Monday, November 10, 2008

سےالکوٹ :تھانہ رنگ پورہ کے علاقہ چھپڑ محلہ میں گولی لگنے سے امام مسجد زخمی ۔تفصےلات کے مطابق مسجد کے انتظامی امور پر جھگڑے کے دوران مسجد کی انتظامیہ کے عمران وغیرہ کا امام مسجد حاجی منور حسین کے ساتھ جھگڑا ہو گیا جس پر عمران وغیرہ نے امام مسجد کو گولی مار کر زخمی کر دیا ریسکیو 1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد علامہ اقبال ہسپتال شفٹ کر دیا۔جہاں امام مسجد کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔رےسکےو ذرائع کے مطابق جب وہ زخمی امام مسجد کو لےکر علامہ اقبال ہسپتال کے اےمرجنسی وارڈ مےں پہنچے تو ڈیوٹی پر موجودڈاکٹر سرجن ساجد حسین ریسکیو1122کے عملہ کے ساتھ بد سلوکی سے پیش آیا اور کہا کہ ریسکیو 1122 ہمارے سکون کے دشمن ہیں اور مریضوں کو علامہ اقبال سول ہسپتال کے کر آتے ہیں۔جبکہ شہر میں بیسیوں پرائیویٹ ہسپتال بھی تو ہیں آپ لوگ وہاں کیوں نہیں لے کر جاتے۔ ریسکیو 1122 کے جوانوں نے متعدد بار ڈاکٹر ساجدکے اس طرح کے رویہ کی شکائیت کی ہے۔ جبکہ ریسکیو 1122 کے اعلیٰ افسران نے ہمیشہ اپنے ریسکیورز کو صبر کرنے اور کسی بھی قسم کی محاز آرائی سے منع کیا ہے اور لوگوں سے ہمدردانہ رویہ اپنانے پر زور دیا ہے۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :مصور پاکستان علامہ محمد اقبال نے برصغیر میں آباد مسلمانوں پر انہیں عظمت رفتہ کے حصول میں راہنمائی اور دو قومی نظریہ کی بنیاد پر الگ وطن کا خواب دکھا کر بہت بڑا احسان کیا جبکہ آج بھی ضرورت اس امر کی ہے کہ علامہ اقبال کے افکار و نظریات کو مشعل راہ بنا کر راہنمائی کی جائے اور پاکستان کو ترقی و استحکام کی راہ پر گامزن کرنے میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ(ن) پنجاب کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل و سابق ایم پی اے محمد منشاء اللہ بٹ نے شاعر مشرق حضرت علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے حوالے سے مدرسہ تعلیم الاسلام جامع مسجد نور رحمن فتح گڑھ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبا ل نے اگرچہ مسلمانوں کے دور زوال میں جنم لیا مگر انہوں نے انحطاط اور پستی کی نوحہ گری کرنے کی بجائے لسانی، نسلی، فرقہ وارانہ اور علاقائی گروہوں میں بٹی پست حوصلہ قوم کر خودی ، خودشناسی، وحدت، فکر و عمل اور انقلاب و اجتہاد کا درس دیا اور اس مقصد کیلئے انہوں نے تحریر و تقریر کے ذریعے ہر شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں کو متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کو خود انحصاری کی تلقین کی اور اپنا تعلق مذہب کے ساتھ رکھنے کا سبق دیا۔ وہ ایک زبردست عاشق رسول اور دین اسلام کے داعی تھے۔ ان کے قلم نے ملت اسلامیہ اور دین حق کی ترجمانی کی۔ محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا کہ آج بھی پاکستان کو اگر مضبوط و مستحکم بنانا ہے اور یقیناً بنانا ہے تو اس کیلئے میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں کام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ دور جدید میں وہی قائد اعظم اور مصور پاکستان کے افکار و نظریات کے حقیقی ترجمان اور عوامی امنگوں پر اترنے والے لیڈر ہیں۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :انچارج رجمنٹ بازار سب انسپکٹر منور خان نے کینٹ ویو کالونی میں گھات لگائے بیٹھے دو ڈاکوؤں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ دو ڈاکو عمران اور رفیع مسلح ہو کر کینٹ ویو کالونی میں بیٹھے ہوئے تھے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے چھاپہ مار کر دونوں ڈاکوؤں کو معمولی مزاحمت کے بعد اسلحہ سمیت گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :پولیس نے مختلف مقامات سے نصف درجن افراد کو منشیات اور ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں حوالاتی اظہر سے 30گرام چرس، حاجی پورہ پولیس نے ارشد سے چالیس بوتلیں شراب،نیکاپورہ پولیس نے سلیم مسیح سے 15بوتل شراب، اگوکی پولیس نے طیب سے پستول ،صدر پسرور پولیس نے فقیراں والے ناصر سے پستول، بڈیانہ پولیس نے موضع لنگے سے مشتاق سے پستول برآمد کر کے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے ہیں۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :لڑائی جھگڑوں کے دو واقعات میں دو افراد کو مضروب کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے گاؤں کیس میں سابقہ جھگڑے کی رنجش پر تنویر وغیرہ چار ملزموں نے لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے مار مار کر شاھد کو شدید مضروب کر دیا۔ تھانہ ستراہ کے موضع گوپی پور میں راستہ میں کھڑے ہونے سے منع کرنے پر کاشف وغیرہ سات افراد نے دستی ہتھیاروں کے وار کر کے نعیم کو زخمی کر دیا۔زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :موضع سیدنہال میں تین ملزم اسلحہ کے زور پر پک اپ چھین کر فرار ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کاشف اپنی پک اپ نمبری LES-1492 پر جا رہا تھا کہ راستہ میں تین ملزموں نے اسلحہ کے زور پر اسے روک کر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیکر پک اپ چھین لی اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :وطن عزیز پاکستان اس وقت جن بحرانوں کا شکار ہیں اس میں سے نکلنے کیلئے ضروری ہے کہ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی فکری ، تعمیری اور اسلامی سوچ کی راہنمائی میں آگے بڑھا جائے اور ملکی معاملات کو حقیقی جمہوری سوچ کے ذریعے چلایا جائے کیونکہ علامہ اقبال کے افکار میں ہر لحاظ سے عوامی شعور بیدار ہو گا اور جب تک عوام میں نچلی سطح پر بیداری کی تحریک نہیں ہو گی اور ملک سنوارنے کیلئے تمام شہری اپنا کردار ادا نہیں کریں گے وطن عزیز کے حالات نہیں بدل سکتے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 122رانا محمد اقبال ہرناہ نے علامہ اقبال کی 131 ویں یوم پیدائش کے حوالہ سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسلم لےگ (ن) کے راہنما ہ رانا عارف اقبال ہرناہ اور تنوےر حےدر بھی موجود تھے۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :میجر جنرل نور حسین کے بیٹے محمد عقیل حیدر کی دعوت ولیمہ میں لیفٹنٹ جنرل زاہد حسین، میجر جنرل جہانگیر خان، میجر جنرل راحت محمود، ضلع ناظم سیالکوٹ محمد اکمل چیمہ، نائب ناظم رانا اعجازا حمد، ڈرائی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین خواجہ ذکاء الدین، سیالکوٹ کے چیئرمین چوہدری غلام مصطفی، سیالکوٹ چیمبر کے سابق صدور خاور انور خواجہ، ڈاکٹر نعمان ادریس بٹ، برگیڈیئرز طیب حفیظ ، محمد اعظم، عادل، عمران رشدید، محمد جعفر، حفیظ صدیقی، عزیز چٹھہ، کرنل سعید کمال، ڈاکٹر عمران ادریس بٹ، میجر(ر) منصور احمد، ڈاکٹر خالد سلہریا، سابق صوبائی وزیر اختر حسین رضوی، کرنل ڈاکٹر محمد ایوب، ملک ممتاز اعوان ایڈووکیٹ، خواجہ اویس مشتاق ایڈووکیٹ، جلیل سلہری ، زین الحسن شبیر، چوہدری محمد صفدر، امان اللہ چوہدری، حامد علی خان، اکمل اقبال، ناظم ملک منظور حسین، ملک مقبول حسین، ملک مقصود حسین، چوہدری محمد شریف ایڈووکیٹ،میجر (ر) طارق ہاشمی سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :پاکستان پیپلز پارٹی ضلع سیالکوٹ کا تنظیمی اجلاس (کل) 11نومبر بروز منگل سہ پہر تین بجے ڈھینگلے وزیر آباد روڈ پر ضلعی صدر ملک طاہر اختر اعوان کی صدارت میں ہو گا۔ اجلاس میں واقی وزیر بہبود آبادی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے وزیر بننے کے بعد پہلی مرتبہ سیالکوٹ پہنچنے پر استقبالیہ پروگرام ترتیب دیا جائے گا۔ (بےورورپورٹ)