سیالکوٹ:منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران تھانہ نیکاپورہ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارکر دس منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے اور ملزموں کے قبضہ سے اعلی کوالٹی کی ساڑھے تین کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرکے ملزموںکے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔ایس ایچ او انسپکٹر فیض علی کا کہنا ہے کہ گرفتار منشیات فروشوں میں جمیل کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد چرس ، ملزم عبدالرؤف کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد چرس ، منشیات فروش آصف صفدر کے قبضہ سے ایک کلو گرام سے زائد چرس ، ملزم رضوان کے قبضہ سے 250گرام چرس ، عظیم کے قبضہ سے دس گرام ہیروئن ، ملزم عدنان کے قبضہ سے گیارہ گرام چرس ، ملزم صغیر کے قبضہ سے 15گرام ہیروئن ، ملزم عمر کے قبضہ سے 13گرام ہیروئن، ملزم عدنان بیگ کے قبضہ سے دس گرام چرس اور ملزم عمران کے قبضہ سے دس گرام چرس برآمد کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزموں تھانہ نیکاپورہ کے علاقوں میں منشیات فروشی کادھندہ کررہے تھے جنہیںایک ہی رات کاروائی کرکے گرفتار کیا گیااور ان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تحصیل سیالکوٹ کے دیہات ندوکے میں شہری کا ٹیلی فون پانچ ماہ سے خراب ہے جس کی درستگی کیلئے سینکڑوں شکایات درج کروانے کے باوجود اصلاح واحوال کیلئے کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی جاسکی ہے ۔محمد شکیل جو محکمہ پولیس میںکانسٹیبل ہے کا کہنا ہے کہ اس کے گھر ٹیلی فون نمبری3507214نصب ہے لیکن پانچ ماہ سے اس کا ٹیلی فون خراب ہے اور یہ ٹھیک نہ ہوسکا ہے جس کی ذمہ داری محکمہ ٹیلی فون کے مقامی لائن مین اور دیگر افسران پر عائد ہوتی ہے کیونکہ ٹیلی فون درست کروانے کیلئے شکایات درج کروانے کے علاوہ وہ فاتر کے چکر لگا لگا کرتھک گیا ہے ۔ شکیل احمد کا کہنا ہے کہ ٹیلی فون 2006ء میں نصب ہوا لیکن جولائی2006ء سے دسمبر2007ء تک اس کا ٹیلی فون خراب رہا جوکہ خداخدا کرکے ٹھیک ہوا لیکن مئی 2008ء میںدوبارہ ٹیلی فون خراب ہوگیااور آج تک ٹھیک نہ ہوا ہے ۔کانسٹیبل شکیل احمد نے ٹیلی فون ٹھیک نہ ہونے کے خلاف صارفین کورٹ میں جانے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈائریکٹر ٹیلی فون اور دیگر افسران وعملہ کے خلاف مقدمہ دائر کیا جارہا ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ضلع سیالکوٹ میں رواں سال یکم جنوری سے30اکتوبر تک دس ماہ کے عرصہ میں پولیس نے ضلع بھر میںسماج دشمن عناصر کے خلاف خصوصی مہم کے دوران سینکڑوں ملزموں کو گرفتار کرکے ملزموں کے قبضہ سے سات کروڑ82لاکھ ستر ہزار سات سو ستر روپے مالیت کا مسروقہ مال وزر اور اسلحہ برآمد کیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ سال رواں کے دوران ضلعی پولیس نے اب تک ڈاکوؤں اور چوروں کے 126گروہوں کے422ارکان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے دو کروڑبہتر لاکھ تین ہزار پانچ سو اکیاسی روپے مالیت کی مسروقہ نقدی ، زیورات ، موبائل فون ، کاریں ، موٹر سائیکلیں ، گھریلو والیکٹرانکس سامان ، مویشی اور دیگر مال برآمد کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ گرفتارڈاکوؤں اور چوروں کے دوران تفتیش 438وارداتوں کا اعتراف جرم کیا جن سے مسروقہ مال وزر وغیرہ برآمد کرنے کے بعد مقدمات کی تفتیش مکمل کرکے چالان عدالتوں میںسماعت کیلئے بھجوائے گئے ۔ ڈی پی ا ونے کہا کہ دس ماہ کے دوران ضلعی پولیس نے منشیات وشراب فروشی کے خلاف مہم کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی 25کلو گرام ہپیروئن ، 220کلو گرام چرس ،ایک کلو گرام سے زائد افیون ، چالو شراب کی 97بھٹیاں اور چار ہزار بوتل شراب برآمد کیں ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے مختلف مقامات سے 116شرابی بھی گرفتار کئے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے ملزموں کو جیل بھجوادیا گیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفروروں کے خلاف مہم کے دوران ضلعی پولیس نے موثر حکمت عملی سے انتہائی خطرناک ایک ہزار پانچ سو 34اشتہاری مجرمان اور ایک ہزار دو سو 43عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے ۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ضلع سیالکوٹ کی 126یونین کونسلوں میں جرائم کی روک تھام کیلئے خصوصی پولیس سکواڈ تشکیل دے کر انہیںتعینات کیا گیا ہے جوکہ اپنی اپنی تعیناتی کی یونین کونسلوں میں رہنے والے اشتہاری مجرمان ، عدالتی مفروروں ، ڈاکوؤںاور جرائم پیشہ عناصر کاریکارڈ مکمل کرکے ان کی گرفتاریوں کیلئے دن رات کوششیں کررہے ہیںاور پولیس کی کاروائی کی وجہ سے ضلع سیالکوٹ میں جرائم کی شرح میںنمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ حاجی پورہ پولیس نے شہاب پورہ چوک میں چھاپہ ما رکر جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں جعلی کرنسی برآمد کرلی ہے ۔ ایس ایچ او انسپکٹر ملک نوید کا کہنا ہے کہ ملزم طارق تحصیل ڈسکہ کے علاقہ رنجھائی کا رہائشی ہے اور کافی عرصہ سے جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث ہے جسے مخبری پر پولیس نے کاروائی کرکے گرفتار کیااور موقعہ سے ہی لوگوں کی موجودگی میںملزم کے قبضہ سے ایک ایک سوروپے کے 49جعلی نوٹ برآمد کئے اور بعدازاں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ دریں اثناء ملزم طارق کو علاقہ مجسٹریٹ رانا عتیق الرحمان کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں فاضل جج نے ملزم کوچودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل بھجوانے کے احکامات جاری کردیئے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تنظیم نوجوانات اہل حدیث پورہ ہیراں سیالکوٹ کے زیر اہتمام جامع مسجد اہل حدیث پورہ ہیراں میں 22نومبر بروز ہفتہ بعد ازنماز عشاء درس قرآن وحدیث کی تقریب منعقد ہوگی جس میں مولاناعلامہ بنیامین عابد آف اوکاڑہ خصوصی خطاب کریں گے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:پاکستان مسلم لیگ (ق) کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن وضلعی صدر یوتھ ونگ سیالکوٹ صدف بٹ اور ضلعی نائب صدور چودھری عمر اور محمد سرفراز نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ چودھری پرویز الہی کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والوں کی اپنی کوئی سیاسی حیثیت نہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ریاض فتیانہ نے ہمیشہ مفادپرستی کو فروغ دیا ہے اور اقتدار کے لالچ میں مسلم لیگ کو نقصان پہنچایااور اب بھی صرف اور صرف حکمرانوں کو خوش کرنے کیلئے بیان بازی کررہے ہیں ۔ ان راہنماؤں نے مزید کہا کہ چودھری برادران نے اپنے دور میں ملک وقوم کی نیک نیتی سے خدمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز اور جماعتی مفادات کواولیت دینے کی بجائے ذاتی مفادات کی سیاست کرنے والے جلد ہی سیاسی منظر نامے سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ہٹ جائیں گے ۔ ان راہنماؤں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق)مضبوط اور منظم ہے اور جماعت میںکوئی اختلاف نہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی کو ہٹانے کا نام لینے والوں کا ناکامی کے سوا کچھ بھی نہیں ملے گا کیونکہ کارکن چودھری بردران کی قیادت میںمتحد ، منظم اور فعال ہیں ۔(بےورورپورٹ)
تازہ فضائی حملوں میں دولتِ اسلامیہ کے 14 جنگجو ہلاک
-
امریکہ کی سربراہی میں اتحادی ممالک نے شام میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران
دولت اسلامیہ کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں تیل کے کارخانوں کو نشانہ بنایا ہے جس
میں ...
11 years ago
