سےالکوٹ :سیالکوٹ شہر سے 20کلومیٹر دور تھانہ بیگوالہ کے موضع گلاب گڑھ کے قریب شہری سے کار چھین کر فرار ہونے والے قتل ، اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین نوعیت کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب تین خطرناک اشتہاری ملزم پولیس مقابلہ میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ ملزموںکے چار ساتھی موقعہ سے فرار ہوجانے میںکامیاب ہوگئے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں اشتہاری ملزم سرفراز عرف لالہ ساکن سوہدرہ ضلع گوجرانوالہ ، ندیم عرف شاہ ساکن موضع داوضلع گجرات اور دلدار حسین عرف بھولا پہلوان ساکن ہنج ضلع گجرات کی شناخت ہوگئی ہے اور ان ملزموںنے سیالکوٹ ، گجرات اور سرگودھا کے علاقوں میں اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں70لاکھ روپے سے زائد تاوان کی رقوم وصول کیں جبکہ ڈیڑھ سال قبل تھانہ بیگووالہ کے علاقہ میں موضع ملیانوالہ کے رہائشی دو شہریوں نثار احمد اور مظفر حسین کو اندھادھند فائرنگ کرکے قتل بھی کیاجبکہ ملزموں اغوا برائے تاوان ، ڈکیتی ، راہزنی کی درجنوں دیگروارداتوں میں بھی پولیس کو مطلوب تھے ۔ ڈی پی او نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے تینوں اشتہاری کچھ عرصہ قبل پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے پنجاب کے ٹاپ ٹین اشتہاری مجرم اقبال عرف بالا بم کے گروہ کے اہم ارکان تھے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے تینوں ملزم اوران کے دو ساتھی جو ایک کار پر سوار تھے نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب ڈیڑھ بجے اسلحہ کی نوک پر گجرات کے رہائشی ناظم فاروق سے اس کی کار جھاڑیاوالہ کے قریب ناکہ لگا کر چھین لی اور فرار ہوگئے تاہم اسی دوران گشت کرنے والی پولیس پارٹی نے علاقہ کی ناکہ بندی کرلی اور گلاب گڑھ کے قریب تینوں کار سوار ملزموں کو حراست میں لے لیا جن کو چھڑوانے کیلئے ملزموں کے دیگر دوساتھیوں دو علیحدہ کار پر سوار تھے نے پولیس پارٹی پر حملہ کیااور اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس سے تینوں ملزم شدید زخمی ہوگئے جبکہ پولیس ملازمین نے زمین پر لیٹ کر جانیں بچائیں اور جوابی کاروائی کی ۔جس کے بعد پولیس پارٹی پر حملہ کرنے والے ملزمان کئی منٹ تک فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے تاہم اسی دوران زخمی ہونے والے تینوں ملزم زخموں کی تا ب نہ لاکردم توڑ گئے جن کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال ڈسکہ پہنچادی گئیں ۔دریں اثناء تھانہ بیگوالہ نے پولیس مقابلہ ، ملزموں کو ہلاک کرنے اور دیگر دفعات کے تحت ہلاک اور مفرور ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :محکمہ سوشل ویلفیئرسیالکوٹ کے زیر اہتمام گندم اگاؤ مہم کے سلسلہ میں ایک واک 24اکتوبر بروز جمعتہ المبارک ضلع کچہری میں ڈی سی او آفس سے شروع ہوگی ۔ واک کی قیادت ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) عطاء محمد خان کریں گے اور اس کے شرکاء میں سول سوسائٹی کے افراد کے علاوہ وکلاء ، کسان ، این جی او زکے نمائندے اور سرکاری ملازمین بھی شامل ہونگے ۔ واک کے شرکاء پیدل مارچ کرتے ہوئے مختلف سڑکوں سے گزرنے کے بعد چوک علامہ اقبال پہنچیں گے ۔ یہ بات ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر محمد نواز خان نے اپنی پریس ریلیز میں بتائی ۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :تھانہ پھلورہ کے موضع چونڈہ میںسابقہ جھگڑے کی عداوت پر چار ملزموںنے تشدد کرکے خاتون کو لہولہان کردیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ رفیق اور اس کے تین ساتھیوں نے باہم صلاح مشورہ ہوکر اپنے ہی گاؤں کی رہائشی ثریا بی بی پر حملہ کردیااور است خنجر اور ڈنڈے مار مار کر شدیدزخمی کردیا تاہم محلہ دار اکٹھے ہوگئے تو ملزموںموقعہ سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ زخمی خاتون کو مقامی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :تھانہ سمبڑیال پولیس نے علاقہ غیر سے لائی گئی منشیات کی ایک کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ ایس ایچ او انسپکٹر رانا نوید کا کہنا ہے کہ ریکارڈیافتہ ملزم اکمل علاقہ غیر سے فروخت کیلئے اعلی کوالٹی کی ایک کلو گرام چرس لے کر سیالکوٹ آیا جسے مخبری پرپولیس نے محلہ رسول پور ہ سے گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے منشیات برآمد کرکے قبضہ میں لے لیااور مقدمہ درج کرکے پوچھ گچھ شروع کردی ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ملزم عرصہ دراز سے منشیات فروشی کے دھندے میںملوث ہے ۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :تھانہ پھلورہ پولیس نے موضع چہور میں چھاپہ مار کر جعلی شراب تیا رکرنے والی ایک منی فیکٹری برآمد کرکے دو ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شراب فروش ناصر بٹ اورمنظور حسین فروخت کیلئے شراب کشید کررتے تھے جنہیں مخبری پر پولیس کی بھاری نفری نے چھاپہ مار کررنگے ہاتھوں گرفتار کرلیااورموقعہ سے چالوشراب کی بھٹی اور درجنوں بوتل تیار شراب برآمد کرکے قبضہ میںلے لیں اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ملزموں کی وجہ سے علاقہ میںنوجوان نسل پر برے اثرات مرتب ہورہے تھے ۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :تھانہ کوٹلی سیدامیر کے موضع شبیر پور میں زمین کی ملکیت کے جھگڑے پر پانچ ملزم زمیندار کو تشدد کانشانہ بنانے کے بعد فرار ہوگئے ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق غلام نبی اور ا سکے چار ساتھیوں نے باہم صلاح مشورہ ہوکر زمین کی ملکیت کے تنازعہ پر بشارت کو ڈنڈے مار مار کر شدید زخمی کردیااور موقعہ سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے بھاگ گئے ۔ زخمی کو گورنمنٹ سردار بیگم سول ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموںکی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا ہے ۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :تھانہ سبز پیر پولیس نے موضع کھنال کے رہائشی گل نواز کی درخواست پر اسے قتل کرنے کی نیت سے فائرنگ کرکے شدید زخمی کرنے کے الزام میںمحمد بوٹا کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم اور زخمی میں مقدمہ بازی چل رہی ہے اور اسی عداوت پر ملزم محمد بوٹا نے گذشتہ روز اسلحہ سے فائرنگ کرکے گل نواز کو شدید زخمی کردیاجسے فوری طور پر لوگوں نے ہسپتال پہنچایا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے ۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :تھانہ موترہ کے موضع بدوکے چیمہ میں تین ملزموںنے تشدد کرکے محنت کش کولہولہان کردیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق ظفر اقبال پیدل گھر جارہا تھا جسے راستہ میں کھڑے غلام رسول اورا سکے دو ساتھیوں نے روک لیااور ڈنڈے مار مار کر شدید زخمی کردیااور احتجاج کرنے پر قتل کرنے کی دھمکیاں دیں اور فرار ہوگئے ۔ زخمی کو سول ہسپتال ڈسکہ داخل کروادیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :تھانہ سول لائن کے علاقہ ہنٹر پور میں پولیس نے مقابلہ کے بعد دو ڈاکوؤں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ دو ملزم فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگئے ۔ ایس ایچ او انسپکٹر رانا الیاس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں شاہد اور بشارت سے ایک ایک پستول برآمد ہوا ہے اور ان دونوں ملزموں نے ابتدائی تفتیش میں درجنوں وارداتوں کااعتراف کیا ہے جس کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے جبکہ ملزموںکے مفرور دوساتھیوں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ سب انسپکٹر اشفاق کے مطابق چار وں ملزم واردات کی نیت سے بیٹھے ہوئے تھے جنہیں پکڑنے کیلئے چھاپہ مار ا گیا تو دو ملزم گرفتار ہوگئے تاہم دو ملزم سلحہ سمیت رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے ۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :تھانہ رنگ پورہ پولیس نے تالاب شیخ مولابخش سے شراب کے نشہ میں دھت ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم میاں عدنان شراب کے نشہ میں دھت ہوکرسرعام غل غپاڑہ اور گالی گلوچ کررہا تھاجسے گرفتار کرنے کے بعد ہسپتال سے طبی معائنہ کروایا گیااور ملزم کے خلاف شراب نوشی اورغل غپاڑہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی گئی ۔دریں اثناء تھانہ سمبڑیال پولیس نے پل نہر ملکھانوالہ سے ملزم ذوالفقار علی کو بھی شراب کے نشہ میں دھت ہوکر غل غپاڑہ کرتے پکڑ لیااور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :ایڈیشنل سیشن جج کے حکم پر تھانہ ہیڈمرالہ پولیس نے موضع رہنگ کی رہائشی زبیدہ بی بی کی درخواست پر اس کے گھر داخل ہوکر تشدد کا نشانہ بنانے اور گپڑے پھاڑ کر برہنہ کرنے کے الزام میں محمد ارشد ، علی ، غلام جیلانی وغیرہ سات ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ پولیس کے مطابق خاتون کے بیٹوں کے خلاف ایک مقدمہ درج ہے جس میں مدعی پارٹی نے خاتون کے گھر داخل ہوکر اسے تشدد کا نشانہ بنایااور دھمکیاں دیں تاہم اس مقدمہ کو درج کروانے کیلئے خاتون نے عدالت میں رٹ دائر کی اور عدالتی حکم کے بعد اب ملزموںکے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے لیکن کوئی گرفتاری عمل میںنہ لائی جاسکی ہے ۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :تھانہ سٹی پسرور نے سائیکل چور کو گرفتار کرکے دو مسروقہ سائیکلیں برآمد کرلی ہیں ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم عرفان نے کچھ عرصہ قبل حبیب اور پرویز احمد کی سائیکلیں چوری کیں جوکہ اب ملزم کو گرفتار کرکے دوران تفتیش ملزم کی نشاندہی پر مسروقہ سائیکلیں برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :سیالکوٹ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم کے دوران مختلف مقامات سے سات ملزموں کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ، شراب اور منشیات برآمد کرلی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے راجہ گھمان سے ملزم فریان کے قبضہ سے پستول اور ملزم ریاست علی کے قبضہ سے بندوق ، تھانہ مراد پور پولیس نے ملزم جاوید کے قبضہ سے پستول اورملزم اکرم کے قبضہ سے پستول ،تھانہ موترہ پولیس نے سیوکی سے ملزم اظہر کے قبضہ سے شراب کی ایک بوتل ، تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے لڑھکی سے ملزم حفیظ کے قبضہ سے پمپ ایکشن اور تھانہ کوتوالی پولیس نے لہائی بازار سے ملزم جہانگیر کے قبضہ سے50گرام چرس برآمد کرکے ان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے ہیں۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :تھانہ کوٹلی سید امیر پولیس نے ایک شہری سلامت علی کی درخواست پر ملزم پیراں دتہ کے خلاف بنک کا بوگس چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم نے رقم کی ادائیگی کیلئے سلامت علی کو مقامی بنک کا ایک چیک دیا جسے کیش کروانے کیلئے جب سلامت علی بنک گیا تو ملزم پیراں دتہ کے اکاؤنٹ میں رقم ہی موجو دنہ تھی ۔(بےورورپورٹ)
تازہ فضائی حملوں میں دولتِ اسلامیہ کے 14 جنگجو ہلاک
-
امریکہ کی سربراہی میں اتحادی ممالک نے شام میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران
دولت اسلامیہ کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں تیل کے کارخانوں کو نشانہ بنایا ہے جس
میں ...
11 years ago
