لکوٹ:شہر کے وسط مصروف ترےن شاہراہ پر مخدوش عمارت کی وجہ سے لوگوں کی زندگےاں خطرے مےں پڑگئےں ۔ٹی اےم اے کی جانب سے نوٹس دےنے کے باوجود مالکان ٹس سے مس نہ ہوئے ۔سےالکوٹ کی مرکزی سڑک مجاہد روڈ پر اےک عمارت بارشوں اور موسمی خالات سے کافی بوسےدہ ہوچکی ہے اور عرصہ دراز سے راہگذروں کے لئے خطرہ بنی ہوئی ہے جس سے آئے روز کوئی نہ کوئی زخمی ہوجاتا ہے علاقہ کے لوگوں نے ٹی اےم اے سےالکوٹ کو درخواست دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے ٹی اےم اے نے عمارت کو خطرناک قرار دےتے ہوئے زےر دفعہ 195شےڈول VIپنجاب لوکل آرڈےنس 2001کے تحت مالکان خالد محمود،سلطان محمود وغےرہ کو اےک ماہ قبل نوٹس جاری کردئے جس کے مطابق مالکان کو کہا گےا کہ وہ تےن دن کے اندر اندرمذکورہ عمارت کو ےا تو گرادےں ےا مرمت کرےں مگر اےک ماہ گزرنے کے باوجود خطرناک عمارت کی طرف کوئی توجہ نہ دی گئی علاقہ کے لوگوں شےخ پاشا،محمد ےوسف ڈوڈھی،عبدالرشےد،شاہد،شہزاد سلےم محمد ےعقوب،آصف اور فاروق احمد نے ''روزنامہ آج کل'' سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس عمارت کو فی الفور گرادےا جائے تاکہ کسی جانی نقصان ہونے سے بچا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ رات گئے جرائم پےشہ افراد بھی اس عمارت کی وےرانی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کو اپنے استعمال مےں لاتے ہےں جبکہ نشئی افراد بھی سارا دن اس کی چار دےواری کے اندر اپنے نشے کی لت کو پورا کرنے کےلئے ڈےرہ جمائے رہتے ہےں۔ (بیورورپورٹ)
سےالکوٹ:ضلع ناظم سیالکوٹ محمد اکمل چیمہ نے ''روزنامہ آج کل'' سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر اقبال میں سٹی پیکج کے تحت 65کروڑ روپے کی لاگت سے سات سڑکیں مکمل کی جاچکی ہیںاوردیگر منصوبہ جات پر کام جلد ہی شروع کردیا جائے گا جن پر 40کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئے گی ۔ ضلع ناظم محمد اکمل چیمہ نے کہا کہ تعمیر ہونے والے منصوبہ جات میں 14کروڑ روپے کی لاگت سے کشمیر روڈ ، 12کروڑ روپے سے ڈیفنس روڈ ، آٹھ کروڑ روپے سے شہاب پورہ روڈ ، 14کروڑ روپے سے حکیم خادم علی روڈ ، پانچ کروڑ روپے سے حاجی پورہ روڈ اور تین کروڑ روپے سے پیرس رودڈ کی تعمیر کے منصوبہ جات شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے منصوبہ جات میں آٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے حاجی پورہ روڈ کاباقی کام ، دس کروڑ روپے کی لاگت سے پک ایک تا گلشن اقبال پارک روڈ ، تین کروڑ روپے کی لاگت سے حکیم خادم علی روڈ پلی کی توسیع ،توسیع پلی کشمیر روڈ نزد میگ ٹاؤن پر 60لاکھ روپے ،20لاکھ روپے کی لاگت سے چوک ساگا تک پھاٹک مظفر پور روڈ اور گلستان سنیما چوک سے گوہد پور روڈ پر 16کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان نئے منصوبہ جات کی تعمیر پر جلد ہی کام شروع کردیا جائے گا ۔ ضلع ناظم نے کہا کہ تعمیر وترقی کے حوالے سے سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کا کردار نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ شہر اقبال اب خوبصورت ہوچکا ہے اور مزید منصوبہ جات کے مکمل ہوجانے سے یہ شہر ہر لحاظ سے خوبصورت شہروں میںشامل ہوجائے گا ۔
سےالکوٹ:سیالکوٹ لاری اڈا کے قریب سی اے گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے دوستانہ کرکٹ میچ میں ڈسکہ بار نے سیالکوٹ جرنلسٹس کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دےدی۔ جرنلسٹس کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 79رنز بنائے جبکہ ڈسکہ بار کرکٹ کلب نے مقررہ ہدف صرف دس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا ۔ میچ کے مہمان خصوصی مسلم لیگ (ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی یحی گل نواز نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
سےالکوٹ:محکمہ ڈاکخانہ کے سینکڑوں ملازمین کی حقوق کی منظوری کیلئے جنرل پوسٹ آفس سے سیالکوٹ پریس کلب تک ریلی نکالی ۔شرکاء ریلی نے ہاتھوں میں کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ۔ ریلی کی قیادت نیشنل آرگنائزیشن آف پوسٹل ایمپائز پاکستان کے صدر محمد لطیف اور سیکرٹری محمد جمیل نے کی جبکہ ریلی میں صوفی شاہد سلیم ، شاہد نور ، سید ساجد حسین گیلانی ، محمد حنیف طاہر ، سیدصغیر حسین کے علاوہ محکمہ ڈاک خانہ کے سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی ۔
سےالکوٹ:یورپ اور امریکہ میں جانوروں کی ہلاکت پر تنظیمیں متحرک ہوجاتی ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں بھارت انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیر رہا ہے مگر نام نہاد حقوق انسانی کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیالکوٹ ملک جاوید محمود نے کشمیریوں سے یکجہتی کے سلسلہ میںاساتذہ اور طلبہ کی ریلی سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دندور نہیںجب مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیرمیں ہونے والے ظلم وستم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ریلی سے مولانا نیک عالم اختر ، محمد افضل بٹ ، عاشق حسین صدیقی ، چودھری محمد اسلم ، مرزا عبدالواحد ، نثار میو ، عظیم چیمہ ، رائیس احمد میر اور ارشد جاوید العزیز نے بھی خطاب کیا ۔
سےالکوٹ:ڈی آئی جی گوجرانوالہ رینج چودھری ذوالفقار احمد چیمہ کے حکم پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس اور ضلع بھر کے پولیس افسران ، ایس ایچ اوز اور تھانیداروں نے ضلع کی سینکڑوں مساجد میں نما زجمعہ ادا کی اور نماز جمعہ کے بعد مساجد میںکھلی کچہریاں لگا کر عوام کی شکایات سنیں اور مسائل کے حل کیلئے موقعہ پر ہی احکامات جاری کئے ۔ مساجد میں کھلی کچہریاں لگانے والوں میں ایڈیشنل ایس پی اطہر اسماعیل ، ایس پی انویسٹی گیشن راؤ منیر احمد ، ڈی ایس پی پنجاب ہائی ویے پٹرولنگ وقار جاوید بھٹی ، ڈی ایس پی پسرور سلیم صادق ، ڈی ایس پی سٹی میاں نواز ، ڈی ایس پی صدر سرکل طاہر نواز وڑائچ ، اے ایس پی ڈسکہ عصمت اللہ جونیجو کے علاوہ ضلع کے26تھانوں کے ایس ایچ او زاور تفتیشی افسران شامل ہیں جنہوں نے نماز جمعہ مختلف مساجد میں ادا کی اور موقعہ پر ہی نمازیوں سے جرائم کے خاتمہ اور امن وامان کی صورتحال کو مزید بہتربنانے کے حوالے سے پولیس کے اقدامات بارے بریفنگ دی اور شکایات سن کر موقعہ پر ہی ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے ۔ مساجد میںکھلی کچہریاں لگانے والے پولیس افسران نے ایمانداری اور دیانت داری سے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی ، سماجی برائیوں کے خاتمہ ، شہریوں اور مظلوم افراد کی دادرسی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
سےالکوٹ:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ سید حامد حسین نے تھانہ سول لائن کے ملزم منشیات نثار خان ، محمد وقار، تھانہ ستراہ کے ملزم منشیات شاھد عمران اور محمد آصف کو ڈیڑھ ڈیڑھ ماہ قید بامشقت کی سزائیں دی ہیں۔ علاوہ ازیں سول جج سیالکوٹ ایاز ملک نے تھانہ حاجی کے ملزم منشیات ارشد کو دو ماہ بیس یوم قید، ملزم ناجائز اسلحہ کاشف سے ایک ماہ دس یوم قید، ملزم منشیات وسیم سے ایک ماہ پانچ یوم ، نواز اور اسلم کو پندرہ پندرہ یوم قید، تھانہ کوٹلی سید امیر کے ملزم لطیف کو دو ماہ قید، شہزاد کو 25یوم قید بامشقت کی سزا کا حکم دیا ہے۔
تازہ فضائی حملوں میں دولتِ اسلامیہ کے 14 جنگجو ہلاک
-
امریکہ کی سربراہی میں اتحادی ممالک نے شام میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران
دولت اسلامیہ کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں تیل کے کارخانوں کو نشانہ بنایا ہے جس
میں ...
11 years ago
