سےالکوٹ :تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن نے سیالکوٹ شہر میں تجاوزات کے خاتمہ کے خلاف مہم چلانے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلہ میں پہلے مرحلہ کے طور پر شہر کے اہم مقامات ، بازاروں اور چوراہوں پر بڑے بڑے بینرز آویزاں کردیئے گئے جن پر دوکانداروں ، تاجروں اور شہریوں سے تجاوزات خود ہی ختم کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ سات لاکھ سے زائد کی آبادی کے شہر سیالکوٹ میں اس وقت ٹریفک کا مسئلہ انتہائی سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے جس کی بنیادی وجہ تجاوزات ہیں اور کئی سالوں سے تجاوزات کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے شہر میں تحصیل بازار ،لہائی بازار ، گرین ووڈ سٹریٹ ، کچہری روڈ ، پیرس روڈ ، کشمیر روڈ ، بڈھی بازار ، کریم پورہ روڈ ، ریلوے روڈ ، ڈیفنس روڈ ،شہاب پورہ روڈ ، سرکلر روڈ ، اردو بازار ،ایبٹ روڈ ، روڑس روڈ ، چوک علامہ اقبال ، مجاہد روڈ ، دارہ آرائیاں ، گندم منڈی ، حکیم خادم علی روڈ ،حاجی پورہ روڈ ،رنگ پورہ چوک سمیت تمام مقامات اور بازاروں میں تجاوزات قائم ہوچکی ہیں جوکہ نہ صرف ٹریفک کے بہاؤ میں بڑی رکاؤٹ ہیں بلکہ تجاوزات کی وجہ سے صفائی کانظام بھی ٹھیک کرنے میں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ۔ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کیلئے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے حالیہ فیصلہ کو شہریوں نے سراہا ہے تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف کاروائی زبانی نہیںہونی چاہیے بلکہ عملی طور پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے اور تجاوزات کرنے والوں کوجرمانے بھی کئے جائیں اور تجاوزات کی مد میں آنے والے اشیاء بھی سرکاری طور پر ضبط کی جائیں ۔ تحصیل ناظم سیالکوٹ امتیا زالدین ڈار کا کہنا ہے کہ تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک ، گندگی اور دیگر مسائل کا سامنا ہے اور اگرتجاوزات ختم ہوجائیں تو شہر بھی خوبصورت ہوجائے اور اس سے شہریوں کی پریشانی بڑی حد تک کم ہوجائے گی ۔ (بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے ضلع سیالکوٹ کی پسماندہ تحصیل پسرور کے علاقوں میں ترقیاتی کاموںکیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کردی ہے ۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ترقیاتی گرانٹ سے گلیوں ، نالیوں کی تعمیر سمیت مختلف منصوبہ جات مکمل کروائے جائیں گے اور ترقیاتی گرانٹ کیلئے مہیا کی جانے والی رقوم کی ایک ایک پائی ایمانداری اور دیانت داری سے خرچ کی جائے گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترقیاتی گرانٹ مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلیوں کی درخواست پر جاری کی گئی ہے ۔ دریں اثناء مسلم لیگی حلقوں کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کاموں کی نگرانی مسلم لیگ کے عہدیدار اور کارکن خود کریں گے تاکہ عوامی فلاح وبہبود کیلئے مختص رقوم مکمل طور پر خرچ ہوسکیں ۔ (بےورورپورٹ)
تازہ فضائی حملوں میں دولتِ اسلامیہ کے 14 جنگجو ہلاک
-
امریکہ کی سربراہی میں اتحادی ممالک نے شام میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران
دولت اسلامیہ کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں تیل کے کارخانوں کو نشانہ بنایا ہے جس
میں ...
11 years ago
