Wednesday, February 11, 2009

سےالکوٹ: سیالکوٹ چھاؤنی میں تھانہ کینٹ سے چند قدم کے فاصلہ پر قادیانی عبادت گاہ احمدےہ بیت الذکر میں شام سات بجے کے قریب دستی بم پھٹنے سے کےنٹ کا رہائشی 70سالہ شخص بشیر احمد زخمی ہوگیا ۔ دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی جس کے بعدپولیس اور انتظامیہ کے افسران اہلکاروں کی بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے ۔ حساس ادارے کے مسلح اہلکاروں نے علاقہ کو گھیرے میںلے لیااور راستوں کو سیل کرکے غیر متعلقہ افراد کو قادیانی عبادت گاہ کی طرف جانے سے روک دیا گیا ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بیت الذکر کے اندر جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت بیت الذکر کا بیرونی دروازہ بند تھا جوکہ دھماکہ ہونے کے پندرہ منٹ تک بند رہا ۔ زخمی بشیر احمد جس کی ٹانگ دھماکہ سے زخمی ہوئی نے بتایا کہ ہینڈ گرینڈ بیت الذکر کے باہر سے کسی نے اندر پھینکا جو صحن میں گر کر پھٹ گیا جس سے وہ زخمی ہوا ۔ بیت الذکر کے اندر صحن میں دھماکہ سے فرش کو معمولی نقصان پہنچا جبکہ زخمی بشیر احمد کوفوری طور پر مقامی ہسپتال داخل کروادیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے ۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) عطاء محمد خان او ر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے جائے وقوعہ کا تفصیلی معائنہ کیااور موقعہ پر موجود عینی شاہدین سے تفصیلات حاصل کیں ۔ اس سے قبل لوگوں کی بڑی تعد اددھماکہ کے موقعہ موقع پر جمع ہوئی جنہیں موقعہ پر موجودپولیس کی بھاری نفری نے کنٹرول کیا ۔ےہاں ےہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بم اسکواڈ کا عملہ کافی دےر کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچا '' روزنامہ آج کل'' نے دےر سے آنے کی وجہ پوچھی بم اسکوڈ کے اےک اہلکار نے بتاےا کہ ان کے پاس کسی قسم کی کوئی سواری نہےں ہے کہ وہ جائے حادثہ پر پہنچ سکےں ان کی نقل و حر کت کےلئے پولےس کا گاڑی آتی ہے چونکہ پولےس کی گاڑی 7بج کر 20منٹ پر آئی تھی اس لئے ہم لےٹ ہوئے ہےں (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ: مسلم لیگ (ن) کی ممبر صوبائی ا سمبلی شمسہ گوہر نے ڈسٹرکٹ جیل میں دو قیدیوں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر جیل حکام کے خلاف تحریک التوا پنجاب اسمبلی میںجمع کروادی ہے ۔ رکن پنجاب اسمبلی شمسہ گوہر نے اپنی تحریک التوا میں الزام لگایا ہے کہ 7فروری کو ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں جیل حکام نے تشدد کرکے دو قیدیوں محمد ساجد اور محمد اعظم کو شدید زخمی کردیااور بعدازاں اس واقعہ کو چھپانے کیلئے جیل حکام نے زخمی دونوں قیدیوں کے خلاف تھانہ سول لائن میں جھوٹا اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کروادیا جوکہ قانون کی صریحا خلاف ورزی ہے اس لئے جیل حکام کے خلاف ہونے والی کاروائی کے بارے میںآگاہ کیا جائے ۔ شمسہ گوہر ایڈووکیٹ نے بتایا ہے کہ جیل میں قیدیوں پر جیل حکام کاتشدد انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے جس پر جیل سپریٹنڈنٹ ملک مشتا ق اعوان اور دیگر عملہ کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میںلائی جائے تاکہ آئندہ اےسے واقعات کی روک تھام ہوسکے ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ: تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ سبزی وفروٹ منڈی میں پولیس نے مقابلہ کے بعد،ایک ڈاکو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ چار ملزم فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگئے ۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ مسلح ڈاکو واردات کے بعد ایک شہری کو لوٹ لینے کے بعد فرار ہوتے ہوئے سبزی منڈی میں داخل ہوگئے جہاںتعاقب کرنے والی پولیس پارٹی نے مقابلہ کے بعد ایک ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا تاہم سبزی منڈی میں رش کی وجہ سے چار ملزم موقعہ سے فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس تھانہ حاجی پورہ کے مطابق گرفتار ملزم سے پوچھ گچھ جاری ہے اور اس کے مفرور ساتھیوں کی گرفتاریوں کیلئے پولیس چھاپے مارہی ہے اور جلد ہی دیگر ملزموں کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ: وفاقی وزیر بہبودآباد ی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آبادی کے مسائل کو کم کرنے کیلئے پروگرام تشکیل دیدیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے نظریات وافکار کو مشعل راہ بنایا گیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کا ویثرن تھا کہ اس ملک کے غریب عوام کے معیارزندگی کو بلند کرنا ، صحت مندمعاشرے کی تشکیل ، غربت کا خاتمہ ، جہالت کے خلاف جہاد ،پسے طبقے کی امداد کرنا ہے اور اس ویثرن کوحاصل کرنے کیلئے پیپلزپارٹی کی حکومت سرتوڑ محنت کررہی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی بہت سارے مسائل کی وجہ ہے ۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ باربار کی زچگیاں اور کم عمر کی شادیاں عورتوں کی دوران زچگی اموات کی اہم وجوہات ہیں اور ان مسائل سے نبرآزما ہونے کیلئے حکومت وقت عوام کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے کیونکہ ایک پڑھی لکھی ماں ہی ایک بہترین معاشرے کی تشکیل کرسکتی ہے ۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ: ضلع سیالکوٹ میں ہیلتھ سیکٹر ریفارمز پروگرام کے تحت13کروڑ90لاکھ روپے کی لاگت سے 39دیہی بنیادی مراکز کی ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جارہی ہیں جو رواں سال30جون تک مکمل کرلی جائیں گی ۔ یہ بات ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) عطاء محمد خان کی صدارت میںمنعقد ہونے والے ایک اجلاس کے دوران بتائی گئی جس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سید طلعت اقبال ، ای ڈی او سروسز اینڈ ورکس ذوالفقار احمد ، ڈسٹرکٹ پراجیکٹ منےجر این ایل سی میجر (ر) افتخارحسن ، ڈی او پلاننگ میاں طارق محمود کے علاوہ انسپکشن کمیٹی این ایل سی ورکس برائے صحت کے اراکین نے شرکت کی ۔ ڈی سی او نے این ایل سی کے پراجیکٹ منےجر کو ہدایت کی کہ وہ زیر تکمیل ترقیاتی کام مقررہ وقت کے اندر اند رمکمل کریں تاکہ دیہی علاقوں کے رہنے والے لوگ صحت کی سہولیات اپنے گھروں کے قریب بنیادی مراکز صحت میں حاصل کرسکیں ۔انہوںنے یہ ہدایت بھی کی کہ ترقیاتی منصوبہ جات پاس ہونے والے نقشہ جات کے مطابق ہی مکمل کئے جائیں اور ان کے معیار پر کڑی نظر رکھی جائے ۔ اجلاس میں ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سید طلعت اقبال نے بتایا کہ ترقیاتی سکیموںپر کام کی رفتار سست ہے اس کیلئے ٹھیکیداروں کو کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی جائے تاکہ سکیمیں بروقت مکمل ہوسکیں ۔ اجلاس میں این ایل سی کے پراجیکٹ منےجر میجر (ر) افتخار حسن نے بتایا کہ محکمہ صحت کی39سکیموں میں سے 20سکیمیں مکمل کی جاچکی ہیں اور انہیں محکمہ صحت کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ باقی ماندہ سکیموںپر کام تیزی سے جاری ہے اور زیر التوا سکیمیں مقررہ وقت میں ہی مکمل کرکے انہیں محکمہ صحت کے حوالے کردیا جائے گا ۔اجلاس میں ڈی سی او نے علاقہ بجوات کے دیہات لونی اور کاہلیاں میں بنیادی مراکز صحت کی سکیموں پر بھی کام بغیر کسی تاخیر کے شروع کرنے کی ہدایت کی ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ: ''روزنامہ آج کل'' مےں خبر کی اشاعت کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی انجےنئرعمران اشرف نے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ہسپتال میں قائم وزیر اعلی فری ڈیلاسز پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے اچانک دورہ کیا اور ہسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد حسن کے ہمراہ فری ڈیلاسز کے انچارج ڈاکٹر ایم ندیم شفیق سے ملاقات کی اور فری ڈیلاسز پروگرام کا تفصیلی جائزہ لینے کے علاوہ یہاں موجود مریضوں سے ان کے مسائل دیافت کئے ۔ رکن صوبائی اسمبلی نے ادویات کی فراہمی اور علاج معالجہ کے حوالے سے مریضوں کو دی جانے والی سہولیات بارے تفصیلات بھی حاصل کیں اور مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔ ایم پی اے عمران اشرف نے اس موقعہ 'روزنامہ آج کل'' سے بات چیت کے دوران کہا کہ پنجاب حکومت عوام کوصحت کی ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروکار لارہی ہے اور پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوآرٹر سطح کے تمام ہسپتالوں میں گردوں کے مریضوں کیلئے ڈیلاسز مشینیں فراہم کی جارہی ہیں اور زیادہ تر ہسپتالوں میں فری ڈیلاسز کیلئے مشینیں فراہم بھی کردی گئی ہیںجہاں گردوں کے مریضوں کے فری ڈیلاسز ہورہے ہیں ۔ قبل ازیں ایم پی اے عمران اشرف کو بتایا گیا کی سٹاف کی کمی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد کے مقابلہ میںمزید مشینوں کی ضرورت ہے تاہم یہاں یورالوجسٹ کی پوسٹ بھی نہ ہے جس کی وجہ سے متعدد مسائل کا سامنا ہے ۔رکن صوبائی اسمبلی نے اس سلسلہ میں وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے نوٹس میں تمام معاملات لانے کی یقین دہانی کروائی ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی رہائش گاہ سے چند گز کے فاصلہ پر رہائش پذیر محسن عطاء بشیر کے گھر کے باہر نصب بجلی کا تھری فیز میٹر چوری اتار کر لے گئے۔ سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ (بےورورپورٹ)

سیالکوٹ:سیالکوٹ میںجماعت ہشتم کے جاری امتحانات کے دوران سائینس اور انگریز ی کے پرچے قبل ازوقت ہی آؤٹ ہوکر مارکیٹ میں فروخت ہونے لگی جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے سخت کاروائی کی اپیل کی ہے ۔ شہر اقبال میں فوٹو سٹیٹ دوکانوں پر دو روپے میں فروخت ہونے والا سائینس کا پرچہ 12فروری جبکہ انگریز کا پرچہ 13فروری کو ہونا ہے لیکن یہ امتحانات سے قبل ہی مارکیٹ میںدو روپے میں پرچے فروخت ہورہے ہیں ۔ فوٹو سٹیٹ مالکان کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم کے مقامی اہلکار فوٹو کاپی کروانے آئے تھے جوکہ ایک کاپی انہیں فروخت کرگئے اس مین ان کا کوئی قصور نہیں ہے بلکہ قصور محکمہ تعلیم کے اہلکاروں کا ہے ۔شہریوں اور امیدواروں نے غیر ذمہ داری پر سخت احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میںلانے اور امتحانات کیلئے نئے شیڈول کا اعلان کرنے کی اپیل کی ہے ۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ: ڈکیتی اور چوری کی دو وارداتوں میں دوموٹر سائیکلیں لے کر ملزم فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگپورہ کے علاقہ میں قبرستان شاہ جمال مین دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر عثمان سے اسکی ساٹھ ہزار روپے مالیت نئی بلانمبری موٹر سائیکل لوٹ کر فرار ہو گئے۔ تھانہ مراد پور کے قصبہ گوہد پور میں فیصل کی موٹر سائیکل نمبری STL-9796نامعلوم چوری کر کے لے گئے۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔ (بےورورپورٹ)

سےالکوٹ: ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی سیالکوٹ کا اجلاس (آج) 12فروری کو کمیٹی روم ڈی سی او آفس میں صبح گیارہ بجے ڈسٹرکٹ کوآر ڈی نیشن آفیسر و چیئرمین ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کیپٹن(ر) عطاء محمد خان کی صدارت میں ہو گا۔ (بےورورپورٹ)