Tuesday, October 21, 2008

سےالکوٹ :دھشت گردی، خودکش حملے، مہنگائی، لوڈ شیڈنگ اور بدامنی کو ہمارے دشمنوں نے پاکستان کی پہچان بنا کر رکھ دیا ہے۔ ان حالات میں کل پاکستان اجتماع عام میں شرکت ہر محب وطن پاکستانی کیلئے ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ حافظ محمد طاہر اسلام، نائب امیر ضلع چوہدری انعام اللہ نے کھروٹہ سیداں ، بڑتھ اور موننگڑ یونین کونسلز میں اجتماع عام کے حوالہ سے منعقد ہونے والے اجتماعات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف مغربی سرحدوں پر نیٹو افواج امریکہ بہادر کی قیادت میں پے در پے پاکستان کے اندر حملے کرکے نہتے پاکستانیوں کو مار رہے ہیں اور دوسری طرف ناعاقبت اندیش حکمران امریکہ کے ساتھ دوستی نبھانے کیلئے اپنے ملک میں اپنے ہی شہریوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ اصل ٹارگٹ پاکستان ہے اور دشمن متحد ہو کر اپنے منصوبوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور فوڈ سٹپ سکیم سے غریب نادار اور مستحق افراد کی مالی پریشانیاں کم ہونگی اور اس سے غربت کے یقینی خاتمے میں مدد ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے ایم پی اے چوہدری طاہر محمود ھندلی ایڈووکیٹ نے اپنے عوامی رابطہ آفس میں بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کارکردگی اور عوامی خدمت کا واویلا مچانے والوں کو عنقریب معلوم ہو جائے گا کہ عوام کی خدمت کس نے کی ہے۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :وطن عزیز میں قومی ادارے قوم کیلئے بلکہ مخصوص افراد کیلئے کام کر رہے ہیں۔ قوم حکمرانوں کی کارکردگی سے مطمئن نہیں کیونکہ وطن عزیز داخلی اور خارجی دونوں محاذوں پر خطرات سے دو چار ہے۔ آئین اور قانون کی بالادستی سے انحراف سے قوم میں مایوسی بڑھ رہے ہے۔ ان خیالات کا اظہار جاوید ہاشمی ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی آرگنائزر محمد جلیل راؤ ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ (ن) پسرور کے رہنما فرقان اشرف کی قیادت میں ملنے والے مسلم لیگی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ مغربی طاقتوں کے اشارے پر چلایا جا رہا ہے ۔ موجودہ سیاسی حالات سے کوئی شخص مطمئن نہیں۔ مہنگائی، لاقانویت اور بے روزگاری عروج پر پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان 16کروڑ عوام کے حقیقی ھیرو ہیں اور قوم انکی رہائی کیلئے بے چین ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اذیت دینا قوم کو اذیت دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری کی عظیم جد وجہد کو مورخ سنہری حروف میں لکھے گا۔ سچائی اور حق کی بنیاد پر چلنے والی یہ تحریک اپنے منطقی انجام تک ضرور پہنچے گی۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :مرکزی اجمن صارفین پاکستان کے صدر خواجہ طارق محمود بٹ نے کہا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 66ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ بے رحم، ظالم اور دھشت گرد حکمرانوں نے پندرہ ماہ پہلے والے تیل کے ان نرخوں کا ملک کے سترہ کروڑ صارفین کو کوئی ریلیف نہیں پہنچنے دیا۔ الٹا پٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرکے ٹیکسوں کی شرح میں ظالمانہ اضافہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک لیٹر پٹرول پر حکومت کا خالص منافع ساڑھے 36روپے ہو گیا ہے مگر صارفین تیل سستا ہو جانے کے باوجود مہنگائی کے بوجھ تلے دبتے جا رہے ہیں۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :تنظیم نوجوانان اہلحدیث کے سیالکوٹ کے ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ محمد ظفر اقبال وڑائچ سیالکوٹی نے مشائخ اور علماء کرام سے اپیل کی ے کہ جس طرح قیام پاکستان کے وقت علماء کرام نے متحدہ جد وجہد اور کوشش کرکے ایک علیحدہ وطن حاصل کیا۔ آج اس نظام مصطفیؐ کے مکمل نفاذ اور باطل قوتوں کے مقاصد کو خاک میں ملانے کیلئے اپنی صفوں میں مکمل اتحاد پیدا کریں۔ تنظیم کے سالانہ اجلاس میں تنظیم کے سربراہ محمد ندیم بھٹی، مولانا منیر احمد شاکر، قاری محمد شاہ جہاں آزاد کشمیری، قاری شفیق الرحمن ایبڈ آبادی، قاری عمران رشید چیمہ، طالب علم رہنما محمد ارشد اقبال، حافظ ثناء اللہ ، حافظ بدر چغتائی، حافظ شیخ عمار، حافظ نوید افضل شجاع اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ حافظ ظفر اقبال وڑائچ نے کہا کہ دنیا اسلام کو دو حاضر میں جن مصائب و مشکلات اور غیر مسلم اقوام کے ظلم و تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آج بھی امت محمدیہ صدق دل اور خلوص نیت سے اسلامی تعلیمات اور انتباع رسول ؐ کو اپنا لے تو نہ صرف اپنی عظمت رفتہ اور کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کی جا سکتی ہے۔(بےورورپورٹ)