سیالکوٹ:وفاقی وزیر برائے بہبودی آبادی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی پاکستان کے مسائل کا پیش خیمہ ہے تاہم علماء کرام کے مشورے سے بڑھتی ہوئی آبادی پر کنٹرول کرنے کیلئے چھوٹے خاندان کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گااور اس مقصد کیلئے سرکاری ونجی اداروں کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرائض میں غفلت برتنے والے سرکاری ملازمین کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا تاہم معاشرے کی بے حسی کا شکار افراد کے دکھوں کا مداوا ہی ان کا نصب العین ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ آج کل کے ساتھ بات چےت کے دوران کےا۔ وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وہ شہید بے نظیر بھٹو کے ویثرن کے مطابق وزارت بہبود آبادی کو موثر بنادیں گی او رپیپلزپارٹی کے منشور پر عمل کرتے ہوئے ملک وقوم کی دن رات خدمت کرتی رہیںگے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت ملک میں خوشحالی ، امن ومحبت کی فضا قائم کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورتی پالیسیاں اختیار کئے ہوئے ہیں اور ان کے مثبت اور حوصلہ افزاء نتائج بھی برآمد ہوئے ہیں ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بے روزگار ی کے خاتمہ کیلئے پڑھے لکھے طبقے کو روزگار فراہم کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زریعے لاکھوں خاندانوں کو مستفید کیاجارہا ہے اور پسے ہوئے طبقے کی ترقی کو پہلی ترجیحات میں رکھا گیا ہے ۔(بےورورپورٹ)
تازہ فضائی حملوں میں دولتِ اسلامیہ کے 14 جنگجو ہلاک
-
امریکہ کی سربراہی میں اتحادی ممالک نے شام میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران
دولت اسلامیہ کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں تیل کے کارخانوں کو نشانہ بنایا ہے جس
میں ...
11 years ago
