Tuesday, December 2, 2008

سےالکوٹ: ہینڈ گرنیڈ پھٹنے سے دوبچے زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق تھانہ پھوکلیان کے موضع پل بجواں میں شام کے وقت بچے قریبی کھیتوں میںکھیل رہے تھے کہ انہیں کھیتوں میں پڑا ہوا دستی بم ملا جس کو چوٹ لگانے پر وہ اچانک پھٹ گےا جس سے زور دار دھماکہ ہو گےا اور پندرہ سالہ عمر اقبال ولد فضل کریم ،سولہ سالہ رضوان ولد نیک عالم زخمی ہو گئے ۔جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ سیالکوٹ پہنچا یا گےا جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ میںمنتقل کر دیا گےا۔اچانک بم دھماکے سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گےا۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ: الخدمت فاؤنڈےشن دکھی انسانےت کی خدمت کا سفر جاری رکھے گی۔ شہر اقبال مےں غرےب و متوسط عوام کو مےڈےکل اور اےجوکےشن کی سہولتےں پہنچانے کے لئے کوشاں ہے۔ الخدمت فاؤنڈےشن وطن عزےز کی سب سے بڑی فلاحی اےن جی اوز ہے جس نے آزاد کشمےر و بلوچستان مےں قدرتی آفات پر سب سے پہلے آگے بڑھ کر امدادی سرگرمےوں کا آغاز کےا۔ ان خےالات کا اظہار الخدمت فاؤنڈےشن پنجاب کے صدر راشد داؤد، ڈسٹرکٹ امےر جماعت اسلامی حافظ محمد طاہر اسلم، سٹی امےر شمس العارفےن، صدر الخدمت فاؤنڈےشن سےالکوٹ عبد القدےر راہی، مےاں عمران ندےم اےڈووکےٹ نے الخدمت کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ تقرےب مےں گزشتہ سال چرمہائے قربانی کے سلسلہ مےں بہترےن کارکردگی کا مظاہرہ کرنےوالے ےو سی امراء کو انعامات دےے گئے۔ تقرےب سے الخدمت فاؤنڈےشن کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈےشن نے پاکستان مےں خدمت کے جذبہ کو فروغ دےا ہے۔ علاج معالجہ کی سہولتوں سے محروم افراد کی خدمت کےلئے مستقل بنےادوں پر ادارے قائم کےے ہےں جہاں عوام الناس کو ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی مےں معےاری ادوےات فراہم کی جا رہی ہےں۔ انہوں نے کہا الخدمت فاؤنڈےشن نے بلوچستان مےں زلزلہ سے متاثرےن کو رےلےف دےنے کےلئے سب سے پہلے امدادی سرگرمےوں کا آغاز کےا۔ الخدمت فاؤنڈےشن نے بے سہارا بچوں کےلئے آغوش کے نام پر پراجےکٹس کا آغاز کےا ہوا ہے۔ سےالکوٹ مےں الخدمت ہسپتال اکبر آباد زےر تعمےر ہے، رحمت اللعالمےن ہسپتال شہابپورہ ،شہر بھر مےں الخدمت ہومےو ڈسپنسرےاں /لےبارٹری، الخدمت فاؤنڈےشن بلڈ ڈونرز، عوام کو رےلےف دےنے مےں مصروف عمل ہے۔ انشاء اللہ اس کی تعمےر سے شہرےوں اور غرےب عوام کو رےلےف ملے گا۔ انسانی بھلائی کے تمام کام اجتماعی جدوجہد کے ذرےعے ہی ممکن ہے۔ شہر اقبال کے مخےر حضرات الخدمت کے انسانی خدمت کے کاموں مےں بڑھ چڑھ کر حصہ لےں اور اپنا متحرک کردار ادا کرےں تاکہ وطن عزےز سے صحت ، تعلےم، نا انصافی، اور سماجی برائےوں جےسے مسائل کے حل کےلئے مستقل طور پر منصوبوں پر کام کےا جا سکے۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:ڈی آئی جی گوجرانولہ ذوالفقار چےمہ کی جانب سے ڈوےژن بھر مےں انڈےن ، انگلش و فحاشی عرےانی پر مبنی چےنلز پر پابندی لگانے کا فےصلہ خوش آئند ہے۔ کےبل آپرےٹرز انڈےن انگلش مجرے اسٹےج ڈراموں کے ذرےعے نوجوان نسل کو چند ٹکوں کی خاطر بے راہ روی اخلاقی دوالےہ پن کا شکار بنا رہے تھے انتظامےہ کی جانب سے کےبل آپرےٹر کےلئے ضابطہ اخلاق پر عمل کرانا قابل ستائش ہے۔ ڈی پی او سےالکوٹ ڈاکٹر کےپٹن رےٹائرڈ محمد امےن وےنس سےالکوٹ کے کےبل آپرےٹرز کو بے حےائی کے کلچر پر مبنی چےنلز کو مستقل بنےادوں پر بند کرنے کا پابند بنائے۔ سےالکوٹ کے کےبل مالکان پابندی کے باوجود انڈےن اور فحاشی پر مبنی چےنل چلا رہے ہےں۔ ان خےالات کا اظہار امےر جماعت اسلامی سےالکوٹ شمس العارفےن ، نائب امےر عبد القدےر راہی، سےکرٹری جنرل مےاں عمران ندےم اےڈووکےٹ، سےکرٹری اطلاعات محمد قذافی بٹ، شباب ملی کے ضلعی صدر چوہدری فصےح الالسلام، سےکرٹری جنرل مہر مدثر بلال، سٹی صدر ملک ندےم، آفتاب احمد خان کونسلر، مےاں محسن گل، عبد الماجد، حافظ عبد الخالق، اسلامی جمعےت طلبہ سےالکوٹ کے ناظم زوار خان، سےکرٹری حافظ حارث، نےشنل لےبر فےڈرےشن کے ضلعی صدر ملک محمد وارث، سےکرٹری فرےاد حسےن شاہ، انجمن تاجراں سےالکوٹ کے رہنما حاجی شےخ محمد اقبال، ابراہےم المعروف ککو بٹ، مےاں اشتےاق ، مسلم کلچر موومنٹ کے رہنما امان اللہ بھٹی، چوہدری فےصل کامران، شےخ احتشام، ملک مےسم، شےخ شعےب نے کےبل آپرےٹرز کی من مانےوں کےخلاف اےکشن کرنے پر ڈی آئی جی گوجرانوالہ ذوالفقار چےمہ کو خراج تحسےن پےش کرتے ہوئے کےا۔ انہوں نے کہا کےبل آپرےٹرز فحاشی و عرےانی پر مبنی چےنلز چلا کر نوجوان نسل کے ذہنوں مےں دو قومی نظرےہ اور اسلامی اخلاقےات کا باغی بنا رہے تھے۔معاشرے مےں سماجی برائےوں مےں تےزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے جس کی بنےادی وجہ کےبل نےٹ ورک ہے جس پر چےک اےنڈ بےلنس کا کوئی سلسلہ نہ تھا۔ شہری عرصہ دراز سے اس مسئلہ پر سراپہ احتجاج تھے لےکن انتظامےہ مےں موجود کالی بھےڑےں خاموش تماشائی بنی ہوئی تھےں۔ہمارا مطالبہ ہے کہ کےبل آپرےٹرز کو مستقل بنےادوں پر انڈےن ، انگلش، مجرے اور اسٹےج ڈراموں پر مبنی چےنلز کو بند رکھنے کا پابند بناےا جائے۔ اگر وہ اس حکم کی خلاف ورزی کرتے ہےں تو ان کےخلاف ہنگامی بنےادوںپر اےکشن لےا جائے۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ: بھارت ، امرےکہ اور اسرائےل کے اشارے پر اےم کےو اےم کراچی مےں لسانی فسادات کروا کے حالات خراب کر رہی ہےں تاکہ وطن عزےز کےخلاف ہونےوالی بےن الاقوامی سازشوں کو کامےاب بناےا جائے۔ کراچی مےں خون کی ہولی کی ذمہ دار اےم کےو اےم ہے جو حالات کا ادراک کرنے کی بجائے کراچی کو آگ مےں جھونک رہی ہے۔ انشاء اللہ پاکستان کےخلاف سازشےں کرنےوالے خاک مےں مل جائےں گے۔ ان خےالات کا اظہار صدر ڈسٹرکٹ بار ارشد محمود بگو اےڈووکےٹ نے اخبار نوےسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کےا انہوں نے کہا بمبئی بم دھماکوں کا ملبہ جان بوجھ کر پاکستان پر ڈالا جا رہا ہ تاکہ بھارت ، امرےکہ مل کر پاکستان پر حملہ کر دےں ۔ قوم نے متحد ہوکر بمبئی ڈرامہ سازش کو ناکام بنا دےا ہے۔ انہوں نے کہا حکمرانوں کی جانب سے بھارتی حکومت کے غےر اخلاقی روےہ کےخلاف ڈٹ کر آواز بلند کرنا قابل ستائش ہے۔ پاکستانی قوم آزاد خود مختار اور با وقار پاکستان چاہتے ہےں۔ اگر بھارت نے جارہےت کی تو پاکستانی قوم پاک افواج کےساتھ مل کر اےنٹ کا جواب پتھر سے دےگی۔ بھارت بمبئی دہشت گردی کا تعلق پاکستان سے جوڑ کر گھناؤنا کھےل کھےل رہا ہے جس کی پوری پاکستانی قوم مذمت کرتی ہے۔ اےک طرف بھارتی مےڈےا پاکستان کےخلاف پراپےگنڈے مےں مصروف ہے تو دوسری جانب بد نام زمانہ انڈےن اےجنسی راہ کراچی کے فسادات مےں ملوث ہے انہوں نے کہا وزےر اعظم پاکستان سےد ےوسف رضا گےلانی نے تمام سےاسی جماعتوں سے رابطے کرکے اور قومی سلامتی کانفرنس طلب کرکے احسن اقدام کےا ۔ پاک فوج اور پاکستانی عوام کا مرال بلند ہے اگر بھارت نے جارہےت کی تو دشمن کا منہ توڑ جواب دےا جائےگا۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:مراد پور پولےس نے نواحی گاؤں ماچھی کھوکھر مےں چھاپہ مار کر شراب کی چالو بھٹی اور 15لےٹر دےسی شراب برآمد کر کے خالد رف بلا کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لےا ہے۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ : مقامی پولےس نے متعدد سماج دشمن عناصر سے ناجائز اسلحہ اور منشےات برآمد کر کے مقدمات درج کر لےے ۔کوتوالی پولےس نے نشاط پارک سے عرفان اشرف سے پسٹل اور دوگولےاں جبکہ رےکس چوک سے محمد جاوےد سے پسٹل علامہ اقبال چوک سے ظہور احمد سے پسٹل اور 200گرام چرس،سول لائن پولےس نے چےمبر آف کامرس سے ذوالفقار عرف بھٹو سے پسٹل اور 4گولےاں پرانا پاسپورٹ آفس خادم علی روڈ سے سلطان سے رائفل، عثمان مظہر سے پسٹل 3گولےاں،سلور سٹار چوک سے وقاص سے بندوق اور 5گولےاں ،حاجی پورہ پولےس نے دربار شاہ شکور سے محمد شےراز سے پسٹل 2گولےاں شہابپورہ سے عامر سے پسٹل 5گولےاں عبدالرحمان سے 25گرام چراس رنگپورہ پولےس نے اوور ہےڈ برج سے پروےز مسےح سے رائفل صدر پولےس نے لنگڑےوالی سے عمران مسےح سے 2بوتل شراب ، اگوکی پولےس نے قاضی سے نصےر احمد سے پسٹل،ہےڈمرالہ پولےس نے فضل عباس سے پسٹل اور 25گولےاں کوٹلی لوہاراں پولےس نے کھجوری واالا سے شاہد سے پسٹل برآمد کر کے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ: سبز پےر پولےس نے موضع سنگےال سے محمد جاوےد سے 50گرام چرس برآمد کر کے ملز م کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لےا۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ: رنگپورہ پولےس نے بن پھاٹک سے قےصر مسےح سے 20بوتل ولائتی شراب جبکہ شاہد مسےح سے 25بوتل شراب برآمد کر کے ملزموں کو گرفتار کر لےا ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ: موترہ پولےس کے علاقہ مےں معمولی تنازعہ پر ملزم امجد نے ڈنڈے کے وار کرکے عزےزاں بی بی کو شدےد زخمی کر دےا۔پولےس نے خاتون کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ: شباب ملی تحصیل سیالکوٹ کے صدر فیصل بھٹی ، صغےر احمد بھٹی ، خالد گجر ، شیخ محمد علی ،ملک شاہد ، ناصر رحمانی ، ذوالفقار شاہ ،ملک اشتیاق نے شباب ملی کے راہنما مرزا بابر بےگ پر جھوٹے مقدمات اور گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ وزیرا علیٰ پنجاب کی کھلی کچہری جھوٹ اور نا انصافیوں کا گڑھ بن کر رہ گئی ہے جس کو کسی صورت برداشت نہیں کیاجائے گااور ہر سطح پر بھرپور مذمت کی جائےگی ۔انہوں نے کہا کہ مرزا بابر بیگ پر مقدمہ جھوٹا ثابت ہونے کے باوجود منہ زور وزیر اعلیٰ کے حکم پر دوبارہ گرفتاری قابل مذمت ہے ۔شباب ملی ظلم و ناانصافی پر خاموش تماشائی نہیں بنے گی ۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ مقدمہ کے میرٹ پر انکوائری کر وا کر انصاف کے تقاضے پور ے کےے جائیں ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:پاکستان پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں ہیں ۔پاکستان پیپلز پارٹی کا سرمایہ اسکے کارکن اور غریب عوام ہیں ۔اس ملک میں جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام اور فروغ کےلئے اس قائدین اور کارکنوں نے ہر دور میں قربانیاں دی ہیں ۔قربانیوں کی ایک لازوال داستان ہے جو بھٹو خاندان کے کریڈیٹ پہ ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی جب بھی حکومت میں آئی ہے غرےب عوام کی صحیح معنوں میں پارلیمنٹ کے اندر ترجمانی ہوئی ہے ۔آج ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اپنی مرضی کی روایات کو دہراتے ہوئے جمہوریت مخالف قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر ان کے ناپاک مقاصد کا ناکام بنا دیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی ممتاز راہنما وفاقی وزیر برائے بہبود آبادی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اقتدار سنبھالنے کے بعد بیورو کریسی پر یہ واضح کر دیا ہے کہ انہیں عوام کا خادم اور خدمت گزار بن کر رہنا ہے ۔آمریت کے دورمیں عوام پر جو ستم ڈھائے گئے ان کی اشک شوئی کی جارہی ہے۔عوام کو مہنگائی ، بے روزگاری ،غربت، جہالت کے اندھیروں سے نکالنے کےلئے حکومت ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ این اے 111 کی عوام کے مسائل سے وہ آگاہ ہیں گزشتہ کئی سالوں کی پیداور یہ مسائل چند مہینوں میں ختم نہیں ہو سکتے تاہم وہ ذاتی طور پر ان مسائل کے حل کےلئے اپنے دن رات ایک کر رہی ہیں ۔مزید براں انشاء اللہ جلد ہی حلقہ میں کھلی کچہریوں کے ذرےعے عوام کو فوری انصاف کو یقینی بنانے کےلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کر رہی ہوں ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صدر ملک نصیر احمد اعوان نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت وطن عزیز سے مہنگائی اور بدامنی کا خاتمہ کر کے ملک کو ترقی و خوشحالی کی منازل سے ہمکنار کرے گی ۔اور اس ضمن میں ہر ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آمریت کی وجہ سے ملک کی تعمیرو ترقی میں منفی اثرات مرتب ہوئے اب وقت آگےا ہے کہ سابقہ غلطیوں کا ازالہ کر کے ملک و قوم کے مفادات کےلئے توجہ دیں ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:سیکرٹری بلدیات پنجاب نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی متعلقہ تحصیلوں میں عید الضحیٰ کے موقع پرقربانی کے جانوروں کی فروخت کےلئے عارضی سیل پوائنٹس مقر رکریں اور قربانی کے جانوروں کی فروخت کے سلسلہ میں بےوپاریوں سے کسی قسم کی کوئی فیس وصول نہ کی جائے۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:وزیر اعلیٰ پنجاب کے تعلیمی انقلابی پروگرام کے مطابق ضلع سیالکوٹ میںضلعی سطح پر مضمون نویسی تمام لیولز اردو، انگریزی طلباو طالبات کے مقابلہ جات کا انعقاد چھ دسمبر کو صبح نو بجے ہو گا جس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ یہ بات فوکل پرسن / ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ہیڈ کوارٹر محمد اقبال گوندل نے بتائی ۔انہوں نے بتایا کہ بحکم ای ڈی او ایجوکیشن سیالکوٹ طلباء کا سینٹر گورنمنٹ پائلیٹ سیکنڈری سکول سیالکوٹ اور طالبات کا سینٹر گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ماڈل ٹاؤن سیالکوٹ میں بنایا گےا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ تحصیل لیول پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباو طالبات اپنے متعلقہ سکول سینٹر کے پرنسپل ہیڈ ماسٹر کے پاس پانچ دسمبر تک رجسٹریشن کروائیں ۔انہوں نے بتایا کہ تقایر، مباحثہ جات کاآغاز 15 دسمبر سے ہوگا۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:پنجاب ٹیچرزیونین نے اپنا چارٹرآف ڈیمانڈ حکومت کو پیش کر دیا ہے اگر پندرہ دسمبر 2008 تک اس کی کوئی مثبت نتائج سامنے نہ آئے تو اساتذہ پنجاب ایک بار پھر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔جب تک اساتذہ کو ان کے سلپ شدہ حقوق اور دےگر مراعات کے علاوہ ان کی تنخوائیں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے نہیں بڑھائی جاتی ۔اساتذہ کی بے چینی میں کمی کی بجائے دن بدن اضافہ ہو تا جائے گا۔لہذا بہتری اسی میں ہے کہ اساتذہ کو آئے روز سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور نہ کیا جائے اور ان کے جائز مطالبات تسلیم کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ اپنے فرض کو احسن طرےقے سے سر انجام دے سکیں ۔ان خیالات کا اظہار پنجاب ٹیچرز یونین ضلع سیالکوٹ کے صدر سید مہدی شاہ نے تحصیل پسرور کے عہدیدران اور اساتذہ کی ایک کثیر تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر تحصیل پسرور کے صدر حافظ افتخار حسین ، چوہدری محمد اصغر کاہلوںضلعی نائب صدر ، محمد آصف صدر مرکز،چوہدری محمد رؤف صدر مرکز گڈگور،چوہدری طاہر سندھو بڈیانہ ،چوہدری محمد شفیع مرکزی بڈیانہ موجود تھے ۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:قومی امن کونسل برائے بین المذہب ہم آہنگی ہیومن رائٹس کی افتتاحی تقرےب بینکوئیٹ رائل ہال سبلائم چوک میں منعقد ہوئی ۔تنظیم کے اہم مقاصدمیں انسانیت ،امن کا قیام اور ہم آہنگی کےلئے جدوجہد نمایاں ہے۔افتتاحی تقریب کے مہما ن خصوصی لاہور چرچ کونسل آف دی یونائٹیڈ چرچ آف پاکستان کے ماڈریٹر بشپ ڈاکٹر ایم ایم وقاص تھے ۔جسکی صدارت سابق صوبائی مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب چیئرپرسن جہیز کمیٹی داتا دربار لاہور ، صوبائی جنرل سیکرٹری شہری پولیس رابطہ کمیٹی حکومت پنجاب میمونہ شاہین نے کی ۔تقریب میں مسیحیت ، اسلام ،ہندو ، سکھ اور دےگر مذاہب کے افرا کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی ۔مقررین میں عالمی مرکزی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی امیر سیالکوٹ ، نارووال پیر سید بشیر احمد گےلانی ،سابق ممبر صوبائی اسمبلی و صدر بار ایسوسی ایشن ارشد محمود بگو ایڈووکیٹ ،سابق ضلعی چیئر مین بیت المال کمیٹی چوہدری سکندر ،ختم نبوت یوتھ فورس کے ضلعی امیر مرزا آصف ،ضلعی چیئرمین مسلم کرسچن رابطہ ، وائس کونسل آصف گیبرئیل ،چیئرمین انٹرنیشنل سکھ فاؤنڈیشن ارجن داس ، سابق ممبر بےت المال کمیٹی پیر اکبر علی اعوان ،ندیم مسیح کونسلر،ملک اعظم اعوان ایڈووکیٹ اور عامر وقاص شامل تھے ۔تقریب کی اہم خصوصیات میں ممبر مینارٹی ایڈوائزی کونسل پنجاب چیئرمین مانےٹرنگ اقلیتی امور کمیٹی ضلع اسمبلی و ممبر ضلع کونسل سابق طالب علم راہنما ڈاکٹر رفیق سلوسیٹر کو قرمی امن کونسل برائے بےن المذاہب ہم آہنگی ہیومن رائٹس کا فاؤنڈر بننے پر زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے مبارک باد اور تحاےف پیش کےے ۔آخر میں ممبر تحصیل کونسل بشریٰ رزاق علوی نے امن کی نظم پڑ ی اور تمام حاضرین نے مل کر امن کا دعائیہ ترانہ گایا(بےورورپورٹ)