سےالکوٹ :پیپلزپارٹی کی مرکزی راہنما ورکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ علاقہ بجوات کے 85دیہات کے 60ہزار سے زائد عوام کی سہولت کیلئے دریائے توی پر 20کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے بے نظیر شہید پل کوآمدورفعت کیلئے کھول دینا پیپلزپارٹی کی حکومت کا عظیم کارنامہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بجوات سرمایہ کاری کیلئے آئیڈیل مقام ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ بجوات کے دورہ کے موقعہ پر کیا ۔ ملک خالق اعوان ، ڈاکٹر محمد بشیر ، میاں عبدالستار ، ٹھیکیدار ذوالفقار اور محمد منیر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ علاقہ بجوات کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا لیکن اب چونکہ سیاسی قیادت تبدیل ہوگئی ہے اور عوام نے ماضی کے دھوکہ باز سیاست دانوں کو مسترد کرکے انہیں ووٹ دے کر کامیاب کروایا ہے اس لئے وہ اپنے حلقہ کو مثالی اور ترقی یافتہ بنانے میںکوئی کسر نہیں چھوڑیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ بجوات کے تمام سکولوں اورہسپتالوں کو اپ گریڈ کروایا جائے گاتاکہ یہاں کے مکینوں کو مقامی سطح پر ہی اعلی تعلیم اور جدید علاج ومعالجہ کی سہولیات میسر ہوسکیں ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بے نظیرشہید پل سے پھوکلیان چوک تک اور کاہلیاں اڈا سے لونی تک پختہ سڑکوں کی تعمیر کے منصوبہ جات پر جلد ہی کام شروع ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ بجوات میں سرمایہ کاری سے یہاں ترقی وخوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگااور لوگوں کو مقامی سطح پر روزگار کے کثیر مواقع ملیں گے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عالم انتخابات میں مسلم لیگ (ق) کے سپیکر قومی اسمبلی چودھری امیر حسین کو 35ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے شکست دی تھی نے کہا کہ حلقہ این اے111کے تمام لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ان کامشن ہے اور کوئی تفریق کئے بغیر وہ عوام اور علاقہ کی خدمت کا سفر دن رات جاری رکھیں گی ۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :عدلیہ کی بحالی کیلئے سیالکوٹ بھر کے وکلاء نے سوموار کے روز عدالتوں کا ایک گھنٹہ کیلئے عدالتی بائیکاٹ کیا ۔ عدالتی بائیکاٹ کی وجہ سے عدالتوں میں فوجداری اور سول مقدمات کی سماعت میں تاخیر ہوئی ۔ قبل ازیں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے تحت بار لان میں وکلاء نے مسلسل269ویں روز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جس میں وکلاء کی کثیرتعدا دنے شرکت کی ۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :محکمہ پولیس میں 138ملازمین کی بھرتی کیلئے پولیس لائن سیالکوٹ میں سخت سیکورٹی میں ہزاروں امیدواروں کے انٹرویوز ہوئے ۔ ڈی آئی جی ظفر قریشی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس سمیت دیگر افسران نے امیدواروں کے انٹرویو لئے اور ان سے مختلف سوال کئے ۔ (بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :یونائیٹڈ بنک لمیٹڈ کے برطرف ملازمین کی بحالی کیلئے کام کرنے والی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد ارشدوڑائچ نے کہا ہے کہ 13اکتوبر1997ء کو میاں نواز شریف دور میں یو بی ایل کے پانچ ہزارچار سو سولہ ملازمین جبری ریٹائرڈ کیا گیا تھا اورجبری ریٹائرڈ کئے جانے والے ان ہزاروں ملازمین کو شہید بے نظیر بھٹو نے بحال کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ انہوں نے کمیٹی کے ممبران اعجاز انورفریدی ، فیاض احمد اور محمد جمیل گوہر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب جبکہ ملک میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے اور آصف علی زرداری پاکستان کے صدر کے عہدہ پر فائز ہیں تو پانچ ہزار سے زائد جبری ریٹائرڈ ملازمین کو فوری بحال کیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قومی ملکیت میںجن اداروں کو لیا تھا وہ ایک احسن اقدام تھا ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بنکوں میں ٹریڈ یونینز بحال کی جائیں تاکہ ادارے بھی بہتر طریقے سے کام کرسکیں اور ملازمین کا بھی تحفظ ہوسکے ۔(بےورورپورٹ)
تازہ فضائی حملوں میں دولتِ اسلامیہ کے 14 جنگجو ہلاک
-
امریکہ کی سربراہی میں اتحادی ممالک نے شام میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران
دولت اسلامیہ کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں تیل کے کارخانوں کو نشانہ بنایا ہے جس
میں ...
11 years ago
