سےالکوٹ:ڈی ڈی او آرڈسکہ کی رپورٹ پر بمبانوالہ پولیس نے موضع میانوالی میں مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے والے ڈیلر وارث کیخلاف گراں فروشی کا مقدمہ درج کر لیا۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ:بمبانوالہ پولیس نے ہیڈ ماسٹر طارق کے ساتھ بد تمیزی کرنے پر منوراور رشید کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ:سیالکوٹ مقامی پولیس نے ناجائز اسلحہ و منشیات کے ملزموں کو گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمات درج کر لےے۔کوتوالی پولیس نے طارق سے پسٹل ،سول لائن نے اکبر اور عثمان سے ایک ایک پسٹل ، رنگپورہ پولیس نے غفار ،شکیل او راعجاز سے ایک ایک بوتل شراب ، صدر ڈسکہ پولیس نے وقاص ،سمیع اللہ اور بابر سے ایک ایک بوتل شراب برآمد کر کے مقدمات درج کرلےے۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ:نیکاپورہ پولیس نے شاہد نواز کو جعلی چیک دینے پر غریب نواز کیخلاف ،صدر پولیس نے قمر النساء کو جعلی چیک دینے پر ذوالقرنین ، طارق پرویز کو جعلی چیک دینے پر جمیل کیخلاف مقدمات درج کرلےے۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ:لڑائی جھگڑوں کیخلاف واقعات میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔علاقہ کوٹلی بھاگو میںسابقہ جھگڑے کی رنجش پر غلام مصطفی وغےرہ ،تھانہ موترہ گےارہ افراد نے حملہ کر کے نصیر احمد کو زخمی کر دیا۔تھانہ قلعہ کالر والہ میں تنازعہ اراضی پر سریے کے وار کر کے صدا حسین اور واحد نے افتخار کو زخمی کردیا ۔تھانہ سمبڑیال کے سمبڑیال موڑ میں اکرم وغےرہ چھ افراد نے خرم کو پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کردیا۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ:سالے بہنوئی سے اسکے بچے چھین کر لے گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کر دیا۔ بتاےا گےا ہے کہ تھانہ بےگووالہ کے علاقہ ککے چک میںلیاقت کا اسکی بیوی کے ساتھ جھگڑاہو گےا تھاجس کے بعد اسکی بیوی میکے چلی گئی اس دوران بیوی کے بھائی محمد علی وغیرہ تین افراد نے لیاقت کے تین بچے چھین لےے۔پولیس نے مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ:سیالکوٹ ریلوئے ایڈوزئر کونسل کے صدر محمد انور علی خان کی سربراہی میں ایک وفد سنیئر نائب صدر احفاظ الکریم خان برکی،جنرل سیکرٹری چوہدری منورحسین گجر، نائب صدر عظیم بٹ،ملک بابر ، سیخ عاصم جاوید ،قانونی مشیر محمد طارق عزیز کھٹانہ،پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ضلع کے صدر حافظ ذوالفقار شاہد،اقبال بٹ ، محمد عثمان خان ، لیڈی جنرل کونسلر بلقیس بانو،ریحانہ ،شبانہ ، رخسانہ، خالد ہ نے سیالکوٹ ریلوئے اسٹیشن پر سالانہ انسپکیشن پر F.G.Rپاکستان ریلوئے سعید اختر،جنرل مینجر سیدناصر احمد زیدی ،DS مبین الدین ،DSOسفیان ڈوگر سے ملاقات کی۔جس میں بلقیس بانو نے G.M سے سیالکوٹ ایکسپریس ٹرین 171Up/a72Dn کو موسم سرما میں سیالکوٹ سے صبح 7.30 بجے چلانے اور روالپنڈی سے سہ پہر 4.00 بجے چلانے کا پر زور مطالبہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرین لاہو ر، نارووال سے بھاری خسارہ میں جارہا ہے۔اسے سیالکوٹ براستہ روالپنڈی سے پشاور Extendکر دیاجائے۔سنیئر نائب صدر احفاظ الکریم خان برکی نے علامہ اقبال ایکسپریس ٹرین کا موسم سرما میں سیالکوٹ سے 11.30 بجے صبح اور کراچی سے بھی11.30 بجے چلانے اور مسافروں کےلئے مزید ایک بوگی لوئر A/cلگانے اور براستہ ملتان چلانے کا مطالبہ کیا۔محمد انور علی خان نے شہزور217 جو لاہور ،نارووال سے سیالکوٹ صبح 10.20 بجے آکر سارا دن کھڑی رہتی ہے ۔انہوں نے جی ایم کو بتایا کہ صبح 7.30 بجے سے شام 5.00 بجے تک کوئی ٹرین سروس نہ ہونے سے سیالکوٹ کے مسافر سخت پریشان ہیں لہذا شہزور 217کو وزیر آباد تک چلایا جائے۔نائب صدر عظیم بٹ نے ریلوئے احکام کی توجہ سیالکوٹ ریلوئے ایڈوائزری کونسل کی طرف مہیا کردہ پلیٹ فارم نمبر1پر 80 پلاسٹک کی کرسیوں میں 20 کرسیاں چوری ہو گئی ہیں ۔دوسراریلوئے حدود میںعرصہ ناجائز گناویلنا ،پان سگریٹ کھوکھااور مرغی شاپ بنی ہوئی ہیں ۔ جس پر جی ایم نے ڈی ایس کو حکم دیا کہ اسٹیشن ماسٹر سے کرسیوں کی چوری کی انکوائری کی جائے ۔جی ایم نے سیالکوٹ ریلوئے ایڈوائزری کونسل کے وفد کو تمام مسلے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔جس پر وفد نے شکریہ ادا کیا۔بعد میں وفد نے جی ایم کی اہلیہ کی فوتیدیگی پر فاتحہ کی۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ:انجمن طلبا ء اسلام ضلع سیالکوٹ کے زیر اہتمام گورنمنٹ مرے کالج س ''تحفظ پاکستان طلباء ریلی''کا نعقاد کیا گےا۔جس کی قیادت اے ٹی آئی کے رہنماؤں عمران علی چاندناظم ڈویژن ،حاجی افضال ڈھلوںضلعی ناظم،رانا اسد،حافظ عمار،چوہدری فیصل کاہلوں،مہرشہزاد دریائی،لقمان بٹ،ذیشان شاہ،مزمل گجر،بلال خان،مہر حسن اور جواد گجر نے کی۔ریلی کالج روڈ ، ریکس چوک سے ہوکر علامہ اقبال پہنچی تواس موقع پر شہر اقبال کے تمام کالجز اور تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے طالب علم راہنماؤں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو کلمہ طیبہ کے نام پر حامل کیا گےا تھا اور یہ واحد خطہ زمین ہے جو اسلام کی حقیقی اقتدار کا عملی نمونہ دنیا کے سامنے پیش کرنے کےلئے معر ض وجود میں آیا تھالیکن آج معاشی ،سیاسی ،اقتصادی اور سماجی بحران پیدا کر کے اس خطہ زمین کے باسیوںکو عالم اسلام کی پہلی اور واحد ایٹمی قوت ہونے کی سزا دینے اور اس وطن عزیز کو مختلف حصوں میںتقسیم کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں لیکن وطن عزیز کا باشعور طبقہ جو تعلیمی اداروں میں حصول علم کی مقدس جدوجہد میں مصروف عمل ہے ان سازشوںکو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گا۔(بےورورپورٹ)
تازہ فضائی حملوں میں دولتِ اسلامیہ کے 14 جنگجو ہلاک
-
امریکہ کی سربراہی میں اتحادی ممالک نے شام میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران
دولت اسلامیہ کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں تیل کے کارخانوں کو نشانہ بنایا ہے جس
میں ...
11 years ago
