Sunday, December 7, 2008

سےالکوٹ:رےلوے اسٹےشن قرےب گنج منڈی مےں اےک گھر کو آگ لگ جانے سے تےن لاکھ کا سامان جل کر خاک ہوگےا۔رےسکےو1122نے بروقت کارروائی کر کے جانی نقصان ہونے سے بچا لےا۔گنج منڈی کے رہائشی سعےد احمد کے گھر مےںشارٹ سرکٹ کی وجہ لگنے والی آگ نے دےکھتے ہی دےکھتے پورے گھر کو اپنی لپےٹ مےں لے لےا ۔رےسکےو کی امدادی ٹےم نے فوراً حادثے والی جگہ پہنچ کر گھر والوں کو آگ سے نکالا اور لاکھوں روپے کا نقصان اور ساتھ والے گھروں کو آگ لگنے سے بچا لےا ۔جبکہ آگ کی وجہ سے گھر مےں موجود تےن لاکھ روپے کا سامان نظر آتش ہوگےا۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:شبا ب ملی ضلع سےالکوٹ کے صدر چوہدری فصےح الا سلام گجر ،سنئےر نائب صدر افضل سلہری اےڈووکےٹ ،جنر ل سےکر ٹری مہر بلال سےکرٹری اطلاعات اسلم نادار سلہری نے پشاور بم دھماکوں مےں قےمتی جانوں کے ضےاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعہ کی پر زور مذمت کی ہے۔اےک بےان مےں انہوں نے کہاکہ بے گناہ انسانوں کے خون سے ہاتھ رنگےن کرنے والے انسانےت کے قاتل اور دشمن ہےں ۔تخرےب کاری کے حالےہ واقعات کے پےچھے بھارت اور امرےکہ کا ہاتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے خفےہ اےجنسےوں کوسےاستدانوں کی نگرانی پر مامور کر دےا ہے جبکہ عوام کو دہشت گردوں اور قاتلوں لکے رحم کرم پر چھوڑ دےا گےا ہے۔امن وامان کی ابتر صورت حال کے پےش نظر صدر ،وزےر اعظم اور مشےر داخلہ مستغفی ہوجائےں۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:پنجاب میں پی پی پی کی قیادت شہید زیڈ اے بھٹو کی تربےت یافتہ اور شہید نظریاتی سانچے میں ڈھلے ہوئے اور پنجاب کے لوک کلچر کے نمائندے رانا آفتا ب احمد خان کے سپرد کر کے پارٹی ہائی کمان نے یقینا پنجاب میں پی پی پی سیاست کا معروضی حل تلاش کیا ہے ۔میںسمجھتا ہوں کہ سرمایہ و محنت کے تضاد اور جاگےرداری نظا م کی گرفت میں قابو آیا ہوا مزدور ،کسان پارٹی پرچم تلے پنجاب میں اپنی جدوجہد کو مثبت انداز میں تےز کر دے گا ۔ان خیالات کا اظہار سابق صدر پنجاب پی پی پی رانا شوکت محمود نے گزشتہ دنوں لاہور میں یوم تاسیس کے موقع پر گئے ہوئے ایک سیالکوٹی وفد میاں انعام ا نعام المجید وائس پریذڈنٹ انسانی حقوق ونگ ضلع سیالکوٹ ،عبد العزیز سٹی صدر انسانی حقوق ونگ ،محمد یعقوب بٹ صدر پی پی پی انسانی حقوق ونگ ڈسکہ، رانا شاہ جہاں نائب صدر پی پی پی سیالکوٹ شہراور بانی رکن محمد جمیل سے تبادلہ خیال کے دوران کی ۔رانا شوکت محمود نے وفد سے کہا کہ پارٹی کی یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کرکے کارکنوں نے جس جوش و جذبے اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے وہ اس امر کا غمازی ہے کہ کوئی بھی طاقت پی پی پی اور اس کی نظریاتی روح کو ختم نہیں کر سکتی ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ: سےاسی و سماجی شخصےت اور سنئےر صحافی طار ق محمود بٹ گذشتہ روز ہارٹ اٹےک ہونے سے مالک حقےقی سے جاملے۔ان کی نماز جنازہ فتح گڑھ کی مرکزی جنازہ گاہ مےں اد ا کی گئی ۔ نماز جنازہ مےں ممبر پنجاب اسمبلی انجنئےر عمران اشرف ،نائب ناظم شہاب پورہ ےونےن کونسل مرزا امتےاز بےگ،شفقت علی ،پروفےسر عبداللہ،امجد حسےن بھٹی ،اراکےن سےالکوٹ بار طاہر محمود بٹ اےڈووکےٹ،ملک قدےر اےڈووکےٹ،علی شان اےڈووکےٹ،شبذےد بٹ، طارق انصاری ،جنرل سےکرٹری سےالکوٹ پرےس کلب محمد رشےد چوہدری ،ڈاکٹر شمس جاوےد، حافظ عمران شہزاد،ملک تنوےر حےدر،سےد عباس علی شاہ سمےت سےالکوٹ بھر سے معززےن شہر نے شرکت کی ۔مرحوم کا قل شرےف کا ختم آج مورخہ 7دسمبر بروز اتوار مسجد حنفےہ غوثےہ غوث پورہ مےں ادا کےا جائے گا۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ : ڈسٹرکٹ اےنڈ سےشن جج سےالکوٹ سےد حامد حسےن شاہ نے ڈسٹرکٹ جےل سےالکوٹ کا دورہ کےا ۔دورہ کے دوران ڈسٹرکٹ اےنڈ سےشن جج نے اےک عورت اور 2بچوں سمےت 34قےدےوں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دےا۔عےد الضحیٰ کے موقع پر قےدےوں کی رہائی سے ان کے ورثا مےں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔جےل سپر ٹنڈنٹ سےالکوٹ ملک مشتاق اعوان بھی ان کے ہمراہ تھے۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ :وفاقی وزےر برائے بہبود آبادی ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان آج مورخہ7دسمبربروز اتوار اپنے حلقہ اےن اے 111 مےں 2بجے دوپہر موضع کھگھےانوالی ،3بجے موضع باوا ،4بجے موضع کھناں،5بجے موضع ٹونکن اور 6بجے شام کو موضع ورےام مےں گےس کا شعلہ جلا کر سوئی گےس کا افتتاح کرےں گی ،جبکہ انجنئےرسوئی گےس سےالکوٹ سہےل اختر ان کے ہمراہ ہونگے۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ: اےس ڈی او گےپکو کا چھاپہ ،بجلی چور کے خلا ف مقدمہ درج۔تھانہ اگوکی کے علاقہ منڈےر سےداں مےں محمد لطےف عرصہ درازسے بجلی چوری کر رہا تھا۔گذشتہ روز اےس ڈی او نے محمد رشےد نے عملہ کے ہمراہ چھاپہ مار کر بجلی کی تارےں ڈائرکٹ لگا کر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لےا ۔اےس ڈی کی رپورٹ پر اگوکی پولےس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔(بےورورپورٹ)