Thursday, October 16, 2008

News

سیالکوٹ:لوڈشیڈنگ ، مہنگائی ، لاقانونیت اور بے روزگاری کے خلاف پاسبان ملت کے سینکڑوں کارکنوں نے شہاب پورہ روڈ پر ریلی نکالی اور پرامن احتجاج کیا ۔ شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ۔ چوک شہاب پورہ سے شروع ہونے والی ریلی کے شرکاء نے پیدل مار چ کیااور گیپکو دفتر کے باہر چند منٹ تک نعرے بازی کی جس کے بعد مظاہرین ضلع کچہری آئے اور یہاں سے پیدل مارچ کرتے ہوئے چوک علامہ اقبال پہنچے جہاں نعرے بازی کرنے کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھار کھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے علاوہ لوڈشیڈنگ اور لاقانونیت کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں اور کوئی پرسان حال نہ ہے اس لئے حکومت ان مسائل پر قابو پانے کیلئے اقدامات کرے ۔( بےورورپورٹ)

سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کہا ہے کہ اغوا برائے تاوان اورجگا ٹیکس کے مقدمات میں پولیس خود مدعی بنے گی کیونکہ لوگوں کی اکثریت مقدمات درج کروانے کے بعد دباؤ یا کسی اور مصلحت کا شکار ہوکر ملزموں سے صلح کرلیتے ہیںجس سے ملزموں رہا ہوجانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں اور دوبارہ جرائم شروع کردیتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کسی زیادتی کے بعد خودقانونکو ہاتھ میں لے کر جرم کرنے کی بجائے انصاف اور تحفظ کیلئے پولیس سے رابطہ کریں کیونکہ پولیس میںاچھے اور ایماندار افسران اور ملازمین کی کمی نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈسکہ میںپریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوںنے اس موقعہ پر عوام کی شکایات بھی سنیں اور موقعہ پران کے حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔ ڈی پی او نے ایس ایچ اوسٹی ڈسکہ انسپکٹر رانا ندیم طارق اور ایس ایچ او تھانہ صدر ڈسکہ انسپکٹر غلام احمد کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہ ڈسکہ میں جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوئی ہے جو پولیس کی بہتر کارکردگی کا منہ بولتاثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کھل کرجرائم پیشہ عناصر اور سماجی برائیوں کے خلاف پولیس سے مل کر جہاد کریں اور پولیس سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں مدد فراہم کرنےو الوں کو تحفظ فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی پولیس کی کارکردگی متاثر کن ہے اوراس کی وجہ یونین کونسلوں میں گشت کا نظام ہے کیونکہ اب مقامی سطح پر فوری عوام کی مدد کی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کلوزسرکٹ کیمروں کی تنصیب کے پروگرام پر عمل شروع کردیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں سیالکوٹ شہر کے علاوہ ڈسکہ شہرمیں متعدد مقامات پر کلوزسرکٹ کیمرے لگائے گئے ہیںتاہم جلد ہی مزید کیمرے بھی لگائے جائیں گے جس سے شہری زیادہ محفوظ ہوجائیں گے ۔ ڈی پی او نے اغوا برائے تاوان ، ڈاکوؤں اور جگا ٹیکس وصول کرنے والے ملزموں کی گرفتاری پر پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ فرائض میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنےو الے افسران اور ملازمین کی حوصلہ افزائی انعام کی صورت میںکی جائے گی ۔( بےورورپورٹ)

سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس اور ڈی ایس پی صدر سرکل محمد اکرام خان (آج)17اکتوبر بروز جمعتہ المبارک تھانہ صدر کے موضع لدھڑ کی جامع مسجد میں نما زجمعہ ادا کریں گے اور بعدازاں مسجد میں ہی کھلی کچہری لگا کر شہریوں کی شکایات سنیں گے اور موقعہ پر ہی ان کے حل کیلئے احکامات جاری کریں گے ۔کھلی کچہری میں یونین کونسل ہندل اور یونین کونسل گڑھی کے علاوہ ملحقہ دیگر دیہات کے لوگ بھی شریک ہونگے جو علاقہ میں جرائم سمیت اپنی شکایات سے ڈی پی او کو آگاہ کریں گے ۔( بےورورپورٹ)

سیالکوٹ:حکومت پنجاب کی گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت ضلع سیالکوٹ میں204ٹریکٹر چھوٹے کاشتکاروں کو فراہم کئے جائیں گے اور ان ٹریکٹروں کی خریداری پر پنجاب حکومت دو لاکھ روپے کی سبسٹڈی کاشتکاروں کو دے گی تاہم 204ٹریکٹروں کیلئے ضلع سیالکوٹ میںاب تک پانچ ایکٹر سے کم زمین کے مالک چار ہزار سے زائد کاشتکاروں نے درخواستیں ضلعی انتظامیہ کو جمع کروادی ہیں جن کی سکروٹنی اور جانچ پڑتال کا کام جاری ہے ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر کوآرڈنیشن محمد سیف انور جھپہ نے اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ 204ٹریکٹر بنک آف پنجاب فراہم کرے گااور ان ٹریکٹروں کی خریداری کیلئے حکومت پنجاب دو لاکھ کی سبسٹڈی کاشتکار کو دے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قوائد کے تحت پانچ ایکٹر سے کم اراضی کے مالکان کو ٹریکٹر دیئے جائیں گے تاہم ٹریکٹر حاصل کرنے والے کاشتکار تین سال تک ٹریکٹر کو فروخت نہیں کرسکیں گے اور نہ ہی یہ ٹریکٹر کسی اور مقصد کیلئے استعمال ہونگے بلکہ ٹریکٹر صرف اور صرف زرعی مقاصد کیلئے استعمال کئے جاسکیں گے تاکہ زراعت کے شعبہ کو ترقی دی جاسکے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چار ہزار سے درخواستیں جمع کروائی جاچکی ہیں تاہم حکومت پنجاب کی گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت میرٹ پر ٹریکٹروں کی الاٹمنٹ ہوگی ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ٹریکٹر حاصل کرنے والا تین لاکھ روپے فراہم کرے گا جس میںد و لاکھ روپے حکومت پنجاب فراہم کرے گی اور پانچ لاکھ کا ٹریکٹر خرید کر کاشتکار کو دیا جائے گا ۔( بےورورپورٹ)

سیالکوٹ:وفاقی حکومت کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے متحدہ مجلس عمل کے مرکزی نائب صدر ومرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر سینٹر پروفیسر ساجد میر نے دیئے جانے والے فارمزتمام مساجد میں تقسیم کردئےے ہیں تاکہ مستحقین ان فارمز سے استفادہ حاصل کرسکیں اور اصل مستحقین ہی حکومت کی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث کی پریس ریلیز کے مطابق حکومت پاکستان کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ہر مستحق کو ایک ہزار روپے ماہانہ امداد دی جائے گی اور سکیم کے تحت جاری کئے گئے فارم اراکین قومی اسمبلی کے علاوہ ممبران سینٹ کو بھی فراہم کردیئے گئے ہیںجو اپنے اپنے علاقوں میں یہ فارم مستحقین میں تقسیم کررہے ہیں ۔( بےورورپورٹ)