
سیالکوٹ:ڈیموکریٹک فونڈرز گروپ کے چیئرمین سہیل خاور میر نے کہا ہے کہ ہمارے گروپ کا موٹو change we needہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ چیمبر برآمد کنندگان کا چیمبر ہے اور اسکے ممبران کی وجہ سے حکومتی حلقوں میں اس چیمبر کا خاص مقام ہے۔ ممبران کے مسائل کو اجتماعی طور پر ایک پلیٹ فارم سے متعلقہ محکموں تک پہنچایا جائے تاکہ انکے مسائل اور کاروبار کی ترقی کیلئے نت نئی ٹیکنالوجی اور دنیا کے بدلتے ہوئے حالات میں حکومت کے تعاون سے جدید طریقہ کار اور خام مال وغیرہ کا حصول ممکن بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فونڈرز گروپ 2004ء سے چیمبر میں اسی بات کیلئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں اپنے گروپ کے کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کے ممبران کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب سے گروپ کے صدر ذوالفقار احمد بھٹی، نعیم اعوان، عمر فاروق ڈار، محمد صدیق اعوان، نصیر احمد ملک نے بھی خطاب کیا۔ (بےورورپورٹ)
