سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے ضلع بھر کے تھانوں کے ایس ایچ او اور تفتیشی افسران کو احکامات جاری کئے ہیں کہ عوام کو انصاف اور تحفظ کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر یاکوتاہی نہ کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے اور جرائم پیشہ ملزمان کی سرکوبی کیلئے دن رات محنت کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں لگائی گئی کھلی کچہری کے دوران کیا ۔ ضلعی امن کمیٹی کے چیئرمین قاری محمد اشرف مدنی ، ڈی ایس پی پسرور سلیم صادق بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ ڈی پی او نے شہریوں کی شکایات پر متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ او کو فوری کاروائی عمل میںلانے کے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے دن رات گشت کیا جائے اور پولیس ملازمین ایمانداری اور دیانت داری سے اپنے فرائض منصبی ادا کرتے رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تھانوں میں آنے والے سائلین کے ساتھ انتہائی تمیز اور اخلاق سے پیش آیا جائے اور جائز شکایات پر فوری کاروائی عمل میںلائی جائے اور قانون وانصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے مقدمات کی تفتیش کی جائے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے کچھ عرصہ قبل موضع گلوٹیاں میں قتل ہونے والے شہری کے قاتل قمر عباس عرف قمر و کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم نے قتل کے بعد آلہ قتل رائفل اپنے گھر میں چھپادی تھی اور فرار ہوگیا جسے اب پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد دوران تفتیش ملزم کی نشاندہی پر آلہ قتل رائفل برآمد کرلی ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف ایک اور مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ بمبانوالہ پولیس نے ایمبولینس میں سوار ملزم سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ۔ ایس ایچ او سب انسپکٹر رائے صفدر کا کہنا ہے کہ ملزم ناصر جو ایک ایمبولینس میں سوار تھا ناجائز اسلحہ لے کر جارہا تھا جسے ناکہ پر مشکوک جان پر روک لیاگیااور تلاشی کے دوران ملزم کے قبضہ سے پستول برآمد ہوا جس کا ملزم کو ئی لائسنس پیش نہ کرسکا جس کے بعد اس کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:سیالکوٹ میں مختلف مقامات پر لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں خاتون سمیت چار افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سمبڑیال کے محلہ رسول پور میں ادریس اور اس کے ساتھیوں نے غلام مرتضی اور اس کی چچازاد بہن کو چھریوں کے وار کرکے لہولہان کردیااور قتل کرنے کی دھمکیاںدیں ۔ تھانہ قلعہ قالر والہ کے علاقہ میں کریانہ مرچنٹ محمد وقاص کو اسلحہ کی نوک پر اغوا کرنے کی کوشش میں ناکامی پر ملزمان رحیم وغیرہ نے تشدد کرکے معمولی زخمی کردیااور فرار ہوگئے ۔ تھانہ سبز پیر کے موضع چک رام داس میں بچوں کی لڑائی پر نذیر ، جمیل ، شبیر وغیرہ نے محمد یوسف کے گھر داخل ہوکر ڈنڈے اورسریے کے وار کرکے اس کے بھائی محمد نواز کو مار مار کر شدید زخمی کردیااور لوگوں کے اکٹھا ہوجانے پر موقعہ سے فرار ہوگئے ۔زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں داخل کروادیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ صدر کے علاقہ پکی کوٹلی میںمقابلہ کے بعد تین ڈاکو فرار ہوگئے جبکہ دو ملزموں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ ایس ایچ او صدر انسپکٹر ملک عدنان کا کہنا ہے کہ گرفتار دو ملزم نوید اور وسیم کے قبضہ سے ایک ایک پستول برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر تین ملزموں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ بتایا گیا ہے کہ ملزموںپکی کوٹلی کے قریب واردات کی نیت سے بیٹھے تھے کہ پولیس نے چھاپہ مار کر دو کو گرفتار کیا لیکن تین ملزموں رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے ۔ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ سمبڑیال پولیس نے پک اپ کاسامان چوری کرنے کا مقدمہ ڈیڑھ سال کے طویل عرصہ بعد درج کرلیا ہے ۔ سجاد احمد کی درخواست پر درج مقدمہ میں الزام لگایا گیا ہے کہ ڈیڑھ سال قبل اس کی ڈالہ گاڑی جو کہ عرفان نامی کاریگر کو ٹھیک ہونے کیلئے دی گئی تھی سے اسی ہزار روپے مالیت کاسامان چوری کرلیا گیا تھا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کا اب سراغ ملا ہے اس لئے اب مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ موترہ کے علاقہ کوٹ بھکراں میں ماں بیٹے کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق عرفان شہزاد اور اس کی والدہ مقبول بی بی سے نامعلوم تین ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر ہزاروں روپے کی نقدی اور زیورات چھین لئے اور فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ سمبڑیال کے علاقہ سرکلر روڈ پر ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کوگولی مار دی ۔ مدثر احسان جو اپنی دوکان پر بیٹھا ہوا تھا کو نامعلوم ملزموں نے آکر لوٹنے کی کوشش کی تاہم مزاحمت کرنے پر ایک ملزم نے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیااور موقعہ سے فرار ہوگئے ۔ زخمی کو مقامی ہسپتال داخل کروادیا گیا جہاں ا سکی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی ہے ۔دریں اثناء تھانہ قلعہ قالر والہ کے علاقہ میں محمد بشیر کی دوکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چور اندر سے تین لاکھ روپے سے زائد کی نقدی چوری کرکے لے گئے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے محلہ سرائے بھابھڑیاں کے رہائشی دانش کی درخواست پر اسے اور اس کے والد کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزم عباس اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کاروائی کرنے کے اھکامات جاری کردیئے ہیں اور ایس ایچ او تھانہ نیکاپورہ کو قانون وانصاف کے تقاضے پورے کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ شہری دانش نے الزام لگایا ہے کہ مقامی پولیس نے بااثر ملزموںکے خلاف کوئی کاروائی نہ کی بلکہ تفتیشی آفیسر الٹا انہیں صلح کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:پیپلزپارٹی کے راہنما مہر محمد نواز آف پکا گڑھا کی قیادت میں پارٹی کارکنوں کے ایک وفد نے گورنر ہاؤس میں پنجاب کے گورنر سلیمان تاثیر اور سینئر صوبائی وزیر راجہ ریاض سے ملاقاتیں کیں اور انہیں سیالکوٹ میں پارٹی کی تنظیمی صورتحال سے آگاہ کیا ۔ پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر سابق مشیر سہیل ملک بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ اگوکی کے علاقہ بھگوال اعوان میں ڈاکوؤں نے زمیندار اور اس کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر نقدی وزیورات لوٹ لئے ۔ بتایا گیا ہے کہ رات بارہ بجے نامعلوم ملزم دیواریں پھلانگ کر منیر حسین کے گھر داخل ہوگئے اور اسلحہ کی نوک پر جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر دو لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی اور زیورات کے علاوہ سامان لوٹ لیااور فرار ہوگئے ۔ پولیس مصروف کاروائی ہے ۔(بےورورپورٹ)
تازہ فضائی حملوں میں دولتِ اسلامیہ کے 14 جنگجو ہلاک
-
امریکہ کی سربراہی میں اتحادی ممالک نے شام میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران
دولت اسلامیہ کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں تیل کے کارخانوں کو نشانہ بنایا ہے جس
میں ...
11 years ago
