Monday, November 10, 2008


سیالکوٹ :شاعر مشرق حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 131واں یوم پیدائش (آج)9نومبر بروز اتوار انتہائی عقیدت واحترام اور جوش وجذبے سے منایاگےا ۔یوم اقبال کے موقعہ پر اقبال منزل سارا دن پبلک کیلئے کھلی رکھی گئی تقرےبات کا آغاز اعلی صبح ساڑھے پانچ بجے سیالکوٹ ہسٹاریکل سوسائٹی کے تحت ایک تقریب سے ہوا جس میںنماز فجر کی ادائیگی کے بعد علامہ اقبال کی 131ویں سالگرہ کا کیک کاٹاگےا ۔ شہر اقبال میں علامہ اقبال کے والدین کی قبریں امام صاحب میںموجود ہیںجہاں پر تحصےل ناظم سےالکوٹ امتےاز الدےن ڈار نے ہاؤس کے اراکےن کے ہمرا ہ چادر پوشی اور اور دعائے خےر کی ۔علامہ اقبال کے والدےن کی قبروں پر سیاسی ، سماجی وشہری حلقوں کی طرف سے پھولوں کی چادریں چڑھائیں گئےں جبکہ سرکاری وغیر سرکاری سطح پر علامہ اقبال کے شہر سیالکوٹ میں تقریبات اور سیمینار منعقد کئے گئے جن میں علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کیا گےا ۔ڈی سی او کیپٹن (ر) عطاء محمد خان اور ضلع ناظم سےالکوٹ محمد اکمل چےمہ نے بھی اقبال منز ل مےں حاضر دی اور اقبال منزل مےں موجود پڑی اقبال کے استعمال ہونے والی اشےا ء کا معائنہ کےا۔ محکمہ آثار قدیمہ کے زیر کنٹرول اقبال منزل کاسیالکوٹ کے علاوہ اندرون وبیرون ملک سے لوگ ، بچے ، طلبہ وطالبات نے بھی دورہ کےا۔پاکستان کو تصور پیش کرنے والے عظیم فلسفی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9نومبر1877ء کو سیالکوٹ کے محلہ کشمیریاں میں پید ا ہوئے جنہوں نے ابتدائی تعلیم اپنے استاد مولوی میر حسن سے حاصل کی اور بعدازاں سکاچ مشن ہائی سکول سے میٹرک کا امتحان پاس کیا تاہم اسی دوران سکاچ مشن ہائی سکول کو کالج کا درجہ مل جانے پر شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے ایف اے کا امتحان بھی سکاچ مشن کالج سے پاس کیا جس کے بعد انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور میں داخلہ کیااور بی اے کا امتحان گورنمنٹ کالج لاہور سے پاس کرنے کے بعد اعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے لندن چلے گئے ۔ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی جائے پیدائش سیالکوٹ کے محلہ کشمیریاں میں ان کی آبائی رہائش گاہ اقبال منزل آج بھی موجو دہے جو عوام کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔ (بےورورپورٹ)