Friday, November 14, 2008


سیالکوٹ:مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری اخلا ق احمد نے جمعرات کے روز مسلم لیگ ہاؤس پیرس روڈ پر کھلی کچہری لگا کر عوام کی شکایات سنیں اور موقعہ پر ہی متعلقہ حکام کو ان کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں ۔ مسلم لیگ ہاؤس میں شکایات کے ازالہ کیلئے آنےو الوں میں مردو خواتین شامل تھے جن سوئی گیس ، ٹیلی فون ، پولیس سمیت مختلف محکموں کے بارے میںشکایات اور مسائل تھے ۔ کھلی کچہری کے موقعہ پر مسلم لیگ (ن) کے راہنماؤں چودھری رضا باجوہ ، محمد اکرم ، سٹی جنرل سیکرٹری حسن حسین سمیت عہدیداروں اور کارکن بھی موجو دتھے ۔ قبل ازیں کھلی کچہری کے موقعہ پر سائلین اور کارکنوں سے بات چیت میں مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری اخلاق احمد نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبا زشریف کی قیادت میں پنجاب بھر میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں اور حکومت کے اقدامات کی وجہ سے لوگوں کے مسائل تیزی سے حل ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں کی کارکردگی میںبہتری آئی ہے اور عوام کا بھی سرکاری اداروں پر اعتماد بحال ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تحفظ اور عوام کی بے لوث خدمت مشن مسلم لیگ (ن) کا مشن ہے ۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ میاں نواز شریف اور مسلم لیگ کا پیغام گھر گھر گلی گلی پہنچائیں اور جماعت کو مزید منظم ، فعال اور مضبوط کریں ۔ (بےورورپورٹ)