سےالکوٹ : سیالکوٹ شہر میں اڑھائی سال قبل دوبارہ تعمیر کرنے کیلئے مسمار کئے جانے والے دو تھانوںرنگ پورہ اور سول لائن کی تعمیر کاکام تاحال شروع نہ ہوسکا ہے جس کی وجہ سے ان تھانوں میں تعینات پولیس ملازمین سخت پریشان ہیں اور تھانوں کی کارکردگی بھی شدید متاثر ہورہی ہے ۔ سابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ زبیر نواز چٹھہ کے دور میں شہری علاقوں کے دو تھانوں رنگ پورہ اور سول لائن کی نئے سرے سے تعمیر کاپروگرام بنایا گیا تھا اور ان منصوبہ جات پر مجموعی طور پر چار کروڑ روپے کی رقم خرچ ہونا تھی اور اس پروگرام پر عمل کرتے ہوئے تھانہ رنگ پورہ اور تھانہ سول لائن کی دونوں خستہ حالت عمارتوں کو مسمار کردیا گیا جبکہ ان دونوں تھانوں میں سے تھانہ رنگ پورہ کو قریب ہی چند کمروں پر مشتمل کرائے کی عمارت میںمنتقل کردیا گیا جبکہ تھانہ سول لائن کو پولیس لائن کے کمروں میںمنتقل کیا گیا لیکن اب اڑھائی سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے پر بھی دونوں تھانوں کی نئے سرے سے تعمیر کاکام شروع نہ ہوسکا ہے جس کی وجہ سے ان دونوں تھانوں کی کارکردگی بھی ناقص ہوکر رہ گئی ہے جبکہ یہاں تعینات عملہ کرائے پر رہنے پر مجبور ہے کیونکہ دونوں قدیم تھانوں کا اپناریکارڈ بھی محفوظ کیا گیا ہے اور ان دونوں تھانوں کی حوالاتیں بھی غیر محفوظ ہیں ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانہ سول لائن میں ایس ایچ او اور محرر کے علاوہ 54پولیس ملازمین جبکہ تھانہ رنگ پورہ میں ایس ایچ او اور محرر کے علاوہ مجموعی طور پر 59پولیس ملازمین تعینات ہیں جنہیں رہائش کی گذشتہ اڑھائی سال سے کوئی سہولت میسر نہ ہے ۔ دونوں مسمار تھانوں کے ایک سروے کے دوران انکشاف ہوا کہ تھانوں کی عمارتوں کو مسمار کرنے کے پراجیکٹ پر محکمہ بلڈنگ نے عمل کرنا تھا لیکن محکمہ بلڈنگ نے دونوں تھانوں کی عمارتوں کو مسمار کردیا لیکن ابھی تک دونوں تھانوں کی تعمیر کیلئے فنڈز محکمہ بلڈنگ کو جاری ہی نہ ہوسکے ہیں اور اسی وجہ سے تعمیر کاکام شروع نہ ہوسکا ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :نول موڑ کے قریب زیرتعمیر مکان میں کرنٹ لگنے سے مزدورہلاک ہوگیا ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ رضا حسین ایک زیر تعمیر کام میںبطور مزدورکام کررہا تھاجوکہ بجلی کی ننگی تاروں کو ہاتھ چھو جانے سے اسے کرنٹ لگا جس سے وہ بے ہوش ہوگیا جسے رےسکےو 1122کی مےڈےکل ٹےم نے فوری طور پر ہسپتال پہنچاےا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا ۔ بتایا گیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے دوران وہ بجلی کی تاریں درست کررہا تھا کہ اچانک بجلی آگئی اوراسے کرنٹ لگا جو جاں لیوا ثابت ہوا ۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :تھانہ صدر پولیس نے نواحی دیہات دھیراسندھا سے ایک شہری کو اغوا کرنے والے ایف آئی اے کے اے ایس آئی اور کانسٹیبل سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے مغوی کو برآمد کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔ ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر ملک عدنان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر عثمان نے کانسٹیبل سمیت دو افرا دسے مل کر دھیرہ سندھا میںمحمدنواز کے گھر حملہ کیااورا سلحہ کی نوک پر محمد نواز کو ایک کار میں سوار کرکے گوجرانوالہ کی جانب فرار ہوگئے تاہم اسی دوران اطلاع ملنے پر پولیس نے مختلف مقامات پر ناکہ بندی کرکے کار کو روک لیااور اس میں سے مغوی محمد نواز کو برآمد کرکے ایف آئی اے کے تھانیدار سمیت تینوں ملزموں کو پکڑ کر کاروائی شروع کردی ۔ دریں اثناء گرفتار تھانیدار عثمان کا کہنا ہے کہ ملزم محمد نواز کے خلاف تھانہ ایف آئی اے گوجرانوالہ میں انسانی اسمگلنگ کے الزام میں مقدمہ درج ہے جس میں اسے گرفتار کیا گیا تاہم مقامی پولیس کا اس چھاپہ کے بارے میں باقاعدہ طور پر کوئی اطلاع نہ دی گئی ۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :تھانہ صدر ڈسکہ کے قریب بجلی کی لوڈشیڈنگ اور زائد بلوں کے خلاف سینکڑوں افراد نے واپڈا کے خلاف مظاہرہ کیااور نعرے بازی کی ۔ مظاہرہ میں شامل خواتین نے سینہ کوبی کی اور سڑک پر دھرنا دیا ۔ احتجاج کرنے والوں میں مردوں کے علاوہ بچے بھی شامل تھے ۔ آدھا گھنٹہ کے احتجاج کے بعد مظاہرین نعرے بازی کرتے ہوئے پرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ ماڈل ٹاؤن سے شہری کی کار چوری ہوگئی ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق حسن علی اپنی کار نمبریLET-7609پر ماڈل ٹاؤن کسی کام کے سلسلہ میں آیا جوکہ سڑک پر کار کھڑی کرکے وہ ایک گھر گیا تاہم عدم موجودگی کا فائدہ اٹھا کر ملزم اس کی قیمتی کار چوری کرکے فرار ہوجانے میںکامیاب ہوچکے تھے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :تھانہ سبز پیر کے موضع کنگرہ میں سعودی پلٹ شہری کی جانب سے دوبیویوں کے جھگڑوں سے تنگ آکر خودکشی رشتہ داروں نے ناکام بنادی ۔پولیس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مقیم فاروق احمد کی دس سال قبل نصر ت بی بی کے ساتھ شادی ہوئی تاہم فاروق نے سعودی عرب میںبھی دوسری شادی کرلی اور کچھ عرصہ قبل پاکستان اپنی دوسری بیوی کو بھی لے آیا لیکن گھر میں آئے روز کے جھگڑوں کی وجہ سے محمد فاروق نے گذشتہ رو ز پستول سے خود کو ہلاک کرنے کیلئے کوشش کی تاہم اسی دوران پہلی بیوی کے بھائی خالد محمود اور دیگر رشتہ داروں نے اسے پکڑ لیااور پستول چھین کر اس کی خود کشی کی کوشش ناکام بنادی ۔ دریں اثناء پولیس نے ملزم محمد فاروق کو گرفتار کرکے اس کے خلاف خود کشی کی کوشش کرنے کے الزام میںمقدمہ درج کرکے پستول قبضہ میںلے کر کاروائی شروع کردی ہے ۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :تھانہ بڈیانہ کے علاقہ جیسوراں میں زمیندار کے ڈیرے سے ایک لاکھ روپے مالیت کے مویشی چوری کرکے ملزم فرار ہوگئے ۔ زمیندار افتخار احمد کی درخواست پر درج کئے جانے والے مقدمہ میں الزام لگایا گیا ہے کہ اس کے ڈیرہ پر موجود دو راس بھینسیں چور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر لے گئے جن کا آج تک کوئی سراغ نہ مل سکا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :سیالکوٹ میںمختلف مقامات پر لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بمبانوالہ کے موضع طوطی چک میں سابقہ جھگڑے کی عداوت پر یعقوب اور اس کے چار ساتھیوں نے ڈنڈے مار مار کر زوہیب کو شدید زخمی کردیااور قتل کرنے کی دھمکیاں دیں ۔ اسی تھانہ کے موضع ٹھکراکے میں رشتہ داری کے جھگڑے پر شہزاد حبیب کو محمد شبیر اور اس کے چار ساتھےوں نے باہم صلاح مشورہ ہوکر ڈندے مار مارکر لہولہان کردیا ۔ تھانہ پھوکلیان کے موضع دیورا میں نور احمد اور اس کے چار ساتھیوں نے نذیر احمد کے کھیتوں میںکاشت شدہ فصل تباہ کردی اور احتجاج کرنے پر اسے تشدد کرکے زخمی کیا ۔ تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ جامکے چیمہ روڈ پر سابقہ جھگڑے کی عداوت پر مقصود اور اس کے چار ساتھیوں نے پستول کے بٹ اور ڈنڈے مار ما رکر اپنے مخالف رمضان کو لہولہان کردیااور لوگوں کے جمع ہوجانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ بن حاجی پورہ میں عورتوں کی لڑائی پر محمد علی وغیرہ تین ملزموں نے ڈنڈے مار مار کر سہیل کو شدید زخمی کیا ۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں داخل کروادیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :سیالکوٹ پولیس نے مختلف مقامات سے 13ملزموں کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ ، منشیات اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی پولیس نے یتیم خانہ سے ملزم خالد کے قبضہ سے چالیس گرام چرس ، اڈا شہباز خان سے ملزم شاہد کے قبضہ سے پچاس گرام چرس ، تھانہ نیکاپورہ پولیس نے امام صاحب سے ملزم اسلم مسیح کے قبضہ سے 30گرام چرس ، ملزم بشارت کے قبضہ سے 30گرام چرس ، تھانہ مراد پور پولیس نے ملزم مشتاق کے قبضہ سے دس بوتل شراب ، ہیڈمرالہ پولیس نے ملزم امانت علی کے قبضہ سے پستول ، ملزم گل نواز کے قبضہ سے پستول اور ملزم ندیم مسیح کے قبضہ سے پستول ، تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے ملزم رزاق کے قبضہ سے 100گرام چرس ، ملزم ثاقب کے قبضہ سے ایک بوتل شراب ، تھانہ پھلورہ پولیس نے ملزم شاہد کے قبضہ سے دو بوتل شراب ، تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے جمشید کے قبضہ سے پستول اور ملزم بشارت کے قبضہ سے پستول برآمد کرکے ان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :تھانہ نیکاپورہ پولیس نے ایک شہری حافظ محمد فیاض کی درخواست پراسے بنک کا بوگس چیک دینے کے الزام میںملزم پرویز کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم نے رقم کی ادائیگی کیلئے الائیڈ بنک کا ایک چیک دیا جسے کیش کروانے کیلئے جب حافظ محمد فیاض بنک گیا تو ملزم کے اکاؤنٹ میں رقم ہی موجود نہ تھی ۔ دریں اثناء تھانہ کوتوالی پولیس نے محمد الیاس کی درخواست پر راشد بشیر کے خلاف جبکہ محمد آصف شاہین کی درخواست پر ملزم رفاقت علی کے خلاف بوگس چیک دینے کے الزام میں علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے ہیں۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ :ضلع ناظم سیالکوٹ محمد اکمل چیمہ نے" روزنامہ آج کل "سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں ممبران ضلع کونسل ان کے ساتھ ہیں اور کوئی سازش ان کے خلاف کامیاب نہیں ہوسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کے چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی ان کے قائد ہیںا ور وہ ان کی قیادت میں ضلع سیالکوٹ کی تعمیر وترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ ضلع ناظم محمد اکمل چیمہ نے مزید کہا کہ ہے کہ نائب ضلع ناظم رانا اعجاز احمد کا کردار بھی قابل تحسین ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے اور ممبران ضلع کونسل نے اسی اتحاد اور اتفاق کو فروغ دیا ہے اور ان کی قیادت پر اعتماد کرکے ثابت کیا ہے کہ ملک وقوم کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیںکیا جائے گا ۔ ضلع ناظم محمد اکمل چیمہ نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں محکمہ صحت کے حوالے سے تیار کئے گئے تین سالہ رولنگ پلان سے علامہ اقبال ہسپتال اور گورنمنٹ سردار بیگم سول ہسپتال کے علاوہ سمبڑیال ، ڈسکہ اور پسرور کے تحصیل ہیڈکوآرٹرہسپتالوں میں ضروری تشخیصی آلات فراہم کئے جائیں گے اور اسی طرح ضلع سیالکوٹ کے سات رورل ہیلتھ سینٹروں اور 87بنیادی مراکز صحت میں یکساں طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالت گڑھا اور بڈھاگورائیہ کے بنیادی مراکز صحت کیلئے بھی فنڈز فراہم کردیئے گئے ہیں۔(بےورورپورٹ)
تازہ فضائی حملوں میں دولتِ اسلامیہ کے 14 جنگجو ہلاک
-
امریکہ کی سربراہی میں اتحادی ممالک نے شام میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران
دولت اسلامیہ کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں تیل کے کارخانوں کو نشانہ بنایا ہے جس
میں ...
11 years ago
