سےالکوٹ: تھانہ کےنٹ کے علاقہ صدر مےں گھر مےں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ ہوگےا ،وارڈ نمبر6مےں امام بارگاہ سے ملحق محمد اکرم کے گھر مےں گےس ہےٹر چالو رہ جانے سے اچانک گھر مےں آگ بھڑک اٹھی جس پر رےسکےو1122کو اطلاع دی گئی ،جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گھر مےں پڑا لاکھوں روپے کا قےمتی سامان بچا لےا مگر ان کے آنے سے پہلے گھر مےں موجود 2لاکھ روپے کا سامان جل گےا تاہم کوئی جانی نقصان نہےں ہوا۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کےپٹن (ر) محمد امین وینس نے حاجی پورہ میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے وژن پولیس اصلاحات پر عمل کرتے ہوئے تمام تھانوں میں بطور ایس ایچ او 12گھنٹے کام کرونگا جس سے عوام کے مسائل سے آگاہی حاصل کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کو کرائم فری زون بنانے کیلئے شہریوں سے پولیس کا باہمی تعاون وقت کی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ فحاشی ، عریانی ، قمار بازی اور سنگین مقدمات کے ملزمان سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گی جبکہ شریف شہریوں کیخلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں عبوری ضمانت کے بغیر انصاف کرتے ہوئے انہےں بے گناہ قراردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مصالحتی کمیٹیوں کا نظام بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس کے تحت ضلع سیالکوٹ میں لاتعداد مقدمات کا فیصلہ ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ ہر تھانہ کی سطح پر ایک ڈیوٹی آفیسر تعینات کیا جائے گا جو عوام سے روابط قائم کرنے میں پل کا کردار ادا کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ رشوت دینے اور لینے والے دونوں برابر کے گنہگار ہیں عوام جائز کام کیلئے کسی کو نذرانہ نہ دیں اور اگر کوئی ان سے مطالبہ کرے تو اطلاع کریں سخت کاروائی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی سیاسی سفارش قبول نہی کی جائے گی بلکہ تمام ایس ایچ او صاحبان آزادانہ طور پر شہریوں کو ان کے جائز کاموں کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہونگے ۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اخلاق احمد نے پولیس اصلاحات کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کرنے کا اعادہ کیا ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:سپیکرقومی اسمبلی چودھری امیر حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے سینٹ کا الیکشن لڑنے کا کوئی فیصلہ نہیںکیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینٹ الیکشن میں مسلم لیگ (ق) بھرپور حصہ لے گی اور ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے جومیرٹ پر امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرے گا ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے سیالکوٹ میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی چودھری امیر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کا دور سنہری دور تھا جس میںریکارڈ ترقی ہوئی اور عوام کی بے لوث خدمت کی گئی ۔ انہوںنے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ق) کا علیحدہ وجود ہے اور ملک وقوم کی تعمیر وترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رہے گی ۔ قبل ازیں سابق سپیکر قومی اسمبلی چودھری امیر حسین نے سیالکوٹ کے قصبہ کوٹلی لوہاراں اور مختلف دیہات کا دورہ کیااور میگ ٹاؤن میں واقعہ اپنی رہائش گاہ پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے وفود سے ملاقاتیں کیں۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ(بیورورپورٹ)سول جج سیالکوٹ محمد سلیمان گھمن نے تھانہ اگوکی کے علاقہ میں تین ماہ قبل تین ہیجڑوں کے قتل کے مشہور مقدمہ میںمطلوب مسلم لیگ (ق) کے ضلع ناظم محمد اکمل چیمہ کے بھتیجے اور سابق صوبائی وزیر چودھری اجمل چیمہ کے بیٹے وضلع ناظم اٹک میجر (ر) طاہرصادق کے داماد بلال چیمہ کے وارنٹ گرفتاری ناقابل ضمانت جاری کردیئے ہیں اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے ۔ ڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے بتایا ہے کہ ملزم بلال چیمہ گرفتاری کے خوف سے امریکہ فرار ہوچکا ہے جس کو امریکہ سے گرفتار کرکے واپس پاکستان لانے کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا جارہا ہے اور جلد ہی اس سلسلہ میں تحریری درخواست انٹرپول کو دیدی جائے گی ۔واضح رہے کہ تین ہیجڑوںکے مشہور اندھے قتل کے مقدمہ میں چند ہفتے قبل ہی ملزم بلال چیمہ کو ایک عینی شاہد شہزاد کی عدالت میں بیان ریکارڈ کروائے جانے کے بعد نامزد کیا گیا تھا کیونکہ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ہیجڑوں سے بداخلاقی کرنے کے بعد انہیں قتل کیااور موقعہ پر اپنا قیمتی موبائل چھوڑ کر فرار ہوگیا جس کا ریکارڈ پولیس نے قبضہ میں لے لیا ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:پاکستان ریلوے کے ہزاروں ملازمین کے حقوق کیلئے جدوجہد کرنے والی پاکستان ریلوے یارڈ سٹاف ایسوسی ایشن نے درجہ چہارم کے ملازمین کو آپریشنل الاؤنس فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سخت احتجاج اور ہڑتال کی دھمکی دیدی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر تعینات درجہ چہارم کے ریلوے ملازمین روزانہ بارہ گھنٹے کام سرانجام دیتے ہیں جبکہ انہیں آپریشنل الاؤنس فراہم نہ کیا جارہا ہے تاہم درجہ چہارم کے ملازمین کے مقابلہ میں اسٹیشن ماسٹروںکو آپریشنل الاؤنس فراہم کیا جارہا ہے ۔ سیالکوٹ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے عہدیداروںمحمد امجد علی ،مسلم لیگی راہنما کاشف بٹ، بابا ظفر حسین ،سلیم اعوان ، محمد ندیم، محمد نذیر ، محمد منیر چٹھہ ، رانا محمد منیر ،عامر شہزاد اور دیگر نے کہا کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں پاکستان بھر کے درجہ چہارم کے ہزاروں ملازمین آپریشنل الاونس نہ ملنے کی وجہ سے پریشانی میں مبتلاہیں تاہم اگر اب درجہ چہارم کے ریلوے ملازمین کو آپریشنل الاؤنس فراہم نہ کیا گیا تو ملازمین سخت احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کردیں گے اور اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج اور ہڑتال جاری رکھیں گے ۔ جلسہ میں متفقہ طور پر پاکستان ریلوے ٹریفک یارڈ ایسوسی ایشن کے سیالکوٹ زون کی باڈی تشکیل دی گئی اور اس سلسلہ میں رانا ظفر اقبال کو صدر اور محمد نوٹا کیبن مین کو سینئر نائب صدر ، محمد خالد حسین نائب صدر ، صابر حسین جنرل سیکرٹری ، نصار احمد ڈپٹی جنرل سیکرٹری ، محمد اعظم جائنٹ سیکرٹری ، محمد یونس زونل آرگنائزر ،ارشاد حسین فنانس سیکرٹری ، عبدالصمد سیکرٹری اطلاعات اور نعمت علی آفس سیکرٹری منتخب ہوئے ۔واضح رہے کہ پاکستان ریلوے کی سات ڈویثرنوں کے سینکڑوں ملازمین نے آپریشنل الاؤنس کیلئے جنرل منےجرپاکستان ریلوے کے دفتر کے باہر ایک ماہ قبل بڑا مظاہرہ کیا تھا جس پر جنرل منےجر ریلوے اور دیگر حکام نے اس مطالبہ کو جائز قراردیتے ہوئے تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی لیکن تاحال آپریشنل الاؤنس کی فراہمی شروع نہ ہوسکی ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ: وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے حکم پر محکمہ سوشل ویلفیئر نے سماجی تنظیم روز ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے سیالکوٹ شہر کے قبرستان امام علی الحق شہید میں شاعر مشرق علامہ محمداقبال کے والدین کی قبروں کی مرمت کروادی ہے ۔ قبرستان امام علی الحق شہید میں علامہ محمد اقبال کے والدین کی قبریںمناسب دیکھ بھال اور مرمت نہ ہونے کی وجہ سے خستہ حالت کا شکار تھیں جبکہ شاعر مشرق کے والدین کی قبروں کے گرد آہنی جنگلازنگ آلود ہوچکا تھا جبکہ دیواروں کی حالت انتہائی ناگفتہ تھی تاہم وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اس حوالے سے ملنے والی ایک شکایت پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اصلاح واحوال کے احکامات جاری کئے ۔ڈی ڈی اوآر ریونیو سیف انورجھپہ نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے ڈسٹرکٹ آفیسر نواز خان اور روز ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر اشفاق گھمن کے ہمراہ علامہ اقبال کے والدین کی قبروں کی خستہ حالت کا جائزہ لیا جس کے بعدہزاروں روپے کی لاگت سے قبروں کے گرد نئے آہنی جنگلے لگانے کے علاوہ خصوصی ٹائلز نصب کردی گئیں جبکہ رنگ وغیرہ بھی کیاگیا ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری وسابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے معروف سینئر پاکستانی صحافی ومتعدد کتابوں کے مصنف خالد حسن کے امریکہ میں انتقال کرجانے پر گہرے دکھ وغم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سیالکوٹ کے گورنمنٹ مرے کالج سے تعلیم یافتہ خالد حسن انتہائی قدراحترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے اور ان کی وفات سے پاکستانی صحافت کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔ انہوں نے اپنے ایک تعزیتی بیان میںکہا ہے کہ مرحوم خالد حسن ایک انڈر اور انتھک لکھاری تھے اور ان کے لکھے گئے جملے قارئین کی دلچسپی کا باعث تھے تاہم ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا ء مدتوں پر نہیںہوسکے گا کیونکہ وہ ایک محب وطن صحافی تھے ۔دریں اثناء خالد حسن کے انتقال پر ملٹی مےڈےا فورم کے ڈاکٹر شمس جاوےد ،محمد رشےد چوہدری،تنوےر حےدر اعوان ،حافظ عمران شہزاد ،مسلم لیگ (ن) کے ممبران پنجاب اسمبلی انجینئرعمران اشرف ، چودھری اخلاق احمد اور رانا محمد اقبال کے علاوہ شیخ آصف محمود سونی ، رانا محمد افضل ایڈووکیٹ اور سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر ایم ظفر ملک نے بھی اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:نیا بلدیاتی نظام انتہائی کامیاب ہے اورا س نظام کو ختم کرنے کی بجائے مزید مضبوط بناےاجائے تاکہ عوامی مسائل مقامی سطح پر حل کئے جاتے رہیں تاہم اگر نئے بلدیاتی نظام کو ختم کیا گیا تو اس کے خلاف شدید مزاحمت کی جائے گی کیونکہ اس نظام کو ختم کرنا عوام سے ان کے حقوق چھین لینے کی کوشش ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کونسل سیالکوٹ کی خواتین ممبران ڈاکٹر نسیم شکیل، عالیہ ناز اور ثمرین کوثر گیلانی نے کیا۔ خواتین ممبران ضلع کونسل نے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام کی وجہ سے اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوئے جس کی وجہ سے لوگوں کے مسائل مقامی سطح پر ہی حل کئے گئے اور ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کروائے گئے ۔ ممبران ضلع کونسل نے کہا کہ سیالکوٹ میں اربوں روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبہ جات کی وجہ سے ضلع کو خوشحال اور ترقی یافتہ بنانے میں مدد ملی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ نئے بلدیاتی نظام سے قبل عوام مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدوجہد کرنے پر مجبور تھے لیکن نئے بلدیاتی نظام کے معرض وجود میں آنے کے بعد بلدیاتی نمائندوں نے حقیقی معنوں میںمقامی سطح پر مسائل کے خاتمہ کیلئے عملی اورنیک نیتی سے جدوجہد کی ہے ۔ خواتین ممبران ضلع کونسل نے مسلم لیگ (ق) کے حامی ضلع ناظم محمد اکمل چیمہ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے ضلع بھر کے 26تھانوں میں آنےو الے سائلین کی شکایات پرفوری کاروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف آئی آر ہر مظلوم شہری کا حق ہے اور ایف آئی آر درج کرنے میں تاخیر کا باعث بننے والے ایس ایچ اوز اور پولیس ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لیا جائے گا تاہم پولیس افسران اس بات کو یقینی بنائےں کہ کسی شریف اور بے گناہ شہری کے خلاف جھوٹا مقدمہ درج نہ ہوا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹے مقدمات درج کروانے والوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیالکوٹ شہر کے علاقہ محلہ اسلام آباد میںعوامی کھلی کچہری کے دوران کیا ۔ رکن صوبائی اسمبلی چودھری اخلاق احمد اور سابق کونسلر فرخ حفیظ بٹ بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔ڈی پی او نے کہا کہ سیالکوٹ ایک برآمدی وصنعتی شہر ہے اور یہاں جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیوں کوختم کرنے کیلئے خصوصی سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں جن میں اہم تجارتی مراکز ، مارکیٹوں اور بنکوں کے باہر سیکورٹی گارڈز کی تعیناتی کے علاوہ بازاروں ، اہم چوراہوں اور مقامات پر کلوز سرکٹ کیمروں کی تنصیب اور موثر گشت شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موبائل کمپنیوں کے ڈیلرز سمز کی فروخت بغیر شناختی کارڈ جاری نہ کریں اور استعمال شدہ موبائل خریدنے سے قبل اس کو فروخت کرنے والے کے کوائف ایک رجسٹرمیں درج کریں تاکہ تاجروںکو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے کیونکہ جرائم پیشہ عناصر وارداتوں میں چھینے جانے والے موبائل دوکانوں پر فروخت کردیتے ہیں جو بعد میں تاجروں کیلئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں ۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ شہری پولیس سے تعاون کرتے ہوئے معاشرے میںموجو دبرائیوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کریں تاکہ معاشر ہ کو مکمل طورپر امن کا گہوارہ بنایا جاسکے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کی جاسکے ۔قبل ازیں ڈی پی او نے سائلین کی شکایات پر متعلقہ پولیس کو فوری کاروائی کرنے کے احکامات جاری کئے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:''روزنامہ آج کل ''مےں سےالکوٹ کے تارےخی قلعہ کا احوال چھپنے کے بعدسیالکوٹ ہسٹاریکل سوسائٹی نے ساڑھے پانچ ہزار سال سے زائد عرصہ پرانے سیالکوٹ کے تاریخی اہمیت کے حامل قلعہ پر ناجائز طور پر قائم تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ، ضلع کونسل کے دفاتر اورمحکمہ اینٹی کرپشن کے دفاتر کے علاوہ تھانہ کوتوالی کو فوری طورپر کسی دوسری جگہ منتقل کرکے سیالکوٹ کے انتہائی اہمیت کے حامل اس قلعہ کومحفوظ اور خوبصورت بنانے کیلئے حکومت سے اقدامات کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔سیالکوٹ ہسٹاریکل سوسائٹی کے صدر محمد فاضل بختیار قریشی نے بتایا ہے کہ سیالکوٹ کا قلعہ ساڑھے پانچ ہزار سال قبل قلعہ راجہ سل نے تعمیر کیا تھا لیکن بدقسمتی سے اس قلعہ کو محفوظ کرنے کی بجائے حکومت نے بے یارو مدد گار چھوڑ دیا اور اسی وجہ سے اس قلعہ پر ٹی ایم اے اور ضلع کونسل کے دفاتر کے علاوہ تھانہ کوتوالی قائم ہے حالانکہ اس قلعہ کی زمین محکمہ نزول کی ملکیتی ہے اور اس قلعہ کو عوام کی تفریح کیلئے محفوظ کیا جائے تو اس قلعہ کودیکھنے کیلئے دنیا بھر سے لوگ آسکتے ہیں جوکہ سیاحوں کیلئے انتہائی دلچسپی کا باعث ہوسکتا ہے لیکن بدقسمتی سے اس قلعہ پر سرکاری اداروں نے بھی ناجائز قبضے کئے ہوئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ کے تاریخی قلعہ پر بزرگ شخصیات کے قدیم مزار بھی ہیں جن میں پیر مرادیہ کا مزار بھی شامل ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ لیکن بدقسمتی سے یہاں موبائل کمپنیوں نے اپنے ٹاور بھی نصب کررکھے ہیں جو قلعہ کی خوبصورت میںرکاؤٹ ہے ۔محمد فاضل بختیار قریشی نے بتایا ہے کہ سیالکوٹ کے پانچ ہزار سال پرانے قلعہ سے تمام سرکاری دفاتر قلعہ سے ختم کئے جائیں اور اس قلعہ کوصرف اور صرف عوام کی تفریح کیلئے مختص کیا جائے ۔ انہوںنے پنجاب حکومت کی جانب سے قلعہ پر غیر قانونی طور پر 20سال سے تعمیر شدہ میرج ہال کو مسمار کرکے سرکاری اراضی واگزار کروانے کے اقدام کی حمایت کی ہے اور مطالبہ کیاہے کہ سیالکوٹ کے قلعہ پر غیر قانونی طور پرقائم سرکاری دفاتر اورتھانے بھی ختم کئے جائیں ۔اور موبائل کمپنیوںکے ٹاور بھی ہٹائے جائیں ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ڈی آئی جی گوجرانوالہ رینج چودھری ذوالفقار احمد چیمہ کے حکم پر اے ڈی آئی جی تاج محمو دوڑائچ نے سیالکوٹ کے مختلف تھانوں کا اچانک دورہ کیااور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے پولیس کے انتظامات کامعائنہ کیااورپولیس ملازمین کی ڈیوٹیاں چیک کیں ۔ تاج محمو دوڑائچ نے تھانہ کینٹ اور تھانہ رنگ پورہ کے علاقہ دیگر مختلف تھانوں میں جا کر سرکاری ریکارڈ بھی چیک کیااور حوالاتوں میں بندملزمان سے بھی ملاقاتیں کیں اوران کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات حاصل کیں ۔ اے ڈی آئی جی تاج محمو دوڑائچ نے پولیس افسران اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور دیانت داری سے ادا کرتے ہوئے عوام کے جان ومال کے تحفظ میںکسی قسم کی کوئی کوتاہی نہ برتیں بلکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے دن رات جدوجہد کریں ۔تاج محمو دوڑائچ نے مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ(بیورورپورٹ)تھانہ اگوکی کے علاقہ وزیر آباد مین ہائی وے پر نول موڑ کے قریب ٹرک کی ٹکر سے نوجوان راہ گیرہلاک ہوگیا۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ25سالہ شہری اختر شاہ سڑک پار کررہا تھا کہ ایک جانب سے آنے والا تیز رفتار ٹرک اسے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے لوگ ہسپتال لے گئے تاہم اسے تشویشناک حالت کی وجہ سے ڈاکٹروں نے لاہور ریفرکردیا لیکن وہ لاہور پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا ۔متوفی کے ورثاء کا کہنا ہے کہ ضلع نارووال کا رہائشی اختر شاہ والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور محنت مزدوری کیلئے سیالکوٹ میںمقیم تھا ۔حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور موقعہ سے فرار ہوگیا ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:سیالکوٹ میںمختلف مقامات پر ڈکیتی ، راہزنی اورچوری کی 13وارداتوں میں ساڑے 16لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی ، زیورات ، موبائل فون ، موٹر سائیکل ، ٹرایکٹر ٹرالہ ، گیس میٹر اور دیگر سامان لوٹ کر ملزم فرار ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ مراد پور کے علاقہ چٹی شیخاں میں چار ملزموں نے ایک شہری مظہر اقبال کے گھر داخل ہوکر اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنانے کے بعد دو لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات ونقدی لوٹ لی ۔ تھانہ صدر کے علاقہ گنہ خورد میں رضوان اسحاق باجوہ کے گھر سے نامعلوم چار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر تین لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی ، زیورات اور موبائل فون لوٹ لئے اور فرار ہوگئے ۔تھانہ اگوکی کے علاقہ قصبہ اگوکی میں تین ڈاکوؤں نے مزمل سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا ۔تھانہ سمبڑیال کے علاقہ گگی پلی میں چار نامعلوم ملزموںنے امتیاز سے موٹر سائیکل ، نقدی ساڑھے ،پانچ ہزار روپے اورموبائل چھین لیااور فرار ہوگئے ۔ اسی تھانہ کے علاقہ ورسال کے میں ناصر اور اس کے تین ساتھیوں نے وارث علی سے نقدی دو ہزار اور موبائل فون چھین لئے ۔تھانہ پھلورہ کے علاقہ چونڈہ میں اعجاز عامر سے دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر دوموبائل فون اور 15ہزار روپے کی نقدی چھین لی ۔تھانہ نیکارپورہ کے علاقہ محلہ امام صاحب میںشیراز ، کرامت ، علی اور نعیم نے عثمان کی جیب سے دو ہزارروپے کی نقدی ، موبائل فون چوری کرلیا ۔تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ میں بابر سلیم کے گھر کے باہر سے نامعلوم چور گیس کامیٹرچوری کرکے لے گئے ۔ تھانہ رنگ پورہ کے علاقہ میں نبیل کی دوکان سے نامعلوم چور رات کے وقت تالے توڑ کر اندر سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے کالنگ کارڈ اور دو لاکھ روپے مالیت کے30موبائل فون چوری کرکے لے گئے ۔تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ نالی والی کھوہ سے نامعلوم چور رات کے وقت زمیندار امیر حسین کا ساڑھے چھ لاکھ روپے مالیت کابلانمبری ریکٹر ٹرالہ چوری کرکے لے گئے ۔تھانہ اگوکی کے علاقہ منڈیر خورد میں افتخار کے گھر کے باہر سے گیس کا میٹر نامعلوم چور لے گئے ۔تھانہ موترہ کے علاقہ پیروچک میں حاجی محمد یونس کے گھر سے محمدریاض اور اس کے دو ساتھیوں نے دو لاکھ کی نقدی اور ٹی وی چوری کرلیا ۔تھانہ مراد پور کے علاقہ ملکے کلاں میں ظہیر اور اس کے دو ساتھیوں نے محمد رفیق کا پچاس ہزار روپے مالیت کا رکشہ چوری کرلیا ۔پولیس نے مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ مراد پو رکے علاقہ نواں پنڈ میں چار خطرناک ملزموںنے فائرنگ کرکے شہری کو شدید زخمی کردیا ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں مطلوب خطرناک ملزم عمران عرف پھرنی نے اپنے تین دیگر ساتھیوں سے مل کر الیاس کو قتل کرنے کی نیت سے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیااور لوگوں کے جمع ہوجانے پر موقعہ سے فرار ہوگیا ۔ زخمی کو مقامی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ قلعہ قالر والہ کے علاقہ میں کار سوار ملزموںنے کیبل آپریٹر اور اس کے ملازم پر قتل کرنے کی نیت سے فائرنگ کردی اور علاقہ میںٹی وی نشریات کی کیبل کاٹ کر فرار ہوگئے ۔عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ رات کے وقت کار سوار ملزم مبشر احمد اور اس کے دو ساتھیوں نے کیبل آپریٹر باؤ عمران اورا س کے ملازم کو قتل کرنے کیلئے اندھادھند فائرنگ کردی جنہوں نے بھاگ کرجانیں بچائیں تاہم اسی دوران ملزموںنے کیبل تاریں کاٹ دیں اور تاجروں کے اکٹھا ہوجانے پر موقعہ سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی پسرور سلیم صادق بھاری پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے اور کاروائی شروع کردیں۔ قبل ازیں مقامی تھانہ کے سب انسپکٹر کے خلاف ملزموں کی پشت پناہی کرنے اور بدتمیزی کرنے پر قلعہ قالر والہ کے تاجروں نے شدید احتجاج کیااور ملزموںکے علاوہ سب انسپکٹر کے خلاف بھی کاروائی کی اپیل کی اور آدھا گھنٹہ تک احتجاجا اپنی دوکانیں ایک گھنٹہ بند رکھیں ۔تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ کوتوالی پولیس نے چوروں کے ایک انتہائی منظم گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ چار موٹر سائیکلیںاور ہزاروں روپے مالیت کے موبائل فون برآمد کرلئے ہیں ۔ پولیس رپورٹس کے مطابق ملزم حسنین رضا کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضہ سے طارق محمود ، رضوان حکیم ، شاہد ، اور عدیل کی چار چوری شدہ موٹر سائیکلیں جبکہ ایک شہری ملک یاسر کے مسروقہ موبائل فون برآمد کرکے ملزم کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔ایس ایچ او سب انسپکٹر ساجد ورک نے بتایا ہے کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاریوں کیلئے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں تاہم ملزم نے متعدد اہم وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے ۔دریں اثناء تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے شبیر اور اس کے تین ساتھیوں کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی مسروقہ لکڑی جبکہ تھانہ بڈیانہ پولیس نے الیاس کے قبضہ سے چوری شدہ نقدی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات د رج کرلئے ہیں ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:سٹی ڈسکہ کے علاقہ پرانا ڈسکہ میںاوباش نے نشہ آور چائے پلا کر اپاہج بھکاری سے بدفعلی کرڈالی ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق بدفعلی کے شکار اپاہج پندرہ سالہ اعجاز کو مقامی ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے جبکہ ملزم حمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اپاہج کو رات حویلی میں سوجانے کا کہااور رات کے وقت اسے چائے میںنشہ والی دوائی ملا کر پلادی جس سے وہ بے ہوش ہوگیا تو ملزم نے اس سے بدفعلی کرڈالی اور حالت غیر ہوجانے پر موقعہ سے بھاگ گیا ۔(بےورورپورٹ)
تازہ فضائی حملوں میں دولتِ اسلامیہ کے 14 جنگجو ہلاک
-
امریکہ کی سربراہی میں اتحادی ممالک نے شام میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران
دولت اسلامیہ کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں تیل کے کارخانوں کو نشانہ بنایا ہے جس
میں ...
11 years ago
