Saturday, October 25, 2008

سےالکوٹ :نجی شعبہ میں تین ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے کویت جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 239سے گیارہ مسافروں کو جعلی ویزوںکی وجہ سے آف لوڈ کرکے امیگریشن حکام نے ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جمعتہ المبارک کے روز پی آئی اے کی فلائٹ مسافروں کو لے کر کویت کیلئے تیار تھی تاہم اسی دوران امیگریشن حکام نے کاروائی کرکے گیارہ مسافروں جن کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقہ باغ سے بتایاگیا ہے کو آف لوڈ کرلیااور انہیں ابتدائی پوچھ گچھ اور کاغذات چیکنگ کے بعد ایف آئی اے کے اہلکاروں کے حوالے کردیا گیا جنہوں نے حراست میں لئے جانے والے گیارہ افراد کو تحقیقات کیلئے تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ منتقل کردیا ۔ ایف آئی اے تھانہ کے ایس ایچ اومیاں صابر کا کہنا ہے کہ حراست میںلئے جانے والے گیارہ افراد کے پاس ویزے نہ تھے اوریہ افراد کویت سے یورپ اور دیگر ممالک کو جانا چاہتے تھے تاہم جعلی کاغذات ہونے کی وجہ سے انہیں آف لوڈ کیا گیااور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔چئےر مےن سےالکوٹ انٹر نےشنل ائےر پورٹ چوہدری غلام مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ نیا تعمیر ہونےو الا ائیرپورٹ ہے اور انسانی اسمگلروں کی سوچ ہے کہ یہاں سیکورٹی شائد ٹھیک نہ ہو لیکن سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سیکورٹی سخت ہے اور یہاں سے انسانی اسمگلروں کا کامیاب ہونا مشکل ہے ۔(بےورورپورٹ)