سےالکوٹ: علامہ اقبال اوپن ےونےورسٹی کے مےٹرک ۔اےف اے،بی اے کے امتخانات مےں امےدواروں کا امتخانی سےنٹر مےں داخلہ کے وقت شناختی کارڈ دکھانا لازمی قرار دےنا سٹوڈنٹس کے ساتھ سراسر زےادتی ہے ۔ان خےالات کا اظہار علم وےلفئےردوست سوسائٹی کے صدراےس اےم شاہد نے اخبار نوسےوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کےا ۔صدر سوسائٹی نے ڈائرےکٹر علامہ اقبال اوپن ےونےورسٹی رےجنل آفس سےالکوٹ چوہدری ذوالفقار علی کے اس بےان کو سٹوڈنٹس کے ساتھ اےک زےادتی قرار دےا ہے جس مےں سٹوڈنٹس کو امتخانی مرکزمےں داخلہ سے پہلے شناختی کارڈ دکھانا ہوگا ،دلچسپ امر ےہ ہے کہ مےٹر ک اور اےف اے کے بےشتر امےداوروں کی عمرےں ابھی 18سال نہےں ہوئےں اس لئے ان کے لئے شناختی کارڈ دبنوانا ممکن نہےں ہے۔سوصائٹی نے علامہ اقبال اوپن ےونےورسٹی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کےا کہ شناختی کارڈز کی شرط کے آرڈرز کو واپس لےکرسٹوڈنٹس مےں پائی جانے والی تشوےش کو فوری طور پر ختم کےا جائے۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:پاکستان ریلوے نے شہر کے قریبی الہڑ ریلوے اسٹیشن پر ریل کار کیلئے سٹاپ منظور کرلیا ہے اور باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔راولپنڈی سے لاہور براستہ سیالکوٹ نارووال جانے والے ریل کارکااس سے قبل الہڑ ریلوے اسٹیشن پر کو ئی سٹاپ نہ تھا جس کی وجہ سے سینکڑوں مسافروں جن میں طلبہ وطالبات ، سرکاری ملازمین اور محنت کش شامل ہیں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا ۔ علاقہ سے تعلق رکھنے والوں چودھری عابد علی راں ، ریاض نمبردار ، چودھری محمد حسین ، چودھری طارق وڑائچ ، ادریس انصاری نے الہڑ ریلوے اسٹیشن کو ریل کار کیلئے منظور کرنے پر پاکستان ریلوے حکام کو شکریہ اد اکیا ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تحریک استقلال پنجاب کے صوبائی چیئرمین محمد سجاد ڈار نے کہا ہے کہ نج کاری کے عمل کو شفاف بنایا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ آٹھ سالوں میں ایک آمر کی حکومت رہی اور اس دور میں عوام کے منتخب نمائندوں کو اعتماد میں نہ لیا گیا ۔ انہوں نے اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ موجودہ حکمران پارلیمنٹ کی بالادستی کے دعوے دار ہونے کے باوجود قومی اثاثوں کی نج کاری کے حساس معاملے کو پارلیمنٹ میں آزادانہ بحث کیلئے پیش نہیں کررہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضٰ میں نفع بخش اداروں کی نج کاری کی بھینٹ چڑھادیا گیا اور اس حوالے سے عوام کے زہنوں میں شدید شکوک وشبہات آج بھی موجود ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ قومی اثاثوں کو ارزاں قیمت پر فروخت کرکے ملک کو شدید نقصان سے دوچار کیا گیا اور ان اثاثوں کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقوم کے بارے میں بھی قوم کو کچھ علم نہیں کہ یہ کہاں خرچ کی گئیں ۔ محمد سجاد ڈار نے کہا کہ ماضی کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ضرورت اس امر کی ہے کہ کابینہ کی نج کاری کے فیصلے کو پارلیمنٹ میں لایا جائے بلکہ جوقومی صنعتی ادارے اس سے قبل نجی شعبے میں پیش کئے جاچکے ہیں ان کے بارے میں نج کاری کی رپورٹس پارلیمنٹ میں پیش کی جائے تاکہ بیرونی قرضوں کیلئے پھیلایا گیا کشکول توڑا جاسکے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نج کاری کے موجودہ اور سابق وزراء کو اپنے اہل خانہ کے اثاثوں کا اعلان کرنا چاہیے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ اگوکی کے علاقہ میں سات ماہ سے زائد عرصہ قبل قتل ہوجانے والے حافظ قرآن کے قاتلوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے جس کے خلاف ورثاء نے وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبازشریف سے کاروائی کی اپیل کی ہے ۔ ناصر روڈ سیالکوٹ میں واقع دینی ادارے جامعہ صدیقہ تعلیم القرآن کے مہتمم قاری مہر محمد کے نوجوان بیٹے حافظ سیف الرحمن کونامعلوم ملزمان نے 17مارچ2008ء کو اس وقت اغوا کرنے کے بعد تشدد کرکے ہلاک کیا جب وہ شام کو گھر سے باہر نکلا ۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ ملزموںنے حافظ سیف الرحمن کو قتل کرنے کے بعد اس کی نعش پھینک دی جوکہ وقوعہ کے دو روز بعد پولیس کو ملی اور اسے شناخت کیا گیا جس پر نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج ہو الیکن آج تک قاتلوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے ۔مقتول کے والد قاری محمدمہر محمد کا کہنا ہے کہ اس کے جواب بیٹے کے قاتلوں کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کیا جائے اور ملزمان کو قرارواقعی سزا دی جائے ۔ایس ایچ او انسپکٹر رانا زاہد حسین کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلا ش جاری ہے اور جلد ہی ملزموں کاسراغ لگا کر انہیں گرفتار کرلیا جائے گا ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر جان عالم خان نے کہا ہے کہ جب تک اساتذہ کے مسائل حل اور مطالبات تسلیم نہیں کرلئے جاتے اس وقت تک اساتذہ کااحتجاج جاری رہے گا ۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ ، کارپوریشن کے اساتذہ کو پیکج سے محروم رکھنا ، مانیٹرنگ سیل کا خاتمہ ، ایجوکیٹروں کی بھرتی کنٹریکٹ کی بجائے مستقل بنیادوں پر کرنا اہم مسائل ہیں ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈویثرنل احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں سیالکوٹ ، گجرات ، نارووال ، گوجرانوالہ ، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد کے اضلاع کے اساتذہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔ جان عالم خان نے مزید کہا کہ مراعاتی پیکج پر عمل درآمد نہیںہوا ۔ جلسہ سے پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں امجد علی ، چودھری محمد سرفراز ، عبدالقیو م راہی ، محمد طارق قریشی ، ملک ادریس ، قاضی عبدالرؤف ، حاجی اسلام اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سیالکوٹ میں ٹیچرز مراعاتی پیکج پر کوئی عمل نہیں ہوا اور اس مسئلہ کو سردخانے میں ڈال دیا گیا ہے ۔ مقررین نے کہا کہ نئی بھرتی کیلئے اشتہار میں پورا کوٹہ نہیں رکھا گیا اور کئی سالوں سے اساتذہ کی ترقی نہیں ہوئی ۔ مقررین نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ضلع سیالکوٹ میں نئی بھرتی سے قبل ترقیاں دی جائیں اور اساتذہ کو پچاس فیصد کے حساب سے کوٹہ پورا دیا جائے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبازشریف نے ضلع سیالکوٹ کے علاقہ جیٹھی کے کے رہائشی سجاد احمد سے شادی کا بہانہ کرکے ہزاروں روپے کی نقدی اور زیورات وغیرہ ہتھیانے والے ملزموں کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس کو احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ وزیر اعلی پنجاب کی کھلی کچہری میںشریک ہونے والے سجاد احمد نے الزام لگایا ہے کہ محمدبھٹہ خشت پر کام کرنے والے نواز نامی شخص نے اپنی بیٹی باریخہ بی بی کی منگنی اس سے کی اور اس سلسلہ میں اس سے پانچ ہزار روپے کی نقدی اور دس ہزار روپے سے زائد مالیت کے زیورات ودیگر سامان حاصل کیا تاہم بعد میں شادی کی تاریخ مقرر کی لیکن شادی کے ساتھ بیٹی کا نکاح اس سے یہ کہہ کر کرنے سے انکار کردیا کہ مالک بھٹہ خشت سے اس نے اڑھائی لاکھ روپے قرضہ لیا ہے اور اگر وہ قرضہ کی رقم اسے دے کو بیٹی کا نکاح کروادے گا تاہم قرضہ کی رقم دینے سے انکار پر محمد نوازنے اس کانکاح نہ کروایاحالانکہ اس نے شادی کیلئے پچاس ہزار سے زائد کی رقم اور سامان محمد نواز کو دیا تھا ۔سجاد احمد کا کہنا ہے کہ اسے دھوکہ دیا گیا ہے لیکن پولیس ملزموںکے خلاف کوئی کاروائی نہ ہوئی ۔ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کھلی کچہری کے دوران سجاد احمد کی درخواست پر کاروائی کے احکامات جاری کردیئے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ضلع بھر کے وکلاء نے منگل کے روز معزول ججوں کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے ایک گھنٹہ کیلئے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا ۔ وکلاء ہڑتال کے دوران ایک گھنٹہ کیلئے کسی بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سیالکوٹ کے تحت بار لان میں معزول ججوں کی بحالی کیلئے بھوک ہڑتالی کیمپ مسلسل 297ویں روز بھی جاری رہا ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ضلع سیالکوٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سمیت ایڈیشنل سیشن ججوں کی دس عدالتوں میں قتل کے 300مقدمات سمیت مختلف نوعیت کے تین ہزار دوسو پانچ مقدمات زیر سماعت ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق ضلع بھر کی سیشن عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات میں حدود کے 110مقدمات ، منشیات کے304مقدمات ، 745سول اپیلیں ، 619درخواست ضمانتیں ، اندراج مقدمہ کی367رٹ پٹیشن بھی زیر سماعت ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید حامد حسین کی عدالت میں قتل کے44مقدمات سمیت مجموعی طور پر614مقدمات ، ایڈیشنل سیشن جج صبح صادق خان کی عدالت میں 410مقدمات ، ایڈیشنل سیشن جج میاں فیاض محمد کی عدالت میں 431مقدمات ، ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ محمد شیراز کیانی کی عدالت میں 247مقدمات ، ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ تنویر احمد شیخ کی عدالت میں 204مقدمات ، ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ سید اویس اشرف گیلانی کی عدالت میں 30مقدمات ، ایڈیشنل سیشن جج ڈسکہ ظفر اقبال چودھری کی عدالت میں 301مقدمات ، ایڈیشنل سیشن جج ڈسکہ مہر محمد یوسف کی عدالت میں 489مقدمات ، ایڈیشنل سیشن جج پسرور رانا محمد حفیظ کی عدالت میں 243مقدمات اور ایڈیشنل سیشن جج پسرور میاں محمد انور کی عدالت میں 239مقدمات زیر سماعت ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق ضلع بھر کی سیشن عدالتوں میں گزشتہ ماہ اکتوبر کے دوران قتل کے 24مقدمات ، حدودکے اٹھارہ مقدمات ، منشیات کے62مقدمات ، 122سول اپیلوں ، 719درخواست ضمانتوں ، اندراج مقدمہ کی300رٹ درخواستوں ، ناجائز حراست کی آٹھ درخواستوں سمیت ایک ہزار تین سو اٹھہتر مقدمات کے فیصلے سنائے گئے ۔(بےورورپورٹ)
تازہ فضائی حملوں میں دولتِ اسلامیہ کے 14 جنگجو ہلاک
-
امریکہ کی سربراہی میں اتحادی ممالک نے شام میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران
دولت اسلامیہ کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں تیل کے کارخانوں کو نشانہ بنایا ہے جس
میں ...
11 years ago
