Saturday, October 18, 2008


  1. سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے رواں ماہ اکتوبر میں ابوظبی ، دوہا قطر اور مسقط کیلئے تین بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہوگا

سےالکوٹ : سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے رواں ماہ اکتوبر میں ابوظبی ، دوہا قطر اور مسقط کیلئے تین بین الاقوامی پروازوں کا آغاز ہوگا جس کیلئے شیڈول کااعلان کردیا گیا ہے اور ائےرپورٹ انتظامیہ نے بھی انتظامات مکمل کرلئے ہیں ۔ان خےالات کا اظہار چئےر مےن سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ چوہدری غلام مصطفی نے "روزنامہ آج کل" کے ساتھ اےک انٹروےو مےں کےا انہوں نے کہا کہ قومی ائیرلائن پی آئی اے کی مسافر پرواز اتوار26اکتوبر کو سیالکوٹ سے ابوظبی کیلئے روانہ ہوگی اور یہی فلائٹ بعد ازاںابوظبی سے مسافروں کو لے کر واپس سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ آئے گی تاہم سیالکوٹ انٹرنیشنل ائےرپورٹ سے قطر ائیرویز کی پروا ز سوموار27اکتوبر کو دوہا قطرروانہ ہوگی جوکہ کارگو فلائٹ ہوگی تاہم 28اکتوبر بروز منگل کو پی آئی اے کی مسافر پرواز سیالکوٹ سے مسقط کیلئے روانہ ہوگی ۔ اس سے قبل پی آئی اے کی ایک پرواز ہفتہ میں ایک بارجمعہ کے روز مسافروں کو لے کر کویت لے کر جاتی ہے اور یہی فلائٹ بعد میں کویت سے مسافروں کو لے کرواپس سیالکوٹ آتی ہے تاہم اس کے علاوہ پی آئی اے کی ہفتہ وار تین پروازیں اندرون ملک کراچی کیلئے بھی جاتی اور واپس آتی ہیں ۔ چوہدری غلام مصطفی نے کہا کہ بین الاقوامی مسافر اور کارگو فلائٹس شروع ہونے سے سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، گجرات ، میر پور آزاد کشمیر ، کھاریاں ، وزیر آباد اور گردونواح کے علاقوں کے ہزاروں مسافروں کو فائدہ ہوگا جبکہ بین الاقوامی کارگو فلائٹس کے شروع ہونے سے مقامی برآمدکندگان کا برآمدی مال بروقت پوری دنیا میں سپلائی کرنے میں مدد ملے گیونکہ اس سے قبل سیالکوٹ میں تیار ہونے والی سپورٹس مصنوعات ، سرجیکل آلات ، لیدر گارمنٹس ، گلوز اور دیگر مصنوعات سیالکوٹ ڈرائی پورٹ سے کنٹینروں کے زریعے کراچی ،ا سلام آباد اور لاہور کے ائیرپورٹ پر پہنچایا جاتا ہے جہاں سے کارگو سامان بین الاقوامی پروازوں کے زریعے بیرون ملک بھجوایا جاتا ہے تاہم اب سیالکوٹ سے انٹرنیشنل کارگو فلائٹس شروع ہونے برآمدات کو فروغ ملے گا ۔واضح رہے کہ سیالکوٹ شہر سے 16کلومیٹر دورایک ہزار تعمیر ہونے والے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا میگا پراجیکٹ 2003ء میں نجی شعبہ میں سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے شروع کیا تھا اورا س میگا پراجیکٹ میں ائیرپورٹ کے اڑھائی سو ڈائریکٹروں نے پچاس پچاس لاکھ روپے کی سرمایہ کاری ہے ۔(بےورورپورٹ)

بغیر پھاٹک کے ریلوے لائن پر وزیر آباد جانے والی پسنجر ٹرین اور اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر ہوگئ

سےالکوٹ : سیالکوٹ شہر سے سات کلو میٹر دور ساہوالہ کے قریب نہر کنارے بغیر پھاٹک کے ریلوے لائن پر وزیر آباد جانے والی پسنجر ٹرین اور اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر ہوگئی جس سے ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور شہباز مسیح شدید زخمی ہوگیا ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ میں اینٹوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی تین حصوں میں تقسیم ہوگئی اور نہر میں گر گئی جبکہ پسنجر ٹرین کے انجن کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔ اطلاع ملنے پر قریبی پٹرولنگ پوسٹ کے اہلکار اور تھانہ اگوکی کی پولیس نفری بھی موقعہ پر پہنچ گئی اور زخمی شہباز مسیح کو فوری طور پر مقامی ہسپتال داخل کروادیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے ۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کے ڈرائیور شہباز مسیح کی غفلت ولاپرواہی کی وجہ سے پیش آیا جس نے بغیر دیکھے ریلوے لائن کو عبور کرنے کی کوشش کی تاہم سیالکوٹ سے مسافروں کو لے کروزیر آباد جانے والی پسنجر ٹرین اسے ٹکرائی حالانکہ ڈرائیور ٹرین نے ایمرجنسی بریکیں لگا کر ٹرین کو روکنے کی کوشش بھی کی ۔ مقامی لوگوں نے جن کی ایک بڑی تعداد قریب ہی موجود تھی کا کہنا ہے کہ ٹرین اور ٹریکٹر ٹرالی کا تصادم نہر مرالہ راول لنک کے پل کے کنارے پر پیش آیااور اگر ٹرین کی رفتار زیادہ تیز ہوتی تو یہ پوری کی پوری ٹرین نہر میں بھی کرسکتی تھی جس سے جانی ومالی نقصان ہونے کا اندیشہ بھی تھا ۔پولیس تھانہ اگوکی مصروف کاروائی ہے ۔(بےورورپورٹ)

موٹر سائیکل اور چاند گاڑی رکشہ میں ٹکر کے نتیجہ میںموٹر وے پولیس کا سب انسپکٹر ہلاک

سےالکوٹ : سمبڑیال کے محلہ فردوس پورہ میں موٹر سائیکل اور چاند گاڑی رکشہ میں ٹکر کے نتیجہ میںموٹر وے پولیس کا سب انسپکٹر ہلاک ہوگیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موٹر وے پولیس میں تعینات سب انسپکٹر محمد نواز چیمہ جو چھٹی پر اپنے گاؤں بھانوکے آیا ہوا تھاجمعتہ المبارک کے روز اپنی موٹر سائیکل پرکسی کام کیلئے سمبڑیال بازار میںآیا جوکہ موٹر سائیکل پرجاتے ہوئے راستہ میں فردوس پورہ محلہ میں اچانک ایک جانب سے چاند گاڑی کے ڈرائیور یونس نے غفلت ولاپرواہی اور تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے ٹکر مار دی جس سے سب انسپکٹر محمد نوا زچیمہ موقعہ پر ہی شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گیا ۔ حادثہ کے بعد چاند گاڑی کا ڈرائیور موقعہ سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ہلاک ہونے والے سب انسپکٹر محمد نواز چیمہ کی نعش قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی ۔(بےورورپورٹ)

ناقص کارکردگی پر ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیالکوٹ خالد گورائیہ کو معطل

سےالکوٹ :صوبائی سیکرٹری محکمہ تعلیم پنجاب نے عوامی شکایات اور ناقص کارکردگی پر ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیالکوٹ خالد گورائیہ کو معطل کردیا ہے اور محکمہ تعلیم کے پنجاب آفس میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ (بےورورپورٹ)

ساڑھے پانچ ماہ کے دوران سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مہم کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں کے 25خطرناک گروہوں کے درجنوں ارکان کو گرفتار

سےالکوٹ : ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی ذوالفقار احمد چیمہ کے احکامات کی روشنی میں صدر سرکل پولیس کے ڈی ایس پی محمد اکرام خان اور پھوکلیان ، مراد پور ، کوٹلی لوہاراں ، ہیڈمرالہ ، اگوکی ، صدر سیالکوٹ اور کوٹلی سید امیر تھانوں کے ایس ایچ او زاور تفتےشی افسران نے گذشتہ ساڑھے پانچ ماہ کے عرصہ کے دوران تحصیل سیالکوٹ کے 707مختلف مساجد میں کھلی کچہریاں لگا کر عوام کی شکایات سنیں اور موقعہ پر ہی ان کے مسائل کے حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے موضع لدھڑ کی جامع مسجد میں نما زجمعہ کے بعد لگائی گئی کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو انصاف اور تحفظ ان کی دہلیز پر فراہم کیا جارہا ہے اور اس مقصد کیلئے ہر جمعہ کے روز پولیس کے افسران، تھانوںکے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران اپنے اپنے علاقوں کی مساجد میںنما زجمعہ بھی ادا کرتے ہیںا ور نما زجمعہ کے بعد کھلی کچہریاں لگا کر عوام کی شکایات بھی سنتے ہیںاور ان کے فوری حل کیلئے اقدامات کئے جاتے ہیں ۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ صدر سرکل کے مختلف تھانوں کی پولیس نے ساڑھے پانچ ماہ کے دوران سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مہم کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں کے 25خطرناک گروہوں کے درجنوں ارکان کو گرفتار کرکے دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے ایک کروڑ 59لاکھ71ہزار700روپے مالیت کا مسروقہ مال جس میں مسروقہ دو کاریں ،26 موٹر سائیکلیں ،ایک ٹریکٹر ٹرالی ، ایک بھینس ، زیورات ، لیب ٹاپ ، 78سے زائد موبائل فون ، لیب ٹاپ کمپیوٹر ز ، کیمرے اور نقدی وغیرہ برآمد کی ۔ انہوںنے بتایا کہ اس عرصہ کے دوران صدر سرکل کے سات تھانوں کی پولیس نے 107اشتہاری مجرمان اور138عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے جبکہ 20دستی بم ، 14کلاشنکوفوں ، 28رائفلوں ، 16بندوقوں ، 206پستول ،19ریوالور وں سمیت 242ہتھیار اور 30ہزار سے زائد گولیاں بھی برآمد کیں ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے بتایا کہ منشیات فروشی کے خلاف کاروائی کے دوران278ملزمان کو گرفتار کرکے 35کلو گرام سے زائد چرس ، پانچ کلو گرام ہیروئن ، ایک ہزار 125شراب کی بوتلیں ،چالوشراب کی16بھٹیاں بھی برآمد کیں ۔ڈی پی او نے عوام سے کہا کہ پولیس ایمانداری اور دیانت داری سے عوام کے جان ومال کا تحفظ کررہی ہے اور عوام بھی جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور معاشرتی برائیوں کے خاتمہ کیلئے پولیس سے تعاون کریں ۔ قبل ازیں انہوں نے عوامی شکایات سنیں اور موقعہ پر ہی ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔(بےورورپورٹ)

ضلع ناظم آفس سیالکوٹ میں جمعتہ المبارک کی صبح بم کی جھوٹی افواہ کے بعد پولیس اور انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

سیالکوٹ:ضلع کچہری میں واقع ضلع ناظم آفس سیالکوٹ میں جمعتہ المبارک کی صبح بم کی جھوٹی افواہ کے بعد پولیس اور انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں جبکہ بم کی افواہ ملتے ہی ضلع ناظم آفس کے ملازمین دفتر سے بھاگ گئے ۔ جمعتہ المبارک کے روز دس بجے نامعلوم ملزم نے ریسکیودفتر فون پر اطلاع کردی کہ ضلع ناظم آفس میںایک بم فٹ کردیا گیا ہے جو جلد ہی پھٹ جائے گا جس کے بعدپولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ موقعہ پر پہنچ گیا ۔ ضلع ناظم آفس کوخالی کروانے کے بعد ایک گھنٹہ تک دفتر کی چیکنگ کی گئی تاہم کوئی دھماکہ خیز مواد نہ ملا ۔ جس کے بعد دفتر کو کلیئر قراردیدیا گیا ۔ اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس ، ڈی سی او کیپٹن (ر) عطاء محمد خان اور دیگر پولیس حکام اور افسران بھی موجود تھے ۔واضح رہے کہ اس سے دو روز قبل نامعلوم ملزم نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میںبھی بم کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع دی تھی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ افواہیں پھیلانے اور جھوٹی اطلاع دینے والوں کی تلاش جاری ہے اور جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔(بےورورپورٹ)

بھارت میںہونے والی سرجیت سلورجوبلی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے سیالکوٹ کی انڈی پنڈنٹ ہاکی کلب کے22کھلاڑی19اکتوبر کوبھارت جائیں گے

سیالکوٹ:بھارت میںہونے والی سرجیت سلورجوبلی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے سیالکوٹ کی انڈی پنڈنٹ ہاکی کلب کے22کھلاڑی پاکستان ہاکی کے سابق اولمپئن وقاص شریف کی قیادت میں 19اکتوبر کو واہگہ بارڈر کے زریعے بھارت جائیں گے ۔ ٹیم میں سابق اولیمپئن کے علاوہ شفقت رسول ،محمد زبیر ، محمد خالد ، انٹرنیشنل کھلاڑی اجمل خان ، فرید احمد ، وقاص بٹ ، عقیل بھٹی ، بابر علی ، عامر علی ، مستنصر شیخ ،صادقین ، نجم شیخ ، رانا عمیر ، فرقان شامل ہیں۔ ٹیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری گلریز احمدشیخ بطور مینجر جبکہ چودھری طارق اسسٹنٹ مینجر ، کو چ آفتاب شیخ ، اسسٹنٹ کوچ عبدالجبار صدیقی ، فزیو ملک مناف ، شامل ہونگے ۔ سرجیت سلو ر جوبلی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کے سلسلہ میں سیالکوٹ کی ٹیم پانچ روز بھارت میں قیام کرے گی اور ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد واپس پاکستان آجائے گی ۔(بےورورپورٹ)





Thursday, October 16, 2008

News

سیالکوٹ:لوڈشیڈنگ ، مہنگائی ، لاقانونیت اور بے روزگاری کے خلاف پاسبان ملت کے سینکڑوں کارکنوں نے شہاب پورہ روڈ پر ریلی نکالی اور پرامن احتجاج کیا ۔ شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ۔ چوک شہاب پورہ سے شروع ہونے والی ریلی کے شرکاء نے پیدل مار چ کیااور گیپکو دفتر کے باہر چند منٹ تک نعرے بازی کی جس کے بعد مظاہرین ضلع کچہری آئے اور یہاں سے پیدل مارچ کرتے ہوئے چوک علامہ اقبال پہنچے جہاں نعرے بازی کرنے کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھار کھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے علاوہ لوڈشیڈنگ اور لاقانونیت کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں اور کوئی پرسان حال نہ ہے اس لئے حکومت ان مسائل پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرے ۔( بےورورپورٹ)

سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کہا ہے کہ اغوا برائے تاوان اورجگا ٹیکس کے مقدمات میں پولیس خود مدعی بنے گی کیونکہ لوگوں کی اکثریت مقدمات درج کروانے کے بعد دباؤ یا کسی اور مصلحت کا شکار ہوکر ملزموں سے صلح کرلیتے ہیںجس سے ملزموں رہا ہوجانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں اور دوبارہ جرائم شروع کردیتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کسی زیادتی کے بعد خودقانونکو ہاتھ میں لے کر جرم کرنے کی بجائے انصاف اور تحفظ کیلئے پولیس سے رابطہ کریں کیونکہ پولیس میںاچھے اور ایماندار افسران اور ملازمین کی کمی نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسکہ میںپریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوںنے اس موقعہ پر عوام کی شکایات بھی سنیں اور موقعہ پران کے حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔ ڈی پی او نے ایس ایچ اوسٹی ڈسکہ انسپکٹر رانا ندیم طارق اور ایس ایچ او تھانہ صدر ڈسکہ انسپکٹر غلام احمد کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ میں جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے جو پولیس کی بہتر کارکردگی کا منہ بولتاثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کھل کرجرائم پیشہ عناصر اور سماجی برائیوں کے خلاف پولیس سے مل کر جہاد کریں اور پولیس سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں مدد فراہم کرنےو الوں کو تحفظ فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس کی کارکردگی متاثر کن ہے اوراس کی وجہ یونین کونسلوں میں گشت کا نظام ہے کیونکہ اب مقامی سطح پر فوری عوام کی مدد کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کلوزسرکٹ کیمروں کی تنصیب کے پروگرام پر عمل شروع کردیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں سیالکوٹ شہر کے علاوہ ڈسکہ شہرمیں متعدد مقامات پر کلوزسرکٹ کیمرے لگائے گئے ہیںتاہم جلد ہی مزید کیمرے بھی لگائے جائیں گے جس سے شہری زیادہ محفوظ ہوجائیں گے ۔ ڈی پی او نے اغوا برائے تاوان ، ڈاکوؤں اور جگا ٹیکس وصول کرنے والے ملزموں کی گرفتاری پر پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ فرائض میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنےو الے افسران اور ملازمین کی حوصلہ افزائی انعام کی صورت میںکی جائے گی ۔( بےورورپورٹ)

سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس اور ڈی ایس پی صدر سرکل محمد اکرام خان (آج)17اکتوبر بروز جمعتہ المبارک تھانہ صدر کے موضع لدھڑ کی جامع مسجد میں نما زجمعہ ادا کریں گے اور بعدازاں مسجد میں ہی کھلی کچہری لگا کر شہریوں کی شکایات سنیں گے اور موقعہ پر ہی ان کے حل کیلئے احکامات جاری کریں گے ۔کھلی کچہری میں یونین کونسل ہندل اور یونین کونسل گڑھی کے علاوہ ملحقہ دیگر دیہات کے لوگ بھی شریک ہونگے جو علاقہ میں جرائم سمیت اپنی شکایات سے ڈی پی او کو آگاہ کریں گے ۔( بےورورپورٹ)

سیالکوٹ:حکومت پنجاب کی گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ضلع سیالکوٹ میں204ٹریکٹر چھوٹے کاشتکاروں کو فراہم کئے جائیں گے اور ان ٹریکٹروں کی خریداری پر پنجاب حکومت دو لاکھ روپے کی سبسٹڈی کاشتکاروں کو دے گی تاہم 204ٹریکٹروں کیلئے ضلع سیالکوٹ میںاب تک پانچ ایکٹر سے کم زمین کے مالک چار ہزار سے زائد کاشتکاروں نے درخواستیں ضلعی انتظامیہ کو جمع کروادی ہیں جن کی سکروٹنی اور جانچ پڑتال کا کام جاری ہے ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈنیشن محمد سیف انور جھپہ نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ 204ٹریکٹر بنک آف پنجاب فراہم کرے گااور ان ٹریکٹروں کی خریداری کیلئے حکومت پنجاب دو لاکھ کی سبسٹڈی کاشتکار کو دے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوائد کے تحت پانچ ایکٹر سے کم اراضی کے مالکان کو ٹریکٹر دیئے جائیں گے تاہم ٹریکٹر حاصل کرنے والے کاشتکار تین سال تک ٹریکٹر کو فروخت نہیں کرسکیں گے اور نہ ہی یہ ٹریکٹر کسی اور مقصد کیلئے استعمال ہونگے بلکہ ٹریکٹر صرف اور صرف زرعی مقاصد کیلئے استعمال کئے جاسکیں گے تاکہ زراعت کے شعبہ کو ترقی دی جاسکے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چار ہزار سے درخواستیں جمع کروائی جاچکی ہیں تاہم حکومت پنجاب کی گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت میرٹ پر ٹریکٹروں کی الاٹمنٹ ہوگی ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ٹریکٹر حاصل کرنے والا تین لاکھ روپے فراہم کرے گا جس میںد و لاکھ روپے حکومت پنجاب فراہم کرے گی اور پانچ لاکھ کا ٹریکٹر خرید کر کاشتکار کو دیا جائے گا ۔( بےورورپورٹ)

سیالکوٹ:وفاقی حکومت کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے متحدہ مجلس عمل کے مرکزی نائب صدر ومرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینٹر پروفیسر ساجد میر نے دیئے جانے والے فارمزتمام مساجد میں تقسیم کردئےے ہیں تاکہ مستحقین ان فارمز سے استفادہ حاصل کرسکیں اور اصل مستحقین ہی حکومت کی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث کی پریس ریلیز کے مطابق حکومت پاکستان کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ہر مستحق کو ایک ہزار روپے ماہانہ امداد دی جائے گی اور سکیم کے تحت جاری کئے گئے فارم اراکین قومی اسمبلی کے علاوہ ممبران سینٹ کو بھی فراہم کردیئے گئے ہیںجو اپنے اپنے علاقوں میں یہ فارم مستحقین میں تقسیم کررہے ہیں ۔( بےورورپورٹ)

Demonstration


:گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ سیالکوٹ میں ریلوے اسٹیشن پر کسی بھی نا گہانی صورتِ حال سے بر وقت نبرد آزما ہونے کے لیے عملی مظاہرہ کیا گیا جس میں ریسکیو1122، فائر بریگیڈ،پولیس ،واپڈا ،سول ڈیفنس اور این جی اوز نے حصہ لیا اور اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر ضلع ناظم سیالکوٹ جناب اکمل چیمہ اور ڈی سی او سیالکوٹ جناب عطا محمد صاحب نے ریسکیو 1122 کی بہتر کارکردگی کی بنا پر پیشہ وارا نہ صلاحیتیوں کوسراہا اور مثالی سروس قرار دیا ۔اس موقع پر ریسکیو1122 کے ضلعی انچارج جناب محمد اکرم اور مشتاق شاہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ریسکیو1122 کی اولین ترجیح ہے۔اور کسی بھی حادثہ سانحہ یا آگ کی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو1122کا عملہ 24گھنٹے تیار ہے۔اس موقع پر فائر بریگیڈ،سول ڈیفنس اور پولیس کے علاوہ دیگر محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔