"روزنامہ آج کل" مےں خبر کے شائع ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ پولےس نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع کچہری میںواقع ضلع ناظم آفس میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے ایک ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرل
سےالکوٹ :"روزنامہ آج کل" مےں خبر کے شائع ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ پولےس نے فرض شناسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضلع کچہری میںواقع ضلع ناظم آفس میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے ایک ملزم کا سراغ لگا کر گرفتار کرلیا ہے اور اسے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میںلئے جانے والے ملزم کا نام صیغہ راز میں رکھا جارہا ہے تاہم ملزم پبلک کال آفس کا مالک ہے جس کے پی سی او سے ضلع ناظم آفس میں بم فٹ کرنے کی جھوٹی اطلاع دی گئی تھی تاہم ملزم سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے بم کی جھوٹی اطلاع کے فوری بعد ہی جس نمبر سے اطلاع دی گئی تھی اس کا سراغ لگانے کیلئے کاروائی شروع کی تھی اور پبلک کال آفس کا سراغ لگا کر ا سکے مالک کو حراست میںلیا گیا ہے جس نے ابتدائی تفتیش میںبتایا کہ اسے بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم کے بارے میں کچھ علم نہ ہے ۔واضح رہے کہ سیالکوٹ میںنامعلوم ملزمان کی جانب سے ڈسٹرکٹ پولیس آفس اور ضلع ناظم آفس میں مختلف دنوں میں بم کی جھوٹی اطلاع دی گئیں جوکہ بعد ازاں بم ڈسپوزل عملہ اور پولیس حکام نے چیکنگ کے بعد ان اطلاعوں کو جھوٹ قراردیا تھا تاہم بم کی جھوٹی اطلاع کے واقعات کے بعد پولیس اور انتظامیہ نے ڈی پی او ، ڈی سی او ، ضلع ناظم سمیت سرکاری دفاتر کی سیکورٹی سخت کردی ہے اور یہاں آنے جانے والے لوگوں کی باقاعدہ تلاشی لی جانے لگی ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن (ر) محمد امین وینس کا کہنا ہے کہ جھوٹی افواہ دپھیلانا ایک جرم ہے کیونکہ اس سے خوف وہراس پھیلتا ہے اور جھوٹی اطلاع یا افواہ پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ (بےورورپورٹ)
