Saturday, October 25, 2008


سےالکوٹ :قومی ائیرلائن پی آئی اے نے نجی شعبہ میں تین ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے ابوظبی اور مسقط کیلئے پروازیں شروع کرنے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے ہیں اور ان پروازوں کا باقاعدہ آغاز رواں ماہ 26اکتوبر اور29اکتوبر سے کیا جائے گا۔ اس امرکا انکشاف پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے ریجنل مینجر سید طارق اسماعیل نے تاج ہوٹل میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے چیئرمین چودھری غلام مصطفی ، کلکٹر کسٹم ذوالفقار اے کاظمی اور چیف ایگزیکٹو سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ عظیم ظفر ، سابق صدر سیالکوٹ چیمبر محمد حنیف خان ، ڈائریکٹران ائےرپورٹ چودھری رضا منیر، عبدالسلام چیمہ ، زاہد رفیق ٹونی ،عمران ٹونی اور شیخ اعجاز جموں والے کے علاوہ بزنس مینوں ، ائیرپورٹ کے حکام ، پی آئی اے کے مقامی افسران اور کارگواور ٹریول ایجنٹس کی کثیرتعدا دنے شرکت کی ۔ سید طارق اسماعیل نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ سیالکوٹ سے ابوظبی کیلئے پی آئی اے کی ہفتہ وار انٹر نیشنل مسافر پرواز کا آغاز26اکتوبر بروزاتوار جبکہ سیالکوٹ سے مسقط کیلئے پی آئی اے کی ہفتہ وار پروازکا آغاز29اکتوبر بروز بدھ سے ہوگا جس کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل پی آئی اے کی ہفتہ وار تین مسافر پروازیں کراچی کیلئے جبکہ ایک انٹرنیشنل پرواز کویت کیلئے جمعتہ المبارک کے روز جاتی اور واپس آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حج پروازوں کا آغاز آئندہ سال سے کیا جائے گا جس کیلئے پروگرام ترتیب دیا جارہا ہے ۔ سید طارق اسماعیل کا کہنا ہے کہ پی آئی اے یورپ اور امریکہ کیلئے بھی مسافر پروازوں کا آغاز کرے گا تاہم ابھی اس کیلئے کچھ وقت لگے گا ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ چودھری غلام مصطفی نے کہا کہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا میگا پراجیکٹ بزنس کمیونٹی کی ایک کامیاب اور بے مثال کارنامہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عریبن ائیرلائن نے روزانہ شارجہ کیلئے سیالکوٹ سے مسافر پروازیں شروع کرنے کی آفر کی ہے اور اس سلسلہ میں اجازت کیلئے حکومت پاکستان کو باقاعدہ درخواست دیدی ہے جس کی حکومت پاکستان کو منظوری دینی چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوبئی اور جدہ کیلئے بھی پی آئی اے کو پروازیںشروع کرنی چاہیں ۔ تقریب میں نمایاں کارکردگی کے حامل ٹریول ایجنٹس اور کارگو ایجنٹس میں شیلڈیں بھی تقسیم کی گئیں ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :نجی شعبہ میں تین ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے کویت جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 239سے گیارہ مسافروں کو جعلی ویزوںکی وجہ سے آف لوڈ کرکے امیگریشن حکام نے ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جمعتہ المبارک کے روز پی آئی اے کی فلائٹ مسافروں کو لے کر کویت کیلئے تیار تھی تاہم اسی دوران امیگریشن حکام نے کاروائی کرکے گیارہ مسافروں جن کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقہ باغ سے بتایاگیا ہے کو آف لوڈ کرلیااور انہیں ابتدائی پوچھ گچھ اور کاغذات چیکنگ کے بعد ایف آئی اے کے اہلکاروں کے حوالے کردیا گیا جنہوں نے حراست میں لئے جانے والے گیارہ افراد کو تحقیقات کیلئے تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ منتقل کردیا ۔ ایف آئی اے تھانہ کے ایس ایچ اومیاں صابر کا کہنا ہے کہ حراست میںلئے جانے والے گیارہ افراد کے پاس ویزے نہ تھے اوریہ افراد کویت سے یورپ اور دیگر ممالک کو جانا چاہتے تھے تاہم جعلی کاغذات ہونے کی وجہ سے انہیں آف لوڈ کیا گیااور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔چئےر مےن سےالکوٹ انٹر نےشنل ائےر پورٹ چوہدری غلام مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ نیا تعمیر ہونےو الا ائیرپورٹ ہے اور انسانی اسمگلروں کی سوچ ہے کہ یہاں سیکورٹی شائد ٹھیک نہ ہو لیکن سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سیکورٹی سخت ہے اور یہاں سے انسانی اسمگلروں کا کامیاب ہونا مشکل ہے ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ : سیالکوٹ شہر میں اڑھائی سال قبل دوبارہ تعمیر کرنے کیلئے مسمار کئے جانے والے دو تھانوںرنگ پورہ اور سول لائن کی تعمیر کاکام تاحال شروع نہ ہوسکا ہے جس کی وجہ سے ان تھانوں میں تعینات پولیس ملازمین سخت پریشان ہیں اور تھانوں کی کارکردگی بھی شدید متاثر ہورہی ہے ۔ سابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ زبیر نواز چٹھہ کے دور میں شہری علاقوں کے دو تھانوں رنگ پورہ اور سول لائن کی نئے سرے سے تعمیر کاپروگرام بنایا گیا تھا اور ان منصوبہ جات پر مجموعی طور پر چار کروڑ روپے کی رقم خرچ ہونا تھی اور اس پروگرام پر عمل کرتے ہوئے تھانہ رنگ پورہ اور تھانہ سول لائن کی دونوں خستہ حالت عمارتوں کو مسمار کردیا گیا جبکہ ان دونوں تھانوں میں سے تھانہ رنگ پورہ کو قریب ہی چند کمروں پر مشتمل کرائے کی عمارت میںمنتقل کردیا گیا جبکہ تھانہ سول لائن کو پولیس لائن کے کمروں میںمنتقل کیا گیا لیکن اب اڑھائی سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے پر بھی دونوں تھانوں کی نئے سرے سے تعمیر کاکام شروع نہ ہوسکا ہے جس کی وجہ سے ان دونوں تھانوں کی کارکردگی بھی ناقص ہوکر رہ گئی ہے جبکہ یہاں تعینات عملہ کرائے پر رہنے پر مجبور ہے کیونکہ دونوں قدیم تھانوں کا اپناریکارڈ بھی محفوظ کیا گیا ہے اور ان دونوں تھانوں کی حوالاتیں بھی غیر محفوظ ہیں ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ سول لائن میں ایس ایچ او اور محرر کے علاوہ 54پولیس ملازمین جبکہ تھانہ رنگ پورہ میں ایس ایچ او اور محرر کے علاوہ مجموعی طور پر 59پولیس ملازمین تعینات ہیں جنہیں رہائش کی گذشتہ اڑھائی سال سے کوئی سہولت میسر نہ ہے ۔ دونوں مسمار تھانوں کے ایک سروے کے دوران انکشاف ہوا کہ تھانوں کی عمارتوں کو مسمار کرنے کے پراجیکٹ پر محکمہ بلڈنگ نے عمل کرنا تھا لیکن محکمہ بلڈنگ نے دونوں تھانوں کی عمارتوں کو مسمار کردیا لیکن ابھی تک دونوں تھانوں کی تعمیر کیلئے فنڈز محکمہ بلڈنگ کو جاری ہی نہ ہوسکے ہیں اور اسی وجہ سے تعمیر کاکام شروع نہ ہوسکا ہے ۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :نول موڑ کے قریب زیرتعمیر مکان میں کرنٹ لگنے سے مزدورہلاک ہوگیا ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ رضا حسین ایک زیر تعمیر کام میںبطور مزدورکام کررہا تھاجوکہ بجلی کی ننگی تاروں کو ہاتھ چھو جانے سے اسے کرنٹ لگا جس سے وہ بے ہوش ہوگیا جسے رےسکےو 1122کی مےڈےکل ٹےم نے فوری طور پر ہسپتال پہنچاےا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا ۔ بتایا گیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے دوران وہ بجلی کی تاریں درست کررہا تھا کہ اچانک بجلی آگئی اوراسے کرنٹ لگا جو جاں لیوا ثابت ہوا ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :تھانہ صدر پولیس نے نواحی دیہات دھیراسندھا سے ایک شہری کو اغوا کرنے والے ایف آئی اے کے اے ایس آئی اور کانسٹیبل سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے مغوی کو برآمد کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر ملک عدنان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عثمان نے کانسٹیبل سمیت دو افرا دسے مل کر دھیرہ سندھا میںمحمدنواز کے گھر حملہ کیااورا سلحہ کی نوک پر محمد نواز کو ایک کار میں سوار کرکے گوجرانوالہ کی جانب فرار ہوگئے تاہم اسی دوران اطلاع ملنے پر پولیس نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے کار کو روک لیااور اس میں سے مغوی محمد نواز کو برآمد کرکے ایف آئی اے کے تھانیدار سمیت تینوں ملزموں کو پکڑ کر کاروائی شروع کردی ۔ دریں اثناء گرفتار تھانیدار عثمان کا کہنا ہے کہ ملزم محمد نواز کے خلاف تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ میں انسانی اسمگلنگ کے الزام میں مقدمہ درج ہے جس میں اسے گرفتار کیا گیا تاہم مقامی پولیس کا اس چھاپہ کے بارے میں باقاعدہ طور پر کوئی اطلاع نہ دی گئی ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :تھانہ صدر ڈسکہ کے قریب بجلی کی لوڈشیڈنگ اور زائد بلوں کے خلاف سینکڑوں افراد نے واپڈا کے خلاف مظاہرہ کیااور نعرے بازی کی ۔ مظاہرہ میں شامل خواتین نے سینہ کوبی کی اور سڑک پر دھرنا دیا ۔ احتجاج کرنے والوں میں مردوں کے علاوہ بچے بھی شامل تھے ۔ آدھا گھنٹہ کے احتجاج کے بعد مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے پرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ ماڈل ٹاؤن سے شہری کی کار چوری ہوگئی ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق حسن علی اپنی کار نمبریLET-7609پر ماڈل ٹاؤن کسی کام کے سلسلہ میں آیا جوکہ سڑک پر کار کھڑی کرکے وہ ایک گھر گیا تاہم عدم موجودگی کا فائدہ اٹھا کر ملزم اس کی قیمتی کار چوری کرکے فرار ہوجانے میںکامیاب ہوچکے تھے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :تھانہ سبز پیر کے موضع کنگرہ میں سعودی پلٹ شہری کی جانب سے دوبیویوں کے جھگڑوں سے تنگ آکر خودکشی رشتہ داروں نے ناکام بنادی ۔پولیس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم فاروق احمد کی دس سال قبل نصر ت بی بی کے ساتھ شادی ہوئی تاہم فاروق نے سعودی عرب میںبھی دوسری شادی کرلی اور کچھ عرصہ قبل پاکستان اپنی دوسری بیوی کو بھی لے آیا لیکن گھر میں آئے روز کے جھگڑوں کی وجہ سے محمد فاروق نے گذشتہ رو ز پستول سے خود کو ہلاک کرنے کیلئے کوشش کی تاہم اسی دوران پہلی بیوی کے بھائی خالد محمود اور دیگر رشتہ داروں نے اسے پکڑ لیااور پستول چھین کر اس کی خود کشی کی کوشش ناکام بنادی ۔ دریں اثناء پولیس نے ملزم محمد فاروق کو گرفتار کرکے اس کے خلاف خود کشی کی کوشش کرنے کے الزام میںمقدمہ درج کرکے پستول قبضہ میںلے کر کاروائی شروع کردی ہے ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :تھانہ بڈیانہ کے علاقہ جیسوراں میں زمیندار کے ڈیرے سے ایک لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کرکے ملزم فرار ہوگئے ۔ زمیندار افتخار احمد کی درخواست پر درج کئے جانے والے مقدمہ میں الزام لگایا گیا ہے کہ اس کے ڈیرہ پر موجود دو راس بھینسیں چور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر لے گئے جن کا آج تک کوئی سراغ نہ مل سکا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :سیالکوٹ میںمختلف مقامات پر لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے موضع طوطی چک میں سابقہ جھگڑے کی عداوت پر یعقوب اور اس کے چار ساتھیوں نے ڈنڈے مار مار کر زوہیب کو شدید زخمی کردیااور قتل کرنے کی دھمکیاں دیں ۔ اسی تھانہ کے موضع ٹھکراکے میں رشتہ داری کے جھگڑے پر شہزاد حبیب کو محمد شبیر اور اس کے چار ساتھےوں نے باہم صلاح مشورہ ہوکر ڈندے مار مارکر لہولہان کردیا ۔ تھانہ پھوکلیان کے موضع دیورا میں نور احمد اور اس کے چار ساتھیوں نے نذیر احمد کے کھیتوں میںکاشت شدہ فصل تباہ کردی اور احتجاج کرنے پر اسے تشدد کرکے زخمی کیا ۔ تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ جامکے چیمہ روڈ پر سابقہ جھگڑے کی عداوت پر مقصود اور اس کے چار ساتھیوں نے پستول کے بٹ اور ڈنڈے مار ما رکر اپنے مخالف رمضان کو لہولہان کردیااور لوگوں کے جمع ہوجانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ بن حاجی پورہ میں عورتوں کی لڑائی پر محمد علی وغیرہ تین ملزموں نے ڈنڈے مار مار کر سہیل کو شدید زخمی کیا ۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں داخل کروادیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :سیالکوٹ پولیس نے مختلف مقامات سے 13ملزموں کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ ، منشیات اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی پولیس نے یتیم خانہ سے ملزم خالد کے قبضہ سے چالیس گرام چرس ، اڈا شہباز خان سے ملزم شاہد کے قبضہ سے پچاس گرام چرس ، تھانہ نیکاپورہ پولیس نے امام صاحب سے ملزم اسلم مسیح کے قبضہ سے 30گرام چرس ، ملزم بشارت کے قبضہ سے 30گرام چرس ، تھانہ مراد پور پولیس نے ملزم مشتاق کے قبضہ سے دس بوتل شراب ، ہیڈمرالہ پولیس نے ملزم امانت علی کے قبضہ سے پستول ، ملزم گل نواز کے قبضہ سے پستول اور ملزم ندیم مسیح کے قبضہ سے پستول ، تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے ملزم رزاق کے قبضہ سے 100گرام چرس ، ملزم ثاقب کے قبضہ سے ایک بوتل شراب ، تھانہ پھلورہ پولیس نے ملزم شاہد کے قبضہ سے دو بوتل شراب ، تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے جمشید کے قبضہ سے پستول اور ملزم بشارت کے قبضہ سے پستول برآمد کرکے ان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :تھانہ نیکاپورہ پولیس نے ایک شہری حافظ محمد فیاض کی درخواست پراسے بنک کا بوگس چیک دینے کے الزام میںملزم پرویز کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم نے رقم کی ادائیگی کیلئے الائیڈ بنک کا ایک چیک دیا جسے کیش کروانے کیلئے جب حافظ محمد فیاض بنک گیا تو ملزم کے اکاؤنٹ میں رقم ہی موجود نہ تھی ۔ دریں اثناء تھانہ کوتوالی پولیس نے محمد الیاس کی درخواست پر راشد بشیر کے خلاف جبکہ محمد آصف شاہین کی درخواست پر ملزم رفاقت علی کے خلاف بوگس چیک دینے کے الزام میں علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے ہیں۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :ضلع ناظم سیالکوٹ محمد اکمل چیمہ نے" روزنامہ آج کل "سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں ممبران ضلع کونسل ان کے ساتھ ہیں اور کوئی سازش ان کے خلاف کامیاب نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی ان کے قائد ہیںا ور وہ ان کی قیادت میں ضلع سیالکوٹ کی تعمیر وترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ ضلع ناظم محمد اکمل چیمہ نے مزید کہا کہ ہے کہ نائب ضلع ناظم رانا اعجاز احمد کا کردار بھی قابل تحسین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے اور ممبران ضلع کونسل نے اسی اتحاد اور اتفاق کو فروغ دیا ہے اور ان کی قیادت پر اعتماد کرکے ثابت کیا ہے کہ ملک وقوم کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیںکیا جائے گا ۔ ضلع ناظم محمد اکمل چیمہ نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں محکمہ صحت کے حوالے سے تیار کئے گئے تین سالہ رولنگ پلان سے علامہ اقبال ہسپتال اور گورنمنٹ سردار بیگم سول ہسپتال کے علاوہ سمبڑیال ، ڈسکہ اور پسرور کے تحصیل ہیڈکوآرٹرہسپتالوں میں ضروری تشخیصی آلات فراہم کئے جائیں گے اور اسی طرح ضلع سیالکوٹ کے سات رورل ہیلتھ سینٹروں اور 87بنیادی مراکز صحت میں یکساں طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالت گڑھا اور بڈھاگورائیہ کے بنیادی مراکز صحت کیلئے بھی فنڈز فراہم کردیئے گئے ہیں۔(بےورورپورٹ)

Friday, October 24, 2008

بہتر تعلقات کوقائم کرنے اور خلاء کو دور کرنے کیلئے عوامی شعور کو اجاگر کرنے کیلئے جاری مہم کے دوران قومی اسمبلی کے حلقوں این ا ے 111اور این اے112کے عوام کی جانب سے مسعودہ برائے مطالبات کی تیاری کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے جس کیلئے دونوں حلقوں سے ایک ایک ہزار افراد کے دستخط کروائے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پراجیکٹ مینجرطاہر محمود ، حلقہ این اے111کے کوآرڈنیٹر میاں عبدالشکور ، کنونیئر ملک شہباز کھوکھر ، کوآرڈنیٹر قومی اسمبلی حلقہ این اے112اظہر خلیل اور کنونیئررانا نعیم اعظم نے ایاز خان ، محمد حنیف طاہر اور ڈاکٹر محمد عابد کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس پراجیکٹ کو شروع کرنے کا بنیادی مقصد شہریوں کو ان کے حلقوں کے منتخب عوامی نمائندگان کے روبرو اپنے حلقے کے ترجیحی مسائل اور ضروریات سے آگاہی میں مدد دینا ہے اور اس سلسلہ میں دیہات کی سطح پر25پچیس ممبران پر مشتمل دو ورکنگ گروپ تشکیل دیئے گئے جنہوں نے دونوں حلقوں سے تعلق رکھنے والے ہر شہری جس میں مردوگھریو خواتین ، طالبہ وطالبات ، وکلاء ، سماجی کارکن اور ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیںسے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں حلقوں کے عوام سے براہ راست رابطوں اور مزاکرات کے بعد انہیں ان کے حقوق سے آگاہی کے بعد چارٹر آف مطالبات کی تیاری کی جارہی ہے جس میں ان حلقوں میں تعلیم وصحت کے مسائل کے علاوہ ترقیاتی منصوبہ جات ، پینے کے صاف پانی ، بجلی ، ٹیلی فون اور دیگر سہولیات کی فراہمی ، روزگار ، مہنگائی سمیت دیگر مسائل کے حوالے سے رپورٹ تیار کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ممبران قومی وصوبائی اسمبلیوں کی موجودگی میں عوامی فورم منعقد کئے جائیں گے جن میں تمام مسائل سے آگاہ کیا جائے گا ۔(بےورورپورٹ)

سیالکوٹ :ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ میاں فیض محمد کے حکم پر تھانہ حاجی پورہ پولیس نے اپنے ہی تھانہ کے سابق ایس ایچ او انسپکٹر اکرم چیمہ اور اے ایس آئی کامران بیگ کے علاوہ چار پولیس ملازمین اوردیگر گیارہ ملزموں کے خلاف چمڑے اور پراپرٹی کے معروف ڈیلر قمر الحسن کے گھر داخل ہوکر لوٹ مار کرنے اورمکان پر قبضہ کروانے کی کوشش کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی ہے ۔ پولیس رپورٹ میں الزام لگایاگیا ہے کہ سابق ایس ایچ او انسپکٹر محمد اکرم چیمہ اور اے ایس آئی کامران بیگ نے دیگر پولیس ملازمین کے ہمراہ اس کے مخالفین خالد ، علی ، محمد حنیف وغیرہ گیارہ ملزموں سے ساز باز کرکے اس کے مکان پر قبضہ کرنے کیلئے عدالتی حکم کا جھوٹا بہانہ بنایااور گھر میں داخل ہوکر 16لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی زور دیگر سامان لوٹ لیاتاہم بعد میں انکشاف ہوا کہ کسی عدالت نے بھی قبضہ کروانے کا کوئی حکم جاری نہ کیا ہے ۔ شہری نے مقدمہ درج کروانے کیلئے پولیس کو درخواست دی لیکن کوئی کاروائی نہ ہونے پر عدالت میں رٹ دائر کی اور گذشتہ روز عدالتی حکم کے بعد پولیس نے اپنے پیٹی بند بھائیوں اور دیگر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ایس ایچ او انسپکٹر ملک نوید کا کہنا ہے کہ وقوعہ اس کی تعیناتی سے پہلے کا ہے تاہم میرٹ پر تفتیش کی جائے گی اور قانون وانصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے ۔(بےورورپورٹ)

سیالکوٹ :70ارب روپے سے زائد کا زرمبادلہ سالانہ برآمدات کی صورت میں پاکستان کو کما کردینے والے سیالکوٹ اورا س کے گردونواح میں جمعرات کے روز بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے بعد بجلی کے زیادہ بل آجانے پرشہریوں نے گیپکواور حکومت کے خلاف مظاہرے کئے تاہم چوک علامہ اقبال میں ہزاروں افراد کے ایک مظاہرے میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں ڈی ایس پی صدر سرکل محمد اکرام خان سمیت متعدد افرادزخمی ہوگئے ۔ شہر اور گردونواح کے علاقوں میں ہونے والے چھوٹے بڑے مظاہروں میں مردوں اور بچوں کے علاوہ خواتین نے بھی شرکت کی ۔تاہم پولیس نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کیلئے مظاہرین کو کنٹرول کرنے کیلئے پولےس کی بھاری نفری طلب کرنے کے علاوہ واپڈا تنصیبات کی سیکورٹی بھی سخت کردی ۔ جمعرات کی صبح مختلف فیکٹروں اور کارخانوں میں کام کرنے والے ایک ہزارسے زائد افراد جن میں دوکاندار اور عام شہریوں کے علاوہ بچے بھی شامل تھے ۔ مظاہرہ کرنے والوں کی قیادت گورنمنٹ سردار بیگم سول ہسپتال کے ڈاکٹر زاہدغنی ڈار نے کی ۔تاہم جب مظاہرین نے شہاب پورہ چوک میں پہنچ کر سڑک بلاک کردی اور ٹائروں کو آگ لگائی ۔ مین ہائی ویے بلاک ہونے سے سیالکوٹ سے گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ ، ڈسکہ، نارووال جبکہ سیالکوٹ سے وزیر آباد ، اسلام آباد ، کھاریاں ، گجرات ، ہیڈمرالہ اور اگوکی سمیت مختلف علاقوں کو جانے والی ٹریفک جام ہوگئی ۔اسی دوران اطلاع مل جانے پر پولیس کی بھاری نفری ڈی ایس پی صدر سرکل محمد اکرام خان کی قیادت میں شہاب پورہ چوک پہنچی تو مظاہرین نے گیپکو کالونی میں توڑ پھوڑ کیلئے جانے کی کوشش کی تاہم انہیں روکنے پر مظاہرین نے پولیس کو بھی گالیاں دینا شروع کردیں جوکہ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چار ج کیا تو مظاہرہ کرنے والوں شامل درجنوں مشتعل افراد نے پتھراؤ شروع کردیا جس سے ڈی ایس پی محمد اکرام خان شدید زخمی ہوگئے تاہم اسی دوران مظاہرین نے زخمی ڈی ایس پی محمد اکرام خان کو یرغمال بنا لیا جنہیں پولیس کی امدادی ٹیموں نے کاروائی کرکے مشتعل افراد کی حراست سے چھڑوایااور گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ داخل کروادیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے ۔ قبل ازیں ان مظاہرین نے روڑس روڈ چوک اور شہاب پورہ چوک کے درمیانی علاقہ میں مین ہائی وے پر مارچ کیا اور ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھا کر نہ صرف حکومت بلکہ مقامی انتظامیہ ، واپڈا اور پولیس کو بھی گالیاں دیں جس کے بعد ایڈیشنل ایس پی اسماعیل طاہر کی قیادت میںپولیس کی بھاری نفری نے چوک شہاب پورہ کو گھیرے میں لے لیا ۔دو گھنٹے سے زائد وقت تک احتجاج کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔میانہ پورہ میں سینکڑوں خواتین نے زائد بلوں اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف روڈ پر آکر احتجاج کیا اور سینی کوبی کی ۔ جبکہ عالم چوک میںمشتعل افراد نے روڈ ایک گھنٹہ سے زائد وقت تک جام کئے رکھا ۔ اگوکی ، سمبڑیال ،ملکے کلاں ، گوہد پور میں بھی لوگوں نے مظاہرے کئے ۔مظاہرہ میںشامل ایک شہری نے کہا کہ اس کا ماہانہ بل تین سو روپے آتا ہے لیکن اس دوفعہ اسے تین ہزار روپے کے قریب بل آگیا ہے حالانکہ جس طرےقے سے بدترین لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے اس سے اسے کم بل آنا چاہےے تھا ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کام بند ہیں کیونکہ بجلی نہیں ہوتی اور وہ بے روز گار ہورہے ہیں لیکن اب واپڈا والوں نے انہیں کئی گنا زائد بل بھجوائے ہیں جن کو ادا کرنے سے وہ قاصر ہیں ۔ مظاہرین نے گیپکو آفس کے باہر اپنے بل بھی نذر آتش کئے ۔مبارک پورہ محلہ کے رہائشی ایک دوکاندار امجد کا کہنا ہے کہ اس کا گھر کا بل سات روپے آتا تھا لیکن اب اسے 28سو روپے بل آیا ہے وہ کہاں سے رقم لا کر اسے ادا کرے ۔ سپر ٹنڈنٹ انجنئےر واپڈا امانت علی نے "روزنامہ آج کل" سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سےالکوٹ مےں بجلی بند ہونے کی وجہ گےپکو نہےں ہے بلکہ گےپکو کو کنٹرول سےنٹر اسلام آباد سے بجلی ہی نہےں مل رہی اس لئے ہم لوڈ شےڈنگ کرنے پر مجبور ہےں انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے ساتھ ہےں اور کوشش کر رہے ہےں کہ جلد از جلد لوڈ شےڈنگ کے بحران پر قابو پا لےا جائے انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی چاہئے کہ وہ مشکل کی اس گھڑی مےں واپڈا کا ساتھ دےں اور واپڈا کی تنصےبات کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہ کرےں کےونکہ واپڈا کی تنصےبات عوام کا اپنا اثاثہ ہےں ۔(بےورورپورٹ)

سیالکوٹ :سیالکوٹ کے مختلف تھانوں کی پولیس نے بوگس چیک دینے کے الزام میں تین ملزموں کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی پولیس نے ملک محمد ارشد کی درخواست پر ملزم محمد افضل کے خلاف جبکہ غضنفر خان کی درخواست پر ملزم محمد آصف کے خلاف ، تھانہ کینٹ پولیس نے جمیل کی درخواست پر ملزم رانا ساجد کے خلاف جبکہ محمد امین کی درخواست پر ملزم ساجد کے خلاف بنکوں کے بوگس چیک دینے کے الزام میں مقدمات درج کرلئے ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں نے رقوم کیا دائیگی کیلئے بنکوں کے جو چیک دیئے انہیںکیش کروانے کیلئے جب شہری بنک گئے تو ملزموں کے اکاؤنٹ میں رقوم ہی موجود نہ تھیں ۔(بےورورپورٹ)

سیالکوٹ :دن دہاڑے ٹیلی نار فرنچاز کے گارڈ اور ملازم سے دو مسلح افراد سات لاکھ روپے کا کیش لوٹ کر کار میں سوار ہو کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ شہاب پورہ روڈ پر ٹیلی نار فرنچائز آفس سے آفس بوائے امجد اور گارڈ شوکت کیش لے کر بنک جمع کروانے نکلے تو دفتر کے باہر ہی دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر دونوں کو خوف زدہ کر کے سات لاکھ روپے کیش لوٹ اور کار میں بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔ (بےورورپورٹ)

سیالکوٹ :سول لائن پولیس نے جعلی کاغذات کے ذریعے فراڈ کرنے پر پٹواری سمیت دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ججے سائیاں کی نسیم بی بی کی اراضی محمد اعجاز نے فہیم پٹواری کی ملی بھگت جعلی اقرار نامہ وغیرہ سے زمین ہتھیا لی تھی۔ (بےورورپورٹ)

سیالکوٹ :سول لائن پولیس نے سکول ٹیچر ناصر محمود کی رپورٹ پر محمد یوسف شاد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ سکول ماسٹر ناصر محمود نے کاروبار کیلئے محمد یوسف شاد کو آٹھ لاکھ روپے دیئے۔ واپسی کیلئے محمد یوسف شاد نے مقامی بنک کے تین چیک دیئے جو بنک نے اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے پر کیش کرنے سے انکار کر دیا۔ (بےورورپورٹ)

سیالکوٹ :کوٹھے وائیں میں سر شام دو مسلح ڈاکو کار سوار فیملی سے ہزاروں روپے کی نقدی، زیورات اور موبائل فون لوٹ کر لے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ گنہ کلاں کا سرفراز احمد باجوہ کار نمبر LRA-4016پر اپنے گاؤں جا رہا تھا کہ تھانہ صدر سیالکوٹ کے موضع کوٹھے سائیںکے قریب مونجی میں چھپے ہوئے دو نامعلوم ڈاکو کار کے سامنے آگئے اور اسلحہ کے زور پر کار کو روک کر سرفراز احمد باجوہ سے بارہ ہزار روپے کی نقدی، خواتین کے کانوں میں پہنی ہوئی بالیاں اور موبائل فون لو ٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ (بےورورپورٹ)

سیالکوٹ :سول جج سیالکوٹ محمد شعیب عدیل نے تھانہ کینٹ کے ناجائز اسلحہ کے مقدمہ میں ملوث ملزم اشفاق کو جرم ثابت ہو جانے پر پانچ ماہ قید بامشقت کی سزا کی سزا سنائی ہے۔ (بےورورپورٹ)

سیالکوٹ :سول جج سیالکوٹ لیاقت علی رانجھا نے تھانہ رنگپورہ کے مقدمہ چوری اور ارادہ ڈکیتی کے ملزم کو مجموعی طور پر بیس ماہ قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ علاوہ ازیں فاضل جج نے تھانہ نیکاپورہ کے مقدمہ چوری کے ملزمان آصف اور عرفان کو تین تین ماہ قید بامشقت کی سزا دی ہے۔ (بےورورپورٹ)

سیالکوٹ :پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ضلعی صدر بابر شاھین، سٹی صدر آفتاب حیدر، تحصیل بسیم اللہ کھوکھر، ظفر حسین، سرفراز احمد، محمد یٰسین اور مطلوب حسین نے اپنے مشترکہ بیان میں یونین کونسل لنگڑیالی کے موضع ملے چک پرانا میں سکول کی چار دیواری اور کمروں کی تعمیر کیلئے دس لاکھ روپے کی گرانٹ دینے پر رکن پنجاب اسلمبلی نرگس اعوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ (بےورورپورٹ)

سیالکوٹ :پاکستان پیپلز پارٹی کے قائمقام صدر چوہدری غلام عباس نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات نے دھشت گردی کے نیٹ ورک کو نیست و نابور کر دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے جیالے مادر وطن کی عزت و حرمت پر مر مٹنا جانتے ہیں۔ قبائلی علاقوں میں دھشت گردوں کے خلاف اپریشن روکنے کا مطالبہ کرنے والے دھشت گردوں کے درپردہ مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ملک توڑنے کے خواب دیکھنے والوں کو شرمندگی اور شکست کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات خواجہ فیاض لون کی قیادت میں ملنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحصیل پسرور کے صدر قمر عباس چاند، ضلعی سینئر نائب صدر منیب حسین گوندل اور تحصیل سمبڑیال کے جنرل سیکرٹری محمد بابر گھمن بھی موجود تھے۔ چوہدری غلام عباس نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین اور جیالے مادر وطن کی عزت و حرمت پر قربان ہونا باعث فخر سمجھتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی تمام حکومتوں نے اپنے ادوار میں ملکی دفاع اور سلامتی کو ناقابل تسخیر بنانے کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں۔ موجودہ جمہوری اتحادی حکومت کے ؤثر اقدامات کے نتیجے میں ملک میں دھشت گردوں کے نیٹ ورک کو تہس نہس کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قبائلی علاقوں اور ملک کے دیگر دھشت گردوں کے خلاف اپریشن روکنے کا مطالبہ کرنے والے عناصر دراصل دھشت گردوں کی درپردہ مدد کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن پیپلز پارٹی ایسے عناصر کے غیر مستحکم کرنے کے خواب دیکھنے والوں کو شرمندگی اور شکست کے سوا کچھ نہ ملے گا۔ (بےورورپورٹ)

سیالکوٹ :وزیر اعلیٰ پنجاب کی گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ضلع سیالکوٹ کے چار ہزار اسی دھندگان میں سے 205خوش نصیب کاشتکاروں کے نام قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کر لئے گئے۔ اس سلسلے میں ایک تقریب ڈی سی او سیالکوٹ کیپٹن(ر) عطاء محمد خان کی زیر صدارت منعقد ہوئی جس میں اراکین صوبائی اسمبلی چوہدری جمیل اشرف، نسیم اختر خواجہ، دیبا مرزا اور سابق ایم این اے سید افتخار الحسن ظاہرے شاہ، ڈی او سی سیالکوٹ سیف انور جپھہ، بنک آف پنجاب کے ایریا منیجر محمد خلیل، چیف منیجر ایوب احمد اور محمد عارف ہرناہ کے علاوہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کے نمائندوں اور درخواست دھندگان نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ کوآر ڈی نیشن آفیسر نے اس موقع پر خطاب کرتے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ضلع سیالکوٹ میں چھ ہزار تین سو تیس فارم تقسیم کئے گئے تھے اور اس سکیم کے تحت ضلع کی چاروں تحصیلوں سے مجموعی طور پر 4793کاشتکاروں نے درخواستیں جمع کروائیں جن میں سے چھان بین کے بعد 4080درخواستیں قرعہ انداز ی کیلئے درست قرار دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ جن خوش نصیب کاشتکاروں کے نام قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کئے جائیں گے ان کی فہرست ڈی سی او آفس کے باہر آویزاں کر دی جائے گی اور انہیں متعلقہ ڈی ڈی او آر کے ذریعے الاٹ منٹ لیٹر جلد جاری کر دیئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سکیم کے تحت حکومت پنجاب ایک ٹریکٹر پر دو لاکھ روپے سبسڈی ادا کریگی اس طرح سیالکوٹ میں اس سکیم کے تحت مجموعہ طار پر چار کروڑ دس لاکھ روپے سبسڈی کی جائے گی۔ بعد ازاں ڈی سی او نے اراکین صوبائی اسمبلی اور درخواست دھندگان کی موجودگی میں کمپیوٹر کا بٹن دبا کر قرعہ اندازی کا باضابطہ افتتاح کیا۔ قرعہ اندازی کے ذریعے تحصیل سیالکوٹ کے 58، تحصیل ڈسکہ کے 50، تحصیل پسرور کے 69اور تحصیل سمبڑیال کے 28خوش نصیب کاشتکاروں کے نام منتخب کئے گئے جبکہ 21کاشتکاروں کے نام قرعہ اندازی کے ذریعے ویٹنگ لسٹ میں رکھے گئے۔(بےورورپورٹ)

سیالکوٹ :علاقہ بجوات میں دھان کی تیار فصل کی کٹائی میں استعمال ہونے والی کمبائنڈ مشین کے مالکان نے مل کر کرائے میں سو فیصد اضافہ کر لیا ہے جس کی وجہ سے کاشتکاروں کو دھان کی فصل کی کٹائی میں پریشانی ہو رہی ہے جس کے دھان کی فصل خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس سلسلے میں علاقہ کے کاشتکاروں اور زمینداروں نے اڈا کاہلیاں میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور ڈی سی او سیالکوٹ، ای ڈی او ریونیو سیالکوٹ، ڈی او ریونیو ، ای ڈی او زراعت اور ڈی او زراعت سے مطالبہ کیا ہے دھان کی تیار فصل کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے کرایہ میں مناسب کمی لائے جائے تاکہ کاشتکاروں کو ریلیف مل سکے۔ (بےورورپورٹ)

سیالکوٹ :ڈسٹرکٹ کوآر ڈی نیشن آفیسر سیالکوٹ کیپٹن(ر) عطاء محمد خان کی ہدایت پر محکمہ لیبر نے سرانوالی، کوٹلی باوا فقیر چند، پسرور اور تحصیل ڈسکہ میں کارروائی کرتے ہوئے چاول/دھان کی خرید و فروخت کا کاروبار کرنے والے ٹریڈرز کے اوزان و پیمانہ جات درسست نے ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے 36 دوکاندارو ں اور ٹریڈرز کے چالان کر دیئے۔ (بےورورپورٹ)

سیالکوٹ :پنجاب ٹیچرز یونین کے صدر انعام اللہ اور سیکرٹری اطلاعات محمد امتیاز نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک جاوید محمود سے مطالبہ کیا ہے کہ ایجوکیٹرز کی بھرتی کے سلسلہ میں انٹرویوز کے شیڈول کا جلد اعلان کیا جائے تاکہ تذبذب کا شکار ہونے والے مستقبل کے معماران قوم میں پائی جانے والے بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔ (بےورورپورٹ)

سیالکوٹ :حکمران دوبئی میں آئی ایم ایف کے ساتھ کوفیہ معاہدوں کے ذریعے عوام کو مزید مہنگائی کے شکنجے میں جکڑنے کی نجائے اپنی عیاشیاں ختم کریں۔ سادگی اپنائیں، اندرون و بیرون ملک اپنے اثاثوں کا اعلان کریں۔ قومی خزانے میں اپنا ٹیکس ادا کریں اور بیرون ملک سرمایہ کو وطن عزیز میں منتقل کریں۔ حکمرانوں کو ملک کی سلامتی و ترقی عزیز ہے انہیں اپنی ذات سے آغاز کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا ا ظہار امیر جماعت اسلامی سیالکوٹ حافظ ظفر اقبال نے دوبئی میں حکومت پاکستان اور آئی ایم ایف کے نمائندوں کے درمیان قوم کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی مک کی تباہی کے ذمہ دار استعماری و طاغوتی ادارے ہیں اب پھر انہیں کے آگے کشکول پھیلا کر قوم کو مزید ذلت و رسوائی کا شکار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف کے ظالمانہ پھندے کو قوم کے گلے میں ڈالنے سے باز رہے۔ عوام میں قوت خرید ختم ہو چکی ہے ،ہر روز عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جا رہے ہیں، حکمران لفظوں کے تیر چلا رہے ہیں جب کہ عوام روٹی کو ترس چکے ہیں۔ معاشی استحکام کے دعوے قوم کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہے۔ (بےورورپورٹ)

سیالکوٹ :ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدر ارشد محمود بگو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سیالکوٹ میں بانی پاکستان حضرت قائد اعظم کے نام سے منسوب جناح سٹیڈیم ، تصور پاکستان کے نام سے منسوب گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ہسپتال، گورنمنٹ علاقہ اقبال گرلز کالج اور ان کے استاد محترم میر حسن کے نام سے منسوب محلہ بجلی گھر میں واقع تعلیمی ادارے کی بدحالی حکومت کی قومی ہیروز کے ناموں سے وابستہ اداروں کیساتھ ظلم کے مترادف ہے۔ افسوس کہ حکمران وطن عزیز کی ترقی کا دعوی کر رہے ہیں لیکن حقیقت میں اوپر سے لیکر نیچے تک ادارے تباہ ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر اقبال میں بڑھتے ہوئے مسائل پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جناح سٹڈیم مکمل طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے، خستہ حالی کی وجہ سے کسی بھی کوئی ناخوشگوار واقع رونما ہو سکتا ہے۔ اسی طرح گورنمنٹ علامہ اقبال گرلز کالج میں گزشتہ کئی سالوں سے تعمیر شدہ ہوسٹل بند رہنے کی وجہ سے بھوت بنگلہ بنتے جا رہے ہیں لیکن کوئی توجہ دینے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ہسپتال میں غریب عوام کی کوئی شنوائی نہیں۔ ڈاکٹروں کی توجہ صرف اپنے پرائیویٹ کلینکوں پر مرکوز ہے ادویات سمیت امراض کی تشخیض کیلئے مشینری نہ ہونے کے برابر ہے۔ غریب عوام ایڑیاں رگڑ رگڑ کر موت کے منہ میں جا رہے ہیں ۔ اسی طرح محلہ بجلی گھر میں واقع میر حسن سکول عرصہ دراز سے بند پڑا ہے جو حکمرانوں کے تعلیم کو فروغ دینے کے دعووں کے برعکس ہے۔ انہوں نے کہا کہ عملاً سیالکوٹ مسائلستان بن چکا ہے دن بدن کرپشن اور اضافہ ہو رہا ہے۔ (بےورورپورٹ)

Thursday, October 23, 2008

سےالکوٹ :سیالکوٹ شہر سے 20کلومیٹر دور تھانہ بیگوالہ کے موضع گلاب گڑھ کے قریب شہری سے کار چھین کر فرار ہونے والے قتل ، اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین نوعیت کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تین خطرناک اشتہاری ملزم پولیس مقابلہ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ ملزموںکے چار ساتھی موقعہ سے فرار ہوجانے میںکامیاب ہوگئے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں اشتہاری ملزم سرفراز عرف لالہ ساکن سوہدرہ ضلع گوجرانوالہ ، ندیم عرف شاہ ساکن موضع داوضلع گجرات اور دلدار حسین عرف بھولا پہلوان ساکن ہنج ضلع گجرات کی شناخت ہوگئی ہے اور ان ملزموںنے سیالکوٹ ، گجرات اور سرگودھا کے علاقوں میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں70لاکھ روپے سے زائد تاوان کی رقوم وصول کیں جبکہ ڈیڑھ سال قبل تھانہ بیگووالہ کے علاقہ میں موضع ملیانوالہ کے رہائشی دو شہریوں نثار احمد اور مظفر حسین کو اندھادھند فائرنگ کرکے قتل بھی کیاجبکہ ملزموں اغوا برائے تاوان ، ڈکیتی ، راہزنی کی درجنوں دیگروارداتوں میں بھی پولیس کو مطلوب تھے ۔ ڈی پی او نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے تینوں اشتہاری کچھ عرصہ قبل پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے پنجاب کے ٹاپ ٹین اشتہاری مجرم اقبال عرف بالا بم کے گروہ کے اہم ارکان تھے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے تینوں ملزم اوران کے دو ساتھی جو ایک کار پر سوار تھے نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب ڈیڑھ بجے اسلحہ کی نوک پر گجرات کے رہائشی ناظم فاروق سے اس کی کار جھاڑیاوالہ کے قریب ناکہ لگا کر چھین لی اور فرار ہوگئے تاہم اسی دوران گشت کرنے والی پولیس پارٹی نے علاقہ کی ناکہ بندی کرلی اور گلاب گڑھ کے قریب تینوں کار سوار ملزموں کو حراست میں لے لیا جن کو چھڑوانے کیلئے ملزموں کے دیگر دوساتھیوں دو علیحدہ کار پر سوار تھے نے پولیس پارٹی پر حملہ کیااور اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس سے تینوں ملزم شدید زخمی ہوگئے جبکہ پولیس ملازمین نے زمین پر لیٹ کر جانیں بچائیں اور جوابی کاروائی کی ۔جس کے بعد پولیس پارٹی پر حملہ کرنے والے ملزمان کئی منٹ تک فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے تاہم اسی دوران زخمی ہونے والے تینوں ملزم زخموں کی تا ب نہ لاکردم توڑ گئے جن کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال ڈسکہ پہنچادی گئیں ۔دریں اثناء تھانہ بیگوالہ نے پولیس مقابلہ ، ملزموں کو ہلاک کرنے اور دیگر دفعات کے تحت ہلاک اور مفرور ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :محکمہ سوشل ویلفیئرسیالکوٹ کے زیر اہتمام گندم اگاؤ مہم کے سلسلہ میں ایک واک 24اکتوبر بروز جمعتہ المبارک ضلع کچہری میں ڈی سی او آفس سے شروع ہوگی ۔ واک کی قیادت ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) عطاء محمد خان کریں گے اور اس کے شرکاء میں سول سوسائٹی کے افراد کے علاوہ وکلاء ، کسان ، این جی او زکے نمائندے اور سرکاری ملازمین بھی شامل ہونگے ۔ واک کے شرکاء پیدل مارچ کرتے ہوئے مختلف سڑکوں سے گزرنے کے بعد چوک علامہ اقبال پہنچیں گے ۔ یہ بات ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر محمد نواز خان نے اپنی پریس ریلیز میں بتائی ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :تھانہ پھلورہ کے موضع چونڈہ میںسابقہ جھگڑے کی عداوت پر چار ملزموںنے تشدد کرکے خاتون کو لہولہان کردیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ رفیق اور اس کے تین ساتھیوں نے باہم صلاح مشورہ ہوکر اپنے ہی گاؤں کی رہائشی ثریا بی بی پر حملہ کردیااور است خنجر اور ڈنڈے مار مار کر شدیدزخمی کردیا تاہم محلہ دار اکٹھے ہوگئے تو ملزموںموقعہ سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ زخمی خاتون کو مقامی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :تھانہ سمبڑیال پولیس نے علاقہ غیر سے لائی گئی منشیات کی ایک کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ ایس ایچ او انسپکٹر رانا نوید کا کہنا ہے کہ ریکارڈیافتہ ملزم اکمل علاقہ غیر سے فروخت کیلئے اعلی کوالٹی کی ایک کلو گرام چرس لے کر سیالکوٹ آیا جسے مخبری پرپولیس نے محلہ رسول پور ہ سے گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے منشیات برآمد کرکے قبضہ میں لے لیااور مقدمہ درج کرکے پوچھ گچھ شروع کردی ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ملزم عرصہ دراز سے منشیات فروشی کے دھندے میںملوث ہے ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :تھانہ پھلورہ پولیس نے موضع چہور میں چھاپہ مار کر جعلی شراب تیا رکرنے والی ایک منی فیکٹری برآمد کرکے دو ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شراب فروش ناصر بٹ اورمنظور حسین فروخت کیلئے شراب کشید کررتے تھے جنہیں مخبری پر پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مار کررنگے ہاتھوں گرفتار کرلیااورموقعہ سے چالوشراب کی بھٹی اور درجنوں بوتل تیار شراب برآمد کرکے قبضہ میںلے لیں اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ملزموں کی وجہ سے علاقہ میںنوجوان نسل پر برے اثرات مرتب ہورہے تھے ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :تھانہ کوٹلی سیدامیر کے موضع شبیر پور میں زمین کی ملکیت کے جھگڑے پر پانچ ملزم زمیندار کو تشدد کانشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق غلام نبی اور ا سکے چار ساتھیوں نے باہم صلاح مشورہ ہوکر زمین کی ملکیت کے تنازعہ پر بشارت کو ڈنڈے مار مار کر شدید زخمی کردیااور موقعہ سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے بھاگ گئے ۔ زخمی کو گورنمنٹ سردار بیگم سول ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموںکی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا ہے ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :تھانہ سبز پیر پولیس نے موضع کھنال کے رہائشی گل نواز کی درخواست پر اسے قتل کرنے کی نیت سے فائرنگ کرکے شدید زخمی کرنے کے الزام میںمحمد بوٹا کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم اور زخمی میں مقدمہ بازی چل رہی ہے اور اسی عداوت پر ملزم محمد بوٹا نے گذشتہ روز اسلحہ سے فائرنگ کرکے گل نواز کو شدید زخمی کردیاجسے فوری طور پر لوگوں نے ہسپتال پہنچایا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :تھانہ موترہ کے موضع بدوکے چیمہ میں تین ملزموںنے تشدد کرکے محنت کش کولہولہان کردیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق ظفر اقبال پیدل گھر جارہا تھا جسے راستہ میں کھڑے غلام رسول اورا سکے دو ساتھیوں نے روک لیااور ڈنڈے مار مار کر شدید زخمی کردیااور احتجاج کرنے پر قتل کرنے کی دھمکیاں دیں اور فرار ہوگئے ۔ زخمی کو سول ہسپتال ڈسکہ داخل کروادیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :تھانہ سول لائن کے علاقہ ہنٹر پور میں پولیس نے مقابلہ کے بعد دو ڈاکوؤں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزم فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگئے ۔ ایس ایچ او انسپکٹر رانا الیاس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں شاہد اور بشارت سے ایک ایک پستول برآمد ہوا ہے اور ان دونوں ملزموں نے ابتدائی تفتیش میں درجنوں وارداتوں کااعتراف کیا ہے جس کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے جبکہ ملزموںکے مفرور دوساتھیوں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ سب انسپکٹر اشفاق کے مطابق چار وں ملزم واردات کی نیت سے بیٹھے ہوئے تھے جنہیں پکڑنے کیلئے چھاپہ مار ا گیا تو دو ملزم گرفتار ہوگئے تاہم دو ملزم سلحہ سمیت رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :تھانہ رنگ پورہ پولیس نے تالاب شیخ مولابخش سے شراب کے نشہ میں دھت ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم میاں عدنان شراب کے نشہ میں دھت ہوکرسرعام غل غپاڑہ اور گالی گلوچ کررہا تھاجسے گرفتار کرنے کے بعد ہسپتال سے طبی معائنہ کروایا گیااور ملزم کے خلاف شراب نوشی اورغل غپاڑہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی گئی ۔دریں اثناء تھانہ سمبڑیال پولیس نے پل نہر ملکھانوالہ سے ملزم ذوالفقار علی کو بھی شراب کے نشہ میں دھت ہوکر غل غپاڑہ کرتے پکڑ لیااور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر تھانہ ہیڈمرالہ پولیس نے موضع رہنگ کی رہائشی زبیدہ بی بی کی درخواست پر اس کے گھر داخل ہوکر تشدد کا نشانہ بنانے اور گپڑے پھاڑ کر برہنہ کرنے کے الزام میں محمد ارشد ، علی ، غلام جیلانی وغیرہ سات ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ پولیس کے مطابق خاتون کے بیٹوں کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے جس میں مدعی پارٹی نے خاتون کے گھر داخل ہوکر اسے تشدد کا نشانہ بنایااور دھمکیاں دیں تاہم اس مقدمہ کو درج کروانے کیلئے خاتون نے عدالت میں رٹ دائر کی اور عدالتی حکم کے بعد اب ملزموںکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے لیکن کوئی گرفتاری عمل میںنہ لائی جاسکی ہے ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :تھانہ سٹی پسرور نے سائیکل چور کو گرفتار کرکے دو مسروقہ سائیکلیں برآمد کرلی ہیں ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم عرفان نے کچھ عرصہ قبل حبیب اور پرویز احمد کی سائیکلیں چوری کیں جوکہ اب ملزم کو گرفتار کرکے دوران تفتیش ملزم کی نشاندہی پر مسروقہ سائیکلیں برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :سیالکوٹ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم کے دوران مختلف مقامات سے سات ملزموں کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ، شراب اور منشیات برآمد کرلی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے راجہ گھمان سے ملزم فریان کے قبضہ سے پستول اور ملزم ریاست علی کے قبضہ سے بندوق ، تھانہ مراد پور پولیس نے ملزم جاوید کے قبضہ سے پستول اورملزم اکرم کے قبضہ سے پستول ،تھانہ موترہ پولیس نے سیوکی سے ملزم اظہر کے قبضہ سے شراب کی ایک بوتل ، تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے لڑھکی سے ملزم حفیظ کے قبضہ سے پمپ ایکشن اور تھانہ کوتوالی پولیس نے لہائی بازار سے ملزم جہانگیر کے قبضہ سے50گرام چرس برآمد کرکے ان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے ہیں۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :تھانہ کوٹلی سید امیر پولیس نے ایک شہری سلامت علی کی درخواست پر ملزم پیراں دتہ کے خلاف بنک کا بوگس چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم نے رقم کی ادائیگی کیلئے سلامت علی کو مقامی بنک کا ایک چیک دیا جسے کیش کروانے کیلئے جب سلامت علی بنک گیا تو ملزم پیراں دتہ کے اکاؤنٹ میں رقم ہی موجو دنہ تھی ۔(بےورورپورٹ)



سےالکوٹ : واپڈا نے سیالکوٹ سمیت ڈویثرن کے چھ اضلاع میں بجلی کے بحران پر قابوپانے کیلئے سیالکوٹ شہر سے 40کلومیٹر دورنندی پور کے مقام پر70کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے نئے پاور پلانٹ کے میگاپراجیکٹ پر تعمیر کاکام شروع کردیاہے جسے اڑھائی سے تین سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا ۔ سپریٹنڈنٹ انجینئرگیپکو امانت علی بھٹی کا کہنا ہے کہ اس میگا پراجیکٹ سے 430میگا واٹ بجلی پید اہوگی جس سے سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد ، گجرات اور نارووال کے اضلاع میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا تاہم موجودہ بحران میں دس سے بارہ گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ۔ گیپکو کے شعبہ پلاننگ کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ ہیڈمرالہ سے نکلنے والی نہر اپرچناب پر نندی پور کے قریب زیر تعمیرنئے پاور پلانٹ کی نگرانی براہ راست واپڈا خود کررہاہے کیونکہ یہ میگ پراجیکٹ واپڈا کا ہے جس کا پی سی ون 2005ء میں واپڈا نے بنایا تھااور اس پاور پلانٹ کی منظوری ڈیڑھ سال قبل مئی2007ء میں وفاقی کابینہ کی اکنامک کوآرڈنیشن کمیٹی نے دی تھی تاہم اب واپڈا نے گیس ٹربائن کمبائنڈ سائیکل پلاور پلانٹ کی تعمیر کاکام شروع کردیا ہے اور اس میگاپراجیکٹ پر70کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل سیالکوٹ میں 300ملین روپے کی لاگت سے گھوئینکی کے قریب نئے گرڈ اسٹیشن اور بجلی گھر میں نئے گریڈ اسٹیشن کی تعمیر کے منصوبہ جات پر کام جاری ہے تاہم سیالکوٹ کے علاقہ ساہووالہ سمبڑیال کے قریب نہر مرالہ راوی لنک پر بھی 150میگاواٹ بجلی پید اکرنے کیلئے پاور پلانٹ تعمیر کیا جارہا ہے جو جلد ہی مکمل ہوجائے گا ۔ گیپکو کے چیف ایگزیکٹو رانا محمد اشرف زاہد کا کہنا ہے کہ گیپکو سیالکوٹ سمیت پورے ریجن میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے نیک نیتی سے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔واضح رہے کہ سیالکوٹ ، گوجرانوالہ اور گجرات میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ کاروباری وصنعتی سرگرمیاں شدید متاثرہورہی ہیں اور برآمدات پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔(ڈاکٹرشمس جاوےد)

سےالکوٹ : سیالکوٹ میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ضلع بھر میںیونین کونسلوں کی سطح پر موٹر سائیکل پولیس سکواڈ کے اجراء کے بعد اب دیہات کی سطح پر ٹھیکری پہرہ بھی شروع کردیا گیا ہے جس میں علاقہ کے رہائشی ایمانداری اور دیانت دار افراد کو شامل کیا گیا ہے جو اپنے اپنے دیہات میں رات کو سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ اس امر کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کیا ۔ ڈی ایس پی صدر سرکل محمد اکرام خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ضلعی پولیس کے پاس 35لاکھ سے زائد آبادی کے جا ن ومال کے تحفظ کیلئے 48پولیس انسپکٹروں ، 147سب انسپکٹروں ، 202اسسٹنٹ سب انسپکٹروں اور223ہیڈکانسٹیبلوں سمیت مجموعی طو رپر اڑھائی ہزار کے قریب نفری ہے جو کہ ایک بڑی آبادی اور بڑے رقبہ کیلئے ناکافی ہے تاہم اب حکومت پنجاب کی منظوری سے جلد ہی پندرہ سو مزید پویس ملازمین کی بھرتی کا عمل شروع کیا جائے گا لیکن اس کے باوجود بھی آبادی کے تناسب سے پولیس نفری کم ہے ۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ضلع میںجرائم کی روک تھام کیلئے مخیر حضرات کے تعاون سے ضلع بھر کی126یونین کونسلوں میں ہر یونین کونسل میںدو دو موٹر سائیکلیں حاصل کرکے پولیس ملازمین کے گشت کا سلسلہ شروع کیا گیا جس کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوئے جس کے بعد سیالکوٹ ، ڈسکہ ، پسرور ، سمبڑیال کے اہم مقامات پر کلوز سرکٹ کیمروں کی تنصیب کا کام بھی شروع کیا جاچکا ہے جس سے کسی بھی مجرم کی فوری گرفتاری میںمدد ملے گی اور اب دیہات میں ٹھیکری پہرہ بھی لگایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر جرم ختم نہیں ہوسکتا اورنہ ہی معاشرے سے برائی اور جرائم پیشہ عناصر کی مکمل طور پر سرکوبی ہوسکتی ہے ۔ڈی پی او نے کہا کہ ٹھیکری پہرہ لگانے والے اگر کسی مجرم کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے تو انہیں تعریفی اسناد اور انعام بھی دیا جائے گا ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ : شہر اقبال میںتجاوزات کے خلاف تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کرکے چوک علامہ اقبال ، ریلوے روڈ ، لہائی بازار ، دارہ آرائیاں اور عالم چوک ،سردار بیگم سول ہسپتال چوک سمیت اہم مقامات سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا ہے ۔ ناجائز تجاوزات کی زد میں آنے والی ریڑھیوں ، غیر قانونی پارکنگ وموٹر سائیکل اسٹینڈ اور دیگر تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کانظام خراب ہوچکا ہے اورتجاوزات کی وجہ سے ان علاقوں میں ٹریفک جام رہتی تھی جس سے شہر کا سسٹم تباہ ہوکر رہ چکا تھا ۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے موقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس اور تحصیل میونسپل آفیسر میر محمد اکمل کے علاوہ دیگر پولیس افسران وملازمین کے علاوہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کاعملہ بھی موجود تھا ۔ واضح رہے کہ سیالکوٹ شہر میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ٹی ایم اے نے مہم شروع کرنے سے قبل باقاعدہ تشہری طور پر تاجروں اور شہریوں کو تجاوزات ختم کرنے کی اپیل کی تھی ۔جس کے بعد اب باقاعدہ طور پر تجاوزات ختم کروتحریک شروع کی گئی ہے ۔شہریوں نے تجاوزات کے خلاف پولیس اور ٹی ایم اے کی مشترکہ کاروائی کا سراہا ہے اور کہا ہے کہ تحصیل بازارسمیت تمام شہر میں تجازات کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور غیر قانونی پارکنگ ، موٹر سائیکل اور سائیکل اسٹینڈ ختم کروائے جائیں اور غیر قانونی طو رپر تجاوزات کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی بھی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے جائیں تاکہ تجاوزات دوبارہ قائم نہ ہوسکیں۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے سابق چیئرمین ضلعی اینٹی کرپشن کمیٹی وپیپلزپارٹی شہر کے نائب صدر حاجی امتیاز احمد ٹائیگر سے 35لاکھ کی جائیدار ہتھیانے کے ایک مقدمہ میں لیبارٹری سے دستخط کی تصدیق کیلئے بارہ ہزار روپے رشوت وصول کرنے اور بعدازاں ملزموں کو بے گناہ قراردینے کے الزام میں تھانہ سول لائن سیالکوٹ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نور احمد کے خلاف محکمانہ کاروائی کے احکامات جاری کردیئے ہیںاور ڈی ایس پی سٹی وسیم اختر کو تحقیقاتی آفیسر مقرر کردیا ہے ۔ حاجی امتیاز احمد نے الزام لگایا ہے کہ فراد کے ایک مقدمہ میں ملزمان ذوالفقار احمد اور افضال احمد نے اس کے جعلی دستخط اور انگوٹھے لگا کر لاکھوں روپے کی جائیدار ہتھیائی تاہم اس مقدمہ کے تفتیشی اسسٹنٹ سب انسپکٹر نور احمد نے گواہان کی موجودگی میں بارہ ہزار روپے رشوت کے علاوہ دیگر کاغذات جس میں شناختی کارڈ بھی شامل تھا وصول کئے لیکن بعد ازاں ملزموں سے ساز باز کرکے مقدمہ کے ملزما ن کو بے گناہ قراردیدیا ۔(بےورورپورٹ)


Tuesday, October 21, 2008

سےالکوٹ :دھشت گردی، خودکش حملے، مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور بدامنی کو ہمارے دشمنوں نے پاکستان کی پہچان بنا کر رکھ دیا ہے۔ ان حالات میں کل پاکستان اجتماع عام میں شرکت ہر محب وطن پاکستانی کیلئے ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ حافظ محمد طاہر اسلام، نائب امیر ضلع چوہدری انعام اللہ نے کھروٹہ سیداں ، بڑتھ اور موننگڑ یونین کونسلز میں اجتماع عام کے حوالہ سے منعقد ہونے والے اجتماعات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف مغربی سرحدوں پر نیٹو افواج امریکہ بہادر کی قیادت میں پے در پے پاکستان کے اندر حملے کرکے نہتے پاکستانیوں کو مار رہے ہیں اور دوسری طرف ناعاقبت اندیش حکمران امریکہ کے ساتھ دوستی نبھانے کیلئے اپنے ملک میں اپنے ہی شہریوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ اصل ٹارگٹ پاکستان ہے اور دشمن متحد ہو کر اپنے منصوبوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور فوڈ سٹپ سکیم سے غریب نادار اور مستحق افراد کی مالی پریشانیاں کم ہونگی اور اس سے غربت کے یقینی خاتمے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے ایم پی اے چوہدری طاہر محمود ھندلی ایڈووکیٹ نے اپنے عوامی رابطہ آفس میں بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی اور عوامی خدمت کا واویلا مچانے والوں کو عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ عوام کی خدمت کس نے کی ہے۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :وطن عزیز میں قومی ادارے قوم کیلئے بلکہ مخصوص افراد کیلئے کام کر رہے ہیں۔ قوم حکمرانوں کی کارکردگی سے مطمئن نہیں کیونکہ وطن عزیز داخلی اور خارجی دونوں محاذوں پر خطرات سے دو چار ہے۔ آئین اور قانون کی بالادستی سے انحراف سے قوم میں مایوسی بڑھ رہے ہے۔ ان خیالات کا اظہار جاوید ہاشمی ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی آرگنائزر محمد جلیل راؤ ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ (ن) پسرور کے رہنما فرقان اشرف کی قیادت میں ملنے والے مسلم لیگی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی طاقتوں کے اشارے پر چلایا جا رہا ہے ۔ موجودہ سیاسی حالات سے کوئی شخص مطمئن نہیں۔ مہنگائی، لاقانویت اور بے روزگاری عروج پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان 16کروڑ عوام کے حقیقی ھیرو ہیں اور قوم انکی رہائی کیلئے بے چین ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اذیت دینا قوم کو اذیت دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری کی عظیم جد وجہد کو مورخ سنہری حروف میں لکھے گا۔ سچائی اور حق کی بنیاد پر چلنے والی یہ تحریک اپنے منطقی انجام تک ضرور پہنچے گی۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :مرکزی اجمن صارفین پاکستان کے صدر خواجہ طارق محمود بٹ نے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 66ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ بے رحم، ظالم اور دھشت گرد حکمرانوں نے پندرہ ماہ پہلے والے تیل کے ان نرخوں کا ملک کے سترہ کروڑ صارفین کو کوئی ریلیف نہیں پہنچنے دیا۔ الٹا پٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرکے ٹیکسوں کی شرح میں ظالمانہ اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک لیٹر پٹرول پر حکومت کا خالص منافع ساڑھے 36روپے ہو گیا ہے مگر صارفین تیل سستا ہو جانے کے باوجود مہنگائی کے بوجھ تلے دبتے جا رہے ہیں۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :تنظیم نوجوانان اہلحدیث کے سیالکوٹ کے ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ محمد ظفر اقبال وڑائچ سیالکوٹی نے مشائخ اور علماء کرام سے اپیل کی ے کہ جس طرح قیام پاکستان کے وقت علماء کرام نے متحدہ جد وجہد اور کوشش کرکے ایک علیحدہ وطن حاصل کیا۔ آج اس نظام مصطفیؐ کے مکمل نفاذ اور باطل قوتوں کے مقاصد کو خاک میں ملانے کیلئے اپنی صفوں میں مکمل اتحاد پیدا کریں۔ تنظیم کے سالانہ اجلاس میں تنظیم کے سربراہ محمد ندیم بھٹی، مولانا منیر احمد شاکر، قاری محمد شاہ جہاں آزاد کشمیری، قاری شفیق الرحمن ایبڈ آبادی، قاری عمران رشید چیمہ، طالب علم رہنما محمد ارشد اقبال، حافظ ثناء اللہ ، حافظ بدر چغتائی، حافظ شیخ عمار، حافظ نوید افضل شجاع اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ حافظ ظفر اقبال وڑائچ نے کہا کہ دنیا اسلام کو دو حاضر میں جن مصائب و مشکلات اور غیر مسلم اقوام کے ظلم و تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج بھی امت محمدیہ صدق دل اور خلوص نیت سے اسلامی تعلیمات اور انتباع رسول ؐ کو اپنا لے تو نہ صرف اپنی عظمت رفتہ اور کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کی جا سکتی ہے۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :پیپلزپارٹی کی مرکزی راہنما ورکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ علاقہ بجوات کے 85دیہات کے 60ہزار سے زائد عوام کی سہولت کیلئے دریائے توی پر 20کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے بے نظیر شہید پل کوآمدورفعت کیلئے کھول دینا پیپلزپارٹی کی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجوات سرمایہ کاری کیلئے آئیڈیل مقام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ بجوات کے دورہ کے موقعہ پر کیا ۔ ملک خالق اعوان ، ڈاکٹر محمد بشیر ، میاں عبدالستار ، ٹھیکیدار ذوالفقار اور محمد منیر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ علاقہ بجوات کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا لیکن اب چونکہ سیاسی قیادت تبدیل ہوگئی ہے اور عوام نے ماضی کے دھوکہ باز سیاست دانوں کو مسترد کرکے انہیں ووٹ دے کر کامیاب کروایا ہے اس لئے وہ اپنے حلقہ کو مثالی اور ترقی یافتہ بنانے میںکوئی کسر نہیں چھوڑیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ بجوات کے تمام سکولوں اورہسپتالوں کو اپ گریڈ کروایا جائے گاتاکہ یہاں کے مکینوں کو مقامی سطح پر ہی اعلی تعلیم اور جدید علاج ومعالجہ کی سہولیات میسر ہوسکیں ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بے نظیرشہید پل سے پھوکلیان چوک تک اور کاہلیاں اڈا سے لونی تک پختہ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبہ جات پر جلد ہی کام شروع ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ بجوات میں سرمایہ کاری سے یہاں ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگااور لوگوں کو مقامی سطح پر روزگار کے کثیر مواقع ملیں گے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عالم انتخابات میں مسلم لیگ (ق) کے سپیکر قومی اسمبلی چودھری امیر حسین کو 35ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے شکست دی تھی نے کہا کہ حلقہ این اے111کے تمام لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ان کامشن ہے اور کوئی تفریق کئے بغیر وہ عوام اور علاقہ کی خدمت کا سفر دن رات جاری رکھیں گی ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :عدلیہ کی بحالی کیلئے سیالکوٹ بھر کے وکلاء نے سوموار کے روز عدالتوں کا ایک گھنٹہ کیلئے عدالتی بائیکاٹ کیا ۔ عدالتی بائیکاٹ کی وجہ سے عدالتوں میں فوجداری اور سول مقدمات کی سماعت میں تاخیر ہوئی ۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے تحت بار لان میں وکلاء نے مسلسل269ویں روز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جس میں وکلاء کی کثیرتعدا دنے شرکت کی ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :محکمہ پولیس میں 138ملازمین کی بھرتی کیلئے پولیس لائن سیالکوٹ میں سخت سیکورٹی میں ہزاروں امیدواروں کے انٹرویوز ہوئے ۔ ڈی آئی جی ظفر قریشی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس سمیت دیگر افسران نے امیدواروں کے انٹرویو لئے اور ان سے مختلف سوال کئے ۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :یونائیٹڈ بنک لمیٹڈ کے برطرف ملازمین کی بحالی کیلئے کام کرنے والی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد ارشدوڑائچ نے کہا ہے کہ 13اکتوبر1997ء کو میاں نواز شریف دور میں یو بی ایل کے پانچ ہزارچار سو سولہ ملازمین جبری ریٹائرڈ کیا گیا تھا اورجبری ریٹائرڈ کئے جانے والے ان ہزاروں ملازمین کو شہید بے نظیر بھٹو نے بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ انہوں نے کمیٹی کے ممبران اعجاز انورفریدی ، فیاض احمد اور محمد جمیل گوہر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب جبکہ ملک میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے اور آصف علی زرداری پاکستان کے صدر کے عہدہ پر فائز ہیں تو پانچ ہزار سے زائد جبری ریٹائرڈ ملازمین کو فوری بحال کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قومی ملکیت میںجن اداروں کو لیا تھا وہ ایک احسن اقدام تھا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بنکوں میں ٹریڈ یونینز بحال کی جائیں تاکہ ادارے بھی بہتر طریقے سے کام کرسکیں اور ملازمین کا بھی تحفظ ہوسکے ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن نے سیالکوٹ شہر میں تجاوزات کے خاتمہ کے خلاف مہم چلانے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلہ میں پہلے مرحلہ کے طور پر شہر کے اہم مقامات ، بازاروں اور چوراہوں پر بڑے بڑے بینرز آویزاں کردیئے گئے جن پر دوکانداروں ، تاجروں اور شہریوں سے تجاوزات خود ہی ختم کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ سات لاکھ سے زائد کی آبادی کے شہر سیالکوٹ میں اس وقت ٹریفک کا مسئلہ انتہائی سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے جس کی بنیادی وجہ تجاوزات ہیں اور کئی سالوں سے تجاوزات کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں تحصیل بازار ،لہائی بازار ، گرین ووڈ سٹریٹ ، کچہری روڈ ، پیرس روڈ ، کشمیر روڈ ، بڈھی بازار ، کریم پورہ روڈ ، ریلوے روڈ ، ڈیفنس روڈ ،شہاب پورہ روڈ ، سرکلر روڈ ، اردو بازار ،ایبٹ روڈ ، روڑس روڈ ، چوک علامہ اقبال ، مجاہد روڈ ، دارہ آرائیاں ، گندم منڈی ، حکیم خادم علی روڈ ،حاجی پورہ روڈ ،رنگ پورہ چوک سمیت تمام مقامات اور بازاروں میں تجاوزات قائم ہوچکی ہیں جوکہ نہ صرف ٹریفک کے بہاؤ میں بڑی رکاؤٹ ہیں بلکہ تجاوزات کی وجہ سے صفائی کانظام بھی ٹھیک کرنے میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے حالیہ فیصلہ کو شہریوں نے سراہا ہے تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف کاروائی زبانی نہیںہونی چاہیے بلکہ عملی طور پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے اور تجاوزات کرنے والوں کوجرمانے بھی کئے جائیں اور تجاوزات کی مد میں آنے والے اشیاء بھی سرکاری طور پر ضبط کی جائیں ۔ تحصیل ناظم سیالکوٹ امتیا زالدین ڈار کا کہنا ہے کہ تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک ، گندگی اور دیگر مسائل کا سامنا ہے اور اگرتجاوزات ختم ہوجائیں تو شہر بھی خوبصورت ہوجائے اور اس سے شہریوں کی پریشانی بڑی حد تک کم ہوجائے گی ۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے ضلع سیالکوٹ کی پسماندہ تحصیل پسرور کے علاقوں میں ترقیاتی کاموںکیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی ہے ۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ترقیاتی گرانٹ سے گلیوں ، نالیوں کی تعمیر سمیت مختلف منصوبہ جات مکمل کروائے جائیں گے اور ترقیاتی گرانٹ کیلئے مہیا کی جانے والی رقوم کی ایک ایک پائی ایمانداری اور دیانت داری سے خرچ کی جائے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترقیاتی گرانٹ مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلیوں کی درخواست پر جاری کی گئی ہے ۔ دریں اثناء مسلم لیگی حلقوں کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کاموں کی نگرانی مسلم لیگ کے عہدیدار اور کارکن خود کریں گے تاکہ عوامی فلاح وبہبود کیلئے مختص رقوم مکمل طور پر خرچ ہوسکیں ۔ (بےورورپورٹ)

Police Action


"روزنامہ آج کل" مےں خبر کے شائع ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ پولےس نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع کچہری میںواقع ضلع ناظم آفس میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے ایک ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرل

سےالکوٹ :"روزنامہ آج کل" مےں خبر کے شائع ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ پولےس نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع کچہری میںواقع ضلع ناظم آفس میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے ایک ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا ہے اور اسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میںلئے جانے والے ملزم کا نام صیغہ راز میں رکھا جارہا ہے تاہم ملزم پبلک کال آفس کا مالک ہے جس کے پی سی او سے ضلع ناظم آفس میں بم فٹ کرنے کی جھوٹی اطلاع دی گئی تھی تاہم ملزم سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے بم کی جھوٹی اطلاع کے فوری بعد ہی جس نمبر سے اطلاع دی گئی تھی اس کا سراغ لگانے کیلئے کاروائی شروع کی تھی اور پبلک کال آفس کا سراغ لگا کر ا سکے مالک کو حراست میںلیا گیا ہے جس نے ابتدائی تفتیش میںبتایا کہ اسے بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم کے بارے میں کچھ علم نہ ہے ۔واضح رہے کہ سیالکوٹ میںنامعلوم ملزمان کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفس اور ضلع ناظم آفس میں مختلف دنوں میں بم کی جھوٹی اطلاع دی گئیں جوکہ بعد ازاں بم ڈسپوزل عملہ اور پولیس حکام نے چیکنگ کے بعد ان اطلاعوں کو جھوٹ قراردیا تھا تاہم بم کی جھوٹی اطلاع کے واقعات کے بعد پولیس اور انتظامیہ نے ڈی پی او ، ڈی سی او ، ضلع ناظم سمیت سرکاری دفاتر کی سیکورٹی سخت کردی ہے اور یہاں آنے جانے والے لوگوں کی باقاعدہ تلاشی لی جانے لگی ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن (ر) محمد امین وینس کا کہنا ہے کہ جھوٹی افواہ دپھیلانا ایک جرم ہے کیونکہ اس سے خوف وہراس پھیلتا ہے اور جھوٹی اطلاع یا افواہ پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ (بےورورپورٹ)

Monday, October 20, 2008

Bomb

سیالکوٹ مےں بم افواہےں! ملز م کون پکڑے گا؟

پورا ملک اس وقت دہشت گردی کی وارداتوں کی زد میںہے دہشت گردوں نے اپنی کاروائیوں کا نشانہ زیادہ تر ملک کے اہم شہروں کو بنا رکھا ہے ۔جہاں کے شہری عدم تخفظ کے احساسات کے دباؤ کا شکار ہو چکے ہیں ۔ان کے روز مرہ کے معاملات بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے پہلے ہی بگڑ چکے ہیں اس پر دہشت گردی کی وار داتیں ۔قوم مجموعی طور پر نفسیاتی طور پر مریض ہو چکی ہے ۔سیالکوٹ ملک کا ایک بہت بڑا اور گنجان شہر اور صنعت و تجارت ایکسپورٹ امپورٹ کا بہت بڑا مرکز ہے ۔اس شہر کے باشندے آجکل ۔شیر آیا !شیر آیا !کی افواہوں اور بظاہر فرضی مشقوں کی زد میں آئے ہوئے ہیں اور پریشان ہیں کہ کہیں سچ مچ شیر آہی نہ جائے تو اس سے بچاؤ کیسے ہو گا ۔15اکتوبر سے لیکر حال تک ''منچلوں '' یا کسی کیمو فلاج'' دہشت گر د گروہ '' نے ضلعی ایڈ منسٹریشن اور شہر کے عوام کو اپنی سرگرمیوں سے خاصا پریشان کر رکھا ہے ۔بدھ مورخہ 15-10-08 کو ریسکیو 1122 کو کسی نامعلوم شخص کی جانب سے اطلاع پہنچائی گئی کہ ڈسٹرکٹ پولےس آفےسر کے آفس میں دہشت گردوں نے بم نصب کر دیا ہے جس پر ڈی پی او آفس میں بھگدڑ مچ گئی اور ملازموں نے دوڑیں لگا دیں اور دفتر دیکھتے ہی دیکھتے خالی ہو گیا ۔اس اطلاع کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ اور دےگر قانون نافذ کرنے والی اےجنسےوں نے دفتر کا کو نہ کو نہ چھان مارا لیکن کہیں سے بم یا آتشگیر مادہ برآمد نہ ہوا ۔ازاں بعد سیالکوٹ کے سماجی اور شہری حلقوں نے اسے کسی منچلے کی شرارت قرار دیا ۔اگر انتظامیہ اُسی وقت اور اُسی دن اس ''منچلے '' کی تلاش کر تی تو جمعہ کے روز ہونے والا مذاق مزید نہ بڑھتا 17اکتوبر جمعہ کے روز 9بج کر 3منٹ پر توصیف پی سی اوگوندل روڈ موضع بھڑتھ ٹیلیفون نمبر :052-5999502 سے جمےل نامی اےک شخص نے ریسکیو 1122 پر کال کی کہ ڈی سی او آفس بلڈنگ مےںقائم ضلع ناظم سےالکوٹ محمد اکمل چےمہ کے دفتر میں بم نصب ہے جس پر ڈی سی او آفس سےالکوٹ اور ضلع ناظم کے آفس مےں میں کھلبلی مچ گئی خفاظتی اور انسدادی ایجنسیوں نے ضلع ناظم کے دفتر کے چپہ چپہ کی تلاشی لی لیکن وہاں سے کسی آتشباز کاتباہ کردہ کریکر تک بر آمد نہ ہوا ۔بات ےہیں ختم نہ ہوئی بلکہ ٹھیک ایک گھنٹہ 17منٹ بعد ےعنی اسی دن صبح 10بج کر 20منٹ پر ریسکیو 1122 کودوبارہ اسی نمبر سے کسی نامعلوم شخص کی جانب سے اطلاع ملی کہ لاڑی اڈہ پر بم نصب ہے جو کچھ ہی دےر مےں پھٹ جائے گا چنانچہ پھرضلعی انتظامےہ کی اےک بار پھر دوڑےں لگ گئیں لیکن وہاں سے بھی کچھ برآمد نہ ہوا ۔ان سارے واقعات پر شہری حلقوں مےں تشوےش کی اےک لہر دوڑ گئی ہے کہ امن عامہ کی ذمہ دار ایجنسیوں نے اس پی سی او جہاں سے رےسکےو1122 کو کال کی گئی تھی کی فوری طور پر نگرانی کیوں نہ کی کہ ایک گھنٹہ 17منٹ پر پھر شرارت ہو گئی حالانکہ رےسکےو1122کے ذرائع کے مطابق انہوں نے پہلی کال جو کہ صبح 9بجکر 3منٹ پر موصول ہوئی اس کے فوراً بعد پولےس کے ہنگامی نمبر 15پر کال کرنا شروع کےا لےکن 5منٹ تک لائن مصروف ملی اور انہوں نے 15کوجمےل نامی شخص کی کال اور کال کرنے والے کی لوکےشن جو کہ گوندل روڈ پر قائم اےک پی سی او تھاکی اطلاع کر دی تھی مگر پولےس کی وہی رواےتی سستی آڑے آئی کے اےک گھنٹہ 17 منٹ گذر انے کے بعد پھر اسی نمبر سے دوبارہ کال موصول ہو گئی ۔کال کرنے والا شاےد ہماری" پولےس کا رکردگی" سے واقف تھا اس لئے اسے دوبارہ اسی پی سی او سے کال کرتے کوئی خوف محسوس نہےں ہواکیا ےہ ضلعی انتظامےہ اور انسدادی ایجنسیوں کی نااہلی اور فرائض سے غفلت کا نتیجہ نہ ہے ۔گو کہ اےس پی انوسٹی گےشن سےالکوٹ راؤ منےر احمد اور ڈی اےس پی سٹی وسےم اختر کے مطابق وہ لوگ اس سارے معاملے کی انکوائری کر رہے ہےں اور پولےس کی اس ابتدائی انکوائری کے بعد ےہ بات سامنے آئی ہے کہ جس پی سی او سے کالز کی گئی ہےں وہ اےک جعلی نام سے اےشو کرواےا گےا ہے اور اےچ کے کمےونےکشن کا ےہ وائرلےس پی سی او ڈےفالٹر ہو چکا ہے لےکن افسوس کی بات ےہ ہے کہ اےک ڈےفالٹر پی سی او ابھی تک کام کررہا ہے ۔ہمارے لئے ےہ لمحہ فکرےہ ہے کہ ہم لوگ بخثےت عوام اور حکومت مل کر دہشت گردی کی ان ناکام کوششوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور مل کر اس کا مقابلہ کرےں ۔لےکن ہمےں شاےد بچپن کی وہ کہانی بھول گئی ہے جس مےں اےک چرواہا اپنی بکرےوں کی رکھوالی کرتے ہوئے گاؤں کے لوگوں کو شرارت کے طور پر شےر آےا ! شےر آےا ! کا شور کردےتا تھا اور گاؤں کے لوگ اس کی مدد کو پہنچ جاتے تھے لےکن اس کی شرارت اس قدر بڑھ گئی کے لوگوں نے اس پر اعتبار کرنا چھوڑ دےا اور آخر اےک دن سچ مچ کا شےر آگےا اور شرارتی چرواہے کے شور کرنے پر بھی کوئی نہ آےا اور شےر اس کی بکرےا ں چٹ کر گےا ،کہےں انسانےت کے دشمن دہشت گرد اس کہانی کو دہرانے کے چکر مےں تو نہےں ہےں کہ بم ہے! بم ہے کہ اتنی زےادہ جھوٹی اطلاع عام کر دی جائے کہ خدانخواستہ کسی دن ہم اس پر بھی اپنے کان بند نہ کرلےں اور دشمن اپنی بہےمانہ کوشش مےں کامےاب نہ ہوجائے اور سچ مچ "شیر "نہ آجائے بعض مبصرین کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ یہ کسی دہشت گرد گروہ کی رےہرسل بھی ہو سکتی ہے جو یہ دیکھنا چاہتی ہے کہ پو لیس کتنی ریڈ الرٹ ہے ۔






Crunt News

سےالکوٹ :ملک کے عظیم مفاد کیلئے اب ہمیں زندہ باد اور مردہ باد کی فرسودہ دھڑے بندیوں کی سیاست سے باہر نکل کر ملی اتحاد کی جانب گامزن ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی بانی رکن حکیم سید احمد صدیقی نے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وطن عزیز جس دوراہے پر کھڑا ہے وہ ہمیں دستک دے رہا ہے کہ ہم ہر طرح کی فرقہ بندی اور گروہی سیاست سے نکل کر ایک ملت کی صورت اختیار کرکے دشمنان وطن کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کھڑے ہو جائیں۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ سید حامد حسین شاہ نے کاپی کلرک ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ عامر شہزاد کو ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ صبح صادق خان کا کاپی کلرک، ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ صبح صادق خان کے کاپی کلرک عمران علی کو ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ کا کاپی کلرک ،ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ میاں فیض محمد کے کاپی کلرک بابر علی کو ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ شیراز کیانی کا کاپی کلرک، ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ شیراز کیانی کے کاپی کلرک مصدق صدیقی کو ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ تنویر احمد شیخ کا کاپی کلرک، ایڈیشنل سیشن جج تنویر احمد شیخ کے کاپی کلرک سیف اللہ کو ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ میاں فیض محمد کا کاپی کلرک،ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ طارق محمود اقبال خان کورٹ کے کاپی کلرک محمد فیصل کو ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ شاھد رفیق شیخ کورٹ کا کاپی کلرک، ایڈیشنل سیشن جج شاھد رفیق شیخ کورٹ کے کاپی کلرک محمد ریاض کو ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ طارق محمود اقبال خان کورٹ کا کاپی کلرک،ایڈیشنل سیشن جج سید نجم الحسن کورٹ کے کاپی کلرک ملک مقبول احمدکو ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ شکیل احمد کورٹ کا کاپی کلرک، ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ شکیل احمد کورٹ کے کاپی کلرک سید سخاوت شاہ کو ایڈیشنل سیشن سیالکوٹ جج سید نجم الحسن کورٹ کا کاپی کلرک، ایڈیشنل سیشن جج ڈسکہ ظفر اقبال چوہدری کے کاپی کلرک عمیر جعفر کو ایڈیشنل سیشن جج ڈسکہ خواجہ محمد ظفر اقبال کورٹ کا کاپی کلرک، ایڈیشنل سیشن جج ڈسکہ خواجہ محمد ظفر اقبال کورٹ کے کاپی کلرک الطاف رضا کو ایڈیشنل سیشن جج ڈسکہ ظفر اقبال چوہدری کا کاپی کلرک، ایڈیشنل سیشن جج 1-ڈسکہ آفس کے کاپی کلرک زوہیب سرور کو ایڈیشنل سیشن جج ڈسکہ مہر محمد یوسف کا کاپی کلرک، ایڈیشنل سیشن جج ڈسکہ مہر محمد یوسف کے کاپی کلرک آفتاب الحسن کو ایڈیشنل سیشن جج 1-ڈسکہ آفس کا کاپی کلرک مقرر کیا ہے۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :اسلامی جمعیت طلبہ سیالکوٹ کے ناظم زوار خان، حافظ وسیم، علی جان اور مبشر احمد نے کہا ہے کہ ملک کے باشعور طبقے کی سیرت و کردار کو نکھار کر ہی اسلامی انقلاب کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔ طاغوتی طاقتوں کے پشت پناہ ہمارے ہر حکمران نے طلبہ کو اپنے مزموم مقاصد کی راہ میں رکاوٹ سمجھا ہے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی پرائیویٹائزیشن اور میرٹ کے قتل عام، سیلف فنانس نے معصوم اور غریب طلبہ کے چہرے سے ہنسی چھین لی ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹائزیشن کے بڑھتے ہوئے طافان کو جلد از جلد روکا جائے۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :پولیس نے دلچیکے میں چھاپہ مار کر پانچ جواریوں کو رقم ٹکڑی اور تاش سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اگوکی کے گاؤں دلچیکے میں وارث وغیرہ پانچ جواری تاش کے ذریعے جواء کھیل رہے تھے کہ پولیس نے مخبری ہونے پر چھاپہ مار کر تمام جواریوں کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی ہوئی سینکڑوں روپے کی نقدی اور تاش قبضہ میں لے کر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :موضع بدیاں میں پانچ ملزمان بیس سالہ لڑکی کو اغواء کر کے لے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ فلک شیر اور اسکے چار ساتھی ایک محنت کش رزاق کی بیس سالہ بیٹی ص بی بی کو زبردستی اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے ہیں۔ کوٹلی لوہاراں پولیس نے مقدمہ درج کر کے مغویہ کی تلاش شروع کردی ہے۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :لڑائی جھگڑوں کے دو مختلف واقعات میں دو افراد کو زخمی کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بیگووالہ کے علاقہ کوٹلی کھوکھراں میں سواریاں بٹھانے کے تنازعہ پر اسحاق شاہ نے آہنی راڈ کے وار کر کے منور کو لہولہان کر دیا۔ تھانہ موترہ کے گاؤں ترگا میں نامعلوم وجوہات پر طارق وغیرہ سات ملزموں نے سریوں اور پستول کے بٹ مار مار کر منور کو شدید مضروب کر دیا ہے۔ پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال داخل کروا کر ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :حاجی پورہ پولیس نےاسسٹنٹ منیجر گیپکو کی درخواست پر بجلی چوری کرنے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ میانہ پورہ میں گیپکو حکام نے دوران شہبان علی کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ تھا۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :چوری کی پانچ وارداتوں میں کار، موٹر سائیکل، نقدی ، طلائی زیورات وغیرہ لے کر ملزم فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مراد پور کے علاقہ ڈیفنس روڈ پر میرج ہال پر شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے ہوئی لیفٹنٹ کرنل شفقات احمد کی بیوی سے پرس چوری کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ پرس میں ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون تھا۔ حاجی پورہ کے علاقہ نشاط میرج ہال کے قریب سے چورایک شہری نجم عثمان کی لاکھوں روپے مالیت کی سوزوکی مہران کار نمبری LZO-9436چوری کے لے گئے۔ تھانہ سول لائن کے علاقہ نورپورہ میں افضل نے اپنی موٹر سائیکل نمبری STK-1554 کھڑی کی جسے چور چوری کر کے لے گئے۔ تھانہ صدر سیالکوٹ کے موضع کاکیوالی میں کاشف کی حویلی کے احاطہ سے غفور وغیرہ سات ملزموں پانچ ہزار اینٹیں اور دیگر تعمیراتی سامان چرا کر لے گئے۔ تھانہ اگوکی کے قصبہ اگوکی میں عباس کے سوئی گیس کے دو میٹر چور اتار کر لے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :سرحدی گاؤں راجہ ہرپال میں بغیر اجازت درخت چوری کاٹنے پر صدر سیالکوٹ پولیس نے ڈی ایس پی رینجرز کی رپورٹ مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ذوالفقار نے بغیر اجازت درخت کاٹے تھے ۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :موضع وڈالہ سندھواں میں اوباش شخص نے صفیہ بی بی سے زیادتی کر ڈالی۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ ستراہ کے گاؤں وڈالہ سندھواں میں اکبر نامی ایک اوباش شخص نے اپنے ہی گاؤں کی صفیہ بی بی سے زبردستی زیادتی کر ڈالی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ علاوہ ازیں تھانہ کینٹ کے گاؤں بھوتھ میں درندہ صفت اعظم گاؤں ہی کی مسماۃ نورین رضا کے بیٹے کو ورغلاء کر لے گیا اور اسے اپنی حوس کو نشانہ بنا ڈالا۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :بات نہ ماننے پر پانچ ملزموںنے کاشتکار کو اغواء کر کے لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بیگووالہ کے گاؤں کوٹلی کھوکھراں میں مبارک علی کا بیٹا وارث علی کھیت میں ہل چلا رہا تھا کہ محمد بوٹا وغیرہ پانچ افرادنے اسے اپنے کھیت میں ہل چلانے کا کہا۔ بات نہ ماننے پر محمد بوٹا وغیرہ کو زبردستی اغواء کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے۔ پولیس نے ملزموںکے خلاف مقدمہ درج کر کے مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :جائیداد کے تنازعہ پر غنڈوں نے بزرگ صحافی کے گھر پر حملہ کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ بتایا گیا ہے کہ سینئر صحافی ارشد احسان الٰہی کا شاھد نامی شخص سے جائیداد کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ لیکن گزشتہ روز چند غنڈے کے گھر آئے اور اسے اور اسکے بچوں کو وغواء کرکے قتل کی دھمکیاں دینے کے بعد فرار ہو گئے۔ ارشد احسان الٰہی کی درخواست پر حاجی پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :نیشنل لیبر فرنٹ کے مرکزی راہنما جی ایم میر نے کہا ہے کہ دنیا کے ایک ارب 25کروڑ مسلمانوں کو اقوام متحدہ کی دوہری پالیسی کی وجہ سے الگ ادارہ مسلم ممالک متحدہ بنانا ہوگا ۔انہوںنے مزیدکہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دراندازی کا الزام لگا کر بھارتی افواج نے دہشت گردی کابازارگرم کررکھا ہے لیکن اقوام متحدہ ، امریکہ سمیت دنیا خاموش ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حاجی غلام احمد جراح میموریل سوسائٹی کے زیر اہتمام مہاجرین جموں وکشمیر کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب سے ڈاکٹر ارشد قیوم ،عبدالوحید بخاری ، عامر ظہور ، انور اعجاز ، محمد رمضان ، شیو کمار ، قرشید اقبال ، ظفر ملک ، احسن انور اور شیراز ارشد نے بھی خطاب کیا ۔ جی ایم میر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہونے تک کشمیریوں کی جدوجہد جاری رہے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سات لاکھ بھارتی افواج کی موجودگی کے باوجو د نہتے کشمیریوں نے آزادی کی تحریک شروع کررکھی ہے اور آزادی کی تحریک منزل کے اب قریب پہنچ چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کچلنے کیلئے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے اور اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے جبکہ ہزاروں املا ک کو جلانے ، مساجد کی بے حرمتی اور کشمیری عورتوں کی بے حرمتی کی گئی ہے ۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ جی ایم میر نے مزید کہا کہ بھارت کا خیال ہے کہ کشمیری جلد ہی تھک جائیں گے اور آزادی کی تحریک ختم ہوجائے گی لیکن یہ بھارت کی خام خیالی ہے کیونکہ کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنے خون کا آخرہ قطرہ بھی بہادیں گے ۔( بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :کشمیر روڈ پر معروف ہوٹل کی چھت سے گر کرسیکورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 43سالہ سیکورٹی گارڈ اتوار کے روز ڈیوٹی کے دوران مالکان کے کہنے پر چھت پر گیاجہاں چھت سے نیچے دیکھتے ہوئے اچانک پھسل جانے سے وہ نیچے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور موقعہ پر ہی زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ گیا ۔ متوفی انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتا تھااور اپنے اہل وعیال کا واحد سہارا تھا ۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد متوفی کی موت کو اتفاقی حادثہ قراردے کر نعش ورثاء کے حوالے کردی ہے ۔( بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :فتح گڑھ میں شہری کا تین سالہ بیٹا پانی کے ٹب میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہوگیا ۔بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ میں روزگار کے سلسلہ میںمقیم ضلع منڈی بہاؤالدین کا رہائشی ارشد علی اپنے بیوی بچوں کے ہمراہ فتح گڑھ میں کرائے کے مکان میں مقیم تھا جہاں اتوار کے روز اس کا تین سالہ بیٹا شہر وز پانی کے ٹب میں نہارہا تھا جوکہ کھیلتے ہوئے شہروز پانی کے ٹب میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا جس کی نعش کو اس کے ورثاء آبائی قبرستان میں سپردخاک کرنے کیلئے منڈی بہاؤالدین لے گئے ۔( بےورورپورٹ)


Sunday, October 19, 2008

سیالکوٹ :تیسری سالانہ عظیم الشان سوہنے والی محفل غلاماں دے ویڑے (آج)19اکتوبر بروز اتوار زیر صدارت حاجی محمد رشید مسجد حنفیہ غوثیہ محلہ محمد پورہ ریلوے لائن والی گلی میں منعقد ہوگی ۔ جس میں ملک کے معروف نعت خواں محمد ریحان ، محمد حمزہ سلیم ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔ محفل سے قاری عنایت اللہ قادری اور قاری محمد بشیر خصوصی خطاب بھی کریں گے ۔(بےورورپورٹ)

سیالکوٹ :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے موضع لدھڑ کے رہائشی محمد اقبال کی درخواست پرتھانہ اگوکی کے علاقہ میں چندروز قبل بیوی اور ا سکے ساتھیوں کے ہاتھوں قتل ہوجانے والے بیرون ملک سے پاکستان واپس آئے شہری محمد ریاض کے مقدمہ قتل میں لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور زیورات لوٹ لینے کی دفعات بھی شامل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور ملزموں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے ۔محمد اقبال نے درخواست میں الزام لگایا ہے کہ ملزمہ نیلم نے دیگر ساتھیوں کی مدد سے اپنے خاوند محمد ریاض جوکہ اس کا سگھا بھائی تھا کو قتل کرنے کے بعد نعش چھپانے کیلئے تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ میں ویران جگہ پر پھینک دی تاہم ملزموںنے اس سے قبل اس کے مقتول بھائی محمد ریاض کی دس لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور ہزاروں روپے مالیت کے زیورات بھی لوٹ لئے تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرتے وقت اس کا کوئی ذکر نہ کیا اس لئے ملزموں کو گرفتار کرکے مسروقہ نقدی اور زیورات بھی برآمد کئے جائیں ۔ دریں اثناء تھانہ اگوکی پولیس کے ایس ایچ او انسپکٹر رانا زاہد حسین کا کہنا ہے کہ ملزموں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیںاورجلد ہی مقدمہ کے تمام ملزموں کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔ (بےورورپورٹ)

سیالکوٹ: تحصیل ناظم سیالکوٹ امتیاز الدین ڈار نے ٹی ایم اے کے درجہ چہارم کے ملازمین کے زیر التوا ء ترقیوں کے کیسز کوتر جیحی بنیادوں پر نمٹانے کے احکاما ت دیتے ہوئے کہا کہ ملازمین تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کی ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔جن کے حقوق کے تحفظ کے بغیر ادارہ ترقی نہیں کر سکتا ۔یہ بات انہوں نے اسٹریٹ لائٹس کے ملازمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر تحصیل آفیسر (فنانس ) محمد افضل بٹ ، کنونیئر سٹریٹ لائٹ نائب ناظم حاجی پورہ خواجہ ناصر مجید ، سپرنٹنڈنٹ الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ عابدشجاع چیمہ ، سینئر لائٹ انسپکٹر محمد وارث ، حاجی قیصر اور عتیق خان موجود تھے ۔تحصیل ناظم سیالکوٹ نے کہا کہ تمام ملازمےن اےمانداری اور خلوص نےت کے ساتھ اپنے فرائض منصبی ادا کرےں تاکہ شہرےوں کو ٹی اےم اے کی جانب سے واٹر سپلائی ، صفائی اور سٹریٹ لائٹس کے سہولیات کے متعلق شکایات کا ازالہ کیا جا سکے ۔ تحصیل ناظم امتیاز الدین ڈار نے ٹی او (فنانس ) محمد افضل بٹ اور الیکٹریکل سپرنٹنڈنٹ عابد شجاع چیمہ کو ہدایت کی کہ وہ محمد وارث ،محمد نعیم ،محمد شفیق اور اکرام جعفری کے زیر التواء پروموشن کیسزکو فی الفور تیار کریں ۔(بےورورپورٹ)

سیالکوٹ:چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن لمیٹڈ نے سیالکوٹ کے شہری چودھری محمد بہادر کی درخواست پر محکمہ پی ٹی سی ایل کے ملازمین کے خلاف تحقیقات کا حکم دیدیا ہے اور اس سلسلہ میں ڈائریکٹر ٹیلی فون سیالکوٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔گوہد پور کے رہائشی کویت پلٹ پاکستانی شہری چودھری محمد بہادر کا کہنا ہے کہ اس کے گھر لگا ہوا ٹیلی فون نمبر052-4267914کئی ہفتے خراب رہنے کے بعد شدید احتجاج کے بعد ٹھیک کیا گیا جبکہ عملہ نے اسے کئی روز تک ذلیل وخوار کیا حالانکہ وہ ٹیکس دینے والا شہری ہے اور ماہانہ بل باقاعدگی کے ساتھ ادا بھی کرتا ہے ۔ شہری نے درخواست میں الزام لگایا ہے کہ درجنوں بار شکایات کے باوجود بھی اس کا ٹیلی فون ٹھیک نہیں کیا گیا تاہم درجنوں بار شکایات کرنے اور ایس ڈی او سے احتجاج کرنے کے بعد اس کا ٹیلی فون کئی روز بعد بحال کیا جس کی وجہ سے اسے زہنی کوفت ہوئی ۔ شہری نے کئی روز تک ذلیل وخوا رکرنے والے عملہ کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میںلانے کی اپیل کی جس پرچیئرمین پی ٹی سی ایل نے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کاروائی کے احکامات جاری کئے ۔(بےورورپورٹ)

سیالکوٹ:پاکستان مسلم لیگ (ق)پنجاب کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن وضلعی صدر مسلم لیگ یوتھ ونگ سیالکوٹ صدف بٹ نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الہی سمیت دیگر افراد کے خلاف ایک سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد مقدمہ میں نامز دکرنا حکومت کی بددیانتی ہے تاہم اےسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مسلم لیگ (ق) کو ختم نہیں کیا جاسکتا اور نہ ہی قیادت وکارکن خوف زدہ ہونگے بلکہ تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گااور ملک وقوم کی تعمیر وترقی اور ملکی سالمیت کیلئے جدوجہد کا سلسلہ جاری رہے گا ۔ انہوں نے ضلعی سینئر نائب صدر چودھری عمر ، محمد سرفراز اور میاں طیب حمید کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چودھری برادران نے ملک میں شرافت اور دیانت داری کی سیاست کو فروغ دیا اور تعمیر وترقی کے ریکارڈ پروگرام مکمل کرواکے حقیقی معنوں میںخود کو عوام کا خادم ثابت کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران ہر محاذ پرناکام ہوچکے ہیں اور ملک کو دیوالیہ پن سے بچانے کیلئے بھیک مانگنے پر مجبو رہوچکے ہیں حالانکہ پاکستان کو ترقی وخوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرکے ووٹ لے کر کامیاب ہونے والے حکمران خود پاکستانی خزانہ پر ایک بڑا بوجھ ہیں ۔ صدف بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے سب سے پہلے ملکی بقا وسلامتی اور مضبوطی کیلئے تمام جماعتوں کی مشترکہ کانفرنس بلانے کا اعلان کرکے پاکستان اور عوام سے اپنے محبت کا کھل کر اظہار کیا ہے ۔(بےورورپورٹ)

سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے انچارج انویسٹی گیشن تھانہ نیکاپورہ انسپکٹر سرور گوندل کو تھانہ بیگوالہ کا نیا ایس ایچ او تعینات کردیا ہے جنہوں نے اپنے عہدہ کاچارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ۔(بےورورپورٹ)

سیالکوٹ:محکمہ تعلیم سیالکوٹ کے نئے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ملک جاویدمحمود نے اپنے عہدہ کاچارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے ۔ انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد دفتر عملہ سے ایک میٹنگ کی جس میں محکمہ تعلیم سیالکوٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے لائحہ عمل طے کیاگیااور اس سلسلہ میں انتہائی ایمانداری اور دیانت داری سے فرائض منصبی ادا کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے دفتر عملہ اور اساتذہ کو کرپشن سے پرہیز کرنے کو کہا گیا ۔ ای ڈی او ملک جاوید محمود نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں کرپشن کرنے والے اب محکمہ سے باہر ہونگے تاہم ایمانداری سے فروغ تعلیم کیلئے جدوجہد کرنے والے اساتذہ اور عملہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ ای ڈی او نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں ایجوکیٹروں کی ڈیڑھ ہزار سے زائد آسامیوں پر بھرتی میرٹ پر ہوگی اور اس سلسلہ میں کوئی سفارش یا سیاسی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ سابق ای ڈی او خالد گورائیہ کو گرپشن اور بدعنوانیوںکی بنا ء پر معطل کیا گیا ہے ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ: ایگزیکٹو ڈسٹر کٹ آفیسر ایجوکیشن سیالکوٹ ڈاکٹر محمد جاوید نے بتایا ہے کہ اکتوبر میں ہونے والی ایجو کیٹرز کی بھر تی کے سلسلہ میں تمام امیدواروں کا ڈیٹا کمپیوٹر نہ ہونے کی وجہ سے انٹر ویوز کے نئے شیڈول کا اعلان جلد کر دیا جائے گا، اس لئے پہلے سے جاری شیڈول کو کینسل تصور کیا جائے ۔یا درہے کہ پہلے شیڈول کے مطابق 21اکتوبر سے لے کر 30اکتوبر تک مختلف آسامیوں کیلئے انٹرویو ز ہو نے تھے ۔(بےورورپورٹ)

سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع سیالکوٹ کاایک اجلاس ایسوسی ایشن کے صدر حافظ ذوالفقار شاہد کی صدارت میں منعقد ہوا جس پرائیوٹ تعلیمی اداروں کی فروغ تعلیم کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ تعلیمی ادارے مثبت اور بہتر انداز سے نئی نسل کو تعلیم کے زیورسے آراستہ کررہے ہیں ۔ اور بعض مقامات پر پرائیویٹ تعلیمی اداروںکی کارکردگی سرکاری تعلیمی اداروں کے مقابلہ میںزیادہ بہتر ہے ۔ اجلاس میںفروغ تعلیم کا سلسلہ ایمانداری اور دیانت داری سے ادا کرتے رہنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ۔ اجلاس میں انور علی خان ، منصور سرور ، چودھری محمد شفیق ، وقار حسین ملک کے علاوہ دیگر عہدیداروں نے بھی شرکت کی ۔(بےورورپورٹ)

Information bomb

سیالکوٹ (خصوصی رپورٹر ) پورا ملک اس وقت دہشت گردی کی وارداتوں کی زد میںہے دہشت گردوں نے اپنی کاروائیوں کا نشانہ زیادہ تر ملک کے اہم شہروں کو بنا رکھا ہے ۔جہاں کے شہری عدم تخفظ کے احساسات کے دباؤ کا شکار ہو چکے ہیں ۔ان کے روز مرہ کے معاملات بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے پہلے ہی بگڑ چکے ہیں اس پر دہشت گردی کی وار داتیں ۔قوم مجموعی طور پر نفسیاتی طور پر مریض ہو چکی ہے ۔سیالکوٹ ملک کا ایک بہت بڑا اور گنجان شہر اور صنعت و تجارت ایکسپورٹ امپورٹ کا بہت بڑا مرکز ہے ۔اس شہر کے باشندے آجکل ۔شیر آیا !شیر آیا !کی افواہوں اور بظاہر فرضی مشقوں کی زد میں آئے ہوئے ہیں اور پریشان ہیں کہ کہیں سچ مچ شیر آہی نہ جائے تو اس سے بچاؤ کیسے ہو گا ۔15اکتوبر سے لیکر حال تک ''منچلوں '' یا کسی کیمو فلاج'' دہشت گر د گروہ '' نے ضلعی ایڈ منسٹریشن اور شہر کے عوام کو اپنی سرگرمیوں سے خاصا پریشان کر رکھا ہے ۔تفصیل اس اجمال کی مبینہ طور پر یہ سامنے آتی ہے کہ بدھ مورخہ 15-10-08 کو ریسکیو 1122 کو کسی نامعلوم شخص کی جانب سے اطلاع پہنچائی گئی کہ ڈسٹرکٹ پولےس آفےسر کے آفس میں دہشت گردوں نے بم نصب کر دیا ہے جس پر ڈی پی او آفس میں بھگدڑ مچ گئی اور ملازموں نے دوڑیں لگا دیں اور دفتر دیکھتے ہی دیکھتے خالی ہو گیا ۔اس اطلاع کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ اور دےگر قانون نافذ کرنے والی اےجنسےوں نے دفتر کا کو نہ کو نہ چھان مارا لیکن کہیں سے بم یا آتشگیر مادہ برآمد نہ ہوا ۔ازاں بعد سیالکوٹ کے سماجی اور شہری حلقوں نے اسے کسی منچلے کی شرارت قرار دیا ۔اگر انتظامیہ اُسی وقت اور اُسی دن اس ''منچلے '' کی تلاش کر تی تو جمعہ کے روز ہونے والا مذاق مزید نہ بڑھتا 17اکتوبر جمعہ کے روز 9بج کر 3منٹ پر توصیف پی سی اوگوندل روڈ موضع بھڑتھ ٹیلیفون نمبر :052-5999502 سے جمےل نامی اےک شخص نے ریسکیو 1122 پر کال کی کہ ڈی سی او آفس بلڈنگ مےںقائم ضلع ناظم سےالکوٹ محمد اکمل چےمہ کے دفتر میں بم نصب ہے جس پر ڈی سی او آفس سےالکوٹ اور ضلع ناظم کے آفس مےں میں کھلبلی مچ گئی خفاظتی اور انسدادی ایجنسیوں نے ضلع ناظم کے دفتر کے چپہ چپہ کی تلاشی لی لیکن وہاں سے کسی آتشباز کاتباہ کردہ کریکر تک بر آمد نہ ہوا ۔بات ےہیں ختم نہ ہوئی بلکہ ٹھیک ایک گھنٹہ 17منٹ بعد ےعنی اسی دن صبح 10بج کر 20منٹ پر ریسکیو 1122 کودوبارہ اسی نمبر سے کسی نامعلوم شخص کی جانب سے اطلاع ملی کہ لاڑی اڈہ پر بم نصب ہے جو کچھ ہی دےر مےں پھٹ جائے گا چنانچہ پھرضلعی انتظامےہ کی اےک بار پھر دوڑےں لگ گئیں لیکن وہاں سے بھی کچھ برآمد نہ ہوا ۔ان سارے واقعات پر شہری حلقوں مےں تشوےش کی اےک لہر دوڑ گئی ہے کہ امن عامہ کی ذمہ دار ایجنسیوں نے اس پی سی او جہاں سے رےسکےو1122 کو کال کی گئی تھی کی فوری طور پر نگرانی کیوں نہ کی کہ ایک گھنٹہ 17منٹ پر پھر شرارت ہو گئی حالانکہ رےسکےو1122کے ذرائع کے مطابق انہوں نے پہلی کال جو کہ صبح 9بجکر 3منٹ پر موصول ہوئی اس کے فوراً بعد پولےس کے ہنگامی نمبر 15پر کال کرنا شروع کےا لےکن 5منٹ تک لائن مصروف ملی اور انہوں نے 15کوجمےل نامی شخص کی کال اور کال کرنے والے کی لوکےشن جو کہ گوندل روڈ پر قائم اےک پی سی او تھاکی اطلاع کر دی تھی مگر پولےس کی وہی رواےتی سستی آڑے آئی کے اےک گھنٹہ 17 منٹ گذر انے کے بعد پھر اسی نمبر سے دوبارہ کال موصول ہو گئی ۔کال کرنے والا شاےد ہماری" پولےس کا رکردگی" سے واقف تھا اس لئے اسے دوبارہ اسی پی سی او سے کال کرتے کوئی خوف محسوس نہےں ہواکیا ےہ ضلعی انتظامےہ اور انسدادی ایجنسیوں کی نااہلی اور فرائض سے غفلت کا نتیجہ نہ ہے ۔گو کہ اےس پی انوسٹی گےشن سےالکوٹ راؤ منےر احمد اور ڈی اےس پی سٹی وسےم اختر کے مطابق وہ لوگ اس سارے معاملے کی انکوائری کر رہے ہےں اور پولےس کی اس ابتدائی انکوائری کے بعد ےہ بات سامنے آئی ہے کہ جس پی سی او سے کالز کی گئی ہےں وہ اےک جعلی نام سے اےشو کرواےا گےا ہے اور اےچ کے کمےونےکشن کا ےہ وائرلےس پی سی او ڈےفالٹر ہو چکا ہے لےکن افسوس کی بات ےہ ہے کہ اےک ڈےفالٹر پی سی او ابھی تک کام کررہا ہے ۔ہمارے لئے ےہ لمحہ فکرےہ ہے کہ ہم لوگ بخثےت عوام اور حکومت مل کر دہشت گردی کی ان ناکام کوششوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور مل کر اس کا مقابلہ کرےں ۔لےکن ہمےں شاےد بچپن کی وہ کہانی بھول گئی ہے جس مےں اےک چرواہا اپنی بکرےوں کی رکھوالی کرتے ہوئے گاؤں کے لوگوں کو شرارت کے طور پر شےر آےا ! شےر آےا ! کا شور کردےتا تھا اور گاؤں کے لوگ اس کی مدد کو پہنچ جاتے تھے لےکن اس کی شرارت اس قدر بڑھ گئی کے لوگوں نے اس پر اعتبار کرنا چھوڑ دےا اور آخر اےک دن سچ مچ کا شےر آگےا اور شرارتی چرواہے کے شور کرنے پر بھی کوئی نہ آےا اور شےر اس کی بکرےا ں چٹ کر گےا ،کہےں انسانےت کے دشمن دہشت گرد اس کہانی کو دہرانے کے چکر مےں تو نہےں ہےں کہ بم ہے! بم ہے کہ اتنی زےادہ جھوٹی اطلاع عام کر دی جائے کہ خدانخواستہ کسی دن ہم اس پر بھی اپنے کان بند نہ کرلےں اور دشمن اپنی بہےمانہ کوشش مےں کامےاب نہ ہوجائے اور سچ مچ "شیر "نہ آجائے بعض دواندیش مبصرین کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ یہ کسی دہشت گرد گروہ کی رےہرسل بھی ہو سکتی ہے جو یہ دیکھنا چاہتی ہے کہ پو لیس کتنی ریڈ الرٹ ہے ۔