Tuesday, February 8, 2011

३र्द इन्तेर्कोन्तेनान्तल करते चम्पिओंशिप ढाका बंगला देश

ڈھاکہ:بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں تیسری انٹر کانٹینیٹل ایشن کراٹے چمپئن شپ میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے 3کانسی کے تمغے حاصل کر لئے۔ورلڈ ےونین آف کراٹے ڈو فیڈریشن کے زیر اہتمام اس چمپئن شپ میں 6ایشائی ملکوں کے 256کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔بنگلہ دیش ،انڈیا ،نیپال،سری لنکا پاکستان اور ایران کے علاوہ رومانےہ اور برازیل کے کھلاڑیوں نے خصوصی طور پر شرکت کی تھی۔پاکستان ےونین آف کراٹے ڈو فیڈریشن کی جانب سے 4کھلاڑی اس چمپئن شپ میں شریک ہوئے جس میں عامر محبوب کا تعلق اسلام آباد ،خالد قادری ڈیرہ غازی خان،محمد ندیم فیصل آباد اور ملک اعجاز احمد کا تعلق ڈسکہ سیالکوٹ سے تھا ،ٹیم کے ساتھ پاکستان ےونین آف کراٹے ڈو فیڈریشن کے انٹرنیشنل میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر شمس جاوید بھی موجود تھے جو پاکستان ےونین آف کراٹے ڈو فیڈریشن کے صدررشید ےونس کی خصوصی ہدائت پر ٹیم مینجرکا اضافی چارج بھی سنبھالے ہوئے تھے جبکہ کوچ کے فرائض اعتصام الحق ادا کیے۔28جنوری سے 30جنوری تک میر پور ڈھاکہ کے انڈور سٹیڈیم میں ہونے والی اس چمپئن شپ میں بہت سے دلچسپ اور اہم مقابلے دیکھنے کو آئے،کراٹے چمپئن شپ انفرادی "کاتاــ" مقابلوں میں پاکستان کے عامر محبوب نے انڈیا اورسری لنکاکے گیارہ کھلاڑیوں کو مات دے کر فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا،جبکہ ٹرکس میں عامر محبوب نے 9فٹ بلندی تک فری سٹائل کک کر کے پلیٹس توڑ کو سٹیڈیم میں بیٹھے ہوئے تمام حاضرین کو حیران کر دیا،دوسرے دن کے "کاتاــ" فائنل مقابلوں میں پاکستان کے عامر محبوب کا مقابلہ بنگلہ دیش کے تین کھلاڑی محمد افضل ،سجاد حسین اور انورحسین سے تھا جس میںبنگلہ دیش کے سجاد حسین اور عامر محبوب کے درمیاں سلور میڈل کیلئے مقابلہ 24.5پوانٹس سے برابر ہوگیا لیکن ایوریج سکور سسٹم کے تحت بنگلہ دیش کے کھلاڑی کو اعشاریہ ایک پوائنٹ سے آگے کر دیا گیا اور اس طرح پاکستان کے عامر محبوب کے ہاتھ کانسی کا تمغہ آیا اور اس طرح پاکستان نے اپنا پہلا تمغہ "کاتاــ" مقابلے میں حاصل کیا جبکہ دوسرا تمغہ ڈسکہ سیالکوٹ کے ملک اعجاز نے 80کلو کیٹیگری فائٹ میںحاصل کیا ان کا مقابلہ بھی بنگلہ دیش کے قومی کھلاڑی و ایشن چمپئن محمد نصیر الدین سے تھا،75کلوکیٹیگری فائیٹ میں بھی عامر محبوب نے اپنے گروپس میچوں میں انڈین اور بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو 0کے مقابلے میں 6پوائنٹس سے شکست دی اور سیمی فائنل کیلئے بنگلہ دیش آرمی کی ٹیم کے علی محمد سے مقابلہ کیا جو کہ پورے تین منٹ جاری رہا اور بنگلہ دیشی کھلاڑی نے یہ مقابلہ0کے مقالے میں صرف1پوائنٹ سے جیتا اور اس طرح پاکستان نے اپنا تیسرا میڈل بھی کانسی میں ہی حاصل کیا اور اس طرح پاکستان کے میڈلز کی تعداد تین ہوگئی جبکہ باقی دونوں پاکستانی کھلاڑی کوئی تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔تیسری انٹر کانٹینیٹل ایشن کراٹے چمپئن شپ کے آخری روز کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔ورلڈ ےونین آف کراٹے ڈو فیڈریشن ایشیاء کے نائب صدر ہمایوں کبیر نے پاکستان ےونین آف کراٹے ڈو فیڈریشن کے میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر شمس جاوید کو فیڈریشن کا ایشیاء کیلئے میڈیا ایڈوائزر مقر ر کیا جس پر ورلڈ ےونین آف کراٹے ڈو فیڈریشن کے صدر اوسوالڈو میسیاس ڈی اولیورا (Osvaldo Messias de Oliveira) نے ڈاکٹر شمس جاوید کو خصوصی طور پر گولڈ میڈل دیا ۔(ایجنسیاں )