سےالکوٹ : واپڈا نے سیالکوٹ سمیت ڈویثرن کے چھ اضلاع میں بجلی کے بحران پر قابوپانے کیلئے سیالکوٹ شہر سے 40کلومیٹر دورنندی پور کے مقام پر70کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے نئے پاور پلانٹ کے میگاپراجیکٹ پر تعمیر کاکام شروع کردیاہے جسے اڑھائی سے تین سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا ۔ سپریٹنڈنٹ انجینئرگیپکو امانت علی بھٹی کا کہنا ہے کہ اس میگا پراجیکٹ سے 430میگا واٹ بجلی پید اہوگی جس سے سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد ، گجرات اور نارووال کے اضلاع میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا تاہم موجودہ بحران میں دس سے بارہ گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے ۔ گیپکو کے شعبہ پلاننگ کے مطابق سیالکوٹ کے علاقہ ہیڈمرالہ سے نکلنے والی نہر اپرچناب پر نندی پور کے قریب زیر تعمیرنئے پاور پلانٹ کی نگرانی براہ راست واپڈا خود کررہاہے کیونکہ یہ میگ پراجیکٹ واپڈا کا ہے جس کا پی سی ون 2005ء میں واپڈا نے بنایا تھااور اس پاور پلانٹ کی منظوری ڈیڑھ سال قبل مئی2007ء میں وفاقی کابینہ کی اکنامک کوآرڈنیشن کمیٹی نے دی تھی تاہم اب واپڈا نے گیس ٹربائن کمبائنڈ سائیکل پلاور پلانٹ کی تعمیر کاکام شروع کردیا ہے اور اس میگاپراجیکٹ پر70کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل سیالکوٹ میں 300ملین روپے کی لاگت سے گھوئینکی کے قریب نئے گرڈ اسٹیشن اور بجلی گھر میں نئے گریڈ اسٹیشن کی تعمیر کے منصوبہ جات پر کام جاری ہے تاہم سیالکوٹ کے علاقہ ساہووالہ سمبڑیال کے قریب نہر مرالہ راوی لنک پر بھی 150میگاواٹ بجلی پید اکرنے کیلئے پاور پلانٹ تعمیر کیا جارہا ہے جو جلد ہی مکمل ہوجائے گا ۔ گیپکو کے چیف ایگزیکٹو رانا محمد اشرف زاہد کا کہنا ہے کہ گیپکو سیالکوٹ سمیت پورے ریجن میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کیلئے نیک نیتی سے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔واضح رہے کہ سیالکوٹ ، گوجرانوالہ اور گجرات میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ کاروباری وصنعتی سرگرمیاں شدید متاثرہورہی ہیں اور برآمدات پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔(ڈاکٹرشمس جاوےد)
سےالکوٹ : سیالکوٹ میں عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ضلع بھر میںیونین کونسلوں کی سطح پر موٹر سائیکل پولیس سکواڈ کے اجراء کے بعد اب دیہات کی سطح پر ٹھیکری پہرہ بھی شروع کردیا گیا ہے جس میں علاقہ کے رہائشی ایمانداری اور دیانت دار افراد کو شامل کیا گیا ہے جو اپنے اپنے دیہات میں رات کو سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں ۔ اس امر کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کیا ۔ ڈی ایس پی صدر سرکل محمد اکرام خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ضلعی پولیس کے پاس 35لاکھ سے زائد آبادی کے جا ن ومال کے تحفظ کیلئے 48پولیس انسپکٹروں ، 147سب انسپکٹروں ، 202اسسٹنٹ سب انسپکٹروں اور223ہیڈکانسٹیبلوں سمیت مجموعی طو رپر اڑھائی ہزار کے قریب نفری ہے جو کہ ایک بڑی آبادی اور بڑے رقبہ کیلئے ناکافی ہے تاہم اب حکومت پنجاب کی منظوری سے جلد ہی پندرہ سو مزید پویس ملازمین کی بھرتی کا عمل شروع کیا جائے گا لیکن اس کے باوجود بھی آبادی کے تناسب سے پولیس نفری کم ہے ۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ضلع میںجرائم کی روک تھام کیلئے مخیر حضرات کے تعاون سے ضلع بھر کی126یونین کونسلوں میں ہر یونین کونسل میںدو دو موٹر سائیکلیں حاصل کرکے پولیس ملازمین کے گشت کا سلسلہ شروع کیا گیا جس کے انتہائی مثبت نتائج برآمد ہوئے جس کے بعد سیالکوٹ ، ڈسکہ ، پسرور ، سمبڑیال کے اہم مقامات پر کلوز سرکٹ کیمروں کی تنصیب کا کام بھی شروع کیا جاچکا ہے جس سے کسی بھی مجرم کی فوری گرفتاری میںمدد ملے گی اور اب دیہات میں ٹھیکری پہرہ بھی لگایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر جرم ختم نہیں ہوسکتا اورنہ ہی معاشرے سے برائی اور جرائم پیشہ عناصر کی مکمل طور پر سرکوبی ہوسکتی ہے ۔ڈی پی او نے کہا کہ ٹھیکری پہرہ لگانے والے اگر کسی مجرم کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے تو انہیں تعریفی اسناد اور انعام بھی دیا جائے گا ۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ : شہر اقبال میںتجاوزات کے خلاف تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کرکے چوک علامہ اقبال ، ریلوے روڈ ، لہائی بازار ، دارہ آرائیاں اور عالم چوک ،سردار بیگم سول ہسپتال چوک سمیت اہم مقامات سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا ہے ۔ ناجائز تجاوزات کی زد میں آنے والی ریڑھیوں ، غیر قانونی پارکنگ وموٹر سائیکل اسٹینڈ اور دیگر تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کانظام خراب ہوچکا ہے اورتجاوزات کی وجہ سے ان علاقوں میں ٹریفک جام رہتی تھی جس سے شہر کا سسٹم تباہ ہوکر رہ چکا تھا ۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے موقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس اور تحصیل میونسپل آفیسر میر محمد اکمل کے علاوہ دیگر پولیس افسران وملازمین کے علاوہ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کاعملہ بھی موجود تھا ۔ واضح رہے کہ سیالکوٹ شہر میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ٹی ایم اے نے مہم شروع کرنے سے قبل باقاعدہ تشہری طور پر تاجروں اور شہریوں کو تجاوزات ختم کرنے کی اپیل کی تھی ۔جس کے بعد اب باقاعدہ طور پر تجاوزات ختم کروتحریک شروع کی گئی ہے ۔شہریوں نے تجاوزات کے خلاف پولیس اور ٹی ایم اے کی مشترکہ کاروائی کا سراہا ہے اور کہا ہے کہ تحصیل بازارسمیت تمام شہر میں تجازات کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور غیر قانونی پارکنگ ، موٹر سائیکل اور سائیکل اسٹینڈ ختم کروائے جائیں اور غیر قانونی طو رپر تجاوزات کے مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی بھی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے جائیں تاکہ تجاوزات دوبارہ قائم نہ ہوسکیں۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے سابق چیئرمین ضلعی اینٹی کرپشن کمیٹی وپیپلزپارٹی شہر کے نائب صدر حاجی امتیاز احمد ٹائیگر سے 35لاکھ کی جائیدار ہتھیانے کے ایک مقدمہ میں لیبارٹری سے دستخط کی تصدیق کیلئے بارہ ہزار روپے رشوت وصول کرنے اور بعدازاں ملزموں کو بے گناہ قراردینے کے الزام میں تھانہ سول لائن سیالکوٹ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نور احمد کے خلاف محکمانہ کاروائی کے احکامات جاری کردیئے ہیںاور ڈی ایس پی سٹی وسیم اختر کو تحقیقاتی آفیسر مقرر کردیا ہے ۔ حاجی امتیاز احمد نے الزام لگایا ہے کہ فراد کے ایک مقدمہ میں ملزمان ذوالفقار احمد اور افضال احمد نے اس کے جعلی دستخط اور انگوٹھے لگا کر لاکھوں روپے کی جائیدار ہتھیائی تاہم اس مقدمہ کے تفتیشی اسسٹنٹ سب انسپکٹر نور احمد نے گواہان کی موجودگی میں بارہ ہزار روپے رشوت کے علاوہ دیگر کاغذات جس میں شناختی کارڈ بھی شامل تھا وصول کئے لیکن بعد ازاں ملزموں سے ساز باز کرکے مقدمہ کے ملزما ن کو بے گناہ قراردیدیا ۔(بےورورپورٹ)
تازہ فضائی حملوں میں دولتِ اسلامیہ کے 14 جنگجو ہلاک
-
امریکہ کی سربراہی میں اتحادی ممالک نے شام میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران
دولت اسلامیہ کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں تیل کے کارخانوں کو نشانہ بنایا ہے جس
میں ...
11 years ago
