سیالکوٹ:سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مجلس عاملہ کی 20سیٹوں پر انتخابات کے پہلے مرحلہ میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کارپوریٹ کلاس مےں اتحاد فاؤنڈرز گروپ کے امیدواروں نے میدان ما رلےا .ماضی کی طرح اس سال بھی اتحاد فاؤنڈرز گروپ اور ڈیموکریٹک فاؤنڈرز گروپ آمنے سامنے تھے ۔ اتحاد فاؤنڈرز گروپ کی قےادت سےالکوٹ کی معروف کاروباری شخصےت شیخ ریاض الدین جبکہ ڈیموکریٹک فاؤنڈرز گروپ کی قےادت کی ذمہ داری اس کے چیئرمین سہیل خاور میرنبھا رہے تھے۔جمعتہ المبارک کے روز ہونے والے انتخابات میںکامیاب ہونے والوں میں محمد سرفراز بٹ469ووٹ ، سرفراز بٹ469ووٹ ، محمد یونس سپال 470ووٹ ، چودھری عبدالطیف452ووٹ ، عامر حمیدبھٹی 475ووٹ ، فضل جیلانی519ووٹ ، حسن علی بھٹی 496ووٹ ، پرویز احمد خان 451ووٹ ، شیخ اصغر حسین 467ووٹ ، شیخ زوہیب رفیق 442ووٹ اور سید شہزادہ ابن احمداقبال 386ووٹ لے کرکامیابی حاصل کی ۔دونوں گروپس نے اپنے امےدواروںکی کامیابی کیلئے انتخابی مہم بڑی زور وشور سے چلائی۔ لےکن کامےابی صرف اتحاد فاؤنڈرز گروپ کے خصے مےں ہی آئی اور انہوںنے کارپورےٹ کلاس مےں دس کی دس نشستوں پر کامےابی حاصل کر کے اپنی برتری کو اےک بار پھر ثابت کردےا۔چئےر مےن سےالکوٹ انٹر نےشنل ائےر پورٹ چوہدری غلام مصطفیٰ، خواجہ محمد آصفاےم اےن اے ، عمران اشرف اےم پی اے، چوہدری محمد اخلاق اےم پی اے ،صدر مرکزی انجمن ارائےاں سےالکوٹ چوہدری محمد اکرام،سابق مئےر سےالکوٹ ڈاکٹر محمد اشرف ارائےں،ناظم ماڈل ٹاؤن ےونےن کونسل مےاں اشفاق احمد،مےاں اعجاز احمد، سابق امےدوار تحصےل ناظم سےالکوٹ حاجی سرفراز احمداورحاجی چوہدری عبدالحمےد نے اتحاد فاؤنڈرز گروپ کے لےڈر شےخ رےاض الدےن اور ان کے رفقاء کو اسکامےابی پر مبار ک باد دی۔ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ کے دوسرے مرحلہ میں مجلس عاملہ کی ایسوسی ایٹ کلاس کی دس نشستوں پر انتخابات کیلئے پولنگ (کل )15نومبر بروز ہفتہ صبح نو بجے شروع ہوگی اور شام پانچ بجے تک جاری رہے گی ۔ ایسوسی ایٹ کلاس کی دس سیٹوں پر دونوں گروپوں کے دس دس امیدوار مدمقابل ہیں ۔ (بےورورپورٹ)Saturday, November 15, 2008
سیالکوٹ:سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مجلس عاملہ کی 20سیٹوں پر انتخابات کے پہلے مرحلہ میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کارپوریٹ کلاس مےں اتحاد فاؤنڈرز گروپ کے امیدواروں نے میدان ما رلےا .ماضی کی طرح اس سال بھی اتحاد فاؤنڈرز گروپ اور ڈیموکریٹک فاؤنڈرز گروپ آمنے سامنے تھے ۔ اتحاد فاؤنڈرز گروپ کی قےادت سےالکوٹ کی معروف کاروباری شخصےت شیخ ریاض الدین جبکہ ڈیموکریٹک فاؤنڈرز گروپ کی قےادت کی ذمہ داری اس کے چیئرمین سہیل خاور میرنبھا رہے تھے۔جمعتہ المبارک کے روز ہونے والے انتخابات میںکامیاب ہونے والوں میں محمد سرفراز بٹ469ووٹ ، سرفراز بٹ469ووٹ ، محمد یونس سپال 470ووٹ ، چودھری عبدالطیف452ووٹ ، عامر حمیدبھٹی 475ووٹ ، فضل جیلانی519ووٹ ، حسن علی بھٹی 496ووٹ ، پرویز احمد خان 451ووٹ ، شیخ اصغر حسین 467ووٹ ، شیخ زوہیب رفیق 442ووٹ اور سید شہزادہ ابن احمداقبال 386ووٹ لے کرکامیابی حاصل کی ۔دونوں گروپس نے اپنے امےدواروںکی کامیابی کیلئے انتخابی مہم بڑی زور وشور سے چلائی۔ لےکن کامےابی صرف اتحاد فاؤنڈرز گروپ کے خصے مےں ہی آئی اور انہوںنے کارپورےٹ کلاس مےں دس کی دس نشستوں پر کامےابی حاصل کر کے اپنی برتری کو اےک بار پھر ثابت کردےا۔چئےر مےن سےالکوٹ انٹر نےشنل ائےر پورٹ چوہدری غلام مصطفیٰ، خواجہ محمد آصفاےم اےن اے ، عمران اشرف اےم پی اے، چوہدری محمد اخلاق اےم پی اے ،صدر مرکزی انجمن ارائےاں سےالکوٹ چوہدری محمد اکرام،سابق مئےر سےالکوٹ ڈاکٹر محمد اشرف ارائےں،ناظم ماڈل ٹاؤن ےونےن کونسل مےاں اشفاق احمد،مےاں اعجاز احمد، سابق امےدوار تحصےل ناظم سےالکوٹ حاجی سرفراز احمداورحاجی چوہدری عبدالحمےد نے اتحاد فاؤنڈرز گروپ کے لےڈر شےخ رےاض الدےن اور ان کے رفقاء کو اسکامےابی پر مبار ک باد دی۔ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ کے دوسرے مرحلہ میں مجلس عاملہ کی ایسوسی ایٹ کلاس کی دس نشستوں پر انتخابات کیلئے پولنگ (کل )15نومبر بروز ہفتہ صبح نو بجے شروع ہوگی اور شام پانچ بجے تک جاری رہے گی ۔ ایسوسی ایٹ کلاس کی دس سیٹوں پر دونوں گروپوں کے دس دس امیدوار مدمقابل ہیں ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:غفلت میں ڈوبی قوم کو حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبالؒ نے اپنی مفکرانہ شاعری کے ذریعے جگایااور برِصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا پیغام سنایا۔ان خیالات کا اظہار دِی سٹی سکول گرلزکیمپس کی پرنسپل مس صوفیہ اسحاق نے ''شاعرِمشرق کے پیغام آزادی'' کے موضوع پر انٹر ہاؤس ٹیبلو کمیٹیشن کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا علامہ اقبال ہی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کو اس بات پر آمادہ کیا کے وہ مسلم لیگ میں شامل ہوکر مسلمانوں کیلئے علیحیدہ مملکت کیلئے جدوجہد کریں۔ا س موقع پر چاروں ہاؤسس نے علامہ اقبال کی مفکرانہ سوچ کو ٹیبلو کے ذریعے پیش کیا۔ اس موقع پر اساتذہ،والدین اور طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔دوران ٹیبلو شو میںملی نغمیں سمیت بچوں کیلئے لکھی ہوئی علامہ اقبال کی دعا بھی پرفارم کی گئی۔آخر میں مس صوفیہ اسحاق نے اول پوزیشن حاصل کرنے والے ییلو ہاؤ س کو وِنر ٹرافی اوربلیو ہاؤس کو رنر اَپ ٹرافی اور تعریفی اسناد سے نوزا گیا۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ: آصف زرادری اور مےاں نواز شرےف جھوٹے اور غےر ذمہ دار ہےں۔ حالات کا تقاضا کہ حکومت کو موقع دےا جائے ۔ان خےالات کا اظہار عوامی مسلم لےگ کے سربراہ سابق وفاقی وزےر شےخ رشےد احمد نے رتنگ پورہ مےں اےک کارنر مےٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان آصف زرداری پر اعتبار نہےں کےا جاسکتا۔جو سےاست دان دستخط کر کے مکر جائے اس کی زبان پر کو ن اعتبار کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ےہ دونوں سےاسی بھائی اگر اپنی دولت واپس ملک مےں لے آئےں تو ہمےں 6ماہ تک آئی اےم اےف کی طرف دےکھنا نہےں پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ قوم نے عالمی منڈی مےں تےل کے رےٹ بڑھنے پر ظلم سہتے ہوئے اپنے اوپر جبر کرتے ہوئے حکومت کا ساتھ دےا لےکن آج عالمی منڈی مےں تےل کی قےمتےں 300فےصد کم ہونے عوام کو ان پےسے واپس کرنے چاہےں ۔شےخ رشےد نے کہا ہمارے سےاستدانوں کے بچے ،گھر اور اکاؤنٹس ملک سے باہر ہےں۔انہوں نے کہا کہ حکومت مےں شامل سےاستدان نالائق ہےں ےہ جب بھی آئے ہےں انہوں نے ڈالر 80روپے کاکےا ہے۔ساری دنےا مےں ڈالر گر رہا ہے لےکن ہمارے ملک مےں ہمارے سےاستدانوں کی مہربانےوں سے ےہ اوپر جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 10ارب ڈالر ملک سے باہر بجھوانے والے ملک کے غدار ہےں۔قوم کے مسئلے جذبات سے حل نہےں ہونگے ہم اس لئے پےدا نہےں ہوئے کہ زندہ باد ،مردہ باد کے نعرے لگاتے رہےں۔انہوں نے کہا کہ ادھر لاڑکانہ مےں چار لاشےں پڑی ہےں لےکن ان کی روپے کی ہوس ختم ہی نہےں ہو رہی۔انہوں نے کہا کچھ سےاسی پارٹےاں الےکشن مےں محسن قوم ڈاکٹر قدےر کی فوٹو اور نام پر ووٹ لےنے مےں کامےاب تو ہوگئے مگر جب ڈاکٹر قدےر نے صدارت کے عہدے کےلئے کاغذات حاصل کئے تو انکوکسی بھی سےاسی جماعت نے تائےد کندہ ےا تجوےز کندہ تک نہےں دےا ۔انہوں نے کہا کہ انڈےا سے دوسی کرنے والے احمقوں کی جنت مےں رہتے ہےںاےک دوسرے کو راکھی باندھنے سے انڈےا کے ساتھ دوستی نہےں ہوسکتی انڈےا پاکستان کی منڈی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو انڈےا سے سرحدوں پر کوئی خطرہ نہےں ہے بلکہ انڈےا پاکستان کو بنجر بنا کے صومالےہ بنانا چاہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈےا نے اگر ہمار اپانی نہ کھولا تو اس کے ساتھ جنگ ہو سکتی ہے کےونکہ کھےت کبھی وےران نہےں رہ سکتا کھےت ہمےشہ آباد رہنے کےلئے ہوتے ہےں انہوں نے کہا کہ پنجاب خصوصاً سےالکوٹ مےں گندم اور چاول کی فصل کو تباہ کرنے کی سازش کو بے نقا ب کرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ آئی اےم اےف ہم پر کوئی احسان نہےں کر رہا وہ قرضوں کی بدولت ہم سے ہماری چےن دوستی اورمزائل ٹےکنالوجی کو آگے بڑھنے سے روکے گاانہوں نے کہا کہ اب وقت آگےا ہے کہ فےصلہ کر لےا جائے کہ کون ظالم کے ساتھ ہے اور کون مظلوم کے ساتھ ہے۔عوام اپنے حقوق کی پاسداری کےلئے عوامی مسلم لےگ کے پلےٹ فارم پر اکھٹے ہوجائےں۔ کارنر مےٹنگ سے چےف آرگناےئر پنجاب شاہےن جلال گوراےہ اور ڈسٹرکٹ کوارڈےنےٹر سےالکوٹ مہر عامر حسےن نے بھی خطاب کےا۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:صوبائی وزارت خزانہ نے پنجاب بھر میں ترقیاتی منصوبہ جات کی رقوم کے درست استعمال کیلئے سات رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔ اس امر کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی عمران اشرف نے روزنامہ آج کل بات چیت کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں صوبائی وزیر خزانہ ، فنا نس سیکرٹری ، چیئرمین پی اینڈ ڈی ، ڈائریکٹر بنک آف پنجاب ، چیئرمین وزیر اعلی مانیٹرنگ سیل کے علاوہ انہیں بھی بطور ممبر شامل کیا گیاہے اور وہ پنجاب اسمبلی کے واحد اسمبلی ممبر ہیں تاہم باقی ممبران حکومتی عہدیدار ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن ) کی حکومت خدمت کے جذبے سے سرشارہے اور حکومت چاہتی ہے کہ عوام کے مسائل کے حل اور انہیں بہتر زندگی کی سہولیات کی فراہمی کیلئے میگاپراجیکٹ سمیت دیگر منصوبہ جات پر خرچ ہونے والے سرمائے کی ایک ایک پائی ایمانداری اور دیانت داری سے خرچ ہواور اس کمیٹی کے قیام کا بنیادی مقصد بھی ہے ۔ رکن پنجاب اسمبلی عمران اشرف نے مزید کہا کہ میگا پراجیکٹ سمیت ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے فنانسنگ کاحصول ، پبلک سیکٹرمیں فنانسنگ پارٹنرشپ ، نج کاری اور دیگر معاملات بھی اس کمیٹی کی ذمہ داریوں میںشامل ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:سیالکوٹ میں وکلاء کیلئے ہاؤسنگ کالونی کامنصوبہ پانچ سال سے کھٹائی میںپڑا ہوا ہے اوراس منصوبہ پر ایک فیصد بھی کام شروع نہ ہوسکا ہے ۔ پانچ سال قبل پنجاب کے سابق وزیر اعلی چودھری پرویز الہی نے سیالکوٹ کے دورہ کے موقعہ پر سیالکوٹ کے وکلاء کیلئے ایک کالونی کے قیام کااعلان کیا تھا لیکن پانچ سال کا طویل عرصہ گزر جانے پر بھی وکلاء کالونی کیلئے اراضی کاتعین ہی نہ کیا جاسکا ہے جس کی وجہ سے وکلاء کالونی کا مسئلہ سرد خانے میں ہے اور اس صورتحال میںوکلاء میں تشویش پائی جاتی ہے ۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ اگر وکلاء کالونی کا قیام ہی عمل میںنہیںلانا تھا تو اس کی منظوری دینے کا اعلان کیوں کیا گیا ۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ وکلاء کالونی کے قیام کا اعلان شاہد سابق مسلم لیگ (ق) کی حکومت نے وکلاء کی ہمدردیاں حاصل کرنے کیلئے دیا تھا اور اسی وجہ سے اس منصوبہ پرعملی طور پر کوئی کام شروع نہ ہوسکا ہے اور آج بھی وکلاء کی ایک بڑی تعداد کرائے کے مکانوں میںرہتی ہے تاہم اگر کالونی کا قیام عمل میںلایا جاتا تو کرائے کے مکانوں میںمقیم وکلاء کو رہائش کی سہولت مل جاتی ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ میں وکلاء کی تعداد سینکڑوں میںہے اور سینکڑوں وکلاء کیلئے رہائشی کالونی کیلئے ایک بڑا رقبہ درکار ہے لیکن حکومت کے پاس سیالکوٹ میں وکلاء کالونی کیلئے سرکاری رقبہ موجود نہ ہے تاہم ضلع کے مختلف مقامات پر جو سرکاری رقبہ موجود ہے وہاں تمام وکلاء کیلئے رہائشی کالونی قائم نہیںہوسکتی ۔ معلوم ہوا ہے کہ کوبے چک کے قریب اٹھارہ ایکٹر رقبہ پر وکلاء کالونی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن زمین پر غیر قانونی قبضہ اورغیر آبادی غیر معیاری رقبہ پروکلاء کالونی قائم کرنا انتظامیہ کیلئے مشکل تھا اسی وجہ سے اس منصوبہ کو ترک کردیا گیااور یہ آج تک سرد خانے میں پڑا ہوا ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ اگوکی پولیس نے مظفر پور کے رہائشی علی بہادر کی درخواست پر اس کی زیورات سمیت اغوا کرکے کاغذات پر زبردستی دستخط کروانے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور بے ہوشی کی ادویات کھلانے کے الزام میں دو خواتین سمیت چار ملزموںکے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔ پولیس رپورٹ میں علی بہادر نے الزام لگایا ہے کہ چودھری اسحاق ایڈووکیٹ کی ہمشیرہ منزہ جو اس کی بیوی ہے کو مینا اور حمیرہ نے وحید اور صدیق سے مل کر زبردستی کیری ڈبہ میں گھر سے بلوا کر اغوا کیااور جاتے ہوئے تین لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات بھی لے گئے تاہم ملزم بعد ازاں اس کی بیوی کو لاہور لے گئے جہاں نشہ آور ادویات کھلانے کے بعد جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر کاغذات پر دستخط کروائے اور کچہری میں پیش بھی کیا اور بعدازاں اسے کئی روز کے بعد درالامان میںداخل کرواکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے ملزموں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:معزول ججوں کی بحالی کیلئے سیالکوٹ بھر کے وکلاء نے جمعتہ المبارک کے رو زبھی ایک گھنٹہ عدالتی بائیکاٹ کیااور صبح آٹھ بجے سے نو بجے تک کوئی وکیل کسی عدالت میں پیش نہ ہوا جس کی وجہ سے عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات میں تاخیر ہوئی ۔ وکلاء نے بار کے اجلاس میں عدلیہ کی آزادی اور معزول ججوں کی بحالی کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ضلع کچہری کے بار لان میں وکلاء نے مسلسل298ویں روز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جس میں مختلف وکلاء نے شرکت کی ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:جماعت اہل سنت کے مولانا نعیم کے قتل کے خلاف چوک علامہ اقبال میں جمعہ المبارک کے روز سینکڑوں لوگوں نے مظاہرہ کیااور ملزموں کوبے نقاب کرکے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرہ کرنےو الوں میںہر عمر کے افراد شامل تھے جنہوں نے ہاتھوں میںکتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ۔ مظاہرین نے ایک گھنٹہ تک چوک علامہ اقبال میں مظاہرہ کیا ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملزموں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کرنا انتظامیہ کا فرض ہے اور پولیس کو اپنا یہ فرض ایماندار ی اور دیانت داری سے جدوجہد کرتے ہوئے ادا کرنا چاہیے ۔ بعد ازاں مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:مسلم لیگ (ن) سیالکوٹ راہنما رکن صوبائی اسمبلی رانا محمد اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی خود مختاری ، سلامتی ، بقا اور عزت واحترام کو یقینی بنانے کیلئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدمیاں محمد نوا زشریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف ہی پاکستان کو مسائل ومشکلات کی موجودہ دلدل سے باہر نکالنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے بات چیت کے دوران کیا ۔ رانا محمد اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) مقبول ترین سیاسی جماعت ہے اور ق لیگ اب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ق لیگ میں اختلافات کی ثابت کردیا ہے کہ یہ جماعت مفادپرستوں کا ٹولہ ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب حکومت کے اقدامات کی وجہ سے عوامی مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:وفاقی وزیر بہبود آبادی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی ملک کیلئے ایک بڑا مسئلہ ہے اور بہت سارے مسائل بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے ہیں اور اگر آبادی کے بے تہاشہ اضافہ کو روک لیا جائے تو پاکستان اور عوام کے بہت سارے مسائل حل ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی بلکہ صرف جھوٹے نعرے اور اعلان کئے گئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میںکیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے حکومت دن رات کوشاں ہے اور دہشت گردوں کو مقام عبرت بنادیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے حکومت نے پلان تربیت دیا ہے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت حقیقی معنوں میں عوام وملک کی خدمت کررہی ہے اور ملک وقوم کے سارے مسائل حل کئے جائیں گے تاہم اس کیلئے کچھ وقت درکار ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ایکسین گیپکو سٹی ڈویثرن نمبر3سیالکوٹ کی پریس ریلیز کے مطابق چٹی شیخاں فیڈر میں 17نومبر ، بیگوالہ فیڈر میں 18نومبر ، جامکے فیڈر میں 19نومبر ، قاضی چک فیڈر میں 20نومبر ، ماجرہ فیڈر میں 22نومبر اور جوڑیاں فیڈر میں 29نومبر کو ضروری مرمت اور درختوں کی کٹائی وغیرہ کیلئے صبح نو بجے سے دوپہر ایک بجے تک بجلی بند رہے گی ۔(بےورورپورٹ)
Friday, November 14, 2008
سیالکوٹ:سیالکوٹ شہر کے ماڈل تھانہ حاجی پورہ کے علاقوں میں عوام کے جان ومال کے تحفظ اور جرائم کی روک تھام کیلئے لاکھوں روپے کی لاگت سے مختلف مقامات پر 17کلو زسرکٹ کیمروں کی تنصیب کا کام مکمل ہوگیا ہے جس کے بعد 24گھنٹے مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے ۔ ان خےالات کا ظہارڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے روزنامہ آج کل سے بات کرتے ہوئے کےا اس موقع پر ناظم ماڈل ٹاؤن مےاں اشفاق احمد بھی موجود تھے۔ڈی پی او نے بتاےاکہ شہر کے دیگر تھانوں کی طرح تھانہ حاجی پورہ جو کہ شہری پولیس رابطہ کمیٹی کے تعاون سے کروڑوں روپے کی لاگت سے چند سال قبل نئے سرے سے تعمیر کیا گیا تھا اور اس تھانہ کو ماڈل تھانہ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے کے علاقوں میں جرائم کے خاتمہ اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے 27مختلف مقامات پر کلوز سرکٹ کیمرے لگانے کا پروگرام بنایا گیا تھااور اب تک گندم منڈی بازار ، غلہ منڈی بازار ، گڑ منڈی بازار ، امام صاحب چوک ، ڈسکہ روڈ ، حاجی پورہ ، فتح گڑھ چوک سمیت مختلف مقامات پر 17کلوز سرکٹ کیمرے لگائے جاچکے ہیں جن پپچاس لاکھ سے زائد کی لاگت آئی ہے اور یہ کلوز سرکٹ کیمرے مخیر حضرات کے تعاون سے نصب کئے جاچکے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 17کیمروں نے کام بھی شروع کردیا گیاہے اور اس کا کنٹرول روم تھانہ حاجی پورہ میں قائم کیا گیا ہے جہاں چوبیس گھنٹے ان کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے علاقوں میں ہونےو الی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ۔ ڈی پی او نے کہا کہ شہر کے مختلف مقامات اور دیگر تھانوں کے علاقوں میںبھی کلوز سرکٹ کیمرے لگائے جارہے ہیں اور تمام تھانوں کے علاقوں میں لگائے گئے کلوز سرکٹ کیمروں کا مرکزی کنٹرول روم ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں قائم کیا گیا ہے۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ماڈل تھانہ حاجی پورہ کے علاقوں میں مزید دس کلوز سرکٹ کیمرے بھی جلد ہی نصب ہوجائیں گے جس کے بعد تھانہ حاجی پورہ کے تمام علاقوں میں ہونے والی سرگرمیاں تھانہ حاجی پورہ میں قائم کنٹرول روم میں چوبیس گھنٹے مانیٹر کی جاسکیں گی ۔ناظم ماڈال ٹاؤن ےونےن کونسل مےاں اشفاق احمد نے بتاےا کہ کلوز سرکٹ کیمروں کی وجہ سے وارداتوں میں بھی کمی واقع ہوئی ہے اور اب پولےس کو کسی بھی واردات کے ملزموںکا فوری سراغ لگا کر انہیں گرفتار کرنے میں آسانی ہوگئی ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری اخلا ق احمد نے جمعرات کے روز مسلم لیگ ہاؤس پیرس روڈ پر کھلی کچہری لگا کر عوام کی شکایات سنیں اور موقعہ پر ہی متعلقہ حکام کو ان کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں ۔ مسلم لیگ ہاؤس میں شکایات کے ازالہ کیلئے آنےو الوں میں مردو خواتین شامل تھے جن سوئی گیس ، ٹیلی فون ، پولیس سمیت مختلف محکموں کے بارے میںشکایات اور مسائل تھے ۔ کھلی کچہری کے موقعہ پر مسلم لیگ (ن) کے راہنماؤں چودھری رضا باجوہ ، محمد اکرم ، سٹی جنرل سیکرٹری حسن حسین سمیت عہدیداروں اور کارکن بھی موجو دتھے ۔ قبل ازیں کھلی کچہری کے موقعہ پر سائلین اور کارکنوں سے بات چیت میں مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری اخلاق احمد نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبا زشریف کی قیادت میں پنجاب بھر میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں اور حکومت کے اقدامات کی وجہ سے لوگوں کے مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں کی کارکردگی میںبہتری آئی ہے اور عوام کا بھی سرکاری اداروں پر اعتماد بحال ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تحفظ اور عوام کی بے لوث خدمت مشن مسلم لیگ (ن) کا مشن ہے ۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ میاں نواز شریف اور مسلم لیگ کا پیغام گھر گھر گلی گلی پہنچائیں اور جماعت کو مزید منظم ، فعال اور مضبوط کریں ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے ضلع بھر کے تھانوں کے ایس ایچ او اور تفتیشی افسران کو احکامات جاری کئے ہیں کہ عوام کو انصاف اور تحفظ کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر یاکوتاہی نہ کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے اور جرائم پیشہ ملزمان کی سرکوبی کیلئے دن رات محنت کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں لگائی گئی کھلی کچہری کے دوران کیا ۔ ضلعی امن کمیٹی کے چیئرمین قاری محمد اشرف مدنی ، ڈی ایس پی پسرور سلیم صادق بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ ڈی پی او نے شہریوں کی شکایات پر متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ او کو فوری کاروائی عمل میںلانے کے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے دن رات گشت کیا جائے اور پولیس ملازمین ایمانداری اور دیانت داری سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتے رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ انتہائی تمیز اور اخلاق سے پیش آیا جائے اور جائز شکایات پر فوری کاروائی عمل میںلائی جائے اور قانون وانصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے مقدمات کی تفتیش کی جائے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے کچھ عرصہ قبل موضع گلوٹیاں میں قتل ہونے والے شہری کے قاتل قمر عباس عرف قمر و کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم نے قتل کے بعد آلہ قتل رائفل اپنے گھر میں چھپادی تھی اور فرار ہوگیا جسے اب پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد دوران تفتیش ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل رائفل برآمد کرلی ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ بمبانوالہ پولیس نے ایمبولینس میں سوار ملزم سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ۔ ایس ایچ او سب انسپکٹر رائے صفدر کا کہنا ہے کہ ملزم ناصر جو ایک ایمبولینس میں سوار تھا ناجائز اسلحہ لے کر جارہا تھا جسے ناکہ پر مشکوک جان پر روک لیاگیااور تلاشی کے دوران ملزم کے قبضہ سے پستول برآمد ہوا جس کا ملزم کو ئی لائسنس پیش نہ کرسکا جس کے بعد اس کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:سیالکوٹ میں مختلف مقامات پر لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سمبڑیال کے محلہ رسول پور میں ادریس اور اس کے ساتھیوں نے غلام مرتضی اور اس کی چچازاد بہن کو چھریوں کے وار کرکے لہولہان کردیااور قتل کرنے کی دھمکیاںدیں ۔ تھانہ قلعہ قالر والہ کے علاقہ میں کریانہ مرچنٹ محمد وقاص کو اسلحہ کی نوک پر اغوا کرنے کی کوشش میں ناکامی پر ملزمان رحیم وغیرہ نے تشدد کرکے معمولی زخمی کردیااور فرار ہوگئے ۔ تھانہ سبز پیر کے موضع چک رام داس میں بچوں کی لڑائی پر نذیر ، جمیل ، شبیر وغیرہ نے محمد یوسف کے گھر داخل ہوکر ڈنڈے اورسریے کے وار کرکے اس کے بھائی محمد نواز کو مار مار کر شدید زخمی کردیااور لوگوں کے اکٹھا ہوجانے پر موقعہ سے فرار ہوگئے ۔زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں داخل کروادیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ صدر کے علاقہ پکی کوٹلی میںمقابلہ کے بعد تین ڈاکو فرار ہوگئے جبکہ دو ملزموں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ایس ایچ او صدر انسپکٹر ملک عدنان کا کہنا ہے کہ گرفتار دو ملزم نوید اور وسیم کے قبضہ سے ایک ایک پستول برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر تین ملزموں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ ملزموںپکی کوٹلی کے قریب واردات کی نیت سے بیٹھے تھے کہ پولیس نے چھاپہ مار کر دو کو گرفتار کیا لیکن تین ملزموں رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے ۔ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ سمبڑیال پولیس نے پک اپ کاسامان چوری کرنے کا مقدمہ ڈیڑھ سال کے طویل عرصہ بعد درج کرلیا ہے ۔ سجاد احمد کی درخواست پر درج مقدمہ میں الزام لگایا گیا ہے کہ ڈیڑھ سال قبل اس کی ڈالہ گاڑی جو کہ عرفان نامی کاریگر کو ٹھیک ہونے کیلئے دی گئی تھی سے اسی ہزار روپے مالیت کاسامان چوری کرلیا گیا تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کا اب سراغ ملا ہے اس لئے اب مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ موترہ کے علاقہ کوٹ بھکراں میں ماں بیٹے کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق عرفان شہزاد اور اس کی والدہ مقبول بی بی سے نامعلوم تین ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر ہزاروں روپے کی نقدی اور زیورات چھین لئے اور فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ سمبڑیال کے علاقہ سرکلر روڈ پر ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کوگولی مار دی ۔ مدثر احسان جو اپنی دوکان پر بیٹھا ہوا تھا کو نامعلوم ملزموں نے آکر لوٹنے کی کوشش کی تاہم مزاحمت کرنے پر ایک ملزم نے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیااور موقعہ سے فرار ہوگئے ۔ زخمی کو مقامی ہسپتال داخل کروادیا گیا جہاں ا سکی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی ہے ۔دریں اثناء تھانہ قلعہ قالر والہ کے علاقہ میں محمد بشیر کی دوکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور اندر سے تین لاکھ روپے سے زائد کی نقدی چوری کرکے لے گئے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے محلہ سرائے بھابھڑیاں کے رہائشی دانش کی درخواست پر اسے اور اس کے والد کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزم عباس اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کاروائی کرنے کے اھکامات جاری کردیئے ہیں اور ایس ایچ او تھانہ نیکاپورہ کو قانون وانصاف کے تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ شہری دانش نے الزام لگایا ہے کہ مقامی پولیس نے بااثر ملزموںکے خلاف کوئی کاروائی نہ کی بلکہ تفتیشی آفیسر الٹا انہیں صلح کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:پیپلزپارٹی کے راہنما مہر محمد نواز آف پکا گڑھا کی قیادت میں پارٹی کارکنوں کے ایک وفد نے گورنر ہاؤس میں پنجاب کے گورنر سلیمان تاثیر اور سینئر صوبائی وزیر راجہ ریاض سے ملاقاتیں کیں اور انہیں سیالکوٹ میں پارٹی کی تنظیمی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر سابق مشیر سہیل ملک بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ اگوکی کے علاقہ بھگوال اعوان میں ڈاکوؤں نے زمیندار اور اس کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقدی وزیورات لوٹ لئے ۔ بتایا گیا ہے کہ رات بارہ بجے نامعلوم ملزم دیواریں پھلانگ کر منیر حسین کے گھر داخل ہوگئے اور اسلحہ کی نوک پر جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر دو لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور زیورات کے علاوہ سامان لوٹ لیااور فرار ہوگئے ۔ پولیس مصروف کاروائی ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے انسپکٹر عرفان الحق سلہریا کو تھانہ ہیڈمرالہ کا نیا ایس ایچ او تعینات کردیاہے جنہوں نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ۔ ان کے پیش روز سب انسپکٹر سیف ورک رخصت پر چلے گئے ہیں ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کارپوریٹ کلاس کی دس سیٹوں کیلئے انتخابات (آج)14نومبربروز جمعتہ المبارک ہونگے ۔ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کیلئے مقرر کئے گئے الیکشن کمشنر نوید اقبال شیخ کا کہنا ہے کہ پولنگ صبح شروع ہوگی جو سہ پہر تک جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کے روز ووٹروں کو اپنے اپنے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ، چیمبر کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس یا پاسپورٹ ہمراہ لانا ہوگا ۔ کارپویٹ کلاس کی دس سیٹوں کیلئے 20امیدوارعبدالطیف ، عامر حمید بھٹی ، فضل جیلانی ، حسن علی بھٹی ، محمد سرفراز بٹ ، محمد یونس سپال ، پرویز احمد خان ، شیخ اصغر حسین ، سید صاحبزادہ ابن احمد اقبال ، چودھری عرفان اکرم ، فیصل جمشید ملک ، حفیظ بلال طاہر ، ملک نصیر احمد ، محمد افضل اعوان ، محمد جمیل ، محمد سلیمان خان ، سمیع بٹ اور شیخ ہمایوں اقبال میدان میں ہیں ۔ نوید اقبال شیخ کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دوسرے مرحلہ میں یسوسی ایٹ کلاس کی دس سیٹوں کیلئے پولنگ 15نومبر کو ہوگی ۔تاہم تیسرے مرحلے میں کامیاب ہونے والے کارپویٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے ممبران سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور نائب صدر کے انتخابات کے امیدواروں کا چناؤ کریں گے جو کہ21نومبر کو سیالکوٹ چیمبر میں ہی یہ الیکشن بھی ہونگے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا عبدالستار نے کہا ہے کہ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سمیت تمام معزول ججوں کی بحالی تک مسلم لیگ (ن) کی جدوجہد جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا عدلیہ بحالی پر موقف ٹھوس اور واضح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔ مسلم لیگ (ن) پنجاب کی صوبائی جنرل کونسل کے رکن ڈاکٹر محمد شفیق بٹ بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ رانا عبدالستار نے کہا کہ وفاقی حکومت سے علیحدگی معزول ججوں کی بحالی کیلئے ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو اقتدار سے نہیں بلکہ ملک وقوم سے محبت ہے اور مسلم لیگ پاکستان کوبحران اور مشکلات کی دلدل سے باہر نکالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے شہر کے علاقہ چونگی نمبر آٹھ سے منشیات فروش رحمت علی کو گرفتار کرکے اعلی کوالٹی کی ایک کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی ہے ۔ ایس ایچ او سٹی ڈسکہ انسپکٹر رانا ندیم طارق کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم رحمت علی ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ہے اور اعلی کوالٹی کی منشیات فروخت کیلئے علاقہ غیر سے خرید کر ڈسکہ لایا تھا جسے مخبری پر فوری کاروائی کرکے منشیات سمیت پکڑ لیا گیا ۔ دریں اثناء ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ سمبڑیال کے علاقہ ملکھانوالہ میں ڈاکو زمیندار اور ملازمین کو کمرے میں بند کرکے نقدی ، موبائل اور مونجی کی فصل لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس رپورٹ کے مطابق نبی احمدساہی جو مقامی یونین کونسل کا ممبر بھی ہے کے ڈیرہ پر رات کے وقت چارنامعلوم ملزم جوایک ایمبولینس میںسوار تھے نے دھاوابول دیااور اسلحہ کی نوک پر نبی احمد ساہی اور اس کے ملازمین ظفر احمد ، امان اللہ ، غلام افتخار اور محمد اشرف کو یرغمال بنالیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کرنقدی اور چار موبائل فون چھین لینے کے بعد رسیوؤں سے باندھ کر ایک کمرے میں بند کردیا۔ ملزم بعدازاں ڈیرہ سے 32ہزار روپے مالیت کومونجی کی فصل بھی ساتھ لے کرفرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ سبز پیر کے علاقہ سے دوشیزہ زیورات اور نقدی سمیت اغوا کرلی گئی ۔پولیس رپورٹ کے مطابق پروین بی بی اور اس کے شوہر محمد بوٹا کی عدم موجودگی میں محمد ریاض ، جاوید اور ان کے دیگر ساتھیوں نے گھر سے اسلحہ کی نوک پر پروین بی بی کی بیٹی فرزانہ کو اغوا کرلیااور گھر سے جاتے ہوئے ہزاروں روپے کی نقدی اور زیورات بھی لوٹ لئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم اور مغویہ کی تلاش شروع کردی ہے تاحال کوئی سراغ نہ لگایا جاسکا ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ مراد پور پولیس نے موضع گدارے میں مقابلہ کے بعد خطرناک ملزم افضل پیہ اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے ۔ ڈی ایس پی محمد اکرام خان کا کہنا ہے کہ ملزم انتہائی خطرناک ہے اور ا سکے خلاف پہلے بھی متعدد مقدمات درج ہیں تاہم ملزم علاقہ میںہونے والے درجنوں جرائم میں براہ راست ملوث ہے اور ا سکے گروہ کے دیگر ارکان سینکڑوں وارداتوں میں مطلوب ہیں۔ ڈی ایس پی کے مطابق ملزم کو ڈرامائی انداز میں کاروائی کرکے گرفتار کیا گیا ہے اور ابتدائی تفتیش میں ملزم نے سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں جن کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ کاروسیع کردیا گیا ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ ستراہ کے موضع کوٹلی باوا پیر سے نقاب پوش ڈاکوؤں نے زمیندار اوراس کے ڈرائیور سے نو لاکھ روپے مالیت کا ٹریکٹر چھین لیا ۔مانگا کے رہائشی محمد ریاض کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ڈرائیور محمد جاوید کے ہمراہ مونجی کی فصل فروخت کرنے کے بعد اپنے ٹریکٹر نمبریSTL-1893پر سوار ہوکر واپس گھر آرہے تھے جوکہ راستہ میں چار نقاب پوش ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر انہیں روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر رسیوؤں سے باندھ کر قریبی کھیتوں میں بٹھا دیااور ٹریکٹرجس کی مالیت نو لاکھ روپے ہے چھین کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مہم کے دوران مختلف مقامات سے بدنام زمانہ شراب فروش سمیت 20ملزمان کو گرفتار کرکے چالو شراب کی بھٹی ، ناجائز اسلحہ ، منشیات اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے منڈیانوالہ سے شراب فروش محمد اکرم کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے ایک چالو شراب کی بھٹی اور دو سو بوتل شراب ، تھانہ نیکاپورہ پولیس نے ملزم خالد کے قبضہ سے پستول اور 20گرام چرس ، تھانہ کینٹ پولیس نے ملزم شاہد کے قبضہ سے اڑھائی سو گرام چرس ، تھانہ صدر پولیس نے ملزم قیصر سے پستول ، ملزم عابد کے قبضہ سے پستول اور ملزم سکندر کے قبضہ سے پستول ، تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس نے ملزم محمد علی کے قبضہ سے پستول ، تھانہ صدر پسرور پولیس نے ملزمان غلام نبی ، شفاقت علی ، وسیم احمد ، قیصر ، عاصم ، شمس دین سے ایک ایک بوتل شراب ، تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے ملزم معشوق علی کے قبضہ سے دس گرام ہیروئن ، ملزم نوید اسلم کے قبضہ 110گرام ہیروئن ، ملزم سرفراز کے قبضہ سے 115گرام ہیروئن ، تھانہ پھلورہ پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میںملوث ملزم محمد بوٹا کے قبضہ سے پستول ،تھانہ قلعہ قالروالہ پولیس نے ملز م شوکت کے قبضہ سے پچاس گرام چرس ، تھانہ پھلورہ پولیس نے ملزم وقار کے قبضہ سے پستول ،تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے ملزم ندیم کے قبضہ سے اڑھائی سو گرام چرس برآمد کرکے ملزموں کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔(بےورورپورٹ)
Thursday, November 13, 2008
سیالکوٹ:سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مجلس عاملہ کی 20سیٹوں پر انتخابات 14اور15نومبر کو ہونگے جس کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں تاہم امیداروں کی جانب سے کامیابی کیلئے انتخابی مہم بھی دن رات جاری ہے۔سیالکو ٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام 1982ء میںعمل میںلایا گیااورا س وقت اس کے ساڑھے چار ہزار سے زائد ممبران ہیںجو سالانہ 70ارب روپے کا زرمبادلہ پاکستان کو سپورٹس ، سرجیکل ، لیدر گارمنٹس ، میوزیکل انسٹرومنٹس اور دیگر مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو کما کر دیتے ہیں اور یہی ممبران انتخابات میں اپنے اپنے ووٹ کاسٹ کریں گے ۔ انتخابات کے پہلے مرحلہ میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کارپوریٹ کلاس کی دس سیٹوں کیلئے 14نومبر کوجبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کی دس سیٹوں کیلئے 15نومبر کوپولنگ ہوگی۔ انتخابات کیلئے اتحاد فاؤنڈرز گروپ اور ڈیموکریٹک فاؤنڈرز گروپ کے امیدوار میدان میںہیں اوردونوں گروپ اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے انتخابی مہم زور وشور سے جاری رکھے ہوئے ہیں اور دن رات پروگرام اور جلسے منعقد کئے جارہے ہیں ۔واضح رہے کہ اتحاد فاؤنڈرز گروپ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پر 27سال سے برسراقتدار ہے اور اس گروپ کے قائد معروف بز نس مین شیخ ریاض الدین ہیں جن کے گروپ کے امیدوار ہر انتخابات میں کامیاب ہوتے چلے آرہے ہیں تاہم2004ء میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ڈیموکریٹک فاؤنڈرز گروپ قائم ہوا جس نے اب تک ہونے والے انتخابات میں حصہ لیا ہے لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ ڈیموکریٹک فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین سہیل خاور میر کا کہنا ہے کہ اس با ران کے گروپ کے امیدواروں کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں اور بہتر زرلٹ دے کر کامیاب ہونگے تاہم سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پر27سال سے برسراقتدار اتحاد فاؤنڈرز گروپ کے قائد ریاض الدین شیخ کے مطابق اس بار بھی ماضی کی روایت کوبرقراررکھتے ہوئے ممبران ان کے گروپ کے تمام امیدواروں کو واضح اکثریت سے کامیاب کروائیں گے کیونکہ ان کے دور میں چیمبر کی تعمیر وترقی ، بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل ، صنعتی ومعاشی ترقی کیلئے مثالی اقدامات کئے گئے ۔سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کیلئے مقرر کئے گئے الیکشن کمشنر نوید اقبال شیخ کا کہنا ہے کہ مجلس عاملہ کی 20سیٹوں پرالیکشن کے روز ووٹروں کو اپنے اپنے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ، چیمبر کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس یا پاسپورٹ ہمراہ لانا ہوگا تاہم مجلس عاملہ کی سیٹوں پر کامیاب ہونے والے بعدازاں21نومبر کو صدر چیمبر اور نائب صدر چیمبر کے عہدوں کے امیدواروں کا انتخاب کریں گے ۔ ان کا کہنا ہے کہ کارپویٹ کلاس کی دس سیٹوں کیلئے 20امیدوارعبدالطیف ، عامر حمید بھٹی ، فضل جیلانی ، حسن علی بھٹی ، محمد سرفراز بٹ ، محمد یونس سپال ، پرویز احمد خان ، شیخ اصغر حسین ، سید صاحبزادہ ابن احمد اقبال ، چودھری عرفان اکرم ، فیصل جمشید ملک ، حفیظ بلال طاہر ، ملک نصیر احمد ، محمد افضل اعوان ، محمد جمیل ، محمد سلیمان خان ، سمیع بٹ اور شیخ ہمایوں اقبال تاہم ایسوسی ایٹ کلاس کی دس سیٹوں کیلئے20امیدوار اسد اعجاز ، عاصم شفیق سلہریا ، غلام مرتضی ، جہانگیر احمد ، جاوید اقبال ، میاں محمد خلیل ، میر فاروق مائر ، مرزا بشیر بیگ ، شہزادشوکت ، زمیر اعجاز ڈار ، ابرار حسین گیلانی ، انصر حسین ، حافظ محمود جمشید ملک ، جاوید اقبال ،خواجہ ضیاء اللہ ، ایم حسن افضل ، محمد سجاد ڈار ، سید مشکور احمد گےلانی اور طارق محمود الیکشن لڑ رہے ہیں ۔(ڈاکٹر شمس جاوےد)
سیالکوٹ:منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران تھانہ نیکاپورہ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارکر دس منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے اور ملزموں کے قبضہ سے اعلی کوالٹی کی ساڑھے تین کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرکے ملزموںکے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔ایس ایچ او انسپکٹر فیض علی کا کہنا ہے کہ گرفتار منشیات فروشوں میں جمیل کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد چرس ، ملزم عبدالرؤف کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد چرس ، منشیات فروش آصف صفدر کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد چرس ، ملزم رضوان کے قبضہ سے 250گرام چرس ، عظیم کے قبضہ سے دس گرام ہیروئن ، ملزم عدنان کے قبضہ سے گیارہ گرام چرس ، ملزم صغیر کے قبضہ سے 15گرام ہیروئن ، ملزم عمر کے قبضہ سے 13گرام ہیروئن، ملزم عدنان بیگ کے قبضہ سے دس گرام چرس اور ملزم عمران کے قبضہ سے دس گرام چرس برآمد کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزموں تھانہ نیکاپورہ کے علاقوں میں منشیات فروشی کادھندہ کررہے تھے جنہیںایک ہی رات کاروائی کرکے گرفتار کیا گیااور ان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تحصیل سیالکوٹ کے دیہات ندوکے میں شہری کا ٹیلی فون پانچ ماہ سے خراب ہے جس کی درستگی کیلئے سینکڑوں شکایات درج کروانے کے باوجود اصلاح واحوال کیلئے کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی ہے ۔محمد شکیل جو محکمہ پولیس میںکانسٹیبل ہے کا کہنا ہے کہ اس کے گھر ٹیلی فون نمبری3507214نصب ہے لیکن پانچ ماہ سے اس کا ٹیلی فون خراب ہے اور یہ ٹھیک نہ ہوسکا ہے جس کی ذمہ داری محکمہ ٹیلی فون کے مقامی لائن مین اور دیگر افسران پر عائد ہوتی ہے کیونکہ ٹیلی فون درست کروانے کیلئے شکایات درج کروانے کے علاوہ وہ فاتر کے چکر لگا لگا کرتھک گیا ہے ۔ شکیل احمد کا کہنا ہے کہ ٹیلی فون 2006ء میں نصب ہوا لیکن جولائی2006ء سے دسمبر2007ء تک اس کا ٹیلی فون خراب رہا جوکہ خداخدا کرکے ٹھیک ہوا لیکن مئی 2008ء میںدوبارہ ٹیلی فون خراب ہوگیااور آج تک ٹھیک نہ ہوا ہے ۔کانسٹیبل شکیل احمد نے ٹیلی فون ٹھیک نہ ہونے کے خلاف صارفین کورٹ میں جانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈائریکٹر ٹیلی فون اور دیگر افسران وعملہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا جارہا ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ضلع سیالکوٹ میں رواں سال یکم جنوری سے30اکتوبر تک دس ماہ کے عرصہ میں پولیس نے ضلع بھر میںسماج دشمن عناصر کے خلاف خصوصی مہم کے دوران سینکڑوں ملزموں کو گرفتار کرکے ملزموں کے قبضہ سے سات کروڑ82لاکھ ستر ہزار سات سو ستر روپے مالیت کا مسروقہ مال وزر اور اسلحہ برآمد کیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ سال رواں کے دوران ضلعی پولیس نے اب تک ڈاکوؤں اور چوروں کے 126گروہوں کے422ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو کروڑبہتر لاکھ تین ہزار پانچ سو اکیاسی روپے مالیت کی مسروقہ نقدی ، زیورات ، موبائل فون ، کاریں ، موٹر سائیکلیں ، گھریلو والیکٹرانکس سامان ، مویشی اور دیگر مال برآمد کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ گرفتارڈاکوؤں اور چوروں کے دوران تفتیش 438وارداتوں کا اعتراف جرم کیا جن سے مسروقہ مال وزر وغیرہ برآمد کرنے کے بعد مقدمات کی تفتیش مکمل کرکے چالان عدالتوں میںسماعت کیلئے بھجوائے گئے ۔ ڈی پی ا ونے کہا کہ دس ماہ کے دوران ضلعی پولیس نے منشیات وشراب فروشی کے خلاف مہم کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی 25کلو گرام ہپیروئن ، 220کلو گرام چرس ،ایک کلو گرام سے زائد افیون ، چالو شراب کی 97بھٹیاں اور چار ہزار بوتل شراب برآمد کیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے مختلف مقامات سے 116شرابی بھی گرفتار کئے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے ملزموں کو جیل بھجوادیا گیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروروں کے خلاف مہم کے دوران ضلعی پولیس نے موثر حکمت عملی سے انتہائی خطرناک ایک ہزار پانچ سو 34اشتہاری مجرمان اور ایک ہزار دو سو 43عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے ۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ضلع سیالکوٹ کی 126یونین کونسلوں میں جرائم کی روک تھام کیلئے خصوصی پولیس سکواڈ تشکیل دے کر انہیںتعینات کیا گیا ہے جوکہ اپنی اپنی تعیناتی کی یونین کونسلوں میں رہنے والے اشتہاری مجرمان ، عدالتی مفروروں ، ڈاکوؤںاور جرائم پیشہ عناصر کاریکارڈ مکمل کرکے ان کی گرفتاریوں کیلئے دن رات کوششیں کررہے ہیںاور پولیس کی کاروائی کی وجہ سے ضلع سیالکوٹ میں جرائم کی شرح میںنمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ حاجی پورہ پولیس نے شہاب پورہ چوک میں چھاپہ ما رکر جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں جعلی کرنسی برآمد کرلی ہے ۔ ایس ایچ او انسپکٹر ملک نوید کا کہنا ہے کہ ملزم طارق تحصیل ڈسکہ کے علاقہ رنجھائی کا رہائشی ہے اور کافی عرصہ سے جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ہے جسے مخبری پر پولیس نے کاروائی کرکے گرفتار کیااور موقعہ سے ہی لوگوں کی موجودگی میںملزم کے قبضہ سے ایک ایک سوروپے کے 49جعلی نوٹ برآمد کئے اور بعدازاں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ دریں اثناء ملزم طارق کو علاقہ مجسٹریٹ رانا عتیق الرحمان کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں فاضل جج نے ملزم کوچودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل بھجوانے کے احکامات جاری کردیئے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تنظیم نوجوانات اہل حدیث پورہ ہیراں سیالکوٹ کے زیر اہتمام جامع مسجد اہل حدیث پورہ ہیراں میں 22نومبر بروز ہفتہ بعد ازنماز عشاء درس قرآن وحدیث کی تقریب منعقد ہوگی جس میں مولاناعلامہ بنیامین عابد آف اوکاڑہ خصوصی خطاب کریں گے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:پاکستان مسلم لیگ (ق) کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن وضلعی صدر یوتھ ونگ سیالکوٹ صدف بٹ اور ضلعی نائب صدور چودھری عمر اور محمد سرفراز نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چودھری پرویز الہی کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کی اپنی کوئی سیاسی حیثیت نہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ریاض فتیانہ نے ہمیشہ مفادپرستی کو فروغ دیا ہے اور اقتدار کے لالچ میں مسلم لیگ کو نقصان پہنچایااور اب بھی صرف اور صرف حکمرانوں کو خوش کرنے کیلئے بیان بازی کررہے ہیں ۔ ان راہنماؤں نے مزید کہا کہ چودھری برادران نے اپنے دور میں ملک وقوم کی نیک نیتی سے خدمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز اور جماعتی مفادات کواولیت دینے کی بجائے ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے جلد ہی سیاسی منظر نامے سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ہٹ جائیں گے ۔ ان راہنماؤں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق)مضبوط اور منظم ہے اور جماعت میںکوئی اختلاف نہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی کو ہٹانے کا نام لینے والوں کا ناکامی کے سوا کچھ بھی نہیں ملے گا کیونکہ کارکن چودھری بردران کی قیادت میںمتحد ، منظم اور فعال ہیں ۔(بےورورپورٹ)
Wednesday, November 12, 2008
سیالکوٹ:وفاقی وزیر برائے بہبودی آبادی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی پاکستان کے مسائل کا پیش خیمہ ہے تاہم علماء کرام کے مشورے سے بڑھتی ہوئی آبادی پر کنٹرول کرنے کیلئے چھوٹے خاندان کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گااور اس مقصد کیلئے سرکاری ونجی اداروں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے سرکاری ملازمین کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا تاہم معاشرے کی بے حسی کا شکار افراد کے دکھوں کا مداوا ہی ان کا نصب العین ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ آج کل کے ساتھ بات چےت کے دوران کےا۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وہ شہید بے نظیر بھٹو کے ویثرن کے مطابق وزارت بہبود آبادی کو موثر بنادیں گی او رپیپلزپارٹی کے منشور پر عمل کرتے ہوئے ملک وقوم کی دن رات خدمت کرتی رہیںگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت ملک میں خوشحالی ، امن ومحبت کی فضا قائم کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورتی پالیسیاں اختیار کئے ہوئے ہیں اور ان کے مثبت اور حوصلہ افزاء نتائج بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بے روزگار ی کے خاتمہ کیلئے پڑھے لکھے طبقے کو روزگار فراہم کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زریعے لاکھوں خاندانوں کو مستفید کیاجارہا ہے اور پسے ہوئے طبقے کی ترقی کو پہلی ترجیحات میں رکھا گیا ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:سیرت کونسل سیالکوٹ کے راہنماؤں سید مشکور احممدگیلانی ، سید شبیر احمد گیلانی اور جمعیت اہل سنت کے مولانا امتیاز احمد ، مصدق قاسمی اور حافظ عزیز الرحمن قاسمی نے مشترکہ اخباری بیان میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت قائد آباد کے امیر قاری اسماعیل کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور اسے قادیاتی دہشت گردی قراردیا ہے ۔ ان راہنماؤں نے کہا ہے کہ قادیانی اسلام دشمن ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے بھی دشمن ہیں اور وہ ملک میں افراتفری پھیلا کر امن وامان کا مسئلہ کھڑا کرنا چاہتے ہیں ۔ ان راہنماؤں نے مزید کہا کہ حکومت بلاتاخیر مولانا قاری اسماعیل کے قاتلوں کو گرفتار کرکے انصاف کے تقاضے پورے کرے اور قادیانی سرگرمیوں کاسخت نوٹس لیا جائے ۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ: علامہ اقبال اوپن ےونےورسٹی کے مےٹرک ۔اےف اے،بی اے کے امتخانات مےں امےدواروں کا امتخانی سےنٹر مےں داخلہ کے وقت شناختی کارڈ دکھانا لازمی قرار دےنا سٹوڈنٹس کے ساتھ سراسر زےادتی ہے ۔ان خےالات کا اظہار علم وےلفئےردوست سوسائٹی کے صدراےس اےم شاہد نے اخبار نوسےوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کےا ۔صدر سوسائٹی نے ڈائرےکٹر علامہ اقبال اوپن ےونےورسٹی رےجنل آفس سےالکوٹ چوہدری ذوالفقار علی کے اس بےان کو سٹوڈنٹس کے ساتھ اےک زےادتی قرار دےا ہے جس مےں سٹوڈنٹس کو امتخانی مرکزمےں داخلہ سے پہلے شناختی کارڈ دکھانا ہوگا ،دلچسپ امر ےہ ہے کہ مےٹر ک اور اےف اے کے بےشتر امےداوروں کی عمرےں ابھی 18سال نہےں ہوئےں اس لئے ان کے لئے شناختی کارڈ دبنوانا ممکن نہےں ہے۔سوصائٹی نے علامہ اقبال اوپن ےونےورسٹی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کےا کہ شناختی کارڈز کی شرط کے آرڈرز کو واپس لےکرسٹوڈنٹس مےں پائی جانے والی تشوےش کو فوری طور پر ختم کےا جائے۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:پاکستان ریلوے نے شہر کے قریبی الہڑ ریلوے اسٹیشن پر ریل کار کیلئے سٹاپ منظور کرلیا ہے اور باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔راولپنڈی سے لاہور براستہ سیالکوٹ نارووال جانے والے ریل کارکااس سے قبل الہڑ ریلوے اسٹیشن پر کو ئی سٹاپ نہ تھا جس کی وجہ سے سینکڑوں مسافروں جن میں طلبہ وطالبات ، سرکاری ملازمین اور محنت کش شامل ہیں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ علاقہ سے تعلق رکھنے والوں چودھری عابد علی راں ، ریاض نمبردار ، چودھری محمد حسین ، چودھری طارق وڑائچ ، ادریس انصاری نے الہڑ ریلوے اسٹیشن کو ریل کار کیلئے منظور کرنے پر پاکستان ریلوے حکام کو شکریہ اد اکیا ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تحریک استقلال پنجاب کے صوبائی چیئرمین محمد سجاد ڈار نے کہا ہے کہ نج کاری کے عمل کو شفاف بنایا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں ایک آمر کی حکومت رہی اور اس دور میں عوام کے منتخب نمائندوں کو اعتماد میں نہ لیا گیا ۔ انہوں نے اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ موجودہ حکمران پارلیمنٹ کی بالادستی کے دعوے دار ہونے کے باوجود قومی اثاثوں کی نج کاری کے حساس معاملے کو پارلیمنٹ میں آزادانہ بحث کیلئے پیش نہیں کررہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضٰ میں نفع بخش اداروں کی نج کاری کی بھینٹ چڑھادیا گیا اور اس حوالے سے عوام کے زہنوں میں شدید شکوک وشبہات آج بھی موجود ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قومی اثاثوں کو ارزاں قیمت پر فروخت کرکے ملک کو شدید نقصان سے دوچار کیا گیا اور ان اثاثوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقوم کے بارے میں بھی قوم کو کچھ علم نہیں کہ یہ کہاں خرچ کی گئیں ۔ محمد سجاد ڈار نے کہا کہ ماضی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضرورت اس امر کی ہے کہ کابینہ کی نج کاری کے فیصلے کو پارلیمنٹ میں لایا جائے بلکہ جوقومی صنعتی ادارے اس سے قبل نجی شعبے میں پیش کئے جاچکے ہیں ان کے بارے میں نج کاری کی رپورٹس پارلیمنٹ میں پیش کی جائے تاکہ بیرونی قرضوں کیلئے پھیلایا گیا کشکول توڑا جاسکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نج کاری کے موجودہ اور سابق وزراء کو اپنے اہل خانہ کے اثاثوں کا اعلان کرنا چاہیے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ اگوکی کے علاقہ میں سات ماہ سے زائد عرصہ قبل قتل ہوجانے والے حافظ قرآن کے قاتلوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے جس کے خلاف ورثاء نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبازشریف سے کاروائی کی اپیل کی ہے ۔ ناصر روڈ سیالکوٹ میں واقع دینی ادارے جامعہ صدیقہ تعلیم القرآن کے مہتمم قاری مہر محمد کے نوجوان بیٹے حافظ سیف الرحمن کونامعلوم ملزمان نے 17مارچ2008ء کو اس وقت اغوا کرنے کے بعد تشدد کرکے ہلاک کیا جب وہ شام کو گھر سے باہر نکلا ۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ ملزموںنے حافظ سیف الرحمن کو قتل کرنے کے بعد اس کی نعش پھینک دی جوکہ وقوعہ کے دو روز بعد پولیس کو ملی اور اسے شناخت کیا گیا جس پر نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج ہو الیکن آج تک قاتلوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے ۔مقتول کے والد قاری محمدمہر محمد کا کہنا ہے کہ اس کے جواب بیٹے کے قاتلوں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیا جائے اور ملزمان کو قرارواقعی سزا دی جائے ۔ایس ایچ او انسپکٹر رانا زاہد حسین کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلا ش جاری ہے اور جلد ہی ملزموں کاسراغ لگا کر انہیں گرفتار کرلیا جائے گا ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر جان عالم خان نے کہا ہے کہ جب تک اساتذہ کے مسائل حل اور مطالبات تسلیم نہیں کرلئے جاتے اس وقت تک اساتذہ کااحتجاج جاری رہے گا ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ ، کارپوریشن کے اساتذہ کو پیکج سے محروم رکھنا ، مانیٹرنگ سیل کا خاتمہ ، ایجوکیٹروں کی بھرتی کنٹریکٹ کی بجائے مستقل بنیادوں پر کرنا اہم مسائل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈویثرنل احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سیالکوٹ ، گجرات ، نارووال ، گوجرانوالہ ، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد کے اضلاع کے اساتذہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔ جان عالم خان نے مزید کہا کہ مراعاتی پیکج پر عمل درآمد نہیںہوا ۔ جلسہ سے پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں امجد علی ، چودھری محمد سرفراز ، عبدالقیو م راہی ، محمد طارق قریشی ، ملک ادریس ، قاضی عبدالرؤف ، حاجی اسلام اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سیالکوٹ میں ٹیچرز مراعاتی پیکج پر کوئی عمل نہیں ہوا اور اس مسئلہ کو سردخانے میں ڈال دیا گیا ہے ۔ مقررین نے کہا کہ نئی بھرتی کیلئے اشتہار میں پورا کوٹہ نہیں رکھا گیا اور کئی سالوں سے اساتذہ کی ترقی نہیں ہوئی ۔ مقررین نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ضلع سیالکوٹ میں نئی بھرتی سے قبل ترقیاں دی جائیں اور اساتذہ کو پچاس فیصد کے حساب سے کوٹہ پورا دیا جائے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے ضلع سیالکوٹ کے علاقہ جیٹھی کے کے رہائشی سجاد احمد سے شادی کا بہانہ کرکے ہزاروں روپے کی نقدی اور زیورات وغیرہ ہتھیانے والے ملزموں کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس کو احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ وزیر اعلی پنجاب کی کھلی کچہری میںشریک ہونے والے سجاد احمد نے الزام لگایا ہے کہ محمدبھٹہ خشت پر کام کرنے والے نواز نامی شخص نے اپنی بیٹی باریخہ بی بی کی منگنی اس سے کی اور اس سلسلہ میں اس سے پانچ ہزار روپے کی نقدی اور دس ہزار روپے سے زائد مالیت کے زیورات ودیگر سامان حاصل کیا تاہم بعد میں شادی کی تاریخ مقرر کی لیکن شادی کے ساتھ بیٹی کا نکاح اس سے یہ کہہ کر کرنے سے انکار کردیا کہ مالک بھٹہ خشت سے اس نے اڑھائی لاکھ روپے قرضہ لیا ہے اور اگر وہ قرضہ کی رقم اسے دے کو بیٹی کا نکاح کروادے گا تاہم قرضہ کی رقم دینے سے انکار پر محمد نوازنے اس کانکاح نہ کروایاحالانکہ اس نے شادی کیلئے پچاس ہزار سے زائد کی رقم اور سامان محمد نواز کو دیا تھا ۔سجاد احمد کا کہنا ہے کہ اسے دھوکہ دیا گیا ہے لیکن پولیس ملزموںکے خلاف کوئی کاروائی نہ ہوئی ۔ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کھلی کچہری کے دوران سجاد احمد کی درخواست پر کاروائی کے احکامات جاری کردیئے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ضلع بھر کے وکلاء نے منگل کے روز معزول ججوں کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے ایک گھنٹہ کیلئے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ۔ وکلاء ہڑتال کے دوران ایک گھنٹہ کیلئے کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے تحت بار لان میں معزول ججوں کی بحالی کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ مسلسل 297ویں روز بھی جاری رہا ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ضلع سیالکوٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سمیت ایڈیشنل سیشن ججوں کی دس عدالتوں میں قتل کے 300مقدمات سمیت مختلف نوعیت کے تین ہزار دوسو پانچ مقدمات زیر سماعت ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ضلع بھر کی سیشن عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات میں حدود کے 110مقدمات ، منشیات کے304مقدمات ، 745سول اپیلیں ، 619درخواست ضمانتیں ، اندراج مقدمہ کی367رٹ پٹیشن بھی زیر سماعت ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید حامد حسین کی عدالت میں قتل کے44مقدمات سمیت مجموعی طور پر614مقدمات ، ایڈیشنل سیشن جج صبح صادق خان کی عدالت میں 410مقدمات ، ایڈیشنل سیشن جج میاں فیاض محمد کی عدالت میں 431مقدمات ، ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ محمد شیراز کیانی کی عدالت میں 247مقدمات ، ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ تنویر احمد شیخ کی عدالت میں 204مقدمات ، ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ سید اویس اشرف گیلانی کی عدالت میں 30مقدمات ، ایڈیشنل سیشن جج ڈسکہ ظفر اقبال چودھری کی عدالت میں 301مقدمات ، ایڈیشنل سیشن جج ڈسکہ مہر محمد یوسف کی عدالت میں 489مقدمات ، ایڈیشنل سیشن جج پسرور رانا محمد حفیظ کی عدالت میں 243مقدمات اور ایڈیشنل سیشن جج پسرور میاں محمد انور کی عدالت میں 239مقدمات زیر سماعت ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ضلع بھر کی سیشن عدالتوں میں گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران قتل کے 24مقدمات ، حدودکے اٹھارہ مقدمات ، منشیات کے62مقدمات ، 122سول اپیلوں ، 719درخواست ضمانتوں ، اندراج مقدمہ کی300رٹ درخواستوں ، ناجائز حراست کی آٹھ درخواستوں سمیت ایک ہزار تین سو اٹھہتر مقدمات کے فیصلے سنائے گئے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ضلع سیالکوٹ میں جرائم کے خاتمہ اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے دیہات کی سطح پر ٹھیکری پہرہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں ضلع بھر کے26تھانوں کے ایس ایچ او ز کو باقاعدہ احکامات بھی جاری کردیئے ہیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس کا کہنا ہے کہ ریجنل پولیس آفیسر ذوالفقار احمد چیمہ کے حکم پر دیہات میں ٹھیکری پہرہ لگانے سے جرائم میںنمایاں کمی واقع ہوگی کیونکہ اس کی وجہ سے جرائم پیشہ عناصر کیلئے جرم کرنا آسان نہیں رہے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر کے ایک ہزار سے زائد دیہات میں ٹھیکری پہرہ لگانے والوں میں اچھی شہرت کے حامل نوجوان اور مقامی شہری شامل کئے جارہے ہیں اور ضلع سیالکوٹ کے تمام تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں کے دیہات میں ٹھیکری پہرہ لگانے کے ذمہ دارہیں ۔ ڈی پی او کے مطابق ٹھیکری پہرہ عوام کے جان ومال کے تحفظ میں پولیس کیلئے معاون ومدد گار ثابت ہوگااورا س کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہونگے ۔انہوں نے بتایا کہ ٹھیکری پہرہ لگانے والوں کو باقاعدہ کارڈز بھی جاری کئے جائیں گے اور انہیں اسلحہ رکھنے کی اجازت بھی ہوگی ۔ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد امین وینس کا کہنا ہے کہ ٹھیکری پہرہ لگانے والے اپنے اپنے دیہات میں پولیس کے تعاون سے عوام کے جا ن ومال کے تحفظ کی ذمہ داریاں ادا کرنے کے علاوہ علاقہ میں ہونے والے جرائم اور دیگر سماجی برائیوں کے خاتمہ کیلئے اپنا فعال وموثر کردار اد اکریں گے ۔واضح رہے کہ ضلع سیالکوٹ کی آبادی 37لاکھ سے زائد ہے اور یہاں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے محکمہ پولیس کے پاس اڑھائی ہزار سے زائد پولیس ملازمین ہیں تاہم عرصہ دراز سے بھرتی نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے لیکن اب حال ہی میں پولیس نے جرائم کے خاتمہ اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے شہری علاقوں میں کلوز سرکٹ کیمروں کی تنصیب کے پروگرام پر عمل شروع کیا تھا تاہم اب دیہات میں ٹھیکری پہرہ لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس پر عمل بھی شروع کردیا گیا ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ڈسکہ کے قریب مین ہائی وے پر جیسروالہ سٹاپ پر ویگن کی ٹکرسے سڑک کنارے کھڑی خاتون ہلاک ہوگئی ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نذیراں بی بی بس کے انتظار میں کھڑی تھی جسے ایک جانب سے آنے والی تیز رفتار ویگن اس کے ڈرائیور افتخار احمد کی غفلت ولاپرواہی کی وجہ سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں نذیراں بی بی شدید زخمی ہوگئی اور موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئی ۔حادثہ کے بعد ویگن ڈرائیور موقعہ سے فرار ہوگیا ۔ پولیس نے متوفیہ کی نعش کو قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ صدر سیالکوٹ کے موضع بھاگووال میں گلی میں کھڑا ہونے کے مسئلہ پر دو ملزموں نے فائرنگ کرکے نوجوان کو شدید زخمی کردیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ساجد اور اس کے ساتھی نے تلخ کلامی کے بعد پستول سے فائرنگ کرکے اپنے ہی گاؤں کے فیصل کو شدید زخمی کردیااور موقعہ سے قتل کردینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ زخمی کو گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ مرادپور پولیس نے شراب فروشی کے ڈیرہ پر چھاپہ ما رک شراب تیار کرنے والے بھٹی اور درجنوں شراب کی بوتلیں برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیاہے ۔ ڈی ایس پی صدر سرکل محمد اکرام خان کا کہنا ہے کہ ملزم ساجد کافی عرصہ سے شراب کشید کرکے اس کی فروخت کا دھندہ کررہا تھا جوکہ مخبری پر پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مار کر ملزم کو شراب کشید کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیااور شراب کی بھٹی اور درجنوں بوتلیں شراب برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے ایک شہری محمد طارق کی درخواست پر بنک کے بوگس چیک دینے کے الزام میں محکمہ مال کے پٹواری کے خلاف دو مقدمات درج کرکے اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم خاور پٹواری نے رقم کی ادائیگی کیلئے محمد طاہر کو مقامی بنک کے دو چیک دیئے جنہیںکیش کروانے کیلئے جب محمد طاہر بنک گیا تو ملزم کے اکاؤنٹ میں رقم ہی موجو دنہ تھی ۔ دریں اثناء تھانہ سول لائن پولیس نے عظیم اقبال کی درخواست پر ملزم میاں اللہ دتہ کے خلاف بنک کا بوگس چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:سیالکوٹ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کے دوران مختلف مقامات سے 16ملزموں کو گرفتار کرکے منشیات ، ناجائز اسلحہ اور شراب برآمد کرلی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی پولیس نے یتیم خانہ چوک سے ملزم محمدشہزاد کے قبضہ سے پچاس گرام چرس ، ملزم اعجاز کے قبضہ سے پچاس گرام چرس ، ملزم عثمان کے قبضہ سے چالیس گرام چرس ، ملزم وقاص کے قبضہ سے 60گرام چرس ، تھانہ نیکاپورہ پولیس نے نواں پنڈ سے ملزم مبارک علی کے قبضہ سے پستول ، ملزم محمد یوسف کے قبضہ سے پستول اور ملزم ریاض کے قبضہ سے پستول ، تھانہ ہیڈمرالہ پولیس نے چوڑ چک سے ملزم بلال کے قبضہ سے 110گرام چرس اور ملزم شمس کے قبضہ سے 30گرام چرس ، تھانہ سبز پیر پولیس نے ملزم رضوان کے قبضہ سے 125گرام چرس ، تھانہ موترہ پولیس نے نگور سے ملزم تسلیم کے قبضہ سے خنجر ، تھانہ بمبانوالہ پولیس نے کوٹ جھنڈو سے ملزم بوٹا کے قبضہ سے شراب کی ایک بوتل ، تھانہ پھلورہ پولیس نے ادووالی سے ملزم رفاقت علی کے قبضہ سے رائفل اور ملزم سجاد کے قبضہ سے رائفل ، تھانہ بیگوالہ پولیس نے دندھیر باگڑیاں سے ملزم محمد ارشد کے قبضہ سے 55گرام چرس اور ملزم شوکت کے قبضہ سے پستول برآمد کرکے ملزموںکے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ سمبڑیال کے علاقہ پیجو کے میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم فرید حسین نے اپنی ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر مار کر انجم وحید جو ایک موٹر سائیکل پر سوار تھا کو شدید زخمی کردیااور موقعہ سے فرار ہوگیا ۔ زخمی انجم وحید کو مقامی ہسپتال داخل کروادیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس نے عوامی شکایات پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور پر ایک سلنڈر سے گیس دوسرے سلنڈر میں منتقل کرنے والے دو ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موضع شادی وال میں ناظم علی اور وارث اپنی اپنی دوکانوں پر پابندی کے باوجود خطرناک طریقے سے گیس ایک سلنڈر سے دوسرے سلنڈروں میں منتقل کررہے تھے جنہیں اے ایس آئی افضال بیگ کی قیادت میںپولیس نے چھاپہ مار کر گرفتار کرلیااور ملزموں کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ حاجی پورہ پولیس نے محلہ بوگڑھاکی رہائشی خاتون فرزانہ بی بی کی درخواست پر اسے ناراض خاوند سے نالغ بیٹا لے کر دینے کاجھانسہ دے کر چھ ماہ تک زبردستی زیادتی کا نشانہ بنانے اور ہزاروں روپے کی رقم ہتھیانے کے الزام میں چار ملزموں کے خلاف تحفظ حقوق نسواں ایکٹ 2006ء کی دفعہ376کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے اور ملزموں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں ۔فرزانہ بی بی نے الزام لگایا ہے کہ چھ ماہ قبل اس کی اپنے خاوند عباس کے ساتھ جھگڑا ہو اجوکہ خاوند عباس نے اس کا نابالغ بیٹا چھین لیا جسے واپس دلوانے کیلئے اس کے قریبی رشتہ دار شہباز اسے اپنے گھر فتح گڑھ لے آیا جہاں ملزم نے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا تاہم بعدازاں شہباز اور اس کے تین ساتھی اسے نامعلوم مقام پر لے گئے ۔تاہم وہ اب بھاگ کر اپنے گھر واپس آگئی ہے درخواست مےں خاتون نے ےہ بھی الزام لگاےا ہے کہ ملزم شہباز نے اسے چھ ماہ تک زیادتی کا نشانہ بھی بنایااور اس سے 65ہزار روپے کی رقم بھی ہتھیائی اور اب اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔(بےورورپورٹ)
Tuesday, November 11, 2008

سیالکوٹ:ڈیموکریٹک فونڈرز گروپ کے چیئرمین سہیل خاور میر نے کہا ہے کہ ہمارے گروپ کا موٹو change we needہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ چیمبر برآمد کنندگان کا چیمبر ہے اور اسکے ممبران کی وجہ سے حکومتی حلقوں میں اس چیمبر کا خاص مقام ہے۔ ممبران کے مسائل کو اجتماعی طور پر ایک پلیٹ فارم سے متعلقہ محکموں تک پہنچایا جائے تاکہ انکے مسائل اور کاروبار کی ترقی کیلئے نت نئی ٹیکنالوجی اور دنیا کے بدلتے ہوئے حالات میں حکومت کے تعاون سے جدید طریقہ کار اور خام مال وغیرہ کا حصول ممکن بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فونڈرز گروپ 2004ء سے چیمبر میں اسی بات کیلئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں اپنے گروپ کے کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کے ممبران کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے گروپ کے صدر ذوالفقار احمد بھٹی، نعیم اعوان، عمر فاروق ڈار، محمد صدیق اعوان، نصیر احمد ملک نے بھی خطاب کیا۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:پاکستان کرکٹ بورڈ موبی لنک کے تعاون سے انڈر 16ہیرو کی تلاش کے سلسلہ میں ضلع سیالکوٹ اور نارووال کے پلیئرز کیلئے اوپن ٹرائلز 4 سے 6نومبر کو جناح سٹیڈیم سیالکوٹ میں منعقدہوئے۔ ٹرائلز میں آٹھ سو پلیئرز نے حصہ لیا جس میں ٹیلنٹ ہنٹ آفیسر عظمت رانا اور سلیکشن کمیٹی نے 15کھلاڑیوں کو کیمپ کیلئے منتخب کیا گیا ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تحریک انصاف بہت جلد خاموش انقلاب لائے گی۔ کارکن اپنے قائد عمران خان کی قیادت میں کوشاں ہیں۔ غریب عوام کو انصاف دلانا اور ظلم سے نجات دلانا تحریک کا اولین فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف اقلیتی ونگ کے تحصیل آرگنائزر سنیل ارشد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ہی پاکستان کی واحد نمائندہ جماعت ہے جو ہر طبقہ کی نمائندگی کرتی ہے اور حقیقی معنوں میں غریب عوام کے مسائل اور ان کو ریلیف دلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک آئندہ الیکشن میں عمران خان کی قیادت میں کامیابی حاصل کرکے انقلاب لائے گی۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ایس ڈی او گیپکو کنسٹرکشن سب ڈویژن کی پریس ریلیز کے مطابق ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں 12نومبر کو عسکری فیڈر، کرسچن ٹاؤن فیڈر، چٹی شیخاں فیڈر، صدر بازار فیڈر، شادیوال فیڈر، کھروٹہ سیداں فیڈر، سید پور فیڈر، کشمیر روڈ فیڈر، کورٹ روڈ اور ایبٹ روڈ فیڈر صبح نو بجے سے سہ پہر تین بجے تک بند رہیں گے۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:مرکزی انجمن صارفین پاکستان کے صدر خواجہ طارق محمود بٹ نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے جس نوعیت کے اقدامات ہو رہے ہیں وہ پاکستان کو خشک سالی اور قحط کے جس جنم میں دھکیل رہا ہے وہ پاکستان کے 17کروڑ صارفین زندہ درگور کرنے کی ایک سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی بقا کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:مفکر اسلام ٹرسٹ کے چیئرمین محمد عارف مجاہد کی پریس ریلیز کے مطابق 16نومبر بروز اتوار انوار کلب آڈیٹوریم میں قومی ختم نبوت سیمینار ہو گا۔ جس میں سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ میاں نذیر اختر، معروف سکالر علامہ ثاقب رضا مصطفائی، علامہ طاہر عبدالرزاق اور شجاعت علی مجاہد خطاب کریں گے۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے سٹی صدر آفتاب حیدر، نائب صدر ذیشان حامد اور جنرل سیکرٹری چوہری تنویر احمد نے اپنے مشترکہ بیان کہا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی کابینہ میں شمولیت سے پارٹی کارکنوں کا مورال بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر صاحبہ کی سیالکوٹ آمد پر ان کا بھرپور استقبال کیا جائے گا۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:اقلیتیں پاکستان اور مسلم لیگ کے پرچم تلے متحد ہو جائےں کیونکہ قائد اعظم کے بعد نواز شریف ہی ایسی شخصیت ہیں جو ملک کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلا سکتے ہیں۔ آج ملک دھشت گردی، بے روزگاری، مہنگائی اور افراتفری کے شکنجے میں مکمل طور پر آچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان اقلیتی پریم پارٹی کے ضلعی صدر سیالکوٹ داؤد بھٹی نے دانش خان نےہمراہ یونین کونسل پراگ پور کے موضع دھیرا سندھا اورسندرانے سیداں میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کی اقلیتوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حمایت کا اعلان کرکے پنجاب بھر میں اقلیتوں کو پیغام دیا ہے کہ سیالکوٹ مسلم لیگ(ن) کا مضبوط قلعہ ہے۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:سیالکوٹ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم کے دوران مختلف مقامات سے آٹھ منشیات فروشوںسمیت 22ملزموں کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات ، ناجائز اسلحہ اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سمبڑیال پولیس نے فضل پورہ سے ذیشان سے ایک کلو ایک سو 75گرام چرس،محلہ ٹینکی والا سے ظفر محمود سے سوا کلو گرام چرس، شاھین ٹاؤن سے ایک کلو ایک سو 75 گرام چرس، اگوکی پولیس نے موضع دلچیکے سے منشیات فروش خالد عرف چھوٹا ایک کلو ایک سو 30گرام چرس،موضع گنجیانوالی سے صابر حسین ایک کلو ایک سو بیس گرام چرس، کوٹلی لوہاراں پولیس نے حیدی چوک سے منشیات فروش توقیر عرف ٹوکہ سے 515گرام چرس، قصبہ کھروٹہ سیداں سے شمشاد حسین شاہ عرف شادے شاہ سے 545گرام چرس،سول لائن پولیس نے ناصر روڈ سے محمد وقار سے 110گرام چرس اور پستول، حاجی پورہ پولیس نے فتح گڑھ سے محمد عثمان سے پستول، مراد پور پولیس نے قصبہ مراد پور سے سجاد احمد سے 150گرام چرس،مغل پورہ قبرستان سے شبیر سے 150گرام چرس،بمبانوالہ پولیس نے کوٹ جنڈو سے منیر خان سے بندوق، ملیانوالہ سے پرویز سے تین بوتل شراب، قذافی سے دو بوتل شراب، بڈیانہ پولیس نے قصبہ بڈیانہ سے نصیر سے پستول، تھانہ قلعہ کالر والہ پولیس نے پل مانگا سے خوشنود سے 30گرام چرس،بیگووالہ پولیس نے کوٹلی کھوکھرران سے یوسف سے پستول،تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نے لیڈی منشیات فروش یاسمین عرف چھینی سے ایک کلو ایک سو بیس گرام چرس، چائنہ چوک سے شبیر حسین اور عمر سے ایک ایک پستول، گوپال پور سے ملزم ڈکیتی بابر مسیح سے پستول،پکی کوٹلی سے کبیر احمد سے 120گرام چرس اور ریوالوربرآمد کرکے ملزموںکے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی پانچ وارداتوں میں لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، موٹر سائیکل اور بکرے وغیرہ لے کر ملزم فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ اڈہ کھرانہ میں خالد محمود جیولر کی دوکان پر موٹر سائیکل پر ایک مردڈاکو اور اسکی ساتھی خاتون گاہک بن کر آئے اور اسلحہ کے زور پر ہزاروں روپے مالیت کا طلائی لاکٹ اور دس ہزار روپے کی نقدی لوٹ کر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہو گئے۔ تھانہ موترہ کے علاقہ کوٹلی بھاگو میں گزشتہ روز چار نامعلوم ڈاکو ذکاء اللہ کے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے کی نقدی، سوا لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، دو موبائل فون ، لائسنسی رائفل اور پستول لوٹ لیا ۔ بعد ازاں ملزم محمد اقبال کے گھر میں داخل ہوئے 74ہزار روپے کی نقدی 75ہزار روپے مالیت کے زیورات اور موبائل فون لوٹ کر دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ گرین وڈ سٹریٹ میں دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار میاں آصف نواز کو اسلحہ کے زور پر روک کر خوفزدہ کر کے ساٹھ ہزار روپے مالیت کا ھنڈا 125موٹر سائیکل STN-340چھین کر فرار ہوگئے۔ تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ کھروٹہ سیداں کی رہائشی کبریٰ بی بی زوجہ ذوالفقار علی شاہ کے گھر سے چور 55ہزار روپے مالیت کے دو بکرے چوری کر کے لے گئے۔ تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ کوٹ منڈیانوالہ میں نامعلوم چور ایک دوکاندار مبارک علی کی دوکان سے 20ہزار روپے کی نقدی اور سامان چوری کر کے لے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:کوٹلی لوہارں پولیس کا کھروٹہ سیداں میں ضرر کے اشتہاری کیلئے جانے والا چھاپہ ناکام ، اشتہاری پستول پھینک کر بھائی سمیت فرار ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کوٹلی لوہاراں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر افضال بیگ نے مخبری پر اشتہاری بابر حسین شاہ کی گرفتاری کیلئے اسکے بھائی عقیل عرف اقیلا کے گھر چھاپہ مارا۔ پولیس نے دیکھ کر بابر حسین شاہ پستول پھینک کر بھائی سمیت فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے اشتہاری کو پناہ دینے پر عقیل عرف اقیلا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:سول جج سیالکوٹ محمد سلمان گھمن نے تھانہ اگوکی کے ناجائز اسلحہ کے مقدمہ میں ملوث ملزم ظفر عباس کو جرم ثابت ہو جانے پر چھ ماہ قید بامشقت اور پانچ سو روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:لڑائی جھگڑوں کے چار واقعات کے نتیجہ میں نصف درجن افراد ہسپتال پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پھلورہ کے گاؤں شہزادہ میں نامعلوم ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار عابد شدید زخمی کر دیا۔ تھانہ ھیڈ مرالہ کے علاقہ بھولانوالہ میں زمین کے تنازعہ پر طارق، بابر، شکیل، محمد ارشد، عمران اور اکرم وغیرہ نے فائرنگ کرکے اور بندوق کے بٹ مار مار کر افضال ، محمد اسحاق اور نورحسین کو زخمی کر دیا۔ تھانہ موترہ کے علاقہ کھرولیاں میں مسکین اور عارف نے نامعلوم وجوہات پر اپنے دستی ہتھیاروں سے مار مار کر بوٹا کو شدید مضروب کر دیا۔ تھانہ بمبانوالہ کے گاؤں بکھڑےوالی میں سابقہ رنجش پر احسن وغیرہ چار ملزموں نے لاٹھیوں کے وار کر کے احسان کو شدید زخمی کر دیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:بمبانوالہ پولیس نے کوٹ جنڈو سے پانچ شراب کی چالو بھٹیاں اورچار سو شراب کی بوتلیںبرآمد کرکے بارہ ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بمبانوالہ پولیس نے کوٹ جنڈو میںچھاپہ مار کر افضل وغیرہ تین ملزموں کو گرفتار کر کے چالیس لیٹر شراب اور شراب کی چالو بھٹی قبضہ میں لے لی ۔ علاوہ ازیں پولیس نے اسی گاؤں سے سجاد وغیرہ تین افراد سے 39لیٹر شراب اور چالو بھٹی ، ندیم وغیرہ دو ملزموں سے 52 لیٹر شراب اور چالو بھٹی ، راحیل وغیرہ دو ملزموں سے 41لیٹر شراب اور چالو بھٹی اور سرفراز اور اسکے ساتھی سے 33لیٹر شراب اور چالو بھٹی قبضہ میں لے کر ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:پولیس نے باسوپنو سے تین شرابیوں کو غل غپاڑہ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ موضع باسوپنو میں تین شرابی محمد بوٹا، ذوالفقار اور ریاض شراب کے نشے میں دھت ہو کر غل غپاڑہ کر رہے تھے کہ پولیس نے شکایت ملنے پر چھاپہ مار کر تینوں شرابیوں کو گرفتار کر کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے انہیں جیل بھیج دیا۔علاوہ ازیں سمبڑیال پولیس نے موضع کولوکے سے آصف کو شراب پی کر غل غپاڑہ کرتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:اگوکی پولیس کا دھنے روڈ پر گھات لگائے بیٹھے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، ایک ڈاکو گرفتار چار پولیس کا گھیرا توڑ کر فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ دھنے روڈ پر طارق، بابر اور خضر خورشید عرف کاکا وغیرہ پانچ ڈاکو مسلح ہو کر بیٹھے ہوئے تھے کہ اگوکی پولیس کے سب انسپکٹر محمد منیر نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر طارق نامی ڈاکو کو پستول سمیت گرفتار کر لیا جبکہ دیگر چار ملزمان پولیس کا گھیرا توڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:چوکی رجمنٹ بازار میں زیر حراست ملزمان ارادہ ڈکیتی نے اپنے آپ کو بلب کے شیشے سے کاٹ کر لہولہان کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ رجمنٹ بازار چوکی نے دو یوم قبل گھات لگائے بیٹھے دو ڈاکوؤں محمد رفیع اور عمران عرف عمرانہ کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا تھا۔ گزشتہ روز چوکی حوالات بند دونوں ملزموں نے بلب کے شیشے اپنے آپ کو زخمی کر لیا۔ پولیس نے خودکشی کی کوشش کرنے پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:کوتوالی پولیس نے محمد جاوید کی رپورٹ پر محمد شفیق کے خلاف بوگس چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ محمد شفیق نے محمد جاوید کو ادائیگی کیلئے مقامی بنک کا چیک دیا تھا جو بنک نے ملزم کے اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے پر کیش کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ (بےورورپورٹ)
پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت علی مقیم طرابلس لیبیا نے بانی رکن پیپلز پارٹی عبدالعزیز صدر انسانی حقوق ونگ پی پی کے سٹی صدرکے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے مخدوم امین فہیم کو سینئر وزیر کا حلف اٹھانے پر مبارک باد دی اور خوشی کا اظہار کیا اور دیگر ممبران کابینہ کو بھی قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے ۔ اور امید ظاہر کی کہ اتنے سینئر رہنما کابینہ میں شامل ہونے سے ملک مسائل سے نکلے گا کارکنوں کے اندر اعتماد پیدا ہو گا ۔ انہوں نے کہا صدر آصف زرداری نے جراتمندانہ فیصلہ کر کے کارکنوں کے دل کی آواز کو پورا کیا ہے ۔ شوکت علی نے مزید کہا کہ مخدوم امین فہیم مدبر منجھے ہوئے سیاست دان ہیںحکومت ان کی قیادت میں اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گی اور اپنی قائد اور پارٹی کامنشور روٹی کپڑا اور مکان پورا کرے گی ۔ شوکت علی نے انہین یقین دلایا کہ وہ اپنے بیرون ملک مقیم ساتھیوں کے ساتھ ملکر اپنا سرمایہ پاکستان بھجوائیں گے جس سے پاکستان میں موجودہ معیشت کو سنبھلنے میں مدد ملے گی۔(بےورورپورٹ)
Monday, November 10, 2008

سیالکوٹ :شاعر مشرق حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 131واں یوم پیدائش (آج)9نومبر بروز اتوار انتہائی عقیدت واحترام اور جوش وجذبے سے منایاگےا ۔یوم اقبال کے موقعہ پر اقبال منزل سارا دن پبلک کیلئے کھلی رکھی گئی تقرےبات کا آغاز اعلی صبح ساڑھے پانچ بجے سیالکوٹ ہسٹاریکل سوسائٹی کے تحت ایک تقریب سے ہوا جس میںنماز فجر کی ادائیگی کے بعد علامہ اقبال کی 131ویں سالگرہ کا کیک کاٹاگےا ۔ شہر اقبال میں علامہ اقبال کے والدین کی قبریں امام صاحب میںموجود ہیںجہاں پر تحصےل ناظم سےالکوٹ امتےاز الدےن ڈار نے ہاؤس کے اراکےن کے ہمرا ہ چادر پوشی اور اور دعائے خےر کی ۔علامہ اقبال کے والدےن کی قبروں پر سیاسی ، سماجی وشہری حلقوں کی طرف سے پھولوں کی چادریں چڑھائیں گئےں جبکہ سرکاری وغیر سرکاری سطح پر علامہ اقبال کے شہر سیالکوٹ میں تقریبات اور سیمینار منعقد کئے گئے جن میں علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کیا گےا ۔ڈی سی او کیپٹن (ر) عطاء محمد خان اور ضلع ناظم سےالکوٹ محمد اکمل چےمہ نے بھی اقبال منز ل مےں حاضر دی اور اقبال منزل مےں موجود پڑی اقبال کے استعمال ہونے والی اشےا ء کا معائنہ کےا۔ محکمہ آثار قدیمہ کے زیر کنٹرول اقبال منزل کاسیالکوٹ کے علاوہ اندرون وبیرون ملک سے لوگ ، بچے ، طلبہ وطالبات نے بھی دورہ کےا۔پاکستان کو تصور پیش کرنے والے عظیم فلسفی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9نومبر1877ء کو سیالکوٹ کے محلہ کشمیریاں میں پید ا ہوئے جنہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے استاد مولوی میر حسن سے حاصل کی اور بعدازاں سکاچ مشن ہائی سکول سے میٹرک کا امتحان پاس کیا تاہم اسی دوران سکاچ مشن ہائی سکول کو کالج کا درجہ مل جانے پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے ایف اے کا امتحان بھی سکاچ مشن کالج سے پاس کیا جس کے بعد انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلہ کیااور بی اے کا امتحان گورنمنٹ کالج لاہور سے پاس کرنے کے بعد اعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے لندن چلے گئے ۔ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی جائے پیدائش سیالکوٹ کے محلہ کشمیریاں میں ان کی آبائی رہائش گاہ اقبال منزل آج بھی موجو دہے جو عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ : "روز نامہ آج کل" مےں اقبال منزل کی خستہ خالی کی خبر چھپنے کے بعد انچارج اقبال منزل سید ریاض حسین شاہ نقوی نے "روز نامہ آج کل" کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ عمارت کی موجودہ صورت حال کافی تشویش ناک ہے ۔ڈسٹرکٹ لیول پر کسی بھی قسم کا کوئی فنڈ نہیں ہے ۔جبکہ محکمہ آثار قدیمہ سالانہ رنگ وروغن کا بندوبست توکر دیتا ہے لےکن باقاعدگی کے ساتھ کوئی فنڈز جاری نہےں کئے جارہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ 1975کے لاء کے مطابق قومی ورثہ قرار پائی جانے والی عمارات کے اردگرد 20فٹ تک کوئی پرائےویٹ بلڈنگ نہیں بنائی جاسکتی اور اگر کوئی بلڈنگ تعمیر کرنی ضروری ہوتو اس کی بلندی 42فٹ سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے ۔رےاض حسین نقوی نے مزید بتایا کہ انہوں نے ''اقبال منزل'' سے ملحق 4منزلہ پلازہ کی تعمیر رکوانے کےلئے اعلیٰ حکام سے کہہ دیا ہے ۔جبکہ 2007میں چیف جسٹیس آف پاکستان افتحار چوہدری نے بھی قومی ورثہ کے ساتھ بننے والی تجاوزات کو گرانے کی رولنگ دے رکھی ہے ۔جس پر عملدرآمد کیا جانا اشد ضروری ہے ۔بزم اقبال کے صدر شمیم خان لودھی ،نائب صدر خواجہ پرویز انور،الطاف حسین بھٹی اور لالہ مبشر بٹ ایڈورکیٹ نے "روز نامہ آج کل" کو بتایا کہ سڑک پر سے تجادزات کو ہٹا کر پارکنگ بنائی جائے ۔جبکہ عمارت کے سامنے لگے بجلی کے تاروں کے جنگل کو ختم کیا جائے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ''اقبال منزل'' کے سامنے سڑک کو کھلا کیا جائے تاکہ دنیا بھر سے آئے ہوئے ٹورسٹ کو ''اقبال منزل'' تک پہنچنے میں آسانی ہو ۔شمیم خان لودھی نے کہا کہ اگر اقبال کو زندہ رکھنا ہے تو اس کے ورثے کو زندہ رکھنا پڑے گا ۔ملٹی میڈیافورم کے محمد رشید چوہدری ،حافظ عمران شہزاد اور تنویر حیدر اعوان نے "روز نامہ آج کل" کو بتایا کہ ''اقبال منزل'' میں ایک مکمل لائبرےری ہونی چاہےے جبکہ آئی ٹی کے اس دور میں انٹر نیٹ سے جڑی ایک کمپیوٹر لیب بھی ہو جہاں طلباء وطالبات آکر اقبال کے افکار پر مبنی لٹریچر کو حاصل کرسکیں جبکہ ملٹی میڈیا فورم نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ ''اقبال منزل'' کے ملحقہ مکانات کو خرید کرکے قومی ورثہ کی اس حامل عمارت کو کشادہ کیا جائے اور دنیا بھر میں موجود اقبال کے عقیدت مند افراد کی ''اقبال منزل'' تک رسائی کےلئے محکمہ سیاحت اپنا رول ادا کرے ۔ (بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :تھانہ رنگ پورہ کے علاقہ چھپڑ محلہ میں گولی لگنے سے امام مسجد زخمی ۔تفصےلات کے مطابق مسجد کے انتظامی امور پر جھگڑے کے دوران مسجد کی انتظامیہ کے عمران وغیرہ کا امام مسجد حاجی منور حسین کے ساتھ جھگڑا ہو گیا جس پر عمران وغیرہ نے امام مسجد کو گولی مار کر زخمی کر دیا ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد علامہ اقبال ہسپتال شفٹ کر دیا۔جہاں امام مسجد کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔رےسکےو ذرائع کے مطابق جب وہ زخمی امام مسجد کو لےکر علامہ اقبال ہسپتال کے اےمرجنسی وارڈ مےں پہنچے تو ڈیوٹی پر موجودڈاکٹر سرجن ساجد حسین ریسکیو1122کے عملہ کے ساتھ بد سلوکی سے پیش آیا اور کہا کہ ریسکیو 1122 ہمارے سکون کے دشمن ہیں اور مریضوں کو علامہ اقبال سول ہسپتال کے کر آتے ہیں۔جبکہ شہر میں بیسیوں پرائیویٹ ہسپتال بھی تو ہیں آپ لوگ وہاں کیوں نہیں لے کر جاتے۔ ریسکیو 1122 کے جوانوں نے متعدد بار ڈاکٹر ساجدکے اس طرح کے رویہ کی شکائیت کی ہے۔ جبکہ ریسکیو 1122 کے اعلیٰ افسران نے ہمیشہ اپنے ریسکیورز کو صبر کرنے اور کسی بھی قسم کی محاز آرائی سے منع کیا ہے اور لوگوں سے ہمدردانہ رویہ اپنانے پر زور دیا ہے۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :مصور پاکستان علامہ محمد اقبال نے برصغیر میں آباد مسلمانوں پر انہیں عظمت رفتہ کے حصول میں راہنمائی اور دو قومی نظریہ کی بنیاد پر الگ وطن کا خواب دکھا کر بہت بڑا احسان کیا جبکہ آج بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ علامہ اقبال کے افکار و نظریات کو مشعل راہ بنا کر راہنمائی کی جائے اور پاکستان کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کرنے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و سابق ایم پی اے محمد منشاء اللہ بٹ نے شاعر مشرق حضرت علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے حوالے سے مدرسہ تعلیم الاسلام جامع مسجد نور رحمن فتح گڑھ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبا ل نے اگرچہ مسلمانوں کے دور زوال میں جنم لیا مگر انہوں نے انحطاط اور پستی کی نوحہ گری کرنے کی بجائے لسانی، نسلی، فرقہ وارانہ اور علاقائی گروہوں میں بٹی پست حوصلہ قوم کر خودی ، خودشناسی، وحدت، فکر و عمل اور انقلاب و اجتہاد کا درس دیا اور اس مقصد کیلئے انہوں نے تحریر و تقریر کے ذریعے ہر شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کو متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کو خود انحصاری کی تلقین کی اور اپنا تعلق مذہب کے ساتھ رکھنے کا سبق دیا۔ وہ ایک زبردست عاشق رسول اور دین اسلام کے داعی تھے۔ ان کے قلم نے ملت اسلامیہ اور دین حق کی ترجمانی کی۔ محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ آج بھی پاکستان کو اگر مضبوط و مستحکم بنانا ہے اور یقیناً بنانا ہے تو اس کیلئے میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ دور جدید میں وہی قائد اعظم اور مصور پاکستان کے افکار و نظریات کے حقیقی ترجمان اور عوامی امنگوں پر اترنے والے لیڈر ہیں۔ (بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :انچارج رجمنٹ بازار سب انسپکٹر منور خان نے کینٹ ویو کالونی میں گھات لگائے بیٹھے دو ڈاکوؤں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ دو ڈاکو عمران اور رفیع مسلح ہو کر کینٹ ویو کالونی میں بیٹھے ہوئے تھے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپہ مار کر دونوں ڈاکوؤں کو معمولی مزاحمت کے بعد اسلحہ سمیت گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں۔ (بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :پولیس نے مختلف مقامات سے نصف درجن افراد کو منشیات اور ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں حوالاتی اظہر سے 30گرام چرس، حاجی پورہ پولیس نے ارشد سے چالیس بوتلیں شراب،نیکاپورہ پولیس نے سلیم مسیح سے 15بوتل شراب، اگوکی پولیس نے طیب سے پستول ،صدر پسرور پولیس نے فقیراں والے ناصر سے پستول، بڈیانہ پولیس نے موضع لنگے سے مشتاق سے پستول برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے ہیں۔ (بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :لڑائی جھگڑوں کے دو واقعات میں دو افراد کو مضروب کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے گاؤں کیس میں سابقہ جھگڑے کی رنجش پر تنویر وغیرہ چار ملزموں نے لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے مار مار کر شاھد کو شدید مضروب کر دیا۔ تھانہ ستراہ کے موضع گوپی پور میں راستہ میں کھڑے ہونے سے منع کرنے پر کاشف وغیرہ سات افراد نے دستی ہتھیاروں کے وار کر کے نعیم کو زخمی کر دیا۔زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ (بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :موضع سیدنہال میں تین ملزم اسلحہ کے زور پر پک اپ چھین کر فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کاشف اپنی پک اپ نمبری LES-1492 پر جا رہا تھا کہ راستہ میں تین ملزموں نے اسلحہ کے زور پر اسے روک کر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیکر پک اپ چھین لی اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ (بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :وطن عزیز پاکستان اس وقت جن بحرانوں کا شکار ہیں اس میں سے نکلنے کیلئے ضروری ہے کہ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی فکری ، تعمیری اور اسلامی سوچ کی راہنمائی میں آگے بڑھا جائے اور ملکی معاملات کو حقیقی جمہوری سوچ کے ذریعے چلایا جائے کیونکہ علامہ اقبال کے افکار میں ہر لحاظ سے عوامی شعور بیدار ہو گا اور جب تک عوام میں نچلی سطح پر بیداری کی تحریک نہیں ہو گی اور ملک سنوارنے کیلئے تمام شہری اپنا کردار ادا نہیں کریں گے وطن عزیز کے حالات نہیں بدل سکتے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 122رانا محمد اقبال ہرناہ نے علامہ اقبال کی 131 ویں یوم پیدائش کے حوالہ سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسلم لےگ (ن) کے راہنما ہ رانا عارف اقبال ہرناہ اور تنوےر حےدر بھی موجود تھے۔ (بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :میجر جنرل نور حسین کے بیٹے محمد عقیل حیدر کی دعوت ولیمہ میں لیفٹنٹ جنرل زاہد حسین، میجر جنرل جہانگیر خان، میجر جنرل راحت محمود، ضلع ناظم سیالکوٹ محمد اکمل چیمہ، نائب ناظم رانا اعجازا حمد، ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین خواجہ ذکاء الدین، سیالکوٹ کے چیئرمین چوہدری غلام مصطفی، سیالکوٹ چیمبر کے سابق صدور خاور انور خواجہ، ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ، برگیڈیئرز طیب حفیظ ، محمد اعظم، عادل، عمران رشدید، محمد جعفر، حفیظ صدیقی، عزیز چٹھہ، کرنل سعید کمال، ڈاکٹر عمران ادریس بٹ، میجر(ر) منصور احمد، ڈاکٹر خالد سلہریا، سابق صوبائی وزیر اختر حسین رضوی، کرنل ڈاکٹر محمد ایوب، ملک ممتاز اعوان ایڈووکیٹ، خواجہ اویس مشتاق ایڈووکیٹ، جلیل سلہری ، زین الحسن شبیر، چوہدری محمد صفدر، امان اللہ چوہدری، حامد علی خان، اکمل اقبال، ناظم ملک منظور حسین، ملک مقبول حسین، ملک مقصود حسین، چوہدری محمد شریف ایڈووکیٹ،میجر (ر) طارق ہاشمی سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ (بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سیالکوٹ کا تنظیمی اجلاس (کل) 11نومبر بروز منگل سہ پہر تین بجے ڈھینگلے وزیر آباد روڈ پر ضلعی صدر ملک طاہر اختر اعوان کی صدارت میں ہو گا۔ اجلاس میں واقی وزیر بہبود آبادی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے وزیر بننے کے بعد پہلی مرتبہ سیالکوٹ پہنچنے پر استقبالیہ پروگرام ترتیب دیا جائے گا۔ (بےورورپورٹ)
Sunday, November 9, 2008

سےالکوٹ : ملک میں اچھی حکمرانی کے لیے آزاد عدلیہ ضروری ہے ان خےالات کا اظہار سپریم کورٹ کے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے اتوار کی صبح چار بجے سیالکوٹ بار ایسوسی ایشن میں ہونے والے وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔جسٹس افتخار محمد چودھری سولہ گھنٹوں کی مسافت کے بعد اسلام آباد سے سیالکوٹ بار ایسوسی ایشن میں پہنچے۔ معزول چیف جسٹس ہفتہ کی صبح ساڑھے دس بجے اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ سے سیالکوٹ کے لیے روانہ ہوئے تھے۔جسٹس افتخارمحمد چودھری نے کہا کہ اکسٹھ برس میں پاکستان میں نہ تو عدلیہ آزاد ہوئی اور نہ ہی اچھی حکمرانی ہوئی۔ ملک آج مسائل میں گھرا ہوا ہے اور آج آزاد عدلیہ کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ جب عوام کو ان کے حقوق ملیں گے تو وہ حکومت کا ساتھ دیں گے اور آزاد عدلیہ کی موجودگی میں سرمایہ کاری بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ملک میں آزاد عدلیہ ہونی چاہیے۔جسٹس افتخار محمد چودھری نے پڑوسی ملک ہندوستان کا حوالہ دیا اور کہا کہ وہاں قانون کی حکمرانی اور آزاد عدلیہ ہے اور اسی وجہ سے بھارت نے پاکستان کہیں زیادہ ترقی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نو مارچ سنہ دو ہزار سات کو ایک آمر نے چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس دائر کرکے ملک میں آزاد عدلیہ کے قیام کا موقع فراہم کردیااور وکلاء تحریک کی وجہ سے آج ملک کے بچے بچے میں شعور آگیا ہے۔جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا کہ ماضی میں جب بھی کسی آمر نے آئین پر شب خون مار تو عدلیہ نے اس کا ساتھ دیا ۔ اگر ملک میں قانون کی حکمرانی ہوتی تو ملک نہ ٹوٹتا۔جبکہ وکلا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان بارکونسل کے رکن حامد خان نے کہا کہ وکلاء نے بہت قربانیاں دی ہیں لیکن اب منزل قریب آگئی ہے اس لیے ضروری ہے کہ تحریک کی صفوں میں اتحاد رکھا جائے۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ تحریک کو چھوڑ گئے یا اس سے دور ہوگئے ہیں آج ان کا کوئی نام لیوا بھی نہیں ہے۔صدر آصف علی زرداری اور سابق صدر پرویز مشرف میں ایک قدر مشترکہ ہے کہ دونوں آزاد عدلیہ کو برداشت نہیں کرسکتے۔ حکمران احتساب کے ڈر کی وجہ سے آزاد عدلیہ نہیں چاہتے۔اس موقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر منیر اے ملک نے کہا کہ وکلاء تحریک نے سیاست دانوں کی سوچ تبدیل کرنے کی کوشش کی لیکن اس حد کامیاب نہیں ہوئے کہ انہیں باور کراسکتے کہ آزاد عدلیہ جمہوریت اور ان کے اقتداد کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ کے بغیر اس ملک میں جمہوری ادارے مضبوط نہیں ہوسکتے۔ اگر جدوجہد کو کامیاب کرنا ہے تو حکمت عملی تبدیل کرنی ہوگی اور وہ سیاسی قوتیں جو آزاد عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کے خلاف ہیں ان کی نشاندہی کرکے انہیں اپنا دشمن قرار دینا پڑے گا او رجو سیاسی قوتیں جو آپ کے مقاصد سے اتفاق کرتی ہیں ان کو آج کے حالات میں اپنے پیلٹ فارم پر جگہ دینا ہوگی۔اجلاس سے صدر سپرےم کورٹ بار اےسوسی اےشن علی احمد کرد نے بھی مختصرا ٹےلی فونک خطاب کےا جبکہ اس سے پہلے صدر سےالکوٹ بار اےسوسی اےشن ارشد محمود بگو نے معزول چیف جسٹس کو پنڈال مےں پرجوش انداز مےں خوش آمدےد کہا ۔معزول چیف جسٹس کے قافلے کے راستے میں سڑک کے دونوں جانب استقبالیہ کیمپ لگائے گئے تھے جہاں پر وکلاء کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے کارکن اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود ہے ۔سےاسی جماعتوں کے کےمپس کی قےادت پاکستان مسلم لےگ (ن) کے راہنما خواجہ محمد آصف ،اےم پی اے رانا محمد اقبال ہرناہ اور رانا عارف اقبال ہرناہ نے کی۔ استقبالی کےمپوں مےں موجود سےاسی قائدےن اور ورکرز نے معزول چیف جسٹس کے حق میں نعرے لگائے اور لوگ اُن کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے رہے۔(بےورورپورٹ)

ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) عطاء محمد خان سے "روز نامہ آج کل" نے رابطہ کےا تو انہوں نے کہا کہ مےں نے سےالکوٹ مےں اپنا چارج سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے ''اقبال منزل'' کی حالت زار کو سنوارنے کی کوشش کی مگر چونکہ ےہ معاملہ پنجاب حکومت کا نہےں بلکہ وفاقی حکومت کا ہے اس لئے ہم چاہتے ہوئے بھی کچھ نہ کر سکے اور جب مےں نے وفاقی حکومت کو لکھا کہ وہ خود اس تارےخی ''اقبال منزل''کو اس کی اصلی حالت مےں لانے کےلئے کچھ کرےں تو انہوں نے فنڈز کی کمی کا کہہ کر ٹال دےاحالانکہ مےں نے ''اقبال منزل'' کو اس کی اصلی حالت مےں لانے کےلئے سےالکوٹ کے مخےر حضرات سے قرےباً 10لاکھ روپے کے فنڈز کا وعدہ لے لےا تھا مگر وفاقی حکومت نے مجھے باقاعدہ تحرےری طور پر ''اقبال منزل'' کو چھےڑنے سے منع کر دےا ۔ انہوں نے ےد کہا کہ ''اقبال منزل'' کی پچھلی دےوار کو مرمت کرنے کی اشد ضرورت ہے ورنہ 6آٹھ ماہ مےں ''اقبال منزل''کو بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔
انچارج اقبال منزل سید ریاض حسین شاہ نقوی نے "روز نامہ آج کل" کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ عمارت کی موجودہ صورت حال کافی تشویش ناک ہے ۔ڈسٹرکٹ لیول پر کسی بھی قسم کا کوئی فنڈ نہیں ہے ۔جبکہ محکمہ آثار قدیمہ سالانہ رنگ وروغن کا بندوبست توکر دیتا ہے لےکن باقاعدگی کے ساتھ کوئی فنڈز جاری نہےں کئے جارہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ 1975کے لاء کے مطابق قومی ورثہ قرار پائی جانے والی عمارات کے اردگرد 20فٹ تک کوئی پرائےویٹ بلڈنگ نہیں بنائی جاسکتی اور اگر کوئی بلڈنگ تعمیر کرنی ضروری ہوتو اس کی بلندی 42فٹ سے زیادہ نہیں ہونی چاہئے ۔رےاض حسین نقوی نے مزید بتایا کہ انہوں نے ''اقبال منزل'' سے ملحق 4منزلہ پلازہ کی تعمیر رکوانے کےلئے اعلیٰ حکام سے کہہ دیا ہے ۔جبکہ 2007میں چیف جسٹیس آف پاکستان افتحار چوہدری نے بھی قومی ورثہ کے ساتھ بننے والی تجاوزات کو گرانے کی رولنگ دے رکھی ہے ۔جس پر عملدرآمد کیا جانا اشد ضروری ہے ۔
بزم اقبال کے صدر شمیم خان لودھی ،نائب صدر خواجہ پرویز انور،الطاف حسین بھٹی اور لالہ مبشر بٹ ایڈورکیٹ نے "روز نامہ آج کل" کو بتایا کہ سڑک پر سے تجادزات کو ہٹا کر پارکنگ بنائی جائے ۔جبکہ عمارت کے سامنے لگے بجلی کے تاروں کے جنگل کو ختم کیا جائے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ''اقبال منزل'' کے سامنے سڑک کو کھلا کیا جائے تاکہ دنیا بھر سے آئے ہوئے ٹورسٹ کو ''اقبال منزل'' تک پہنچنے میں آسانی ہو ۔شمیم خان لودھی نے کہا کہ اگر اقبال کو زندہ رکھنا ہے تو اس کے ورثے کو زندہ رکھنا پڑے گا ۔
ملٹی میڈیافورم کے محمد رشید چوہدری ،حافظ عمران شہزاد اور تنویر حیدر اعوان نے "روز نامہ آج کل" کو بتایا کہ ''اقبال منزل'' میں ایک مکمل لائبرےری ہونی چاہےے جبکہ آئی ٹی کے اس دور میں انٹر نیٹ سے جڑی ایک کمپیوٹر لیب بھی ہو جہاں طلباء وطالبات آکر اقبال کے افکار پر مبنی لٹریچر کو حاصل کرسکیں جبکہ ملٹی میڈیا فورم نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ ''اقبال منزل'' کے ملحقہ مکانات کو خرید کرکے قومی ورثہ کی اس حامل عمارت کو کشادہ کیا جائے اور دنیا بھر میں موجود اقبال کے عقیدت مند افراد کی ''اقبال منزل'' تک رسائی کےلئے محکمہ سیاحت اپنا رول ادا کرے ۔(ڈاکٹر شمس جاوےد )

9 نومبر کا دن آتے ہی اہل سےالکوٹ کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ علامہ اقبال کی جائے پیدائش ''اقبال منزل''میں آتے ہیں ۔پرانے کئے گئے وعدوں کو نئے اندازوں میں دہرایاجاتا ہے ۔اور پھر نئی قسمیں کھا کر کچھ نئے عہد کئے جاتے ہیں جنہیں آج تک وفا ہونے کا شرف حاصل نہیں ہوا ۔شہر اقبال پر فخر کرنے والے اور حکومتی اعلیٰ اےوانوں میں اقبال کے شعروں پر سرد ھننے والے اپنے ہی شہر میں اقبال کی یادوں سے جڑی اس ''اقبال منزل''سے غافل ہوچکے ہیں ۔حکومتی اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ساتھ اقبال کے کچھ نام نہاد پروانے اپنی اپنی بساط کے مطابق دوعوں کی نئی تسبیح جھپتے نظر آتے ہیں اقبال کے نام سے موسوم یہ ''اقبال منزل'' جہاں اہل وطن کے لئے" نشان فخر" ہے وہیں پر آج کل اس کی حالت" مقام فکر" ہے ۔قومی ورثہ قرارپانے کے باوجود اعلیٰ حکام کی عدم توجیہی سے ''اقبال منزل''اپنا اصل حسن کھو چکی ہے ۔جگہ جگہ لگے سیمنٹ کے پنکچر اس کی حالت زار کی کہانی خود سناتے نظر آتے ہیں ۔اقبال پر فخر اپنی جگہ لیکن اس کی بچپن کی ساتھی اس ''اقبال منزل''کے ساتھ ہمارا رویہ بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ۔ ''اقبال منزل''کا پچھواڑا جو درحقیقت اس مکان کا صدر دروازہ تھا اس کی حالت اس قدر خراب ہو چکی ہے کی عمارت کو کھڑا کرنے کےلئے جگہ جگہ ٹیکوں کا سہارا لینا پڑا ہے ۔عمارت مےں ہر سو نظر آنے والی دڑایں اس بات کی غمازی کر رہی ہیں کہ عرصہ دراز سے اس کی مرمت پر کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی ۔اور اگر کہیں مرمت کر بھی دی گئی ہے تو اس بھونڈے انداز سے کہ دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ۔مرمت کے نام پر لاکھوں روپے ہڑپ کرنے والوںنے عمارت کواصل شکل مےں لانے کی بجائے روائتی انداز میں لیپا تھوپی کرکے اس کی خرمت اور وضع داری کو بھی گہری چوٹ پہنچائی ہے ۔تیسری منزل پر لگی منڈھےرمیں سے جالیاں نکال کر انہیں بھدے انداز میں اینٹوں سے بھر دیا گیا ہے ۔ ''اقبال منزل''سے ملحقہ رہائش پذیر لوگوں نے بلا کسی خوف خطر تجاوزات کر کے اس کی دیواریںاپنے گھر میں شامل کر رکھی ہیں ۔مکان کے ساتھ گندے پانی سے بھری نالیاں اس کی بنیادوں کو مسلسل کھوکھلا کر رہی ہے ۔جس سے مستقبل قریب میں کوئی بڑا خادثہ بھی رونما ہوسکتا ہے ۔ ''اقبال منزل'' کی موجودہ سامنے کی چند کھڑکیوں اور جالیوں پر سالانہ ہزاروں روپے برباد کر کے اس کے اندرونی زخموں کو چھپا دیا جاتا ہے تجاوزات کی بھرمار سے یہاں تک پہنچنا کسی معرکے سے کم نہ ہے ۔تاریخی ''اقبال منزل''کو دیکھنے کے لئے دنیا بھر سے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند آتے ہیں لیکن تجاوزات سے بھرے اس بازار میں گزرنا محال ہوتا ہے ۔جہاں پارکنگ کے نام پر بورڈ لگانے کی بھی جگہ نہ ہے ۔ ''اقبال منزل''کی یہ حالت پیش کرکے ہم نا صرف عالمی سطح پر جگ ہسائی کا سبب بن رہے ہیں بلکہ ہماری اقبال کے ساتھ وابستگی کو بھی شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے ۔
''اقبال منزل'' کی تاریخی اہمیت کو دیکھتے ہوئے اگر ہم ماضی میں جھانکیں تو پتہ چلتا ہے کہ انےسویں صدی کے آغاز میں اقبال کے آباؤاجداد کشمیر سے ہجرت کرکے سےالکوٹ آئے اقبال کے والد مخترم شیخ نور محمد چار بھائی تھے ۔شیخ عبدالرحمان ،شیخ محمد رمضان اور شیخ محمد رفےق ۔پہلے پہل یہ خاندان محلہ کھٹیکاں میں رہائش پذیر ہوا ۔لیکن بعد میں فروری 1861ء میں شیخ محمد رفیق نے ایک مکان خریدا جو کہ بعد میں ''اقبال منزل'' کے نام سے جانا جانے لگا ۔شروع میں ''اقبال منزل''نامی اس گھر میں تین چھوٹے کمرے ایک برآمدہ اور ایک چھوٹا صحن تھا ۔موجودہ ''اقبال منزل'' کا پچھواڑا دراصل اس گھر کا فرنٹ تھا ۔جہاں سے آمدورفت ہوتی تھی ۔دسمبر 1892ء میں اقبال کے والد شیخ نور محمدنے اقبال منزل سے ملحقہ 2منزلہ مکان خریدا جس میں 2چھوٹے کمرے ایک د لان اور باورچی خانہ تھا ۔تین سال بعد 1895ء میں 2دکانیں جوکہ سڑک کی طرف تھیں خرید کر ''اقبال منزل''کو اور وسعت دی گئی ۔ ''اقبال منزل''کا مین راستہ جوکہ پچھواڑے میں تھا دکانیں خریدنے کا بعد اس کا صدر دروازہ سڑک کی طرف بنا دیا گیا ۔1912ء میں علامہ اقبال کے بڑے بھائی شیخ عطاء محمد نوکری سے ریٹائر منٹ کے بعد اپنی فیملی کے ساتھ اقبال منزل میں رہنے کے لئے آگئے ۔اور انہوں نے 1915ء میں مزید ایک دکان خرید کر ''اقبال منزل''کے ساتھ ملا دی ۔ شیخ عطاء محمد جو کہ پیشے کے اعتبار سے سول انجینئر تھے انہوں نے اس گھر کو نئے سرے سے تعمیر کیا ۔موجودہ حالت میں قائم اس ''اقبال منزل'' کا طرز تعمیر یورپی ہے ۔اس میں 10کمرے 1باورچی خانہ ،2باتھ رومز ،ایک سٹور،ایک برآمدہ ،ایک ٹےرس اور دو لیٹرینےں ہیں ۔عمارت کا پورا رقبہ 2ہزار 3سو50معکب فٹ پر محیط ہے جوکہ قریباََ پونے 9مرلے بنتا ہے ۔شیخ عطا محمد نے مکان کے سڑک والے حصے میں اس کی پہلی منزل پر وہ تاریخی بالکونی بنائی جس پر کھڑے ہو کر قائداعظم محمد علی جناح نے دورہ سےالکوٹ کے موقع پر اپنا خطاب کیا ۔بالکونی میں لوہے کی ڈھلائی کی گئی جالیاں لگائی گئی ہیں ۔دوسری منزل پر قائم کچھ کمروں کا دروازہ اس بالکونی پر نکلتا ہے ۔ تاریخی ''اقبال منزل'' میں 3ذیقعد 1294ھ بمطابق 9نومبر 1877ء کی صبح اذان فجر کے ساتھ اقبال نے اس دنیا میں آنکھ کھولی ۔اور اپنے بچپن کی رازداراس ''اقبال منزل'' کی خالت زار پر اقبال کی روح کی تڑپ کو کم کرنے کےلئے حکومت وقت کو واضع اور فوری اقدامات کرنے ضرورت ہے ۔عمارت کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ اس کی مضبوطی کو بھی مد نظر رکھنا ضروری ہے ۔ اردگرد قائم ہونے والی تجا رارت اور بڑی بڑی کثےر المنزل عمارات سے ''اقبال منزل'' کودرپےش جن خطرات کا خدشہ ہے۔اس کو سنجےدگی کے ساتھ دیکھنا حکومت وقت کی اولین ذمہ داری ہوناچاہے ۔
سیالکوٹ:شہر کے علاقہ بازار کھٹیکاں میں ہفتہ کی اعلی صبح نامعلوم موٹر سائیکل سوار اندھاد ھندفائرنگ کرکے ناظم تبلیغ اہل سنت قاری محمد نعیم رضا کو قتل کرکے فرار ہوگئے جوکہ واقعہ کے خلاف انجمن تاجراں بازار کھٹیکاں نے احتجاج دوکانیںبند کرکے احتجاج کیا اور ملزموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد فیاض چیمہ کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزموںکا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے تاہم پولیس نے مقتول قاری نعیم رضا کے بھائی زعیم خان کی درخواست پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار دو ملزموںکے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ مقتول کے بھائی زعیم خان کا کہنا ہے کہ وہ اور اس کا بھائی نسیم رضا وفیصل رضا واقعہ کے عینی شاہدین ہیں کیونکہ وقوعہ کے وقت وہ نماز فجر کی ادائیگی کیلئے ساڑھے پانچ بجے اعلی صبح مسجد اہل سنت کھاراکنواں بازار کھٹیکاں جارہے تھے کہ مسجد کے دروازے پر اچانک ایک موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ملزموں نے اندھادھند فائرنگ کرکے اس کے بھائی قاری محمد نعیم جو مسجد کے امام بھی تھے کو شدید زخمی کردیااور فرار ہوگئے ۔ زخمی قاری محمدنعیم رضا کو فوری طور پر ہسپتال لایاگیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ گئے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ موترہ پولیس نے کوٹ گھمن سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم سخی محمد کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے ۔ اے ایس پی ڈسکہ وحید الرحمان خٹک کا کہنا ہے کہ ملزم سخی محمد نے چند ہفتے قبل شہری کو قتل کیا تھا جسے پولیس نے سراغ لگا کر گرفتار کرلیااور دوران تفتیش ملزم کی نشاندہی پر کوٹ گھمن میں زمین میں چھپائی ہوئی ایک چھری بھی برآمد کرلی جوکہ قتل کے واقعہ میں استعمال کی گئی تھی ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ ذوالفقار چیمہ کی ہدایات کی روشنی میں منشیات فروشوںوشراب فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران سیالکوٹ پولیس نے ضلع بھر میںمختلف مقامات پر چھاپے مار کر ایک خاتون سمیت پانچ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں ہیروئن اور چرس کے علاوہ شراب کی بوتلیں برآمد کرلی ہیں ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس کا کہنا ہے کہ سٹی ڈسکہ پولیس نے منشیات فروش خاتون رفعت بی بی کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی کی ہیروئن ، تھانہ سمبڑیال پولیس نے فضل پورہ محلہ سے منشیات فروش سلیم کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد چرس ، کینال ویو ہوٹل کے قریب سے منشیات فروش عثمان کے قبضہ سے آدھا کلو گرام سے زائد چرس ، سمبڑیال بس اسٹینڈ سے ملزم محمد عارف کے قبضہ سے آدھا کلو گرام سے زائد چرس ، تھانہ سٹی پسرور پولیس نے محلہ کھوکھراں سے شراب فروش اسد طارق کے گھر سے فروخت کیلئے رکھی ہوئی شراب کی19بوتلیں برآمد کرلیں اور ملزما ن کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کو منشیات وشراب سے مکمل طور پر پاک کردیا جائے گااور منشیات شراب فروشوں کے خلاف کاروائی کیلئے پلان تیار کرلیا ہے جس پر عمل شروع کردیا گیا ہے اور اس پروگرام کے تحت تمام منشیات وشراب فروشوں کو گرفتار کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں ضلع بھر کی پولیس کوہدایات جاری کردی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام منشیات وشراب فروشوں کی نشاندہی کریں تاکہ معاشرے کو ان ناسوروں سے پاک کیا جاسکے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ صدر پسرور کے موضع جھانس میں مقدمہ بازی کی عداوت پر پانچ ملزموںنے فائرنگ اور تشدد کرکے محنت کش ، اس کی بیوی اور پانچ بچوںکا شدید زخمی کردیا ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالحمید ، نسیم مجید ، مبشربشیر اور دیگر نے باہم صلاح مشورہ ہوکر عبدالحمید کے گھر داخل ہونے کے بعد فائرنگ کرکے اس کی بیوی نسیم بی بی ، دو بیٹیوں آٹھ سالہ شمسہ ، پانچ سالہ رابیکہ اور بیٹے عبدالمجیب کو شدید زخمی کردیااور قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے تاہم ان ملزموںنے عبدالحمید کو بھی تشدد کرکے شدید زخمی کیا۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزموںنے اس سے قبل عبدالحمید کے ڈیرہ پر انجن کو تیل چھڑک کر آگ لگائی اور مقدمہ درج کروانے کی عداوت پر ملزموںنے اب باہم صلاح مشورہ شہری اور اس کی بیوی بچوں کوزخمی کیا ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ بڈیانہ کے موضع بسرا ء میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری کی بیوی کو مکان کی تعمیر کے جھگڑے پر سات ملزموںنے گھر میں داخل ہوکر تشدد کرکے زخمی کرنے کے علاوہ کپڑے پھاڑ کر باپ اور بھائی کے سامنے برہنہ کردیا ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خالدہ پروین کاشوہر محمد اختر روزگار کے سلسلہ میں سعودی عرب میںمقیم ہے جس کی عدم موجودگی میںا س کی خالد ہ پروین نے مکان کی تعمیر کام شروع کروایا تو ملزمان محمد افضل ، محمد عرفان اور دیگر اس کے گھر داخل ہوئے اور تشدد کرکے اسے شدید زخمی کردیا تاہم ملزموں نے اس کے والد محمد بوٹااور بھائی شاہد محمود کے سامنے خالدہ پروین کے کپڑے پھاڑ کر اسے برہنہ کردیااورسنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ زخمی خاتون کو مقامی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارنے شروع کردئیے ہیں تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ بیگوالہ پولیس نے زمیندار رانا جنگ شیر کی درخواست پر اس کی کوپرہ کلاں میں لاکھوں روپے مالیت کی 358کنال اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے کے الزام میںچھ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق محمد نواز ، عمر دین ، محمد یاسین اور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میںنہ لائی جاسکی ہے ۔ ایس ایچ او انسپکٹر سرورگوندل کا کہنا ہے کہ عدالت میں مقدمہ دائر ہے لیکن اس کے باوجود ملزموں نے اسلحہ کی نوک پر اراضی پر ناجائز قبضہ کیا ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے سبزی منڈی میں آتش بازی کے سامان کی دوکان میںچھاپہ مار کر ایک ملزم کو گرفتار کرکے آتش بازی کا سامان برآمد کرلیا ہے ۔ سب انسپکٹر بشیر احمد کا کہنا ہے کہ ملزم اسدعباس کافی عرصہ سے بغیر لائسنس آتش بازی کاسامان فروخت کررہا تھا جسے شکایت پر کاروائی کرکے گرفتار کرلیاگیااور موقعہ سے دوکان کے اندر سے بھاری مقدارمیں آتش بازی کاسامان برآمد کرکے قبضہ میں لے لیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق آتش بازی کا سامان کسی بڑے سانحہ کاباعث بن سکتا تھا اورا س پر حکومت نے پابندی بھی عائد کررکھی ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ سمبڑیال کے علاقہ جیٹھی کے سے چار ملزموں نے شہری کی بیٹی کو گھر سے زیورات اور نقدی سمیت اغوا کرلیا ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ محمد سرور کی بیٹی رفیہ بانو کو ارشد اور اس کے ساتھیوں نے گھر سے اس وقت اسلحہ کی نوک پر ایک کار میں بٹھا کر اغواکرلیااور فرار ہوگئے جب محمد سروراور اس کے اہل خانہ والدہ کے ختم شریف کیلئے سودا سلف لینے کیلئے بازار گئے ہوئے تھے تاہم عدم موجودگی میں ملزموں نے رافیہ بانو کو اغوا بھی کیااور گھر سے ہزاروں روپے کی نقدی اور زیورات بھی لوٹ لئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم مغویہ اور ملزموں کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ سبز پیر کے علاقہ میں ورکنگ باؤنڈری لائن کے قریب دفاعی بند سے نامعلوم ملزمان نے مسلح افواج کاملکیتی ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا ۔ پولیس نے حساس ادارے کے حوالدار سلیمان کی درخواست پر نامعلوم ملزموں کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔ ایس ایچ او انسپکٹر ذوالفقار چٹھہ کا کہنا ہے کہ ملزموںنے دفاعی بند کے قریب سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جس میں دروازے ، کھڑکیاں اور دیگر سامان ہے چوری کیااور تاہم ملزموںکی تلاش جاری ہے اور جلد ہی ملزموںکا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کرلیا جائے گا ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ سبز پیر کے علاقہ سید نیال میں کرایہ پر گاڑی حاصل کرنے والوں نے اسلحہ کی نوک پر ڈرائیور کو کھیتوں میں رسیوؤں سے باندھ دینے کے بعد پک اپ اور نقدی وغیرہ چھےن لی ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزموںمیں سے ایک ملزم بشیر احمد کا سراغ مل گیا ہے جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بھگوال اعوان کے رہائشی کاشف نے بتایا ہے کہ ملزموں نے کرایہ پر اسے حاصل کیااور جب وہ سبز پیر کے علاقہ میں آیا توملزم بشیر احمد اور اس کے ساتھیوں نے اسلحہ دیکھا کر اسے یرغمال بنالیااور جان سے ماردینے کی دھمکی دے کر نقدی اور موبائل فون کے علاوہ لاکھوں روپے مالیت کی پک اپ چھین لی اور اسے رسیوؤں سے باندھ کر کھیتوں میں بٹھا دیا جسے بعدازاں مقامی لوگوں نے کھولا ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ سبز پیر کے موضع پنڈی بھاگو میں راستہ نہ دینے پر چار ملزموں نے چھریوں کے وارکرکے محنت کش کو لہولہان کردیا ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزم محمد سرور ، مقصود اور ان کے ساتھیوں نے باہم صلاح مشورہ ہوکر چھریوں کے وارکرکے ڈیرہ پر بیٹھے ہوئے زاہد جمیل کے بھائی محمد بوٹا کو شدید زخمی کردیا اور موقعہ سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ زخمی کو مقامی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ بیگوالہ کے علاقہ کوپرہ خورد میں سکول سے واپس آنے والی بچیوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر محنت کش کے گھر آکر اسے تشدد کا نشانہ بنادیا ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شہزاد اورا س کے ساتھیوں نے سکول سے واپس آنےو الی محمد بوٹا کی بیٹی احد اورا س کے بیٹے نومی کو راستہ میں روک کر تنگ کیا تو اس بات کی شکایت کرنے پر ملزموں نے محمد بوٹا کے گھر داخل ہوکر اسے تشدد کرکے زخمی کیااور اس سے نقدی چھین لی تاہم لوگوں کے اکٹھا ہوجانے پر ملزموںنے ہوائی فائرنگ کی اور فرار ہوگئے ۔ زخمی کو مقامی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:راہزنی اور چوری کی دومختلف وارداتوں میں نقدی ، موبائل فون اور موٹر سائیکل لے کر ملزم فرار ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سمبڑیال کے علاقہ ائیرپورٹ روڈ پر کار سوار چار ملزموں نے راستہ میں روک کر موٹر سائیکل سوار محمد الطاف اور اس کے دوست بابر بیگ سے ہزاروں روپے کی نقدی اور دو موبائل فون چھین لئے اور فرار ہوگئے ۔ تھانہ سٹی ڈسکہ کے محلہ حبیب پورہ سے محمد اشفاق کے گھر سے چور اس کی ہزاروں روپے مالیت کی موٹرس سائیکل نمبریSTZ-3188گھر کے اندر سے گیٹ کے تالے توڑ کر رات کے وقت چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموںکی تلاش شروع کردی ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:سعید الیکٹرک کے مالک محمد سعید انور کے والد حاجی محمد علی جو چندروز قبل رضائے الہی سے انتقال کرگئے تھے کے ایصال ثواب کیلئے دسویں کا ختم شریف (آج)9نومبر بروز اتوار بعد از نماز ظہر ان کی رہائش گاہ واقعہ پریم نگر گلی نمبر دو میں ادا کیا جائے گا ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:شاعر مشرق حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 131واں یوم پیدائش (آج)9نومبر بروز اتوار انتہائی عقیدت واحترام اور جوش وجذبے سے منایا جائے گا ۔ پاکستان کو تصور پیش کرنے والے عظیم فلسفی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9نومبر1877ء کو سیالکوٹ کے محلہ کشمیریاں میں پید ا ہوئے جنہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے استاد مولوی میر حسن سے حاصل کی اور بعدازاں سکاچ مشن ہائی سکول سے میٹرک کا امتحان پاس کیا تاہم اسی دوران سکاچ مشن ہائی سکول کو کالج کا درجہ مل جانے پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے ایف اے کا امتحان بھی سکاچ مشن کالج سے پاس کیا جس کے بعد انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلہ کیااور بی اے کا امتحان گورنمنٹ کالج لاہور سے پاس کرنے کے بعد اعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے لندن چلے گئے ۔ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی جائے پیدائش سیالکوٹ کے محلہ کشمیریاں میں ان کی آبائی رہائش گاہ اقبال منزل آج بھی موجو دہے جو عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے کیونکہ محکمہ آثار قدیمہ کے زیر کنٹرول اقبال منزل کا روزانہ سیالکوٹ کے علاوہ اندرون وبیرون ملک سے لوگ ، بچے ، طلبہ وطالبات دورہ کرتے ہیں۔ یوم اقبال کے موقعہ پر اقبال منزل پبلک کیلئے کھی رہے گی تاہم اس موقعہ پر اعلی صبح ساڑھے پانچ بجے سیالکوٹ ہسٹاریکل سوسائٹی کے تحت ایک تقریب منعقد ہوگی جس میںنماز فجر کی ادائیگی کے بعد علامہ اقبال کی 131ویں سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا ۔ شہر اقبال میں علامہ اقبال کے والدین کی قبریں امام صاحب میںموجود ہیںجہاں سیاسی ، سماجی وشہری پھولوں کی چادریں چڑھائیں گے جبکہ سرکاری وغیر سرکاری سطح پر علامہ اقبال کے شہر سیالکوٹ میں تقریبات اور سیمینار منعقد ہونگے جن میں علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا ۔ڈی سی او کیپٹن (ر) عطاء محمد خان کی ہدایات پر ضلع سیالکوٹ کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میںیوم اقبال کے موقعہ پر تقریبات ، تقریری مقابلے منعقد ہونگے ۔جن میں اعلی کارکردگی کے حامل طلبہ وطالبات میںانعامات بھی تقسیم کئے جائیںگے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) عطاء محمد خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس (آج)9نومبر بروز اتوار انوار کلب آڈیٹوریم میں سہ پہر چار بجے کھلی کچہری لگائیں گے اور لوگوں کے مسائل اورشکایات سن کر موقعہ پر ہی متعلقہ حکام کو ان کے حل کیلئے احکامات جاری کریںگے ۔(بےورورپورٹ)
