سیالکوٹ:معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری آل پاکستان وکلاء کنونشن سے خطاب کیلئے (آج)8نومبر بروز ہفتہ سہ پہر چار بجے سیالکوٹ آئیں گے جہاں وہ ضلع کچہری میں آل پاکستان وکلاء کنونشن سے خطاب کرےں گے جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور اس پروگرام کے سلسلہ میں ضلع کچہری کے علاقہ کو ہفتہ کے روز سیل کردیا جائے گاتاہم معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا خطاب سننے کی اجازت ہر شہری کو ہوگی اور ملک بھر سے ہزاروں وکلاء بھی معزول چیف جسٹس افتخار محمدچودھری کا خطاب سننے کیلئے آل پاکستان وکلاء کنونشن میںآئیں گے جن کا بھرپور وتاریخی استقبال کیا جائے گا ۔ اس امر کا اظہار صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ارشد محمو دبگو ایڈووکیٹ ، سیکٹری بار رانا امجد علی ایڈووکیٹ نے بار میں ایک پریس کانفر نس سے خطاب کے دوران کیا ۔ فنانس سیکرٹری بار محمد عرفان بھٹی ایڈووکیٹ ، سابق صدر بار جاوید اقبال مغل ، محمد حسین سندھو ایڈووکیٹ ، راؤ محمد جلیل ایڈووکیٹ ، کاشف ہرڑ ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ ارشد محمو دبگو ایڈووکیٹ نے کہا کہ معزول چیف جسٹس افتخار محمدچودھری اپنے خطاب کے دوران اہم انکشافات بھی کریں گے تاہم معزول چیف جسٹس پاکستان کے وقار اور آئنی حلف کا احترام کرتے ہوئے خطاب کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ معزول چیف جسٹس ہر صورت میں بحال ہونگے اور ان کی بحالی کی راہ میں حائل رکاؤٹیں جلد ہی دور ہوجائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی طرح پیپلزپارٹی بھی وکلاء تحریک کے ساتھ ہے تاہم صدر آصف زرداری عدلیہ بحالی میں اکیلے رکاؤٹ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء شہید بے نظیر اور پیپلزپارٹی کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وکلاء متحد ہیں اور کوئی گروپنگ نہیں ہے ۔ انہوں نے میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے معزول ججوں کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے وکلاء تحریک میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا ۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ارشد محمو دبگو ایڈووکیٹ نے کہا کہ معزول چیف جسٹس پروگرام کے مطابق ہفتہ کے روز نو بجے اسلام آباد میں اپنے گھر سے کار پرسیالکوٹ کیلئے روانہ ہونگے اور بعدازاں راستہ میں آنے والی تمام بار ایسوسی ایشنیں ان کا استقبال کریں گی تاہم معزول چیف جسٹس افتخار محمدچودھری نیشنل کوآرڈنیشن کونسل کے اجلاس میںطے ہونے والے فیصلہ کے مطابق آل پاکستان وکلاء کنونشن سے خطاب کیلئے گوجرانوالہ سے سیالکوٹ براستہ ڈسکہ آئیں گے ۔ انہوں نے پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا ڈسکہ میں وکلاء استقبال کریں گے اور یہ دوبرجی ملیاں چوک میں سیالکوٹ کے موقعہ پر پہنچیں گے جہاں سے ڈیفنس روڈ سے سبلائم چوک اور بعدازاں کشمیر روڈ سے لاری اڈا اور اس کے بعد ضلع کچہری آئیں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سیکورٹی کے سخت انتظامات ہونگے اور یہاںمعزول چیف جسٹس افتخار محمدچودھری کے علاوہ ملک بھر سے آنے والے وکلاء تحریک کے قائدین بھی خطاب کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ کنونشن میں تمام سیاسی ومذہبی اور کاروباری جماعتوں کے علاوہ پیپلزپارٹی کے وکلاء اور عہدیداروں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔جبکہ جرنیٹر اور لائٹنگ کا بندوبست بھی کیا گیا ہے ۔ ارشدمحمو دبگو ایڈووکیٹ نے کہا کہ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سیالکوٹ میں کسی وکیل کے گھر کی بجائے ہوٹل میں قیام کریںگے جس کا انتظام کردیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ وکلاء کنونشن کیلئے دس کمیٹیاں بنائی گئیںتھیں جنہوں نے ذمہ داری پوری کرتے ہوئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ (بےورورپورٹ)
Saturday, November 8, 2008

سیالکوٹ:حضرت علامہ محمد اقبال ؒ کے130ویں یوم ولادت پرگذشتہ سال سیالکوٹ ہسٹاریکل سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کو نہ صرف اہل سیالکوٹ بلکہ انتظامیہ اقبال منزل سیالکوٹ نے بھی انتہائی اہم تقریب قرار دیتے ہوئے اس سال بھی تقریب کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار یاسر ذیشان عظیمی صدر سیالکوٹ ہسٹاریکل سوسائٹی نے گذشتہ روز ایک اجلاس منعقدہ صدر دفتر گرین ووڈ سٹریٹ میںکیا ہے۔اس سلسلہ میں چیئرمین سوسائٹی محمد فاضل بختیار قریشی نے اراکین سوسائٹی کو سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہؤے اس سال بھی 9نومبر کو یوم اقبال کی تقریب کے انعقاد کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ گزشتہ برس سوسائٹی کی جانب سے منعقدہ یہ تقریب گذشتہ 130برس میں ہونے والی پہلی تقریب تھی جس میں صبح صادق کے وقت نماز فجر اقبال منزل سیالکوٹ میں باجماعت ادا کی گئی اور نماز کے بعد خصوصی دعا اور کیک کاٹا گیابعد ازاں سرٹیفیکیٹ دیئے گئے۔ اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس برس بھی یوم اقبال پر اقبال منزل سیالکوٹ میں یوم اقبال کی سب سے پہلی تقریب سیالکوٹ ہسٹاریکل سوسائٹی کی جانب سے منعقد ہوگی۔ تقریب کا آغاز صبح نماز فجر سے ہو گا۔ نماز فجر اقبال منزل سیالکوٹ میں صاحبزادہ حامد رضا وزیر اوقاف زکوۃ و عشر آزاد ریاست جموں و کشمیرکی امامت میں باجماعت ادا کی جائے گی۔ نماز فجر کے بعد خصوصی دعا اور سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا۔ سوسائٹی کی جانب سے محمد جمیل کلام اقبال پیش کریں گے اور اختتام پر حضرت علامہ محمد اقبال کے دست مبارک سے تحریر کردہ نعت کی عکسی نقل سیالکوٹ ہسٹاریکل سوسائٹی کی جانب سے اقبال منزل سیالکو ٹ کے نگران سید ریاض حسین شاہ کو پیش کی جائے گی۔ نعت کا یہ عکس علامہ محمد اقبال کے ہاتھ سے تحریر کردہ واحد نعت ہے جسے سیالکوٹ ہسٹاریکل سوسائٹی نے اقبال منزل کے لئے حاصل کیا۔ (بےورورپورٹ)

سیالکوٹ:آل جموں وکشمیر مہاجرین مقیم پاکستان سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عابد حسین نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم جموں وکشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گی ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ قیام پاکستان کے موقع پر جموں وکشمیر کے مسلمانوں نے جو قربانیں دی تھیں وہ رائیگاں نہیں جائیں گے اور کشمیریوں اور مہاجرین جموں وکشمیر کی کوششوں سے ایک دن مقبوضہ کشمیر ضرور آزاد ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے 6نومبر 1947ء کے شہداء جموں وکشمیر کی یاد میں نکالی جانے والی ایک ریلی کے شرکاء سے چوک علامہ اقبال میں خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھ نومبر کا دن ہمیں ان مسلمان بھائیوں کی یاد دلاتا ہے جنہیں جموں کی پولیس لائن میں بلا کر پاکستان بھجوانے کا جھانسہ دے کر گاڑیوں میں سوار کرکے سانبہ کی طرف لے جا کر مالہورا کے مقام پر ڈوگرہ فوک کی راسڑیا سیوک سنگھ کے رضاکاروںنے مسلمانوں کو پورے خاندان کے ساتھ بے دردی کے ساتھ قتل کردیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کی ان شہداء کا خون ضروررنگ لائے گا اور مقبوضہ کشمیر جلد آزاد ہوگا ۔قبل ازیں شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا کر شہر کی مختلف سڑکوں پر پیدل مارچ کیااور کشمیر کے حق میںنعرے بازی کی ۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میںجو کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے ان پر بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے مختلف نعرے درج تھے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ضلع سیالکوٹ میں تین مختلف مقامات پر لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں چار افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ محلہ محمد پورہ میں گلی میں کھڑا ہونے سے منع کرنے پر سمیع اللہ ، ثناء اللہ ، نوید اور عدنان نے تشدد کرکے دودھ دہی کے دوکاندار طاہر نذیر کو تشدد کرکے زخمی کردیااور اسے بچانے کیلئے جب محمد نوید نے مداخلت کی تو ملزموںنے فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیااور قتل کردینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقعہ سے فرار ہوگئے ۔ تھانہ بمبانوالہ کے علاقہ میں سابقہ جھگڑے کی عداوت پر عرفان اور اس کے چھ ساتھیوں نے ڈنڈے مار مار کر خرم سجاد کو شدید زخمی کردیااور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔ تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ میانہ پورہ میں دوکان کے کرایہ کے جھگڑے پر محمد عباس کو محمد عمران اورا س کے ساتھی نے آہنی ڈبے مار مار کر شدید زخمی کردیا ۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں داخل کروادیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموںکی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ صدر پولیس نے ایک دوکاندار محمد افضال کی درخواست پر اسے ایک ہزار روپے کا جعلی نوٹ دینے کے الزام میںملزم محمد سرور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم محمد سرور کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے کیونکہ ملزم کے دوکاندار کو جعلی نوٹ دیا جس نے شک پڑنے پر اسے چیک کیا تو وہ جعلی نکلا جس پر ملزم پیدل بھاگ گیا جسے تعاقب کرکے لوگوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالہ کردیا ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:آڈھا میں قبرستان کے قریب ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر دن دیہاڑے سیالکوٹ پریس کلب کے ممبر کی بھابھی سمیت متعددافراد کو لوٹ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق قاری حنیف انصاری کی بھاوج معلمہ صفیہ بی بی خواتین کی محفل پڑھنے کیلئے جارہی تھے جسے راستہ میں موٹر سائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر روک لیااور جان سے ماردینے کی دھمکی دے کر اڑھائی ہزار روپے کی نقدی اور ہزاروں روپے مالیت کے طلائی زیورات چھین لئے تاہم انہی ڈاکوؤں نے یہاں سے گزرنے والے راشد سے موبائل فون اور نقدی جبکہ موضع کوٹلی امیر علی کے شفاعت علی سے بھی نقدی اور گھڑی وغیرہ چھین لی اور فرار ہوگئے ۔ دریں اثناء تھانہ سمبڑیال کے علاقہ جیٹھی کے میں موٹر سائیکل سوار محنت کش غلام حسین اور اس کے ساتھی محمد آصف سے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر دو موبائل اور ہزاروں روپے کی نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے ۔پولیس مصروف کاروائی ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:سیالکوٹ پولیس نے مختلف مقامات سے تین ملزموں کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پسرور پولیس نے ملزم امانت علی کے قبضہ سے پستول ، تھانہ پھلورہ پولیس نے ٹھرو منڈی سے ملزم اکبر کے قبضہ سے رائفل اور تھانہ سٹی پسرور پولیس نے قبرستان سے ملزم ارسلان کے قبضہ سے چالیس گرام ہیروئن اور 10گرام چرس برآمد کرکے ملزموںکے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے دلیرانہ فیصلوں اور سو موٹو ایکشن کے ذریعے پاکستان کے کروڑوں عوام کے دلوں میں انصاف فوری ملنے کی امید پیداہوئی تھی اور لوگوں کو انصاف بھی تیزی سے ملنا شروع ہوگیا اور اسی وجہ سے پاکستان کے16کروڑ عوام معزول چیف جسٹس افتخار محمدچودھری کو ہی چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدہ پر فوری بحال دیکھنا چاہتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ہیومن ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر شہزاد اکبر بٹ ایڈووکیٹ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ معزول چیف جسٹس افتخار محمدچودھری کی ہفتہ کے روز سیالکوٹ آمد کے موقعہ پر شہر میں موٹر سائیکل ریلی نکالی جائے گی جو اندرون شہر کا چکر لگانے کے بعد ضلع کچہری آکر اختتام پذیر ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ شرکاء ریلی آل پاکستان وکلاء کنونشن میں معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا خطاب سننے کیلئے آئیں گے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:شہر کی یونین کونسل میانہ پورہ میں ضلعی حکومت کے فراہم کردہ چالیس لاکھ روپے کی گرانٹ سے چیمہ چوک سے محمدی پھاٹک روڑس روڈ تک ڈیڑھ کلو میٹر لمبی سڑک کی تعمیر کاکام مکمل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے علاقہ کے ہزاروں مکینوں کا درینہ مطالبہ اور مسئلہ حل ہوگیا ہے ۔ اس امر کا اظہار یونین کونسل میانہ پورہ کے ناظم چودھری غلام فاروق سلہریا نے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے حلقہ کی تعمیر وترقی کیلئے ضلع ناظم محمد اکمل چیمہ کی قیادت میں مثالی ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کروائے ہیں اور اب جلد ہی ان کی یونین کونسل ضلع بھر کی یونین کونسلوں میں مثالی ہوجائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے گئے ہیں جن میں گلی پرویز محل سنیما کو چوڑا کرنے کے علاوہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب ، گلیوں ، نالیوں اورسڑکوں کی تعمیر کے منصوبہ جات شامل ہیں۔ یونین ناظم چودھری غلام فاروق سلہریا نے کہا کہ ماضی میں حلقہ کے نمائندوں نے یہاں کی تعمیر ومرمت کیلئے کوئی کام نہ کیا اور اسی وجہ سے علاقہ مسائل کا گڑھ بن کر رہ گیا لیکن اب نیک نیتی سے حلقہ کی تعمیر وترقی اور عوامی مسائل حل کئے جارہے ہیں ۔38سالوں میں شہری علاقہ میں ہونے کے باوجود میانہ پورہ کے اہم ترین علاقہ کو نظر انداز کیا گیا لیکن اب کروڑوں روپے کی لاگت سے منصوبہ جات مکمل کروائے گئے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کیلئے ان کے گھر کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں ۔(بےورورپورٹ)
نہوں نے 6نومبر 1947ء کے شہداء جموں وکشمیر کی یاد میں نکالی جانے والی ایک ریلی کے شرکاء سے چوک علامہ اقبال میں خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھ نومبر کا دن ہمیں ان مسلمان بھائیوں کی یاد دلاتا ہے جنہیں جموں کی پولیس لائن میں بلا کر پاکستان بھجوانے کا جھانسہ دے کر گاڑیوں میں سوار کرکے سانبہ کی طرف لے جا کر مالہورا کے مقام پر ڈوگرہ فوک کی راسڑیا سیوک سنگھ کے رضاکاروںنے مسلمانوں کو پورے خاندان کے ساتھ بے دردی کے ساتھ قتل کردیا ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کی ان شہداء کا خون ضروررنگ لائے گا اور مقبوضہ کشمیر جلد آزاد ہوگا ۔قبل ازیں شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا کر شہر کی مختلف سڑکوں پر پیدل مارچ کیااور کشمیر کے حق میںنعرے بازی کی ۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میںجو کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے ان پر بھارتی افواج کے مظالم کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے مختلف نعرے درج تھے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ اگوکی کے علاقہ عدالت گڑھا میں قتل کردیئے جانے والے تین ہیجڑوں کے قاتلوں کا دوروز گزر جانے پر بھی کوئی سراغ نہ مل سکا ہے اور نہ ہی قتل ہونے والے تین میںسے دو ہیجڑوں کی شناخت ہوسکی ہے ۔ ایس ایچ او انسپکٹر رانا زاہد حسین کا کہنا ہے کہ ملزموں کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم ابھی تک مقتولین کی کسی کے ساتھ دشمنی یا تنازعہ سامنے نہ آیا ہے کیونکہ مقتولین ہیجڑے کرائے کے ایک مکان میں مقیم تھے اور علاقہ کے لوگوں کے مطابق بظاہر ان کی کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہ تھی ۔ ایس ایچ او کے مطابق مقتولین شادی بیاہ کی تقریبات میں ناچ گاتے تھے تاہم پولیس کی مختلف ٹیمیں واقعہ کی تحقیقات کررہی ہیںاورجلد ہی ملزموں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کرلیا جائے گا ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ اگوکی کے علاقہ عدالت گڑھا میںپولیس نے چھاپہ ما رکر منشیات فروش کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ محمد ریاض فروخت کیلئے علاقہ غیر سے ایک کلو گرام سے زائد چرس لے کر سیالکوٹ آیا جسے اچانک راستہ میں پولیس نے چھاپہ ما رکر گرفتار کرلیااور موقعہ سے ہی ملزم کے قبضہ سے منشیات برآمد کرکے قبضہ میں لے لی ۔ دریں اثناء پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔تفتےشی سب انسپکٹر محمد رشید کا کہنا ہے کہ ملزم ریکارڈ یافتہ منشیات فروش ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے محلہ ٹوٹیاں والامیں جوئے کے اڈے پر چھاپہ ما رکر چار جواری جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم محمد شفیق ، محمد صغیر ، محمد علی اور محمد ارشد ایک خالی پلاٹ میںتاش کی مدد سے جوا کھیل رہے تھے کہ اسی دوران مخبری پر کاروائی کرکے ملزموں کو رنگے ہاتھوں جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کرلیا گیااور موقعہ سے داؤ پر لگی ہوئی تین ہزار روپے کی رقم قبضہ میں لے لی گئی ۔ پولیس نے ملزموںکے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف اور ممبرپنجاب اسمبلی چودھری اخلاق احمد نے جمعتہ المبارک کے روز مسلم لیگ ہاؤس میں کھلی کچہری لگا کر شہریوں کی شکایات سنیں اور موقعہ پر ہی ان کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں ۔ مسلم لیگ (ن) کے مقامی عہدیدار اور کارکن بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے ماڈل ٹاؤن میں چھاپہ مار کر شہری کے قتل میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ہے ۔ ایس ایچ او انسپکٹر رانا ندیم طارق کا کہنا ہے کہ ملزم محمد اعظم کے خلاف قتل کا ایک مقدمہ 5ستمبر2008ء کو درج ہوا تھا جس میں اسے پولیس نے ڈرامائی انداز میں کاروائی کرکے گرفتار کرلیااور ملزم کی نشاندہی پر ماڈل ٹاؤن کے علاقہ سے زمین میں دبائی گئی رائفل جسے قتل کے دوران استعمال کیا گیاتھا برآمد کرکے قبضہ میںلے لیا گیا ۔ دریں اثناء پولیس نے لائسنس پیش نہ کرنے پر ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میںبھی مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ موترہ پولیس نے مقابلہ کے بعد ڈاکوؤں کے دو رکنی گروہ کوگرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم تسلیم اور بابر مسلح ہوکر ایمن آباد روڈ پر واردات کی نیت سے بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران شکایت پر پولیس نے کاروائی کرکے چھاپہ مارا تو ملزم اسلحہ سمیت بھاگ گئے جنہیں تعاقب کرکے گرفتار کرلیا گیااور ان کے قبضہ سے دو پستول برآمد کرکے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق دوران تفتیش ملزموںنے متعدد وارداتوں کااعتراف کیا ہے جن کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ کاروسیع کردیا گیا ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ ستراہ کے علاقہ وڈالہ سندھواں میں شراب پینے سے منع کرنے پر چار ملزموںنے تشدد اور چھری کے وار کرکے دوبھائیوں کو شدید زخمی کردیا ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دوکاندار محمد افضل نے شراب پینے سے محمد خالد ، عبدالرحمان وغیرہ چار ملزموں کو منع کیا تو ملزمان نے طیش میں آکر اسے تشدد کرکے زخمی کیا تاہم بعدازاں انہی ملزموں نے محمد افضل کے بھائی محمد اشرف کو چھری کے وارکرکے لہولہا ن کردیااور لوگوں کے اکٹھا ہوجانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کروادیاگیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ پھلورہ پولیس نے چھ ماہ قبل بیاہی جانے والی خاتون کو ٹیلی فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور دو لاکھ روپے کا جگا مانگنے کے الزام میں خاتون کے سابق شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ملزم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہ لائی جاسکی ہے۔ موضع جاجوپور کی رہائشی فرزانہ بی بی کی درخواست پر درج مقدمہ میں الزام لگایا گیا ہے کہ اس کی شادی چھ ماہ قبل دولت پور کے اعجاز احمد کے ساتھ ہوئی جس نے اسے چند ہفتے قبل طلاق دیدی تاہم ملزم نے بعد ازاں درجنوں بار موبائل فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور دو لاکھ روپے جگا ٹیکس کا مطالبہ کیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید حامدحسین کے حکم پر تھانہ پھلورہ پولیس نے موضع سیوکے کی رہائشی آسیہ بی بی کی درخواست پر اس کے شوہر اورد یگر ملزموںکے خلاف والدین اور اسے تشدد کا نشانہ بناکر گھر سے باہر نکال دینے اورپانچ بچے چھین لینے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزموں محمد اقبال اورا س کے ساتھیوں منظور حسین اور عبدالغفور وغیرہ نے آسیہ بی بی اورا س کے والدین کو گھر میں تشدد کا نشانہ بنایااورپانچ بچے زوہیب علی ، اویس علی ، عبداللہ ، ثناء اور عروج کو زبردستی چھین لیااور بے عزت کرنے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے گھر سے باہر نکال دیا جوکہ خاتون نے تھانہ میں درخواست دی لیکن کوئی کاروائی نہ ہونے پر عدالت میں رٹ دائر کی جہاں سے عدالتی حکم کے بعد اب پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے تاہم کوئی ملزم تاحال گرفتار نہ ہوسکا ہے ۔ ایس ایچ او انسپکٹر اکرم چیمہ کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش شروع ہے اور جلد ہی ملزموں کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔ (بےورورپورٹ)
Friday, November 7, 2008

سیالکوٹ:شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا131واں یوم پیدائش 9نومبر کو جوش وخروش سے منایا جائے گا ۔ سیالکوٹ میں یوم اقبال کے موقعہ پر علامہ اقبال کی آبائی رہائش گاہ اقبال منزل پر خصوصی تقریب منعقد ہوگی جبکہ اس کے علاوہ ضلع بھر میں سرکاری وغیر سرکاری سطح پر تقریبات منعقد ہونگی جس میں مقررین عظیم فلسفی شاعر کو خراج تحسین پیش کریں ۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) عطاء محمد خان نے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں یوم اقبال کے موقعہ پر پاکستان کا تصور پیش کرنے والے شاعر مشرق حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرنے اور اقبال کی تعلیمات سے طلبہ وطالبات کو آگاہ کرنے کیلئے تقریبات منعقد کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اورا س سلسلہ میںا ی ڈی او ایجوکیشن کو ہدایات جاری کردی ہیں ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:سیالکوٹ میں ٹریفک کے بے ہنگم نظام کی بہتری کیلئے لہائی بازار ، تحصیل بازار ، گڑمنڈی ، علامہ اقبال چوک اور ریلوے روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا ہے جبکہ مزداگاڑیوں کا صبح سات بجے سے رات سات بجے تک داخلہ بند کردیا گیا ہے جبکہ مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کرکے اوقات کار میں آدھا گھنٹہ کے فرق پر راضی کرلیا گیا ہے ۔ اس امر کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے روزنامہ آج کل سے بات چیت کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کے نظام کی خرابی کی بنیادی وجہ تجاوزات ہیں جنہیں تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن سے مل کر ختم کیا جارہا ہے کیونکہ دوکانداروں نے اپنی دوکانوں کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ریڑھی بانوں کو اپنی دوکانوں کے سامنے سڑک پر کھڑا ہونے کی اجازت دی رکھی ہے جبکہ متعدد مقامات پر غیر قانونی طور پر سائیکل ، موٹر سائیکل اور کار اسٹینڈ قائم ہیں جنہیں ختم کروایا جارہا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایاکہ ٹریفک کا بہتر بنانے کیلئے پلان تیار کیا گیا ہے اور اس پر عمل جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ون ویے کے نظام پر سختی سے عمل درآمد کروایا جارہا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان کئے جائیں گے تاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ ہوسکے ۔ ڈی پی او نے بتایا کہ جرائم کے خاتمہ کیلئے کلوز سرکٹ کیمروں کی تنصیب کے پروگرام پر کام جاری ہے اور اس سلسلہ میں سینٹرل کنٹرول روم قائم ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں قائم کردیاگیا ہے تاہم کلوز سرکٹ کیمروں کی تنصیب کے پروگرام کیلئے ایک 20رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ اگوکی کے علاقہ عدالت گڑھا پھاٹک کے قریب نامعلوم کار سواروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوجانے والے تین ہیجڑوں میں سے دو کی شناخت نہ ہوسکی ہے تاہم ہلاک ہونے والوں کا گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد انہیں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیاہے ۔ ڈی ایس پی صدر سرکل محمد اکرام خان کا کہنا ہے کہ کار سوارنامعلوم ملزموں کی تلاش جاری ہے اور جلد ہی انہیں گرفتار کرلیا جائے گاتاہم ابھی تک وجہ قتل معلوم نہ ہوسکی ہے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوردو ملزم ایک کالے رنگ کی ہونڈاسٹی کار میںسوار تھے جنہوں نے آتے ہی اندھادھند فائرنگ شروع کردی جس سے مظہر عرف راجو اورا س کے دو ساتھی ہیجڑے موقعہ پر ہی ہلاک ہوگئے تاہم ملزم موقعہ سے فرار ہوگئے ۔ جس مکان میں وقوعہ ہوا اس کے مالک غلام حیدر جو واپڈا کا ریٹائرڈ ملازم ہے کا کہنا ہے کہ مقتولین اس کے مکان میں کرائے پر مکین تھے اور ان کے ورثاء کا کوئی علم نہ ہے تاہم مقتول مظہر عرف راجو ہیجڑوں کا گروبتایا جاتا ہے ۔ قبل ازیں اطلاع ملنے پرپولیس نے علاقہ بھر کی ناکہ بندی کرلی تاہم ملزموں کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ موترہ کے علاقہ ہپوگڑھا میں آٹھ ملزموںنے رات کے وقت دو حقیقی بھائیوں کے گھروں سے لاکھوں کے زیورات ونقدی وغیرہ لوٹ کر اہل خانہ کو رسیوؤں سے باندھ کر فرار ہوگئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیںتاہم ابھی ملزموں کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے ۔ متاثرین جاوید بٹ اور اس کے بھائی پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ تعداد میں آٹھ نامعلوم ملزم آتشین اسلحہ سے لیس تھے جنہوں نے دیواریں پھلانگ کر ان کے گھروں میں باری باری داخل ہونے کے بعد اسلحہ کی نوک پر انہیں اور دیگر خواتین وبچوں کو یرغمال بنالیااور بعدازاں رسیوؤں سے باندھ کر ان کے گھروں سے چار لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات ونقدی ، موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ پولیس مصروف کاروائی ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ صدر سیالکوٹ کے موضع سدرہ بدرہ میں چھ ڈاکوؤں نے شہری اور اس کے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کامال وزر لوٹ لیا ۔قمرعباس عرف قمر وکا کہنا ہے کہ اس کی کوٹھی میں رات کے وقت نامعلوم چھ ڈاکو جنہوں نے نقاب پہنے ہوئے تھے سیڑھی لگا کر اندر داخل ہوئے اور اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کرنے کے بعد ملزموں نے گھر سے ساڑھے چار لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات ، چالیس ہزار روپے کی نقدی اور ہزاروں روپے مالیت کا دیگر سامان لوٹ کر ملزم فرار ہوگئے ۔پولیس مصروف کاروائی ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:کینٹ سٹیزن کونسل کا ایک اجلاس مقامی ہوٹل میں افتخار احمد ملک کی صدارت میں منعقدہوا جس میں چھاؤنی کے علاقہ میں رہائش پذیر شہریوں کو ٹیکسوں کی وصولی کے حوالے سے اوورچارجنگ اور زیر تعمیر سڑکوں کے منصوبہ پر کام کاجائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں غریب شہریوں کے مسائل کے حل اور فلاح وبہبود کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس کیلئے آفتاب احمد قادری نے فنڈز فراہم کرنے کااعلان کیا ۔ اجلاس میں ملک وحید ، شیخ بشیر احمد ، عابد علی ملک ، جاوید اقبال مغل ایڈووکیٹ ، شکیل بٹ ، مفتی نجیب احمد ہاشمی ، یونس محبوب چودھری ، شیخ پرویز ، طلعت قریشی ، ملک صداقت ، ملک سرور ، شیخ عرفان ، المعروف بابا اکرم اور دیگر ممبران کونسل کی کثیرتعداد نے بھی شرکت کی ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن سیالکوٹ کا ایک اجلاس ضلعی صدر فیصل گجر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں پیپلزسٹوڈنٹس فیڈریشن پنجاب کے صوبائی سینئر نائب صدر اظہر علی دیال نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پی ایس ایف طلبہ کی نمائندہ جماعت ہے اور یہ طلبہ کے حقوق کیلئے جدوجہد کررہی ہے ۔ مقررین نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کامشن جاری رہے گا اور مشن کی تکمیل کیلئے کسی جانی ومالی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔اجلاس میں عثمان گجر ، بابر بلا ، عثمان ورک ، رافیق شاہ ، جواد مغل ، گوہد خان ، احتشام احسن ، احسن باجوہ ، حافظ قاسم اور طلبہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی چودھری طاہر محمود ہندلی ایڈووکیٹ نے سیالکوٹ سے پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاقی کابینہ میںشامل کئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ اب سیالکوٹ کو پیپلزپارٹی کا گڑھ بنانے میںکوئی رکاؤٹ باقی نہیں رہی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ (ق) کے سپیکرقومی اسمبلی چودھری امیرحسین کو بھاری اکثریت سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی اور ایک بڑے برج کو ہرایا اور انہیں وفاقی کابینہ میںشامل کیا جانا ضروری تھا جوکہ صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاقی کابینہ میں شامل کرکے کارکنوں اور سیالکوٹ کے عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ایک محنتی کارکن ہیں اور ان کے ساتھ مل کر سیالکوٹ میں پیپلزپارٹی کو گھر گھر اور محلہ محلہ زیادہ فعال ، منظم اور مضبوط کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے کارکنوںاور عوام کے مسائل زیادہ تیزی سے حل ہونگے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر جان عالم خان نے ضلع سیالکوٹ کی تمام ضلعی ، تحصیل اور مراکز کی باڈیاں ختم کرکے عبدالقیوم راہی کو ضلعی کنونیئر پنجاب ٹیچرز یونین ضلع سیالکوٹ نامز دکردیا ہے اور باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں امجد علی نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات تک عبدالقیوم راہی ہی بطور ضلعی صدر پنجاب ٹیچرز یونین سیالکوٹ کام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ متحد ہیںا ور مطالبات تسلیم کئے جانے تک اساتذہ کا احتجاج جاری رہے گا ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:معزول ججوں کی بحالی کیلئے سیالکوٹ بھر کے وکلاء نے جمعرات کے روز عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیااور سارادن کوئی وکیل کسی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا ۔ وکلاء کی ہڑتال اور عدالتی بائیکاٹ کی وجہ سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، ایڈیشنل سیشن ججوں اور سول ججوں وجوڈیشل مجسٹریٹوں کی عدالتوں میں زیر سماعت ایک ہزار سے زائد فوجداری اور سول مقدمات آئندہ تاریخ پیشیوں تک ملتوی کردیئے گئے ۔ سیالکوٹ ، ڈسکہ اور پسرور کی کچہریوں میں وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے ویرانی چھائی رہے ۔ دریں اثناء وکلاء نے ضلع کچہری میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے بار لان میں بھوک ہڑتالی کیمپ مسلسل290ویں روز بھی جاری رکھا ۔ بھوک ہڑتالی کیمپ میں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ارشد محمو دبگو ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معزول ججوں کی بحالی تک وکلاء کی جدوجہد جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ نومبر کو معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے دورہ سیالکوٹ اور چار بجے سہ پہر ضلع کچہری میں آل پاکستان وکلاء کنونشن سے خطاب کے موقعہ پر ملک بھر سے ہزاروں وکلاء شریک ہونگے جبکہ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اور وکلاء تحریک کے قائدین کا سیالکوٹ آمد پر تاریخی استقبال کیا جائے گا ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ: سیالکوٹ کنگرہ روڈ پر کوسٹر کی ٹکر سے 62سالہ خاتون ہلاک ہوگئی ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بس کے انتظار میں خورشید بی بی سڑک کنارے کھڑی تھی جوکہ ایک جانب سے آنے والی ایک تیزر فتار کوسٹر ڈرائیور کی غفلت ولاپرواہی کی وجہ سے اسے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی جسے رےسکےو1122کی مےڈےکل ٹم نے ہسپتال پہنچاےا مگروہ زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ گئی ۔ حادثہ کے بعد ملزم ڈرائیور موقعہ سے فرارہوگیا جبکہ پولیس نے متوفیہ کی نعش کو قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ: سول جج سیالکوٹ محمد سلیمان گھمن نے تھانہ صدر سیالکوٹ کے ناجائز اسلحہ کے ملزم نثار احمد کو جرم ثابت ہو جانے پر ایک سال قید بامشقت اور پانچ سو روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔ عدم ادائیگی جرمانہ پر مجرم کو مزید ایک ماہ قید بھگتنا ہو گی۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ: اگوکی پولیس کی چوکی عدالت گڑھا کے انچارج سب انسپکٹر محمد رشید نے عدالت گڑھا سے منشیات فروش محمد ریاض عرف سیکرٹری کو ایک کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ صدر سیالکوٹ پولیس نے ستوالی میں چھاپہ مار کر محمد اسلم سے چار لیٹر شراب اور شراب کی چالو بھٹی، سٹی پسرور پولیس نے اسد طارق سے تین درجن شراب کی بوتلیں، رنگپورہ پولیس نے شیخ تالاب مولا بخش سے مجاہد سے 50گرام چرس، تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے گلوٹیاں خورد سے امجد سے پستول، ریاض سے پستول، ستراہ پولیس نے موضع کوریکے سے محمد ارشد سے پمپ ایکشن بندوق، عاصم سے رائفل، صدر سیالکوٹ پولیس نے ملزم ڈکیتی ناصر مسیح کی نشاندھی پر پستول، سول لائن پولیس نے سلور سٹار چوک سے طارق سے 90گرام چرس، کینٹ پولیس نے بھیڈ پلی سے سلیم خان سے 150گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ: بوگس چیک دینے پر تین ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی کے پولیس نے قلب حسن جعفری کو سات لاکھ روپے کا بوگس چیک دینے پر محمد اقبال کے خلاف جبکہ علاوہ ازیں سٹی ڈسکہ پولیس نے شمشاد احمد کی درخواست پر حاجی نور محمد کے خلاف اور طاہر گورائیہ کی رپورٹ پر ذکاء اللہ کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ: ڈسکہ پولیس نے ہزاروں روپے کی جعلی کرنسی سمیت محمد اقبال کو گرفتار کر لیا۔ بتایا گیا کہ محمد اقبال جعلی نوٹ دیکر سودا خریدنے ایک دوکان پر گیا۔ نوٹ جعلی ہونے کے شک پر دوکاندار نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم محمد اقبال کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 21سو روپے کے جعلی نوٹ قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ: منڈیکی گورائیہ میں لین دین کے جھگڑے پر چار ملزمان نے ڈنڈوں سے مار مار کر شہری کو زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ منڈیکی گورائیہ میں رقم کے لین دین کے تنازعہ پر عدنان وغیرہ چار ملزموں نے لاٹھیوں اور ڈنڈوں کے وار کر کے فہیم انجم کو شدید مضروب کر دیا۔ پولیس نے زخمی کو ہسپتال میں داخل کروا کر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ سید حامد حسین نے تھانہ مراد پور کے مقدمہ قتل میں ملوث ملزم نوید احمد کو مقتول کے ورثاء کے ساتھ راضی نامہ ہوجانے پر بری کر دیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ مراد پور کے علاقہ کیمپ پکا گڑھا میں دوستانے سینے کے دوران 17سالہ محمد عرفان اور نوید احمد میں جھگڑے ہو گیا جس پر نوید احمد نے ہاتھ میں پکڑی ہوئی قینچی محمد عرفان کے پیٹ میں گھونپ دی تھی جس کے نتیجہ میں وہ بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ: سول جج سیالکوٹ محمد شعیب عدیل نے تھانہ کوتوالی کے ملزم منشیات جہانگیر کو 16یوم قیدبامشقت، ملزم عمران کو 24یوم قید بامشقت، ملزم ناجائز اسلحہ شہباز کو ایک ماہ اور چار یوم قید بامشقت جبکہ تھانہ کینٹ کے ملزم منشیات کو 21یوم قید بامشقت کی سزا ؤں کو حکم دیا ہے۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ: سٹی سرکل میں چوری کے دا وارداتوں میں دو موٹر سائیکلیں لے کر ملزم فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی کے محلہ مجید پورہ میں بنک ملازم عبدالغفور اپنے دوست احسن خان کو ملنے آیا اور اپنی موٹر سائیکل نمبری STP-6155 گھر کے باہر کھڑی کر اندر چلا گیا اور جب وہ واپس جانے لگا تو اسکی موٹر سائیکل وہاں سے غائب تھی ۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ کی معروف سیر گاہ کمپنی باغ میں آئے ہوئے اظہر عباس کی موٹر سائیکل نمبری STL-8482 گیٹ کے باہر سے چور چوری کر کے لے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ: قائد اعظم روڈ کینٹ میں کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار کر ضعیف العمر شخص کو شدید زخمی کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ محمد ندیم شیخ اپنے سسر اکرم بٹ کو لے کر صدر بازار دوائی لینے آیا۔ واپسی پر قائد اعظم روڈ پر ایک کار جسے خاتون چلا رہی تھی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ پر اکرم بٹ شدید زخمی ہو گیا۔ زخمی اکرم بٹ کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ (بےورورپورٹ)
Thursday, November 6, 2008

سیالکوٹ:پسرور نارووال روڈپر پر پٹرولنگ پولیس پوسٹ کے قریب بدھ کی صبح نارووال مقدمہ کی انکوائری پر جانے والے 70سالہ بزرگ کو قتل اور اس کے دو بیٹوں کو شدید زخمی کرنے کے بعد ملزم فرار ہوگئے ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شہر کے محلہ میانہ پورہ کارہائشی 70سالہ محمد انور اپنے دو بیٹوں30سالہ شکیل اور 37سالہ شاہد کے علاوہ عزیز نجم ایڈووکیٹ کے ہمراہ پجارو پر سوار ہوکر نارووال جارہے تھے جوکہ راستہ میں مخالف پارٹی سے تعلق رکھنے والے تین سگھے بھائیوں عابد مجید، آصف مجید اور یاسر مجید وغےرہ سات ملزموں نے کار سڑک کے درمیان میں کھڑی کرکے انہیں روک لیااور کلاشنکوفوں سے اندھادھند فائرنگ کرکے محمد انور اور اس کے دونوں بیٹوں کو شدید زخمی کردیا جبکہ ملزموںکی فائرنگ سے نجم ایڈووکیٹ اور اس کے ڈرائیور نے بھاگ پر جانیں بچائیں ۔ملزم چندمنٹ فائرنگ کے بعد موقعہ سے فرار ہوگئے جبکہ زخمی تینوںباپ بیٹوں کورےسکےو1122کی امدادی ٹےموں نے فوری طور پر گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال لایا جہاں محمد انور زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ گیا ۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد شکیل اور شاہد کی حالت بھی خطرے میں ہے کیونکہ انہیں جسم کے مختلف حصوں پر گولیاں لگی ہیں۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں پارٹیوں کے درمیان رشتہ کا تنازعہ چل رہا ہے ۔(بےورورپورٹ)

سیالکوٹ:سیالکوٹ پولیس نے گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران ضلع بھر میں ڈاکوؤں اور چوروں کی گرفتاریوں کیلئے کاروائی کے دوران 16خطرناک گروہوں کے 65ارکان کو گرفتار کرکے دوران تفتیش ملزموں کے قبضہ سے ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی54وارداتوں میں لوٹے جانے والے 61لاکھ66ہزار200روپے مالیت کا مسروقہ مال جس میں نقدی ، موبائل فون ، الیکٹرانکس سامان ، موٹر سائیکلیں ، کاریں ، مویشی اور دیگر سامان شامل ہے برآمد کیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف چار لاکھ روپے سر کی قیمت والے انتہائی خطرناک اشتہاری مجرم مشتاق عرف پپو کو بھی گرفتار کیا جس کے خلاف ڈکیتی اورراہزنی کے درجنوں مقدمات درج ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ ایک ماہ کے دوران ضلعی پولیس نے 154اشتہاری مجرموں اور150عدالتی مفروربھی گرفتار کئے جبکہ 168دیگر ملزما ن بھی گرفتار کئے گئے اور انہیں شامل تفتیش کیا گیا ۔ ڈی پی او نے بتایا کہ ناجائز اسلحہ مہم کے دوران پولیس نے مختلف مقامات سے سینکڑوں ملزموں کو گرفتار کرکے دو کلاشنکوفیں ، دو رائفلیں ، 12بندوقیں ،23ریوالور ، 187پستول ، تین کاربین ، تین خنجر اور ایک ہزار سے زائد گولیاں جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کے دوران ضلع بھر کی پولیس نے مختلف مقامات سے بھی سینکڑوں ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر سات کلو گرام سے زائد ہیروئن ، 19کلو گرام چرس ، 370بوتل شراب ، چالو شراب کی پانچ بھٹیاں بھی برآمد کیں اور 16شرابی بھی گرفتار کئے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ اگوکی کے علاقہ عدالت گڑھ مےں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو ہجڑوں سمےت تےن افراد کو قتل کر دےا ۔تفصےلات کے مطابق عدالت گڑھ کے رہائشی 23سالہ مظہر عباس اپنے ساتھوں سمےت کراےہ کے اےک مکان مےں رہتا تھا کہ رات ساڑھے دس بجے کار پر سوار نامعلوم سوار ملزموں نے گھر مےں داخل ہو کر آتشےن اسلحہ سے فائرنگ کر دی ۔جس سے مظہر عباس اور اس کے دو نامعلوم ساتھی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ملزم اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے۔ مظہر عباس نامی ہجڑا کافی عرصہ سے علاقہ مےں مقےم تھا جو کہ شادیوں اور فنکشنز مےں ڈانس پارٹےوں کے ساتھ جاتا تھا۔فائرنگ سے علاقہ مےں خوف ہراس پھےل گےا ۔پولےس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو قبضہ مےں لےکر کاروائی شروع کردی۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ضلعی کونسل برائے تحفظ صارفین سیالکوٹ کے پریذائیڈنگ آفیسر سیشن جج طارق محمود اقبال خان نے ڈسکہ میں شوز کے مالک کو شہری کی شکایت پر سماعت کے بعد نیا جوڑا جوتا دینے اور ایک ہزار روپے جرمانہ کی سزا کے علاوہ مدی کو تین سو روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنایا ۔ فاضل جج نے یہ بھی حکم دیا کہ صارفین کو رسید بھی جاری کی جائے اور اس پر تاریخ فروخت کے علاوہ نام اور پتہ بھی درج کیا جائے ۔ عدالت میں ستار پور ڈسکہ کے رہائشی محمد ریاض نے درخواست دائر کی تھی کہ اس نے اسامہ شوز ڈسکہ سے ایک نیا جوتا1695روپے میں خریدا جو دو ماہ قبل خراب ہوگیا اور اس کی شکایت جب دوکان کے مالک سے کی گئی تو اس نے جوتا واپس کرنے سے انکار کردیا جس پر فاضل عدالت میں شکایت کی گئی ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:پاکستان تحریک انصاف سیالکوٹ نے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے سیالکوٹ دورہ کے موقعہ پر بھرپوراستقبال کرنے کا اعلان کیا ہے ۔اس امر کا اعلان تحریک انصاف کا ایک اجلاس عمر فاروق مائر کی صدارت میں منعقدہونے والے اجلاس میں کیا گیا ۔ اجلاس میں امجد لطیف بٹ ، سعید اے کھوکھر ، شمشاد احمد باجوہ اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہارورڈ یونیورسٹی کی طرف سے جسٹس افتخار کو فریڈم میڈل دینا یہ ثابت کرتا ہے کہ انکاشمار نیلسن منڈیلااور جسٹس مارشل جیسی شخصیات میںہوتا ہے ۔ مقررین نے کہا کہ معزول چیف جسٹس ہی حقیقی پاکستان کے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ ہیں۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:وفاقی وزیر پاپولیشن ویلفیئرڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک کے سنگین داخلی وخارجی معاملات کو درست کرنے میں کچھ وقت درکار ہے تاہم حکومت نیت نیتی سے سارے مسائل اور مشکلات کو ختم کرنے کیلئے دن رات جدوجہد کررہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا جس سے ملک میں غربت ، بے روزگاری اور مہنگائی کے خاتمہ میںمدد ملے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے کیونکہ پاکستان کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں اور ہماری ساری پہچان اور وزارت وغیرہ صرف اور صرف پاکستان اور عوام کی وجہ سے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے دورہ سعودی عرب کے مثبت اور خوشگوار اثرات مرتب ہونگے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب پرانے دوست ہیں ۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کو عوام نے مینڈیٹ دیا ہے اور حکومت بھی عوامی جذبات اور امنگوں کا احترام کرتے ہوئے تمام وعدے پورے کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کے مشن پر عمل کرکے عوام کو روٹی ، کپڑا اور مکان فراہم کیا جائے گا ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:پاکستان اقلیتی پریم پارٹی نے ضلع سیالکوٹ کی سطح پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مل کر عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ اس امر کا فیصلہ پاکستان اقلیتی پریم پارٹی کے ایک اجلاس میں کیا گیا جس میں داؤد بھٹی سمیت دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہا رکرتے ہوئے اسے پورے پاکستان کیلئے اسے مثبت قراردیا ۔ مقررین نے کہا کہ مسلم لیگ نے پاکستان بنایا اور مسلم لیگ ہی پاکستان کا بہتر انداز سے تحفظ کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے ۔ مقررین نے مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نیلسن عظیم اور ایم پی اے عاصم رانا کی قیاد ت پرمکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ممبر ضلع کونسل وپیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی راہنما درشہواراور پیپلزپارٹی سیالکوٹ شہر کے سیکرٹری اطلاعات شیخ محمو داختر نے مشترکہ اخباری بیان میں راناآفتاب احمد خان کو پیپلزپارٹی پنجاب کا صوبائی صدر اور رکن قومی اسمبلی امتیا زصفدر وڑائچ کو وفاقی کابینہ میںشامل کرنے پر مبارکبا ددی ہے اور نیک توقعات کا اظہار کیا ہے ۔ان راہنماؤں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جلد ہی زیادہ مقبول اور متحرک ہوجائے گی اور کارکنوں کے مسائل زیادہ تیزی سے حل ہونگے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ نے معزول چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان افتخار محمد چودھری کے آٹھ نومبر بروز ہفتہ دورہ سیالکوٹ کے پروگرام کا اعلان کردیا ہے ۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ارشد محمو دبگو ایڈووکیٹ اور سیکرٹری بار رانا محمد امجد ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری آٹھ نومبر کو سہ پہر چار بجے ڈسٹرکٹ بار میں وکلاء کونشن سے خطاب کریں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وکلاء کنونشن میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر علی احمد کرد ، سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اعتزاز احسن ، سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن منیر اے ملک ، سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن حامدخان ، سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن جسٹس (ر) طارق محمو د، ترجمان معزول چیف جسٹس اطہر من اللہ ، صدر لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن انورکمال ، صدر سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن رشیداے رضوی ، صدر کوئٹہ بار ایسوسی ایشن حادی شکیل ، صدر پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن لطیف خان آفریدی ، وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل اسلم سندھو اور چیف کوآرڈنیٹر لائزر کوآرڈنیشن کمیٹی سردار عصمت اللہ کے علاوہ ملک بھر سے وکلاء کی کثیرتعداد شریک ہوگی ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:حاجی پورہ ڈسکہ روڈ پر ڈاکوؤں نے تین لاکھ65 ہزار روپے کی ڈکیتی کے دوران ملزموںنے فائرنگ کرکے دوشہریوں کو شدید زخمی کردیا جس میںسے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دوملزم یک موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے موٹر سائیکل سوار دو شہریوں علی عباس اور غلام عباس سے فتح گڑھ چوک کے قریب تین لاکھ65ہزار روپے چھیننے کی کوشش کی تاہم جب مزاحمت کی گئی تو ملزمان نے فائرنگ کرکے دونوں کو شدید زخمی کردیااور فرار ہوگئے ۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال لایا گیا جہاں غلام عباس کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے اسے لاہور ریفرکردیا ۔ پولیس نے اطلاع ملنے کے فوری بعد علاقہ کا گھیراؤ کرلیا تاہم ملزموں کاکوئی سراغ نہ مل سکا ہے ۔ ایس ایچ او حاجی پورہ انسپکٹر ملک نوید کا کہنا ہے کہ ملزموں کی تلاش جاری ہے اور جلد ہی انہیں گرفتار کرلیا جائے گا ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے شہری سے تین لاکھ روپے چھین لئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہرڑ کے رہائشی محمد سجادکو رات کے وقت نامعلوم موٹر سائیکل سوار تین ڈاکوؤں نے مبارک پورہ محلہ کے قریب اسلحہ کی نوک پر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے تین لاکھ روپے کی نقدی چھین لی اور فرار ہوگئے ۔پولیس مصروف کاروائی ہے تاحال ملزموں کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ بیگوالہ کے موضع فریادپور میں اشتہاری مجرمان نے قتل کے مقدمہ میں صلح نہ کرنے پر فائرنگ کرکے مدعی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق مقتول محمد ارشد کچھ عرصہ قبل قتل ہونے والے محمد علی کے مقدمہ کا مدعی تھا جس میں نامزد ملزم عظمت ، طلعت وغیرہ تاحال گرفتار نہ ہوسکے ہیں اور وقوعہ کے وقت جب محمد ارشد اپنے ڈیرہ کی طرف جارہا تھا تو راستہ میںموٹر سائیکل پر سوار ان ملزموں نے اندھادھند فائرنگ کرکے محمد ارشد کو شدید زخمی کردیا جوکہ موقعہ پر ہی زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ گیا جبکہ ملزم بعدازاں موقعہ سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ ستراہ کے موضع شتاب گڑھا میں شہری کی بیٹی سے اجتماعی زیادتی کی کوشش ناکام ہوجانے پر ملزم فرار ہوگیا ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انیس اپنے ہی گاؤں کے محمد بوٹا کے گھر اس کی عدم موجودگی میں داخل ہوگیااور اسلحہ کی نوک پر گھر میںموجود اس کی بیٹی شمائلہ سے زیادتی کی کوشش کی تاہم جب شمائلہ نے شور مچایا تو محلہ داروں کے اکٹھا ہوجانے پر ملزم موقعہ سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں تاحال ملزم کی گرفتاری عمل میںنہ لائی جاسکی ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:چےف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری کا 8نومبر کو سےالکوٹ مےں تارےخی استقبال کےا جائے گا۔ ان خےالات کاا ظہار پاکستان مسلم لےگ (ن) کے راہنماہ رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 122چوہدری اخلاق احمد نے پاکستان مسلم لےگ ( ن) کے کارکنوں کے اےک وفد کے ساتھ اےک ملا قات مےں کےا ۔وفد مےں علی امتےاز ،شکےل بٹ ، جہانگےر،نوےد اختر، شاہد بٹ، شےخ وجاہت،حاجی افضل، آفتاب قرےشی اور چوہدری الےاس شامل تھے۔ چوہدی اخلاق احمد نے مذےد کہا کہ انصاف اور آزاد عدلےہ کےلئے قربانےا ں دےنے پر چےف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری کا نام دنےا کی تارےخ مےں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چےف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری کے دورہ سےالکوٹ کے موقع پر پاکستان مسلم لےگ (ن) کا بچہ بچہ سڑکوں پر نکل کر ان کا بھر پوراستقبال کرے گا۔انہوں نے وکلاء تحرےک کے ہر کارکن اور راہنما کوآزاد عدلےہ کےلئے طوےل جدوجہد پر انہےں سلام پےش کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء تحرےک مےں سول سوسائٹی اور سےاسی جماعتےں ان کے ساتھ ہےں اور آزاد عدلےہ کی اس تحرےک کو جلد ازجلد منزل پر پہنچانے کےلئے کسی قربانی سے درےغ نہےں کےا جائے گا۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے 8نومبر کو دورہ سیالکوٹ کی تیاریاں جاری ہیںجبکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے آل پاکستان وکلاء کنوکشن سے معزول چیف جسٹس افتخار محمدچودھری کے خطاب کے موقعہ پر شرکت کیلئے پاکستان کی تمام با رایسوسی ایشنوں کو پانچ ہزار دعوت نامے بھجوادیئے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے فنانس سیکرٹری ومیڈیا سیل کے انچارج محمدعرفان بھٹی ایڈووکیٹ نے بتایا ہے کہ آل پاکستان کنونشن میں پاکستان بھر کی بار ایسوسی ایشنوں کو شرکت کی دعوت کی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کا سیالکوٹ میں تاریخی استقبال ہوگا اور اس کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔ واضح رہے کہ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری پہلی مرتبہ سیالکوٹ آئیں گے اور یہاں ضلع کچہری میں ہونے والا آل پاکستان وکلاء کنوکشن سیالکوٹ کی تاریخی کا سب سے بڑا وکلاء کنونش ہوگا جس میںہزاروں وکلاء اور سول سوسائٹی کے افراد کی شرکت کاامکان ہے ۔ دریں اثناء ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے آل پاکستان وکلاء کنوکشن اور معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے دورہ سیالکوٹ کے موقعہ پر فول پروف سیکورٹی پروگرام تیار کرنا شروع کردیا ہے جس کے تحت معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے دورہ سیالکوٹ کے موقعہ پر ضلع کچہری کو جانے والے تمام راستوں پر بھاری پولیس نفری تعینات کی جائے گی جبکہ واک تھروگیٹ اور کلوزسرکٹ کیمروں کی تنصیب بھی کی جائے گی ۔ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے خطاب کے مقام پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے تفصیلی طور پر ضلع کچہری کا دورہ بھی کیا ہے اور اس حوالے سے فول پروف سیکورٹی پلان کیلئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدر ارشد محمو دبگو سمیت عہدیداروں سے خصوصی ملاقاتیں بھی جاری ہیں ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:کشمیریوںسے اظہار یکجہتی کیلئے ضلع بھر میں مقیم اڑھائی لاکھ سے زائد مہاجرین جموں وکشمیر (آج)7نومبر بروز جمعرات یو م سیاہ منائیں گے اور ریلی بھی نکالی جائے گی ۔ آل جموں وکشمیر مہاجرین مقیم پاکستان سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عابد حسین کا کہنا ہے کہ ریلی مختلف بازاروں اورسڑکوں سے گزرنے کے بعد چوک علامہ اقبال آکر ختم ہوگی جہاں مقررین مسئلہ کشمیر اور یوم سیاہ کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا131واں یوم پیدائش 9نومبر کو جوش وخروش سے منایا جائے گا ۔ سیالکوٹ میں یوم اقبال کے موقعہ پر علامہ اقبال کی آبائی رہائش گاہ اقبال منزل پر خصوصی تقریب منعقد ہوگی جبکہ اس کے علاوہ ضلع بھر میں سرکاری وغیر سرکاری سطح پر تقریبات منعقد ہونگی جس میں مقررین عظیم فلسفی شاعر کو خراج تحسین پیش کریں ۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) عطاء محمد خان نے ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں یوم اقبال کے موقعہ پر پاکستان کا تصور پیش کرنے والے شاعر مشرق حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرنے اور اقبال کی تعلیمات سے طلبہ وطالبات کو آگاہ کرنے کیلئے تقریبات منعقد کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اورا س سلسلہ میںا ی ڈی او ایجوکیشن کو ہدایات جاری کردی ہیں ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے امتحانات کے سلسلہ میں ضلع بھر میں بارہ امتحانی سینٹر قائم کردیئے گئے جبکہ امیدواروں کو رول نمبر بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل آفس سیالکوٹ چودھری ذوالفقار علی کا کہنا ہے کہ ضلع سیالکوٹ میں بارہ اور ضلع نارووال میں چھ امتحانی سینٹر بنائے گئے ہیں جہاں 20نومبر سے امتحانات لینے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ایسے امیدوار جن کے پاس اصل شناختی کارڈ ز نہ ہونگے انہیں کمرہ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی تاہم تمام طلبہ وطالبات کو رول نمبر سلپییں جاری کردی گئی ہیں اور اگر کسی امیدوار کو رول نمبر سلپ نہ ملی ہو تو وہ فوری طور پر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائیٹ سے رول نمبر سلپ حاصل کرسکتا ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) عطاء محمد خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے ہر ماہ کی پہلی اتوار کو سول ریسٹ ہاؤس ڈسکہ جبکہ مہینے کی دوسری اتوار کو انوار کلب آڈیٹوریم سیالکوٹ ، تیسری اتوار کو احمد میرج ہال پسرور اور چوتھی اتوار کو گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج سمبڑیال میں کھلی کچہریاں لگائیں گے اور موقعہ پر ہی عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کریں گے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:معزول چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان افتخار محمد چودھری کے آٹھ نومبر کو دورہ سیالکوٹ کے موقعہ پر استقبال کیلئے مسلم لیگ (ن) نے استقبالیہ کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے ضلعی دفتر واقع پیرس روڈ پر ایک اجلا س کے دوران قائم کی گئی کمیٹی میں سٹی صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمود حسین ، مسلم لیگ (ن) کے ممبر پنجاب ا سمبلی چودھری اخلاق احمد ، ممبر پنجاب اسمبلی انجینئرعمران اشرف ، سینئر نائب صدر ضلع شیخ آصف محمود سونی ، محمد مشتاق میر ، سٹی صدر یوتھ ونگ چودھری فہیم نواز شامل ہیں ۔ اجلاس میں ضلعی صدر مسلم لیگ (ن)چودھری ادریس احمد باجوہ ایڈووکیٹ ، صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد منشاء اللہ بٹ ، میاں محمد حنیف ، تجمل حسین بٹ ، رضا باجوہ ، مرزا اکرم ، عبدالمجید عرفات ، رانا وحید سمیت دیگر عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں معزول چیف جسٹس افتخار محمدچودھری کا سیالکوٹ میں تاریخی استقبال کرے گی ۔ مقررین نے کہا کہ استقبالیہ قافلے میں ڈسکہ ، پسرور اور سمبڑیال سے مقامی قائدین مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں پارٹی کارکن اور شہری میں شامل ہونگے اور معزول چیف جسٹس کا بھرپور استقبال کیا جائے گا ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:چونڈہ لٹریسی اینڈ کلچرل ویلفیئر فورم کے زیر اہتمام تیسرا سالانہ کل پاکستان مشاعرہ گورنمنٹ تبلیغ الاسلام ہائی سکول چونڈہ کی گراؤنڈ میں منعقد ہو ا ۔ جس کی صدارت نامور شاعر شہزاد احمد نے کی جبکہ نقیب محفل کے فرائض پروفیسر محبوب عارف اور وقار احمد بھٹی نے ادا کئے ۔ ۔ مشاعرہ میں میاں انور خالد ، صوبائی وزیر ڈاکٹر تنویر اسلام ، سابق صوبائی وزیر سید اختر حسین رضوی ، چودھری وقاص قاسم ، محمد احسن باجوہ ، تحصیل ناظم چودھری مقصود احمد ، ڈی سی او کیپٹن (ر) عطاء محمد خان نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔ مشاعرہ میں عطاء الحق قاسمی ، سرفراز شاہد ، ڈاکٹر انعال الحق جاوید ، خالد مسعود ، محمد سیف بھٹی ، یوسف عالمگیرین ، حسن عباسی ، یوسن بیئر ، آصف علی علوی ، محمد اسحاق باجوہ ، شاہد ذکی ، سید عدید، فرانسس سائل ، ارشد ثانی ، حفیظ عامر اور دیگر شعراء کے علاوہ لوگوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔(بےورورپورٹ)
Wednesday, November 5, 2008

سیالکوٹ:وفاقی حکومت نے سیالکوٹ میں وفاقی وزرات ترقی خواتین وسماجی بہبود کے تحت چلنے والے ادارہ ویمن کرائسس سینٹر کا نام تبدیل کرکے بے نظیر بھٹو شہید ویمن سینٹر رکھ دیا ہے اور اس سلسلہ میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔ اس امر کا اظہار سینٹر کے ایک اجلاس کے دوران کیا گیا جس میںسینٹر کی چیئرپرسن ڈاکٹر نسیم شکیل ، ڈسٹرکٹ سوشل آفیسر محمد نواز خان اور این جی او ز مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران فرح اعظمی ، وقار النساء ، تنویر مغل ، عبدالشکور مرزا ، ارشد بریار اوردیگر نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ خواتین کے مسائل اور ان سے زیادتیوں کے ازالہ کیلئے مفت قانونی ودیگر امداد کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت کے تحت چلنے والے اس ادارہ کے تحت اب تک دو سو سے زائد مستحق ، مظلوم اور غریب خواتین کومفت قانونی ودیگر نوعیت کی امداد دے کر ان کے مسائل حل کئے گئے ہیں ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ بے نظیر بھٹو شہید ویمن سینٹر میں خواتین پرتشدد کے خلاف اور اسے ہونے والی زیادتیوں کے ازالہ کیلئے سینٹر کام کررہا ہے اور اس سینٹر کا جلد ہی باقاعدہ طور پر افتتاح کردیا جائے گا ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ سینٹر کے تحت ضلع سیالکوٹ کے تمام تھانوں کو خطوط بھجوائے جاچکے ہیںتاکہ کسی غریب ، مستحق اور مظلوم خاتون کو اس کے ساتھ ہونے والے ظلم وزیادتی پر مفت قانونی ودیگر امداد فراہم کی جاسکے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:سیالکوٹ میں پبلک سیفٹی کمیشن کے چیئرپرسن کے عہدہ پر انتخاب دو سال کا عرصہ گزر جانے پر بھی نہ ہوسکا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف عوام کی فلاح وبہبود اور تحفظ کیلئے قائم اہم حکومتی ادارہ غیر فعال ہے بلکہ ظلم وزیادتی کے شکار لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ پبلک سیفٹی کمیشن کے قیام کا بنیادی مقصد عوام کو پولیس کے تشدد اور مظالم سے بچانا تھا لیکن بدقسمتی سے سیالکوٹ میں پبلک سیفٹی کمیشن کا ادارہ دو سال سے غیر فعال ہے اور یہاں تعینات عملہ فارغ بیٹھے بھاری تنخواہیں ہر ماہ سرکاری خزانے سے وصول کررہا ہے ۔ سیالکوٹ میں دو سال قبل پبلک سیفٹی کمیشن کے قیام کیلئے پانچ ممبران کا انتخاب ضلع کونسل کے اجلاس میں ووٹنگ کے زرےعے کیا گیا اور اس الیکشن میں عبدالحمید چودھری ، روزینہ بیگم ، شفقت الہی گھمن ، ڈاکٹر نسیم شکیل اور محمد یوسف کا انتخاب عمل میں لایا گیا جبکہ گورنر پنجاب نے تین ممبران پنجاب اسمبلی کواس پبلک سیفٹی کمیشن کیلئے نامز دکرنا تھا لیکن بدقسمتی سے دو سال کا عرصہ گزر جانے پر بھی نہ توضلع سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے تین ممبران پنجاب اسمبلی کو اس کمیشن کیلئے بطور ممبر نامزد کیا گیا ہے اور نہ ہی کمیشن کے چیئرپرسن کے عہدہ پر کوئی انتخاب ہوسکا ہے اور اسی وجہ سے دو سال سے یہ ادارہ نام کا رہ چکا ہے اور یہاں تعینات عملہ فارغ بیٹھارہتا ہے ۔ حالانکہ پبلک سیفٹی کمیشن کیلئے ایک عالیشان دفتر اور کار کے علاوہ دیگر سہولیات بھی فراہم ہیں جبکہ ضلع کونسل کے جن پانچ ممبران کو الیکشن کیلئے سلیکٹ کیا گیا تھا انہیں بھی دو سال سے کوئی تنخواہ نہ ملی ہے ۔ پبلک سیفٹی کمیشن کے قیام کا بنیادی مقصد تھانوں میں شہریوںکے ساتھ ہونے والی زیادتیوں ، جھوٹے مقدمات ، رشوت خوری اور پولیس آفیسران کے اختیارات کے ناجائز استعمال پر کاروائی عمل میں لاکر عوام کو انصاف اور تحفظ فراہم کرنا تھا لیکن دوسال سے چونکہ پبلک سیفٹی کمیشن کے چیئرپرسن کے عہدہ پر بھی الیکشن نہ ہوسکے ہیں اس وجہ سے یہ ادارہ تقریبا بند ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدیدپریشانی کا سامنا ہے ۔ ناظم ماڈل ٹاؤن ےونےن کونسل مےاں اشفاق احمد نے"روزنامہ آج کل" کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے تین ممبران کو پبلک سیفٹی کمیشن کیلئے ممبر نامزدکرنے کے علاوہ فوری طور پر چیئرپرسن کے عہدہ پرالیکشن کروایا جائے ۔تاکہ پبلک سیفٹی کمیشن عوام کی شکایات کو حل کروانے کیلئے موثر ہوسکے ۔ضلع ناظم سےالکوٹ چوہدری اکمل چےمہ نے "روزنامہ آج کل" کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا چونکہ پبلک سےفٹی کمےشن کی فارمےشن مےں 5ممبران ضلع کونسل کے علاوہ تےن ممبران صونائی اسمبلی کا ہونا ضروری ہے اور گورنر پنجاب کی طرف سے ابھی تک کسی ممبر صوبائی اسمبلی کو نامزد نہےں کےا گےا اس لئے اس کے چئےر مےن کے انتخابات نہےں ہو رہے جونہی گورنر پنجاب کی طرف سے تےن ممبران صوبائی اسمبلی کے نام آجائےں گے اس کے الےکشن کا اہتمام کر دےا جائے گا۔ (ڈاکٹر شمس جاوےد)
سیالکوٹ:تھانہ کوتوالی پولیس نے سنوکر کلبوں پر چھاپے مار کر جوا کھیلنے والے 13ملزموںگرفتارکوگرفتار کرلیا ہے اور موقعہ سے داؤ پر لگی ہوئی 30ہزار روپے کی رقم برآمد کرلی گئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سنوکر کلبوں میں کھیل کے دوران جوا کھیل رہے تھے جوکہ شکایات پر پولیس نے چھاپے مار کر موقعہ سے عمربٹ اور رضوان وغیرہ 13ملزموں کو گرفتار کرلیااور موقعہ سے داؤ پر لگی ہوئی ہزاروں روپے کی رقم برآمد کرکے ملزموں کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔ پولیس کے مطابق ملزم روزانہ جوا کھیلتے تھے جس سے علاقہ کی نوجوان نسل پر برے اثرات مرتب ہورہے تھے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ صدر ڈسکہ کے موضع منڈیکی میں پولیس نے جعلی کرنسی کا کاروبار کرنے والے بین الاصوبائی گروہ کے اہم رکن عمر اعجاز کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ہزاروں روپے کے جعلی نوٹ برآمد کرلئے ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کافی عرصہ سے جعلی نوٹ کا کاروبار کررہاتھااور اب بھی اس کے جعلی نوٹ دوکانوں پر استعمال کرنے کی کوشش کی جوکہ دوکانداروں نے ملزم کو پکڑ لیا جسے بعدازاں پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر گرفتار کرلیااورا س کے قبضہ سے ایک ایک ہزار روپے کے پانچ جعلی نوٹ برآمد کرکے قبضہ میںلے لئے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ ایس ایچ او کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کا امکان ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ سبز پیر کے موضع چک لالہ میں ٹریکٹر کی ٹکر سے شہری کی بیٹی ہلاک ہوگئی ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ جعفر حسین کے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا جس میں شاہد حسین کی بیٹی فرح ہلاک ہوئی تاہم حادثہ کے بعد ملزم موقعہ سے فرار ہوگیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر متوفیہ کی نعش کو قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی ہے تاحال ملزم گرفتار نہ ہوسکا ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ حسن پورہ میں تلخ کلامی پر چار ملزموںنے خنجرکے وار کرکے شہری کے بھائی کو لہولہان کردیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم علی اور اس کے تین ساتھیوں کی انجم فرید کے بھائی نجم شاہ کے ساتھ معمولی تلخ کلامی ہوگئی جوکہ طیش میں آکر ملزموںنے خنجر کے وارکرکے اسے شدید زخمی کردیااور لوگوں کے اکٹھا ہوجانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقعہ سے فرار ہوگئے ۔ زخمی کو گورنمنٹ سردار بیگم سول ہسپتال سیالکوٹ میں داخل کروادیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:معزول ججوں کی بحالی کیلئے ضلع سیالکوٹ کے وکلاء نے منگل کے روز ضلع بھر کی عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جس کی وجہ سے عدالتوں میں زیرسماعت دو ہزار سے زائد فوجداری اور سول مقدمات سماعت نہ ہوسکنے کی وجہ سے آئندہ تاریخ پیشیوں تک ملتوی کردیئے گئے ۔ وکلاء کے عدالتی بائیکاٹ کی وجہ سے عدالتوں میں انصاف کیلئے آئے ہزاروں سائلیں زلیل وخوار ہونے کے بعد واپس گھروں کو لوٹ گئے ۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ضلع کچہری میں بار لان میں وکلاء کامعزول ججوں کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ مسلسل290ویں روز بھی جاری رہا ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:پیپلزلائزر فورم ضلع سیالکوٹ کا ایک اجلاس ضلعی صدر خواجہ اویس مشتاق ایڈووکیٹ کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میںوفاقی کابینہ میں شمولیت پر پیپلزپارٹی کے ممبران قومی اسمبلی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، چودھری امتیاز صفدر وڑائچ اور طارق انیس کو مبارکباد دی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مذکورہ ممبران قومی اسمبلی کے وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کے بعد شہید ذوالفقار علی بھٹواور شہید بے نظیر بھٹو کے مشن پر عمل جاری رکھیں گے اور کارکنوں وعوام کے مسائل کے حل کیلئے موثر انداز سے اقدامات کریں گے جس سے پارٹی گراف زیادہ بلند ہوگا ۔ مقررین نے صدرپاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی جدوجہد پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے زیادہ تیزی کے ساتھ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ اگوکی پولیس نے ایک شہری حفیظ الرحمان کی درخواست پر اسے بنک کا بوگس چیک دینے کے الزام میںملزم حبیب اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم حبیب اللہ پہلے ہی شہریوں کو بوگس چیک دینے کے مقدمات میں ملوث ہونے کی وجہ سے گرفتار ہوکر ڈسٹرکٹ جیل میںمقید ہے تاہم اس نے گرفتاری سے قبل حفیظ الرحمان کوپلاٹ کا جھانسہ دے کر بھاری رقم حاصل کی اور رقم کی واپسی کیلئے مقامی بنک کا ایک چیک دیا جسے کیش کروانے کیلئے جب حفیظ الرحمان بنک گیا تو ملزم کے اکاؤنٹ میں رقم ہی موجو دنہ تھی ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:سرجیکل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سالانہ انتخابات کیلئے مجلس عاملہ کی مختلف 16سیٹوں پر تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق مجلس عاملہ کے آٹھ کارپوریٹ ممبران حاجی سرفراز احمد چودھری ، ظفر یاب علی شاہ ، طارق محمود ، ظفر اقبال ، عبدالجیل چغتائی ، طاہر اشفاق ، امتیاز احمد اور محمد اختر جبکہ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے آٹھ ممبران محمد زبیر بھٹی ، عبدالجلیل باجوہ ، شیرزمان ، جہانگیر باجوہ ، میاں عابد محمود ، محمد خالد مغل ، عبدالستار اور عبدحنیف بلامقابلہ کامیاب ہوئے ۔انتخابات کیلئے قائم کمیٹی کا کہنا ہے کہ ان امیدواروں کے مقابلہ میں کسی دوسرے امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہ کروائے جس کی وجہ سے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔ تاہم 24نومبر کو چیئرمین ، سینئر وائس چیئرمین اور وائس چیئرمین کے الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی وصول کئے جائیں گے اور الیکشن 26نومبر کو ہونگے۔ واضح رہے کہ کارپوریٹ کلاس اور ایسوسی ایٹ کلاس کے کامیاب ہونے والے تمام16ممبران کا تعلق چودھری امجد علی چیمہ گروپ سے ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی شمہ گوہر نے قومی اخبار کے نامور کالم نگار ڈاکٹر اجمل نیازی کے گھر پر دھاوا اور اسے مسمار کرنے کی کوشش کے خلاف تحریک التوا اور مذمتی قرارداد سیکرٹری پنجاب اسمبلی میںجمع کروادی ہے ۔ رکن پنجاب اسمبلی شمہ گوہر کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اجمل نیازی ملک کے نامور کالم نگار ہیںاورا ن کے ساتھ ظلم وزیادتی کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔اور اسی وجہ سے اسمبلی میںتحریک التوا اور قرارداد مذمت جمع کروائی گئی ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :اہلحدیث سٹوڈنٹس فیڈریشن اور اہلحدیث یوتھ فورس ٹبہ ککے زئیاں کا مشترکہ ہنگامی تعزیتی اجلاس جناب ملک فیصل خورشید صدر AYF منعقد ہوا۔اجلاس میںمرکزی جمیعت اہلحدیث و عالمی مجلس تحفظ حتم نبوت پاکستان کے مرکزی راہنما داعی اتحاد بین المسلمین مجاہد ختم نبوت الحاج مولانا محمد صدیق اختر سلفی ؒ کی وفات پر اظہار تعزیت کیاگےا ۔تحریک ختم نبوت ، اتحاد بےن المسلمین اور دینی جماعتی حوالے سے انکی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور انکے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا عزم کیا گےا ۔چونڈہ میں انکا تاریخی جنازہ جس میں ہر مکتبہ فکر کے ہزاروں افراد کی شرکت انکی دینی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ آخر میں انکے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔اجلاس میںشباب ملی سیالکوٹ کے صدر ملک ندیم رفیق ،انجمن تاجران ٹبہ بازار کے نائب صدر شیخ ذوالفقار ،ککے زئی،ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر و سیکرٹری ملک سجاد ،عبید ملک ،طلعت محمود ، پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے صدر معروف صحافی ملک محمد وارث ، پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل کونسلر ملک محمد شفیق ،ملک اعجاز احمد ، ملک محمد بشیر ،ملک عثمان الیاس ، محمد عارف میاں ،ملک محمد نعیم اور علاقہ کی معروف سیاسی شخصیات ملک محمد خورشید ،ملک محمود اصغر سابقہ کونسلر نے بھی شرکت کی۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :پنجاب ٹےچر ےونےن کے مرکزی صدر جان عالم کی احتجاجی کال پر سےکرٹری سکولز ندےم اشرف نے مرکزی صدر جان عالم اور مرکزی قائدےن کے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے موبےلےٹی الاؤنس کی بحالی کا نوٹےفکےشن جاری کر دےا ۔ بعد ازاں مرکزی صدر جان عالم خان نے پنجاب کے تمام اضلاع کی ضلعی باڈےز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری احتجاجی تحرےک مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گی۔ مانےٹرنگ سےل کے خاتمے ،اےن جی اوز کی بے جا مداخلت ،وفاق کی طرز پر PSTٹےچرز کو سکےل نمبر 9اور 11مخصوص اےم اے کی بجائے تمام اےم اے پر اضافی الاؤنس کی منظوری تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا ۔ اس موقع پر پنجاب ٹےچر ےونےن کے عہدےداران ضلع سےالکوٹ کے صدرچوہدری انعام اللہ ،ضلعی سےکرٹری اطلاعات محمد امتےاز طاہر، سنئےر ناےب صدر ملک اعظم ،ناےب صدر طاہر محمود ،شبےر احمدمرزا، رفاقت باجوہ،ظفر اقبال،جاوےد خان،حبےب اللہ،طارق قرےشی، اعظم گجر، ملک ارشد، صمےم قرےشی، فاروق سلطان اور دےگر موجود تھے۔(بےورورپورٹ)
Tuesday, November 4, 2008
سیالکوٹ :وزےر اعظم پاکستان ےوسف رضا گےلانی نے شہر اقبال سے پاکستان پےپلز پارٹی کی راہنماہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو کابےنہ مےں شامل کرکے اہل سےالکوٹ کے دل جےت لئے ہےں۔ان خےالات کا ظہار چوہدری صغےر سلطان سابق ٹکٹ ہولڈر پاکستان پےپلز پارٹی حلقہ پی پی 124،چوہدری غلام حےدر کھاد والے،چوہدری محمد سرور ناظم کمانوالہ ےونےن کونسل اور حاجی عبدالحمےد ےورو انٹرنےشنل نے ڈاکٹر فردوس عاشق کی بطور وفاقی وزےر حلف اٹھانے کے بعد روزنامہ آج کل کے ساتھ اےک ملاقات مےں کےا ۔انہوں نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاقی وزےر بننے پر مبارک باد دےتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان پےپلز پارٹی کی قائد شہےدہ بےنظےر بھٹو کے افکار کی روشنی مےں پاکستان کی ترقی کےلئے اپنی تمام توانائےاں صرف کردےں گیں۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی انجینئر عمران اشرف نے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی کے بغیر ملکی ترقی وخوشحالی کاخوب پورا نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور میاں نواز شریف کا عدلیہ بحالی بارے موقف واضح ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وکلاء سے اظہار یکجہتی کیلئے لاہور کی ریلی میں شرکت کیلئے سیالکوٹ سے روانگی کے موقعہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ رکن پنجاب اسمبلی انجےنئر عمران اشرف نے کہا کہ3نومبر2007ء کے غلط اقدام کو کبھی تسلیم نہیں کیاجائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ جب تک معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سمیت تمام معزول جج بحال نہیں ہوجاتے اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے بلکہ میاں نواز شریف کی قیادت میں عدلیہ بحالی کی جدوجہد جاری رہے گی اور اس سلسلہ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کی آزادی بارے کسی مصلحت کا شکار نہیںہونگے ۔ انہوں نے معزول ججوں کو فوری طور پر بحال کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معزول ججوں کو غلط طریقے سے ہٹانے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کسی آمر کو آئین اور قانون کے ساتھ کھیلنے کی جرات نہ ہوسکے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :تھانہ صدر ڈسکہ کے موضع مندانوالہ میں دو ملزمان نے معمولی جھگڑے کے بعدمحنت کش کو گلادبا کر ہلاک کردیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول محمد صدیق کے گلے پر نشان سے اس کو قتل کرنے کی تصدیق ہوئی ہے اور نعش کا مقامی سول ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کروانے کے بعدورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے جنہوں نے اسے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے تاہم ملزم شیر ولی اور اس کے ساتھی کے خلاف قتل کے الزام میںمقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی گئی ہے ۔ محلہ داروں کا کہنا ہے کہ ملزمور مقتول کے درمیان معمولی جھگڑا ہوا تھا جوکہ اسی عداوت پر ملزموںنے اسے قتل کیا ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :تھانہ قلعہ قالر والہ کے موضع میروپڈھیار میں تلخ کلامی پر پانچ ملزموںنے خاتون کو تشدد کا نشانہ کے دوران کپڑے پھاڑ کر برہنہ کردیا ۔ عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ گلی میں دروازہ لگانے کے مسئلہ پر ہونے والی تلخ کلامی کے بعد عبدالغنی ، غلام محمد اور عرفان وغیرہ پانچ ملزمان نے اپنی ہی محلہ دار طاہرہ بی بی پر حملہ کردیااوراسے تشدد کرکے زخمی کردیا تاہم جب خاتون نے شور مچایا تو ملزموںنے اسے پکڑ لیااور اس کے کپڑے پھاڑ کر اسے برہنہ کردیااور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقعہ سے فرا ہوگئے ۔ زخمی خاتون کو مقامی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :تھانہ ستراہ کے علاقہ میں موبائل کمپنی کے دفتر میں تین مسلح ڈاکوؤںنے عملہ کو رسیوؤں سے باندھ کر تین لاکھ روپے مالیت کی مشینری لوٹ لی ۔موبائل ٹاور اور دفتر کے سپروائزر محمد بوٹا کا کہنا ہے کہ تین نقاب پوش ڈاکوؤں نے آکر اسے اور سیکورٹی گارڈ محمد الیا س کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنالیااور باندھ دینے کے بعد ایک کمرے میںبند کردیا اور دفتر سے تین لاکھ روپے مالیت کی بیڑیاں اتارلیں اور اسے لے کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس ایچ او انسپکٹر رزاق احمد وڑائچ کے مطابق تفتیش شروع کردی گئی ہے اور ملزموںکو جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ پسرور روڈ پر لاکھوں روپے مالیت کاٹرانسفارمر لے کر ملزم فرار ہوگئے جس سے علاقہ بھر کی بجلی منقطع ہوگئی ۔ ایس ڈی او گیپکو غضنفر اللہ خان کا کہنا ہے کہ علاقہ کوبجلی کی سپلائی کیلئے نصب ایک لاکھ20ہزار روپے مالیت کا 200کے وی کا ٹرانسفارمر نامعلوم ملزموں نے اتار لیااور فرار ہوگئے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ٹرانسفارمر چوری ہونے سے علاقہ کو بجلی کی سپلائی بند ہوگئی تاہم جب لوگوں نے گیپکودفتر میں بجلی نہ ہونے کی شکایت کی تو عملہ نے آکر چیک کیا تو ٹرانسفارمر غائب تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے تاہم ملزموں کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے موضع جیسروالہ کی رہائشی بیوہ ثریا بی بی کی درخواست پر اسے موبائل ٹیلی فون پر بچے اغوا کرنے اور قتل کردینے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ملزم غلام مصطفی کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم غلام مصطفی انتہائی خطرناک ہے اور دھوکہ باز ہے جس نے خاتون کو رات کے وقت ٹیلی فون کیااور اسے قتل کرنے کے علاوہ بچے اغواکرنے کی دھمکیاں دیں ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :تھانہ بیگوالہ پولیس نے موضع سارانکے کے رہائشی پاکستان آرمی کے ملازم ظفر اقبال کی درخواست پر اس کاپستول خوردبرد کرنے اور واپسی کا مطالبہ کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں ملزم عامر ضیاء کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس رپورٹ کے مطابق چھٹی پر آئے پاکستان آرمی کے ملازم ظفر اقبال سے اس کے اپنے ہی گاؤں کے عامر ضیاء نے پستول کا لائسنس چیک کرنے کا بہانہ بنا کر پستول حاصل کیااور بعدازاں پستول واپس کرنے کی بجائے اسے خوردبرد کرلیا لیکن جب ظفر اقبال نے پستول کی واپسی کا مطالبہ کیا تو ملزم نے پستول دینے سے انکار کردیااور قتل کرنے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور فرار ہوگیا ۔ ایس ایچ او انسپکٹر سرور گوندل کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں اور جلد ہی اسے گرفتار کرلیا جائے گا ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اور معزول ججوں کی بحالی کے خلاف سیالکوٹ بھر کے وکلاء نے سوموار کے روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، ایڈیشنل سیشن ججوں اور سول ججوں کی دو درجن سے زائد عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیااور کوئی وکیل بھی سارا دن کسی عدالت میںپیش نہیںہوا جس کی وجہ سے عدالتی کاروائی ٹھپ ہوکر رہ گئی اور اڑھائی ہزار سے زائدسول وفوجداری مقدمات اور درخواست ضمانتیں بغیر سماعت آئندہ تاریخ پیشیوں تک ملتوی کردیئے گئے ۔وکلاء کے عدالتی بائیکاٹ کی وجہ سے سیالکوٹ ، ڈسکہ اور پسرور کی کچہریاں ویران رہیں ۔ وکلاء کی ہڑتال کے موقعہ پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ سے قیدیوں کو عدالتوں میں پیشی کیلئے نہ لایا گیا ۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشن کے بار لان میں وکلاء نے معزول ججوں کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ مسلسل 289ویں روز بھی جاری رہا جس میں وکلاء کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :عوام کے مسائل کے حل اور شکایات کے ازالہ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور اس سلسلہ میں غفلت اور لاپرواہی برتنے والے سرکاری ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا ۔ یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) عطاء محمد خان نے سیالکوٹ کے نواحی دیہات کھروٹہ سیداں کی مرکزی جامع مسجد ضیاء الکرم میں کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس بھی اس موقعہ پران کے ہمراہ تھے ۔ ڈی سی او نے کہا کہ وزیرا علی پنجاب میاں محمد شہبا زشریف کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع کی چاروں تحصیلوں میں ہر اتوار کو باری باری کھلی کچہریاں لگائی جاتی ہیں اور کھلی کچہریوں میں پیش ہونے والی شکایات کافوری ازالہ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کھلی کچہریوں میں پیش ہوکر اپنے مسائل بغیر کسی خوف کے پیش کریں اور مسائل ومشکلات اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں ۔ انہوں نے یہ کہا کہ جھوٹ پر مبنی درخواستیں پیش نہ کی جائیںکیونکہ اس سے وقت ضائع ہوتا ہے ۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کہا کہ ضلع بھر سے قبضہ گروپوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور لوگوں کی زمینوں پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں کوئی قبضہ گروپ کسی شہری کی جائیدار ہتھیانے کی کوشش کرے تو بغیر کسی خوف کے ان کے موبائل نمبر0300-8711119پر اطلاع دیں تاکہ بروقت کاروائی عمل میں لائی جاسکی ۔ ڈی پی او نے کہا کہ منشیات وشراب فروشی سنگین جرائم ہیں اور اس ناجائز دھندے میں ملوث ملزمان کی نشاندہی کرنا ہر شہری کا بنیادی فرض بھی ہے تاہم آئندہ منشیات وشراب فروشی کرنے والوں کے منہ کولے کرکے بازاروں میں گھمایا جائے گا ۔ قبل ازیں کھلی کچہری کے دوران ایک شہری عبدالطیف نے اپنے دوکان پر ناجائز قبضہ کی شکایت کی جس پر ڈی پی او کے حکم پر ایس ایچ او نے کھلی کچہری کے دوران ہی ناجائز قبضہ ختم کروادیا ۔کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او نے ایس ایچ او ز کو ہدایات جاری کیںکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں دیہات کی سطح پر ٹھیکری پہرہ کے نظام کو فعال وموثر بنائیں تاہم اس سلسلہ میں بلدیاتی کونسلروں کا تعاون حاصل کیا جائے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) عطاء محمد خان نے صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ ارشد محمو دبگو ایڈووکیٹ کی دعوت پر بار ایسوسی ایشن کا دورہ کیااور بارعمارت کی مرمت اور تزئین وآرائش کیلئے چار لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ فراہم کرنے کی منظوری دی اس موقعہ پر وکلاء کی کثیرتعدا دبھی موجود تھی ۔(بےورورپورٹ)
Monday, November 3, 2008

سیالکوٹ :پنجاب کے صوبائی وزیر خزانہ تنویر اشرف کائرہ نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو کا مشن پورا کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارکنوں کے حقوق کا تحفظ کیا جارہا ہے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ میں پیپلزپارٹی کے ضلعی صدروسابق رکن پنجاب اسمبلی ملک طاہر اختر اعوان کی دعوت ولیمہ کے موقعہ پر بات چیت کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا پنجاب میںمسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد وسیع تر قومی مفاد میں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ملک گیرعوامی جماعت ہے اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے موثر حکمت عملی کے تحت اقدامات کئے جارہے ہیں اور حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کے سارے مسائل حل کئے جائیں لیکن ماضی میں جن پالیسیوں پر عمل کیا گیا ان کی وجہ سے مسائل میں اضافہ ہوا ہے اور سارے مسائل چند دن میں ختم نہیں ہوسکتے لیکن چونکہ حکومت کی نیت صاف ہے اس لئے انشاء اللہ ملک وقوم جلد ہی تمام بحرانوں سے باہر نکل آئے گی ۔ صوبائی وزیر تنویر اشرف کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکن عوام کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے بھرپور جدوجہد کی جارہی ہے تاہم اس کی ذمہ دار سابق حکومت ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :سیالکوٹ پولیس نے تھانہ رنگ پورہ کے علاقہ سے دو روز قبل لاکھوں روپے تاوان کی خاطر اغوا کئے جانے والے شہری کے پانچ سالہ بیٹے کو ڈرامائی انداز میں کاروائی کرکے زندہ بازیاب کروالیا ہے اور دو اغواکاروں کو گرفتار کرکے وصول کی جانے والی تاوان کی رقم اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملزم شاہد اور سلیم نے باہمی ساز باز سے محلہ پورہ ہیراں کے رہائشی محمد ندیم کے پانچ سالہ بیٹے عثمان ندیم کودوروز قبل نیندوالی گولیاں کھلا کر اغوا کرلیااور اسے لے کر گوجرانوالہ کے علاقہ میں فرار ہوگئے جہاں ملزم سلیم جو کچھ عرصہ قبل ہی قتل کے مقدمہ میں ڈسٹرکٹ جیل سے رہا ہوا تھا نے ٹیلی فون پر مغوی کی رہائی کے بدلے پچاس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیااور رقم نہ دینے کی صورت میں معصوم بچے کو قتل کرنے کی دھمکی دی تاہم مغوی بچے کی رہائی کیلئے پولیس نے ورثاء سے مل کر پلاننگ تیار کر کے تاوان کی رقم 75 ہزار پر ملزموں کو راضی کر لےا اور تاوان کی رقم گوجرانوالہ کے علاقہ چھچروالی پل میںملزموں کو دے کر مغوی بچے عثمان ندیم کو بازیاب کروالیا تاہم بعدازاں پولیس نے کاروائی کرکے دونوں ملزم شاہد اور سلیم کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ اور تاوان کی صورت میںا د اکی گئی رقم بھی برآمد کرلی ۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ملزموںکے دیگر ساتھیوں کی گرفتاریوں کیلئے پولیس کی مختلف ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جوچھاپے ماررہی ہے اورگروہ کے تمام ارکان جلد ہی گرفتار ہوجائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزموں میں سے ایک ملزم شاہد مغوی بچے کا ہمسایہ ہے اور کرائے کے مکان میںمقیم تھا ۔ پریس کانفرنس کے دوران بازیاب کروائے گئے مغوی بچے عثمان ندیم کے والد محمد ندیم نے بتایا کہ اس کے اکلوتے بیٹے کے اغوا کی وجہ سے والدہ اور بیوی سخت پریشان تھیں اور انہیںغشی کے دورے پڑے رہے ہیں اور اسی وجہ سے وہ ملزموں کو کبھی معاف نہیں کرے گااور انہیں سخت سے سخت سزا دلوانے کیلئے مقدمہ لڑے گا ۔قبل ازیں گرفتار ملزموں کو صحافیوں کے سامنے پیش کیا گیا جنہوں نے اعتراف جرم کیا ۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ ملزم کرائے کے مکانوں میں رہائش اختیار کرلیتے ہیں اور جرم کرنے کے بعد مکان بدل لیتے ہیں اس لئے شہری بھی اپنے ارد گرد کے ماحول اور جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر رکھیں تاکہ معاشرے کو مکمل طور پر امن کا گہوارہ بنایا جاسکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں اہم مقامات اور بازاروں میں کلوز سرکٹ کیمروں کی تنصیب کے پروگرام پر عمل کیا جارہا ہے اور جلد ہی پورے سیالکوٹ کو ایک چھت کے نیچے سینٹرل کنٹرول روم میں دیکھا جاسکے گا اور 24گھنٹے مانیٹرنگ سے جرائم پر قابو پانے اور جرائم پیشہ عناصر کی فوری گرفتار ی میںمدد ملے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ کلوز سرکٹ کیمروں کی تنصیب کے پروگرام کیلئے20رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :پسرور روڈ پر زیر تعمیر فیکٹری کے سیکورٹی گارڈ کو نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ55سالہ مقتول محمد صدیق تھانہ بڈیانہ کے موضع ڈھینگراوالی کا رہائشی تھااور زیر تعمیر فیکٹری میں سیکورٹی گارڈ کے طور پر تعینات تھا لیکن اسے نامعلوم ملزموں نے گولیاں مار مارکر ہلاک کردیااور اس کی نعش کو قریبی کھیتوں میں پھینک دی اور فرار ہوگئے تاہم مقتول کی نعش کو مقامی سول ہسپتال سے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے اور ملزموں کی تلاش جاری ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :تھانہ اگوکی کے موضع عدالت گڑھا میں عشق میں ناکامی پر نوجوان نے محبوبہ کے چہرے کر تیزاب پھینک دیا جسے تشویشناک حالت میں گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے ۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 18سالہ رابعہ بصری کی حالت کافی خراب ہے کیونکہ تیزاب سے اس کا سارا چہرہ جھلس گیا ہے ۔ عدالت گڑھا کے محلہ اسلام پورہ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ ملزم عمران کافی عرصہ سے رابعہ بصری سے محبت کرتا تھااور اسے کچھ عرصہ قبل اغوا کرکے بھی گھر سے لے گیا تھااور چند روز قبل ہی وہ واپس گھر آئی اور اب عمران نے رشتہ نہ ملنے پر رابعہ بصری کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہوگیا ۔ پولیس مصروف کاروائی ہے تاہم ملزم کی گرفتاری عمل میںنہ لائی جاسکی ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :تھانہ رنگ پورہ کے علاقہ خان محل سنیما کے قریب موبائل کمپنی کے ٹاور میں آگ لگ جانے سے لاکھوں روپے مالیت کا جرنیٹر جل کر راکھ ہوگیا ۔ ریسکیوزرائع کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس نے جرنیٹر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم مقامی لوگوں کی اطلاع پر فوری کاروائی کرکے موقعہ پر پہنچ کر آگ پر بڑی مشکل سے قابو پایا گیااور موبائل کمپنی کے ٹاور کو تباہ ہونے سے بچالیا گیا ۔ مقامی محلہ داروں کا کہنا ہے کہ جس وقت آگ لگی اس وقت کمپنی کا کوئی اہلکار موقعہ پر موجود نہ تھا ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :شہر سے 21کلومیٹر دور ہیڈمرالہ کے تفریحی مقام کے قریب دریائے چناب کے کنارے سے نامعلوم عورت کی نعش برآمد کرکے پولیسقبضہ میں لے لی ہے اور کاروائی شروع کردی ہے ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ہیڈمرالہ کی سیر کوآئے لوگوں نے دریائے چناب کے کنارے جھاڑیوں میں ایک نامعلوم عورت کی نعش دیکھ کر شور مچایا جس کے بعد پولیس موقعہ پر پہنچ گئی اور خاتون کی نعش کو قبضہ میںلے لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت نہ ہوسکی ہے تاہم اس کے کپڑوںاور ماتھے پر نشان سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کوئی ہندخاتون ہے ۔ قبل ازیں نعش دیکھ کر تفریح کیلئے آئے لوگوں کی بڑی تعدا دجمع ہوگئی ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :چار سال قبل تھانہ رنگ پورہ کے علاقہ راجہ روڈ پر واقعہ مسجد زینبیہ میںخود کش بم دھماکہ کے سانحہ میں جاں بحق ہونے والے 28نمازیوں کی چوتھی برسی کی تقریب مسجد زینبیہ میں منعقد ہوئی جس میں خطیب مولانا فیض علی کرپالوی اور علامہ محمد حسین جلوی سمیت اہل تشیع کے علماء اور ذاکرین کے علاوہ لوگوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔ برسی کی تقریب میں واقعہ پرگہرے افسوس کا اظہار کیا گیااور ہلاک ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ۔ قبل ازیں خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حضرت امام حسین علیہ اسلام کی زندگی کے حالات بیان کئے ۔ واضح رہے کہ چار سال قبل یکم اکتوبر2004ء کو نما زجمعہ کی ادائیگی کے وقت نامعلوم خود کش حملہ آور نے مسجد میں بریف کیس بم دھماکہ کیا جس میں 28مسافر جاں بحق جبکہ 45سے زائد نمازی شدید زخمی ہوئے تاہم اس واقعہ میں پولیس نے ملوث ہونے پر تین ملزمان خواجہ ابراھیم ، جاوید جبار اور محمد عامر کو گرفتار کیا جو بعدازاں انسداد دہشت گردی کی عدالت سے دوران سماعت الزامات ثابت نہ ہونے کی وجہ سے رہا ہوگئے لیکن مقدمہ کے دو ملزمان مفتی الطاف اور بلال قادری تاحال مفرور ہیں جنہیں چار سال کا عرصہ گزر جانے بھی گرفتار نہ کیا جاسکا ہے ۔مسجد زینبیہ میںسانحہ میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں منعقد ہونے والی چوتھی سالانہ برسی میں جاں بحق ہونےو الوں کے ورثاء کی کثیرتعداد نے بھی شرکت کی ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :انجمن طلبہ اسلام نے گورنمنٹ جناح اسلامیہ کالج کے ہال میںنعت خوانی کے پروگرام کی اجازت نہ دینے پر کالج کے پرنسپل پروفیسر امتیاز خالد کے فوری تبادلہ اور محکمانہ کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے درخواست صوبائی سیکرٹری تعلیم پنجاب کو بھجوادی ہے اور کالج پرنسپل کے خلاف کاروائی نہ ہونے کی صورت میں سخت احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ انجمن طلبہ اسلام کے راہنماؤں فیصل کاہلوں ، شہزاد دریائی اور ذیشان شاہ نے دیگر راہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران الزام لگایا کہ کالج کے خواجہ حاکم دین ہال میں انجمن طلبہ اسلام کالج میںزیر تعلیم طلبہ کوعشق مصطفی کی طرف راغب کرنے کیلئے نعت خوانی کا پروگرام کرناچاہتی ہے لیکن پرنسپل کالج پروفیسر امتیاز خالد نے نعت خوانی کیلئے اجازت دینے سے انکار کیااور انہیں بے عزت کیا ہے ۔ ان راہنماؤں کا کہنا ہے کہ کالج کا نام بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے نام سے منسوب ہے اور اسلامی ملک ہونے کی وجہ سے یہاں مسلمانوں کو آزادی کے ساتھ زندگی بسر کرنے کا پورا حق ہے اور پاکستان کا آئین بھی اس بات کا ضامن ہے لیکن پرنسپل نے غلط اقدام کیا ہے ۔ قبل ازیں طلبہ نے پرنسپل کے خلاف سخت احتجاج کیااور ان کے فوری تبادلہ کا مطالبہ کیا ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :پاکستان میںامریکی جارحیت کے خلاف اسلامی جمعیت طلبہ نے سمبڑیال میں گورنمنٹ اسلامیہ کالج سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں اڑھائی سو سے زائد طلبہ اور شہری شریک ہوئے ۔ شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ کے خلاف مختلف نعرے درج تھے جبکہ متعددبینروں پر امریکی حملوں کی شدید مذمت بھی کی گئی تھی ۔ اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام نکالی گئی اس ریلی کی قیادت اسلامی جمعیت طلبہ کے ڈویثرنل ناظم مبشر احمد اور تحصیل ناظم فرخ اعجاز گھمن نے کی ۔ریلی کی وجہ سے ٹریفک کے بہاؤ میں رکاؤٹ بھی پیدا ہوئی ۔ پریس کلب کے باہر امریکی کے خلاف نعرے بازی اور احتجاج کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔ قبل ازیں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے امریکی حملوں کو پاکستان پر حملے قراردیااور کہا کہ امریکہ جان بوجھ کر پاکستان میںدہشت گردی کررہا ہے اور امریکی حملے دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہیںاور یہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی سے خود بہتر طریقے سے نپٹ سکتا ہے لیکن حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے امریکہ پاکستان میں حملے کرکے بے گناہ اور نہتے پاکستانیوں کو ہلاک وزخمی کررہا ہے ۔مقررین نے اصلاح واحوال اور ٹھوس وسخت موقف اپنانے کی اپیل بھی کی ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :ڈپٹی سپریٹنڈنٹ آف پولیس صدر سرکل سیالکوٹ محمد اکرام خان نے سرکل کے سات تھانوں اگوکی ، مراد پور ، کوٹلی لوہاراں ، ہیڈمرالہ ، کوٹلی سید امیر ، صدر اور پھوکلیان کے ایس ایچ او ز اور تفتےشی افسران کو احکامات جاری کئے ہیں کہ وہ مقدمات کی تفتیش بغیر کسی خوف اور لالچ کے میرٹ پر کریں اور مقدمات کے چالان مکمل کرکے متعلقہ عدالتوں میں جمع کروائیں تاکہ بروقت اور فوری سماعت شروع کر سائلین کو انصاف تیزی سے مل سکے اور ملزموں کو ان کے جرم کی سزا مل سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سرکل کے تمام تھانوں کے ایس ایچ او زسے ایک میٹنگ کے دوران کیا ۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ رواں سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران سرکل کے تمام تھانوں میں مجموعی طور پر دو ہزار ایک سو دو مقدمات درج ہوئے جن میں سے ایک ہزار چھ سو ترانوے مقدمات کے چالان مکمل کرکے عدالتوں میں بھجوائے جاچکے ہیں تاہم 95مقدمات تفتیش کے بعد خارج ہوئے جبکہ 44مقدمات کے چالان نامکمل ہیں لیکن 198مقدمات ابھی زیر تفتیش ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 72مقدمات کے ملزمان کا ابھی کوئی سراغ نہ مل سکا ہے اس لئے ضروری ہے کہ تھانوں کے ایس ایچ او اور تفتیشی افسران ایمانداری اور دیانت داری سے مقدمات کی تفتیش کریں اور ملزمان کو گرفتار کرکے چالان مکمل کرکے عدالتوں میں بھجوائیں تاکہ فوری سماعت شروع ہواور زیادہ تیزی سے سزائیں عدالتیں سناسکیں اور سائلیں کو انصاف ملے ۔ڈی ایس پی محمد اکرام خان کا کہنا تھا کہ9ماہ کے دوران سب سے زیادہ 572مقدمات تھانہ اگوکی میںد رج ہوئے تاہم سب سے کم 26مقدمات تھانہ پھوکلیان میںد ررج ہوئے تاہم تھانہ صدر سیالکوٹ میں 412مقدمات ، تھانہ مراد پور میں 461مقدمات ، تھانہ کوٹلی لوہاراں میں 214مقدمات ، تھانہ کوٹلی سید امیر میں 169مقدمات اور تھانہ ہیڈمرالہ میں 167مقدمات درج ہوئے ۔ڈی ایس پی نے تھانہ مراد پور میں سب سے زیادہ 94زیر تفتیش مقدمات اور28عدم پتہ مقدمات پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور فوری مقدمات کی تفتیش مکمل کرکے چالان عدالتوں میںبھجوانے کی ہدایت کی ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر وسابق رکن پنجاب اسمبلی ملک طاہر اختر اعوان کی دعوت ولیمہ گزشتہ روز گلیکسی ہوٹل میں ہوئی جس میں صوبائی وزیر خزانہ تنویر اشرف کائرہ ، صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل اشرف سوہنا سمیت پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔ (بےورورپورٹ)
Sunday, November 2, 2008
سیالکوٹ : پاکستان کوسالانہ 20ارب روپے کازرمبادلہ ایکسپورٹ کی مد میں کما کر دینے والی سیالکوٹ کی ایک سو سال سے زائد عرصہ پرانی سرجیکل انڈسٹری میں عالمی ادارہ محنت کے تعاون سے چائلڈ لیبر کے خاتمہ کا پروگرام کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچنے کے قریب ہے اور اب جلد ہی یہ انڈسٹری چائلڈ لیبر سے مکمل پاک ہوجائے گی ۔ عالمی ادارہ محنت کے ساتھ سرجیکل ایسوسی ایشن آف پاکستان نے سیالکوٹ کی سرجیکل انڈسٹری میں چائلڈ لیبر کوپاک کرنے کیلئے سات سال قبل 17اگست2001ء کو ایک تحریری معاہدہ کیا جس کے دو مراحل میں سے پہلے مرحلے میں عالمی ادارہ محنت کے فراہم کردہ 51لاکھ روپے سے زائد کی امداد سے سرجیکل انڈسٹری کا سرویے کیا گیااور چائلڈ لیبر کی زد میں آنے والے18سال سے کم عمر کے پانچ ہزار سے زائد بچوں کاتعین کیا گیا تاہم چائلڈ لیبر خاتمہ کے دوسرے مرحلہ کیلئے عالمی ادارہ محنت کے ساتھ باقاعدہ تحریری معاہدہ 23دسمبر2003ء میںکیا گیااور اس پروگرام کےلئے سرجیکل ایسوسی ایشن آف پاکستا ن نے ایک کروڑ91لاکھ روپے سے زائد کی امداد فراہم کی اور اس امداد سے چائلڈ لیبر کی زد میںآنے والے بچوں کو سکولوں میں داخل کروایا گیا جن کے تعلیمی اور دیگر اخراجات پر فراہم کی جانے والی امداد خرچ کی گئی اور یہ پروگرام اب کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے اورمکمل ہونے کے قریب ہے کیونکہ جب پڑھے لکھے نوجوان سرجیکل انڈسٹری میںآئےں گے تو اس انڈسٹری کو مزید ترقی بھی حاصل ہوگی اور بین الاقوامی سطح پر سرجیکل انڈسٹری میں چائلڈ لیبر کے حوالے سے پاکستان پر لگائے گئے الزامات اور دباؤ بھی ختم ہوجائے گا ۔ سرجیکل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چائلڈ لیبر پروگرام کے تحت 121کمپنیوں نے چالئڈ لیبر پروگرام کیلئے ایسوسی ایشن میں فنڈز بھی جمع کروائے جبکہ پروگرام پر عمل کرتے ہوئے ضلع بھر میںمختلف مقامات پرسرجیکل کی2800وینڈرز ورکشاپس کومانیٹرکیا گیا اور اب تک آدھے سے اسی فیصد سے زائد وینڈرز ورکشاپس سے چائلڈ لیبر مکمل طور پر کامیابی کے ساتھ مکمل ہوچکی ہے جبکہ دیگر وینڈرز ورکشاپس سے بھی چائلڈ لیبرکے خاتمہ کا پروگرام کامیابی سے جاری ہے اور ان ورکشاپس میں بھی کام کرنے والے کم سن بچے سکولوں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں اور جلد ہی اپنی تعلیم مکمل کرلینے کے بعد معاشرے میں ایک بہتر شہری بن جائیں گے ۔ واضح رہے کہ سیالکوٹ کی سرجیکل انڈسٹری ایک سو سال سے زائد عرصہ پرانی ہے اور اس کے موجد قیام پاکستان سے قبل انگریز دور میں یہاں آنے والے چند ڈاکٹرہیں جنہوں نے آلات جراحی کی مرمت کیلئے سیالکوٹ کے محنت کشوں کی خدمات حاصل کیںتاہم بعد ازاں یہ انڈسٹری پھیلتی چلی گئی تاہم سرجیکل ایسوسی ایشن آف پاکستان کا قیام 1958ء میںعمل میںلایا گیااور اس وقت اس کے رجسٹرڈ ممبران کی تعداد اڑھائی ہزار کے قریب ہے تاہم اس انڈسٹری میں کام کرنےو الوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :سیالکوٹ کنگرہ روڈ پرموٹرسائیکل کی ٹکر سے چھ سالہ بچہ موٹر سائیکل کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مست پور میں چھ سالہ شاہد آفریدی سڑک کے قریب کھیل رہا تھا جسے ایک جانب سے آنے والی موٹرسائیکل اس کے ڈرائیور کی غفلت ولاپرواہی کی وجہ سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میںشاہد آفریدی شدید زخمی ہوگیارےسکےو 1122کے وہاں پہنچنے سے پہلے ہی بچہ دم توڑگےا ۔ پولیس مصروف کاروائی ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :سیالکوٹ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم کے دوران مختلف مقامات سے بارہ ملزموں کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ ، منشیات اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی پولیس نے ملزم محمد ادریس کے قبضہ سے پمپ ایکشن بندوق ، تھانہ حاجی پورہ پولیس نے رفیق عرف گاگو کے قبضہ سے پستول اور ملزم ریاست علی کے قبضہ سے پستول، تھانہ اگوکی پولیس نے ڈوگراں والہ سے ملزم محمد اشفاق کے قبضہ سے پستول ، تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس نے ملزم عبدالرحمن کے قبضہ سے پستول ، تھانہ بمبانوالہ پولیس نے پرویز اختر کے قبضہ سے آدھا کلو گرام چرس ، ملزم الطاف حسین کے قبضہ سے دس بوتل شراب ، تھانہ ستراہ پولیس نے ملزم ضیاء کے قبضہ سے پستول ، تھانہ کینٹ پولیس نے بوتھ سے ملزم عمانوئل گل سے ملزم آٹھ بوتل شراب ،تھانہ ستراہ پولیس نے ملزم ضیاء اللہ کے قبضہ سے پستول اور ملزم اقبال کے قبضہ سے بندوق ، تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے گلوٹیاں کلاں سے ملزم محمود احمد کے قبضہ سے ایک بوتل شراب برآمد کرکے ان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :تحریک پاکستان کے کارکن فیاض محمود ڈار کے صاحبزادے ناصر محمود ڈار کی شادی گزشتہ روز بخیر وخوبی سرانجام پائی ۔ شادی کی تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ محمد آصف ، رکن پنجاب اسمبلی چودھری اخلاق احمد ، سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب وصوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن)پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ ، خواجہ راشد پرویز ، عارف خاور بٹ ،محمد ندیم ، سابق ناظم عارف پرویز ، امین اقبال سندھو ، شیخ محمد اسلم، شیخ ظفر اقبال سندھو ، شیخ احسان احمد، ڈاکٹر خالد پرویز ، فاروق بٹ سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :پنجاب ٹیچرزیونین کے مرکزی صدر جان عالم خان کی ہدایت پر سیالکوٹ کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ نے اپنے مطالبات کی منظوری کیلئے ہفتہ کے روز بازوؤں پر سیاہ پٹیاںباندھ کر خاموش احتجاج کیا ۔ پنجاب ٹیچرزیونین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں امجد علی کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری کیلئے اساتذہ کی جدوجہد جاری رہے گی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ صوبائی سیکرٹری تعلیم پنجاب نے پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر جان عالم خان کو مزاکرات کیلئے سوموار تین بجے اپنے دفتر میں دعوت دی ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :پنجاب میں رانا آفتاب احمد خان کی پیپلزپارٹی کا صوبائی صدر بننے سے پارٹی مضبوط اور منظم ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی کے ممبر پنجاب اسمبلی چودھری طاہر محمود ہندلی ایڈووکیٹ نے پارٹی کارکنوں سے بات چیت کے دوران کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ رانا آفتاب کے پارٹی صدر بننے سے پیپلزپارٹی کی تنظیمیں فعال اور کارکنوں کی مایوسی ختم ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو نچلی سطح پر مزید متحرک اور منظم کرنے کیلئے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو بھرپور جدوجہد کررہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کا مشن پورا کیا جائے گا ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :گوجر یوتھ فورم ضلع سیالکوٹ کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت چیئرمین چودھری محمد سرور منعقد ہوا جس میں تنظیم کے سیکرٹری فنانس اظہر چوہان کے بھائی راشد چوہان کی آئی جی پنجاب کے دفتر میں دوران ڈیوٹی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہےد ہونے پر گہرے دکھ وغم کا اظہار کیا گیا اور سانحہ کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کے اصل حالات کے مطابق ملزمان کے خلاف کاروائی کی اپیل کی گئی ۔ اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری مظفر گجر ، محمد رشید چودھری ، چودھری مختار ، چودھری فاروق ، عمران چٹھہ ایڈووکیٹ ، چودھری حبیب اللہ ، چودھری منیر ، شاہد گجر ، عرفان گجر سمیت عہدیداروں اور ممبران کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :مرکزی جمعیت اہل حدیث سیالکوٹ کی مجلس عاملہ کا ایک اجلاس زیر صدارت پروفیسر حافظ مطیع الرحمن امیر شہر منعقد ہوا جس میں چھ اور سات نومبر کو مینار پاکستان کے سائے تلے ہونے والی آل پاکستان ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے پروگرام کا حتمی شکل دی گئی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بسوں کا قافلہ 6نومبر صبح آٹھ بجے مرکزی عید گاہ سیالکوٹ سے لاہور کیلئے روانہ ہوگا ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :تھانہ سول لائن کے علاقہ کرسچن ٹاؤن میں پولیس نے چھاپہ مار کر غیر ملکی شراب کی پچاس بوتلیں برآمد کرکے شراب فروش کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیا جانے والا ملزم یاسر مسیح ریکارڈ یافتہ شراب فروش ہے جوفروخت کیلئے شراب کی بڑی کھیپ لے کر آیا لیکن پولیس نے مخبری پر کاروائی کرکے اسے گرفتار کرلیااور شراب کی بوتلیں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے اور ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاریوں کیلئے کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ دریں اثناء پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں جن کی روشنی میں کاروائی کادائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :سیالکوٹ ڈسکہ روڈ پر ڈاک والا کے قریب تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک ہوگیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ محلہ نیامیانہ پورہ کا رہائشی سرفراز اپنی موٹر سائیکل پر کام پر جارہا تھا جسے میں ہائی وے پر سامنے سے آنےو الی ٹیوٹا ہائی ایس ویگن ڈرائیور کی غفلت ولاپرواہی کی وجہ سے آٹکرائی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیااور موقعہ پر ہی دم توڑ گیا ۔ حادثہ کا ذمہ دار ڈرائیور موقعہ سے فرار ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق متوفی تین بچوں کا باپ تھا ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :تھانہ کوتوالی پولیس نے ایک شہری محمد اکرام کی درخواست پر بنک کا بوگس چیک دینے کے الزام میں ملزم رضوان عدنان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم نے رقم کی ادائیگی کیلئے محمد اکرام کو مقامی بنک کا ایک چیک دیا جسے کیش کروانے کیلئے وہ جب بنک گیا تو ملزم کے اکاؤنٹ میں رقم ہی موجو دنہ تھی ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے شہر میں ٹریفک کنٹرول کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کے دوران کار سوار ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزم نوید احمد اپنی کار میں غیر قانونی طور پر ایک رائفل رکھے جارہا تھا جوکہ جوکہ چیکنگ کے دوران ڈی پی او سیالکوٹ کے حکم پر موقعہ پر موجود پولیس پارٹی نے ملزم نوید احمد کو گرفتار کرلیااوراس کی کار سے رائفل برآمد کرکے ملزم کوحوالات میںبند کرکے کاروائی شروع کردی ۔ پولیس کے مطابق ملزم اسلحہ کا لائسنس پیش نہیں کرسکا جس کے بعد اس کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :تھانہ بیگووالہ پولیس نے بلیرڈ گیم کے زریعے جوا کھیلنے والے چھ ملزموں کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی ہوئی ہزاروں روپے کی رقم برآمد کرلی ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ملزم مدثر اورا س کے پانچ ساتھی بلیئرڈ گیم کے ذریعے جوا کھیل رہے تھے تاہم اسی دوران مخبری پر پولیس کی بھاری نفری نے بلیرڈ کلب پر چھاپہ مار کر ملزم کو جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیااور موقعہ سے داؤ پر لگی ہوئی دس ہزار روپے کی رقم برآمد کرکے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :اخبار فروش یونین سیالکوٹ کا ایک اجلاس صدر اخبار فروش یونین چودھری عبدالکریم کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چودھری نذیر احمد باغی کے علاوہ اخبار فروش یونین کے عہدیداروں اور ممبران کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔ اجلاس میں روزنامہ ایکسپریس گوجرانوالہ کی طرف سے اخبار کی فروخت میںکمیشن میں کمی کے فیصلہ پر تشویش کا اظہار کیا گیااور کمیشن کو بڑھانے کی اپیل کی گئی ۔ اجلاس میں اخبار فروش یونین نے متفقہ طورپر قرارداد کے زریعے مہنگائی کے موجودہ دور میں اخبار فروشوں کے مسائل کا خیال رکھتے ہوئے سابقہ فیصلہ بحال کرنے کامطالبہ کیا گیا ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :پیپلزپارٹی کی مرکزی راہنما ورکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب قریب ہے اور لٹیروں سے قومی دولت کی ایک ایک پائی واپس وصول کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت غریب عوام کو منشور کی روشنی میں روٹی ، کپڑا اور مکان کی فراہمی کے نعرہ کو پورا کرنے کیلئے نیک نیتی سے اقدامات کررہی ہے اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی قیادت میں حکمت عملی طے کرلی گئی ہے ۔ انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے مختلف دیہات کے دورہ کے موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آمریت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک شدید بحرانوںکاشکار رہا ہے اور مہنگائی ، بے روزگاری ، بجلی کی کمی جیسے مسائل سابق حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہیں ۔رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ملک وقوم کو مسائل ومشکلات کی دلدل سے باہر نکال لیا جائے گا کیونکہ پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کی حمایت اور جمہوریت سے اقتدار میں آئی ہے اور ملک وقوم کے مسائل کا حل حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرکے عوام کو ایک ریلیف دیاہے تاہم مہنگائی کے دور میں بجلی ، گھی کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ بھی کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک سے غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ چاہتی ہے تاہم عوام بھی حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں اور ملک وقوم کی تعمیر وترقی اور مسائل کے حل کیلئے حکومت کا ساتھ دیں ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :تھانہ ستراہ کے موضع کسوالہ میںویگن سوار ڈاکوؤں نے موبائل کمپنی ٹیلی نار کے دفتر میں سیکورٹی سپروائزراور گارڈ کو یرغمال بنا کر بارہ لاکھ روپے سے زائد مالیت کی مشینری لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق پرائیویٹ کمپنی کے سپروائزر عبدالجبار اور اس کے ہمراہی گارڈ رفاقت علی کو رات کے وقت چار ڈاکوؤں نے جو ایک ڈالہ ویگن میں سوار تھے نے اڈا کسوالہ میں قائم ٹیلی نار کے دفتر میں کمپنی کا اسلام آباد سے نمائندے ظاہرکردفتر کھلوانے کے بعد اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنالیااور بارہ لاکھ روپے مالیت کی مشینری جس میں بیڑیاں وغیرہ شامل ہیںلوٹ کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :تھانہ سبز پیر کے علاقہ میں ورکنگ باؤنڈری لائن کے قریب لالے چک کے جنگل میں مقابلہ کے بعد ایک ڈاکو گرفتار جبکہ تین ملزم فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس رپورٹ کے مطابق رات کے وقت محمد بوٹا اورا س کے تین ساتھی شاہد ، محمد صدیق اور نادر واردات کی نیت سے مسلح ہوکر جگل میں بیٹھے ہوئے تھے جوکہ اسی دوران مخبری پر سب انسپکٹرمحمد اشرف کی قیادت پولیس کی بھاری نفری نے جنگل کو گھیرے میں لے لیا لیکن ملزم موقعہ سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے جن میں سے ایک ملزم محمد بوٹا کو پولیس نے تعاقب کرکے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ۔ ایس ایچ او انسپکٹر ذوالفقار چٹھہ کا کہنا ہے کہ ملزموںنے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے تاہم فرار ہوجانے والے ملزموں کی گرفتاریوں کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :تھانہ صدر پسرور کے موضع رام کے میں پولیس نے چھاپہ مار کر چالو شراب کی بھٹی اور تیار شراب کی درجنوں بوتلیںبرآمد کرلیں لیکن شراب فروش اپنی بیوی کے ساتھ فرار ہوگئے ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزم بابر اورا س کی بیوی مجیداں بی بی شراب کشید کررہے تھے جوکہ اسی دوران مخبری پر پولیس نے چھاپہ مارا لیکن ملزم بابر اور اس کی بیوی چھت کے راستہ فرارہوگئے تاہم بعدازاں پولیس نے ملزموںکے گھر سے چالو شراب کی بھٹی اور درجنوں بوتلیں تیار شراب برآمد کرکے قبضہ میںلے کر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔(بےورورپورٹ)
