سیالکوٹ:سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مجلس عاملہ کی 20سیٹوں پر انتخابات 14اور15نومبر کو ہونگے جس کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں تاہم امیداروں کی جانب سے کامیابی کیلئے انتخابی مہم بھی دن رات جاری ہے۔سیالکو ٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا قیام 1982ء میںعمل میںلایا گیااورا س وقت اس کے ساڑھے چار ہزار سے زائد ممبران ہیںجو سالانہ 70ارب روپے کا زرمبادلہ پاکستان کو سپورٹس ، سرجیکل ، لیدر گارمنٹس ، میوزیکل انسٹرومنٹس اور دیگر مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو کما کر دیتے ہیں اور یہی ممبران انتخابات میں اپنے اپنے ووٹ کاسٹ کریں گے ۔ انتخابات کے پہلے مرحلہ میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کارپوریٹ کلاس کی دس سیٹوں کیلئے 14نومبر کوجبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کی دس سیٹوں کیلئے 15نومبر کوپولنگ ہوگی۔ انتخابات کیلئے اتحاد فاؤنڈرز گروپ اور ڈیموکریٹک فاؤنڈرز گروپ کے امیدوار میدان میںہیں اوردونوں گروپ اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی کیلئے انتخابی مہم زور وشور سے جاری رکھے ہوئے ہیں اور دن رات پروگرام اور جلسے منعقد کئے جارہے ہیں ۔واضح رہے کہ اتحاد فاؤنڈرز گروپ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پر 27سال سے برسراقتدار ہے اور اس گروپ کے قائد معروف بز نس مین شیخ ریاض الدین ہیں جن کے گروپ کے امیدوار ہر انتخابات میں کامیاب ہوتے چلے آرہے ہیں تاہم2004ء میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ڈیموکریٹک فاؤنڈرز گروپ قائم ہوا جس نے اب تک ہونے والے انتخابات میں حصہ لیا ہے لیکن ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ ڈیموکریٹک فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین سہیل خاور میر کا کہنا ہے کہ اس با ران کے گروپ کے امیدواروں کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں اور بہتر زرلٹ دے کر کامیاب ہونگے تاہم سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پر27سال سے برسراقتدار اتحاد فاؤنڈرز گروپ کے قائد ریاض الدین شیخ کے مطابق اس بار بھی ماضی کی روایت کوبرقراررکھتے ہوئے ممبران ان کے گروپ کے تمام امیدواروں کو واضح اکثریت سے کامیاب کروائیں گے کیونکہ ان کے دور میں چیمبر کی تعمیر وترقی ، بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل ، صنعتی ومعاشی ترقی کیلئے مثالی اقدامات کئے گئے ۔سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات کیلئے مقرر کئے گئے الیکشن کمشنر نوید اقبال شیخ کا کہنا ہے کہ مجلس عاملہ کی 20سیٹوں پرالیکشن کے روز ووٹروں کو اپنے اپنے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ، چیمبر کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس یا پاسپورٹ ہمراہ لانا ہوگا تاہم مجلس عاملہ کی سیٹوں پر کامیاب ہونے والے بعدازاں21نومبر کو صدر چیمبر اور نائب صدر چیمبر کے عہدوں کے امیدواروں کا انتخاب کریں گے ۔ ان کا کہنا ہے کہ کارپویٹ کلاس کی دس سیٹوں کیلئے 20امیدوارعبدالطیف ، عامر حمید بھٹی ، فضل جیلانی ، حسن علی بھٹی ، محمد سرفراز بٹ ، محمد یونس سپال ، پرویز احمد خان ، شیخ اصغر حسین ، سید صاحبزادہ ابن احمد اقبال ، چودھری عرفان اکرم ، فیصل جمشید ملک ، حفیظ بلال طاہر ، ملک نصیر احمد ، محمد افضل اعوان ، محمد جمیل ، محمد سلیمان خان ، سمیع بٹ اور شیخ ہمایوں اقبال تاہم ایسوسی ایٹ کلاس کی دس سیٹوں کیلئے20امیدوار اسد اعجاز ، عاصم شفیق سلہریا ، غلام مرتضی ، جہانگیر احمد ، جاوید اقبال ، میاں محمد خلیل ، میر فاروق مائر ، مرزا بشیر بیگ ، شہزادشوکت ، زمیر اعجاز ڈار ، ابرار حسین گیلانی ، انصر حسین ، حافظ محمود جمشید ملک ، جاوید اقبال ،خواجہ ضیاء اللہ ، ایم حسن افضل ، محمد سجاد ڈار ، سید مشکور احمد گےلانی اور طارق محمود الیکشن لڑ رہے ہیں ۔(ڈاکٹر شمس جاوےد)
تازہ فضائی حملوں میں دولتِ اسلامیہ کے 14 جنگجو ہلاک
-
امریکہ کی سربراہی میں اتحادی ممالک نے شام میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران
دولت اسلامیہ کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں تیل کے کارخانوں کو نشانہ بنایا ہے جس
میں ...
11 years ago
