کی ٹےکسٹائل انڈسٹری کے لئے تباہ کن قرار دےا۔انہوں نے مزید کہا کہ ترکی کی حکومت اےک طرف پنجاب حکومت سے سرماےہ کاری کو بڑھانے پر بات چیت کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف گارمنٹس اور فےبرک کی پاکستان سے درآمد پر بھاری ڈیوٹی عائدکر دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی مےں ہوشربا اضافہ نہ صرف بےن الاقوامی تجارتی اصولوں کے منافی ہے بلکہ ورلڈ ٹرےڈ آرڈر کی بھی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی پاکستانی ٹےکسٹائل مصنوعات کی اےک اہم منڈی ہے۔جہاں پاکستان سالانہ 341.6ملین امریکی ڈالر کی ٹےکسٹائل مصنوعات برآمد کر رہا ہے۔جبکہ ترکی ےورپی ممالک تک رسائی کےلئے اہم بےن الاقوامی راستہ ہے۔ صدر چےمبر نے کہا کہ ترکی کی جانب سے پاکستانی ٹےکسٹائل مصنوعات پر امپورٹ ڈےوٹی مےں اس قدر اضافہ پاکستان سے برآمدات مےں کمی کا باعث بنے گا اور پاکستانی معیشت کےلئے نقصان دہ ثابت ہو گا۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:پاکستان مسلم لےگ (ن) کے رہنما چوہدری محسن اقبال آف بھابھڑےانوالہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لےگ (ن) پاکستان کے غےور عوام کے حقوق کے تحفظ کی خاطر مےدان عمل مےں اُتر کر اپنی خدمات کے سفر کو جاری و ساری رکھے ہوئے ہے ۔ مسلم لےگ (ن) ملک کو بابائے قوم کا حقےقی ملک بنانے کی خاطر مسلسل جدوجہد کررہی ہے ان خےالات کا اظہار انہوںنے گذشتہ روز صحافےوں سے بات چےت کرتے ہوئے کےا ۔انہوںنے کہا کہ مسلم لےگ (ن) عوام اور ملک کی خےر خوہاں جماعت ہے جس نے ملک کانام روشن کرنے کا اٹل ارادہ کررکھا ہے اور مےاں برادران کے سچے جذبات اور ملک پاکستان کےلئے دل مےں والہانہ محبت اس ملک کے غےور عوام کےلئے نےک نامی کا پےش خےمہ ثابت ہوگی اور صوبہ پنجاب مسلم لےگ (ن) کا مضبوط ترےن قلعہ بن چکا ہے ۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ: انجمن طلباء اسلام کے 44 واں یوم تاسیس کے موقع پر سالار طلباء چوہدری مزمل گوجر نے کہا کہ یہ ہفتہ سماجی خدمت کے نام پر گزارا جائے گا۔ انہوں نے طلباء اساتذہ اور صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور نفسانفسی کے اس دور میں انسانیت اپنی قدر کھو چکی ہے ۔ان حالات کو پیش نظر رکھتے ہوئے انجمن طلباء اسلام سابقہ ادوار کیطرح ملک بھر میں ہر ساخ ،یونٹ ،تحصیل اور اضلاع کی سطح پر بلڈ کیمپ لگا ئے گی۔کارکنان انجمن اپنے قریبی ہسپتالوں میں جا کر مریضوں میں پھل، پھول تقسیم اور عیادت کر یں گئے۔سالار طلباء نے کہا کہ ہفتہ میں ایک یوم توقیر اساتذہ اور ایک یوم رفقاء انجمن اور ایک یوم جیلوں میں کارکنان انجمن کے ساتھ منائے گی اور انھیں تحائف پیش کریں گئے۔انہوں نے کہا کہ کارکنان انجمن ٹی ایم اے کے ملازمین کے ساتھ ملکرایک یوم صفائی کے طور پر منائے گی تاکہ عوام میں شعور بیدار ہو۔تقریب سے پروفیسر جاوید اختر ،پروفیسر یاسین،جواد گجر،عثمان بھٹی،ضیغم جٹ نے بھی خطاب کیا۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:پاکستان کونسل فار سو شل ویلفیئر اینڈ ہیومن رائٹس کے چیئر مین محمد اعجاز نوری ، ایگزٹیو ڈائر یکٹر منصور احمد، ڈائریکٹرز محمد رمضان، شکیل یونس، سابق وائس چیئر مین سیالکوٹ کنٹونمنٹ بورڈ سیالکوٹ مشتاق احمد قاردی نے سیالکوٹ بار کے نو منتخب صدر خالد علی چوہدری، سیکرٹری با ر آر کے اسلام، جو ائنٹ سیکرٹری اشتیاق بٹ اور دیگر عہدران کو جتنے پر مبارکباد دی ہے اور اُمید ظاہر کی ہے کہ سیالکوٹ با رکے نئے عہد ران وکلا کے مسا ئل کے حل ، عدلیہ کی آزادی اور لوگوں کے حقوق کے حصول کے لیے بھر پور کردار ادا کریں گے۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:صدر پاکستان آصف علی زرداری کی طرف سے جاری کردہ نوٹےفکےشن پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔تفصےلات کے مطابق 1993سے1996مےں وفاقی اداروں مےں جو لوگ بھرتی ہوئے ےا بحال ہوئے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اُن کے سلسلہ مےں نوٹےفکےشن جاری کےا تھا کہ اُنہےں بقاےا جات ادا کئے جائےں۔ےہ نوٹےفکےشن صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اگست 2010؁ء کو جاری کےا لےکن ابھی تک کسی ملازم کی نہ تو سروس رےگولر ہوئی اور نہ ہی اُنہےں بقاےا جات ملے ہےں ۔متاثرےن نے افسران بالا کو درخواستےں دے رکھی ہےں لےکن افسران نے متاثرےن کا مسلہ حل کرنے کے بجائے درخواستےں دبا رکھی ہےں۔پےپلز رائٹس آرگنائزےشن کے چےئر مےن عدنان رحمان نے صدر پاکستان آصف علی زرداری سے مطالبہ کےا ہے کہ وہ اپنے جاری کردہ نوٹےفکےشن پر عمل کروائےں اور افسران کی طرف سے لوگوں کی دبائی گئی درخواستوں پر مثبت عملدرآمد کروائےں۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:پنجاب ٹےچرز ےونےن کے مرکزی سےکرٹری نشرواشاعت سےد رےاض حسےن نقوی ،ضلعی صدر محمد اصغر کاہلوں اور ضلعی جنرل سےکرٹری سےد دستار علی نقوی نے معروف کالم نگار سےد دلدار حسےن کاظمی کو پنجاب ٹےچرز ےونےن ضلع سےالکوٹ کا سےکرٹری نشرواشاعت مقرر کرتے ہوئے نوٹےفکےشن جاری کےا ہے۔پنجاب ٹےچرز ےونےن کے ضلعی ومرکزی عہدےداروں نے اُمےد ظاہر کی ہے کہ سےد دلدار حسےن کاظمی پنجاب ٹےچرز ےونےن کو مزےد فعال بنانے مےں اپنا بھر پور کردار ادا کرےں گے۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:نےشنل بنک ہرڑ برانچ سمےت ضلع بھر کی دےگر برانچوں مےں اساتذہ ومعلمات کی ماہ دسمبر کی تنخواہےں ابھی تک نہےں ملےں۔جس کی وجہ سے اساتذہ کے چولہے ٹھنڈے پڑ چکے ہےں۔ متاثرہ اساتذہ نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کےا ہے کہ وہ فوری طور پر اساتذہ کو تنخواہےں فراہم کرنے کا بندوبست کرے۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:پاکستان مسلم لےگ ن کے راہنما محمد خالد وسےم اےڈووکےٹ نے کہا ہے کہ جمہوری تقاضو ں کو پورا کر نے کے لئے اتحاد کو فروغ دےا جانا اشد ضروری ہے جمہورےت کی بالا دستی کے لئے مےاں محمد نواز شرےف کی کاوشےں سنگ مےل کی حےثےت رکھتی ہےں پاکستان مسلم لےگ ن کی قےادت نے مہنگائی ،بے روزگاری اور بدامنی کے خاتمے کے لئے تمام تر و سائل اور صلاحےتوں کو بروئے کار لانے کا عزم کےا ہو ا ہے وقت کا تقا ضا ہے کہ جمہوری اقداری کی پاسدار ی کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کےا جائے ۔محمد خالد وسےم اےڈووکےٹ نے کہا ہے کہ وہی قومےں ترقی کی منازل طے کر تی ہےں جو کھےنچا تانی کی بجائے ملک کی بقاء اور استحکام کے لئے بھر پور نمائندگی کے لئے کردار ادا کر تی ہےں ملک کے اندر بعض عناصر بدامنی کو ہوا دےنے کے لئے پر تول رہے ہےں جنہےں ہو ش کے ناخن لےنے چاہےں کےونکہ پاکستان کی سلامتی کی بدولت ہی سب کچھ ممکن ہو سکتا ہے اب پاکستانی قوم مکمل طور پر باشعور ہو چکی ہے اور وہ پاکستان کی بقاء کی طرف گامزن ہے ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:ماہانہ محفل گیارہویں شریف و ختم خواجگان ( آج) 21 جنوری بعد نماز جمعتہ المبارک زیر صدارت خلیفہ مجاز حضرت خواجہ زندہ پیر الحاج پیر سید توحید شاہ کوہاٹی آستانہ عالیہ نقشبندیہ توحیدآباد شریف ہو گا ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:شان مصطفےٰ ؐ کانفرنس ( آج) 21 جنوریجمعتہ المبارک جامع مسجد نشاط پارک میں ہو گی۔جس میں منہاج القرآن علماء کونسل کے صدر علامہ ڈاکٹر مفتی نجیب احمد ہاشمی خطاب کریں گے۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:جوا کھیلتے ہو ئے 6ملزمان گرفتار رقم ٹکڑی برآمد مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ کوٹ جنڈو میں ملزمان بذریعہ تاش جوا کھیل رہے تھے کہ مخبر خاص کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر ملزمان بلال ،محمد احسن ،نصیر ،ارشد،دلاور حسین ،محمد شفیق کو گرفتار کر کے ملزمان سے رقم ٹکڑی 1150روپے اور تاش برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کار وائی شروع کردی۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:10لاکھ روپے مالیت کابوگس چیک دینے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ گلوٹیاں میں واقع ملز کے مینجر محمد عارف سے 8ماہ قبل خالد نے20ٹن سریا مالیتی10لاکھ روپے کا خریدا اور بطور ضمانت مقامی بینک کا 10لاکھ روپے کا چیک دے دیا جو مقررہ تاریخ پر بینک لے جانے پر بوگس ثابت ہوا سٹی پولیس نے ملزم کے خلاف بوگس چیک دینے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:گورنمنٹ ہائی سکول بوائز اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چٹی شیخاں کے اساتذہ تاحال ماہ دسمبرکی تنخواہوں سے اب تک محروم ہیں۔اور تنخواہوں کے حصول کے لیے خوار ہو رہے ہیں۔آج اس مہنگائی کے دور میں ایسے ملازمین جن کا صرف تنخواہوں پر ہی گذارہ ہوتاہے ان کو بر وقت تنخواہ کی ادائےگی بہت ضروری ہے تاکہ ملازمین اپنے ضروریات زندگی کو کسی حد تک پورا کر سکیں۔ھمارے نمائندے کے رابطہ کرنے پر اساتذہ محمد لطیف اور شا زیہ بی بی نے بتایا کہ جب تنخواہ کے سلسلہ میں دفترایجوکیشن سے رابطہ کرتے ہیں تو گوہدپور نیشنل بنک سے رابطہ کرنے کا کہا جاتا ہے اور بنک سے رابطہ کر نے پر دفتر سے رابطہ کر نے کا کہا جاتاہے کوئی ادارہ ذمہ داری لینے کو تیار ہے اور نہ ہی تنخواہوں کو روکنے کی کوئی وجہ بتائی جارہی ہے ۔ان حالات میں اعلیٰ حکام اس بات کا فوری نوٹس لیں اور سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں کے بارے فوری ادائےگی کا بندوبست کرکے حالات کو مزید خراب ہونے سے بچایا جائے۔ اور ان حالات کے ذمہ داران کے حلاف فوری کاروائی کا حکم دیا جائے۔(بےورورپورٹ)