Thursday, February 12, 2009

سےالکوٹ: محمد اکمل چےمہ ضلع ناظم نے سٹی ڈوےلپمن

سےالکوٹ: محمد اکمل چےمہ ضلع ناظم نے سٹی ڈوےلپمنٹ کمےٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سٹی پےکج کے تحت فےز IIکی نو ترقےاتی اسکےموں کی منظوری دی جن پر کل لاگت 54کروڑ 48لاکھ 5ہزار روپے آئے گی ۔اجلاس مےںےہ بھی فےصلہ کےاگےا کہ فےزIکے تحت تےار ہونے والی سٹرکات کے معےار کے پےش نظر فےز IIکا کام بھی FWOسے کرواےا جائے۔ان نو اسکےموں مےں تعمےر رےلوے روڈ 7کروڑ تراسی لاکھ 67ہزار روپے بقےہ حصہ حاجی پورہ روڈ10کروڑ 6لاکھ 43ہزار روپے پل اےک تا گلشن اقبال پارک 10کروڑ44لاکھ90ہزار روپے رنگ پورہ روڈ 4کروڑ20لاکھ19ہزار روپے توسےع پل خادم علی روڈ 3کروڑ39لاکھ19ہزار توسےع پل کشمےر روڈنزد مےگ ٹاون60لاکھ75ہزار روپے توسےع و تعمےر سڑک ساگا چوک سے مظفر پور رےلوے کراسنگ 20لاکھ25ہزار روپے ری سرفسنگ ڈےفنس روڈ خادم علی روڈ کشمےر روڈ سرکلر روڈ اور حاجی پورہ روڈ 3کروڑ74لاکھ62ہزار روپے اور توسےع امپرومنٹ گوہد پور روڈ سے گلستان سےنما تا مرالہ چوک 13کروڑ98لاکھ5ہزار روپے شامل ہےں۔ اجلاس مےں چےمبر آف کامرس کی طرف سے خاور انور خواجہ ،زاہد لطےف ،آغا زبےر نے شرکت کی جبکہ ذوالفقار احمد صابر ای ۔ڈی۔ او۔ ورکس اےنڈ سروسز ملک محمد اکرم ٹی۔او۔آئی اےنڈ اےس مےاںطارق محمود ڈسٹرکٹ آفےسر پلاننگ محمد احمد بےگ اسسٹنٹ انجےنئر سوئی گےس بھی مےٹنگ مےں موجود تھے۔اجلاس مےں سوئی گےس کنکشن ڈےفنس روڈ اور کشمےر روڈ پر روڈ کٹ کی منظوری دی گئی۔ اور ٹی اےم اے کو روڈ کٹس برائے کنکشن و مرمت واٹر سپلائی اجازت دے دی گئی۔ سرکلر روڈ پر ڈےوائےڈرز لگانے کے لئے تخمےنہ تےار کئے جانے کا فےصلہ ہوا۔ اس موقع پر ضلع ناظم نے کہا تعمیر و ترقی کے حوالہ سے سیالکوٹ کے صنعت کاروں کا کردار نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر قابل ستائش ہے۔ سٹی ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت 65کروڑروپے کی لاگت سے 7سڑکات کی تعمیر جس سے شہر اقبال میں داخل ہونے والوں کو خوشگوار حیرت کا احساس ہوتا ہے۔ کشمیر روڈ14کروڑروپے ڈیفنس روڈ 12 کروڑروپے شہاب پورہ روڈ 8کروڑ روپے خادم علی روڈ 14کروڑ روپے حاجی پورہ روڈ 5کروڑروپے پیرس روڈ 3کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوئیں۔ جن کی تعمیر کے لیے 25فیصد رقم سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے فراہم کی۔ انہوں نے مزےد کہا کہ نئی اسکےموں پر عنقریب کام شروع ہوجائے گا۔ ہماری ہر وقت کوشش رہتی ہے کہ عوامی فلاحی ترقیاتی منصوبہ جات کو جلد سے جلد مکمل کروایا جائے۔ مےاں طارق محمود ڈسٹرکٹ آفےسر پلاننگ نے بتاےا کہ فےز IIکی اسکےموں کے P.C-IIمحکمہ پلاننگ حکومت پنجاب کو انتطامی منظوری کےلئے بجھوائے جاچکے ہےں۔(بےورورپورٹ)

سیالکوٹ :ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ صبح صادق خان نے تھانہ حاجی پورہ کے سابق ایس ایچ او سمیت چار پولیس ملازمین کے وارنٹ جاری کر دیئے۔ فاضل عدالت میں گوہد پور کے رہائشی چوہدری محمد اسلم نے اپنے استغاثہ میں الزام لگایا ہے کہ 24نومبر 2007ء کو پولیس کانسٹیبلا ن ندیم اختر، عبدالحمید، محمد یعقوب اسکے بیٹے محمد عاصم کو کوٹلی بہرام سے زبردستی تھانہ حاجی پورہ لے گئے۔ چوہدری محمد اسلم نے الزام لگایا کہ جب میں ایس ایچ او انسپکٹر رانا زاھد حسین سے اپنے بیٹے کی رہائی کیلئے ملا تو رقم کا تقاضا کیا اور نہ دینے پر پولیس مقابلہ میں ہلاک کرنے کی دھمکی دی۔ پولیس نے تشدد کرکے محمد عاصم کو ہلاک کر دیا اور بعد ازاں اسکی نعش کو ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔ فاضل عدالت چاروں پولیس اہلکاروں کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے 2مارچ تک کیس ملتوی کر دیا۔(بےورورپورٹ)

سیالکوٹ :ایس ڈی او گیپکو سول لائن سب ڈویژن کی پریس ریلیز کے مطابق ضروری مرمت کے سلسلہ میں 14فروری کو مسلم ٹاؤن فیڈر صبح دس بجے سے سہ پہر چار بجے تک بند رہے گا جس کی وجہ سے اسلام نگر ، لطیف آباد، بونکن روڈ ، کشمیر روڈ اور ملحقہ علاقہ جات میں متاثر ہونگے۔ (بےورورپورٹ)

سیالکوٹ :سیالکوٹ میںمختلف مقامات پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو شہری شدیدزخمی جبکہ حادثات میں تین افرادشدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق او کے سپورٹس کے سامنے ایبٹ روڈپر ڈاکوؤں نے فا ئرنگ کر کے 50سالہ توقیر احمد ولد محمد یوسف اور 25سالہ ذوار علی ولد محمد علی کو زخمی کر دیا۔دُبرجی چوک ڈسکہ روڈ پر33سالہ ذوالفقارولد محمد شفیع کام کرتے ہوئے بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا ۔ لاری اڈہ کے قریب واقع پی ایس او پمپ پر پنکچر لگاتے ہوئے ٹائر پھٹنے سے 20سالہ وقاص احمد ولد محمد رزاق شدید زخمی ہو گیا۔ڈسکہ روڈ ہنڈا شور وم کے سامنے گاڑی پر سوار ہوتے ہوئے 15سالہ زوہیب ولد امانت گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ رےسکےو1122نے زخمیوںکو مقامی ہسپتالوں میں داخل کروادیا گیا جبکہ پولیس مصروف کاروائی ہے ۔(بےورورپورٹ)

سیالکوٹ :وفاقی وزیر بہبود آبادی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے تحفظ ، مشکلات اور محرومیوں سے پاک معاشرے کی تشکیل کیلئے شہید جمہوریت شہید بے نظیر بھٹو کی اوران کے خاندان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے ملک کی غریب عوام کو ہمیشہ اپنے بچوں کی طرح پیار کیا ۔ ان خیالات کا اظہار نے پارٹی کارکنوں کے ایک وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ شہید بے نظیر بھٹوکارکنوں کو جماعت کا قیمتی اثاثہ سمجھتی تھیں اور آج کارکنوں کی محنت کی وجہ سے ہی پیپلزپارٹی اقتدار میں ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پارٹی کارکنوں نے جمہوریت کی بحالی اور آمریت کے خاتمہ کیلئے آٹھ سالوں سے جدوجہد کی اور بے مثال قربانیاں دیں جنہیںکبھی فراموش نہیںکیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں ملک کو امن ، سکون اور خوشحالی وسلامتی کا گہوارہ جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کی تمام تر پالیسیاں اور اقدامات پاکستان اور قوم کے وسیع تر مفاد میں ہیں۔(بےورورپورٹ)

سیالکوٹ :حکومت پنجاب نے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ کو چار سو بستروں کا اے کیٹگری کا ہسپتال بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ۔ یہ بات ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سیالکوٹ ڈاکٹر سید طلعت اقبال ''روزنامہ آج کل ''کے ساتھ بات چےت کے دوران بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے سیالکوٹ کے عوامی نمائندوں کے پرزور مطالبہ پر گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ہسپتال کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکومت پنجاب نے اب اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سید طلعت اقبال نے بتایا کہ اے کیٹگری قراردیئے جانے کے بعد ہسپتال میں مزید عملے بشمول ڈاکٹر صاحبان اور پیرا میڈیکل سٹاف کی نئی آسامیاں پیدا کی جائیں گی اور ہسپتال میں جدید مشینری وطبی آلات مہیا کئے جائیں گے جس سے نہ صرف ضلع سیالکوٹ بلکہ اردگرد کے اضلاع کے عوام کو بھی جدید طبی سہولتیں میسر آئیں گی اور انہیں علاج معالجے کیلئے لاہور جانے کی کوئی ضرورت نہیں رہے گی ۔ واضح رہے کہ علامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ اس سے قبل 293بستروں کا کیٹگری بی کا ہسپتال تھا جسے اپ گریڈ کرکے اس میں مزید 107بستروں کا اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ ہسپتال کو اے کیٹگری قراردیئے جانے سے علامہ اقبال میموریل ہسپتال اب ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ حاصل کرلے گا جس سے سیالکوٹ میڈیکل کالج کے قیام میں بھی قیام میں بھرپور مدد ملے گی ۔(بےورورپورٹ)

سیالکوٹ:صوبائی سیکرٹری تعلیم پنجاب نے کرپشن اور اختیارات کے ناجائزاستعمال پر ڈی او کالجز سیالکوٹ راجہ ذوالفقار علی کو معطل کردیا ہے اور محکمانہ تحقیقات کا حکم بھی جاری کیا ہے۔معطل ہونے والے ڈی او کالجزسیالکوٹ راجہ ذوالفقار علی کے خلاف الزام ہے کہ انہو ں نے کچھ عرصہ قبل محکمہ تعلیم کے مختلف کالجز میں بھرتی کے عمل میں مختلف امیدواروں سے بھاری رقوم رشوت کی مد میں وصول کرکے ایک ایک سیٹ پر ایک سے زائد امیدواروں کے تقررنامے جاری کئے جبکہ اس کے علاوہ مختلف سرکاری امور کے سلسلہ میں اختیارات کا ناجائز استعمال کیااور کرپشن کی جس کی شکایات پر صوبائی سیکرٹری تعلیم پنجاب نے ڈی اوکالجز کو فوری طور پر معطل کرنے کے علاوہ ان کے خلاف محکمانہ تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔دریں اثناء ارشد بٹ کو قائم مقام ڈی او کالجز تعینات کردیا گیا ہے جنہوں نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا گیا ہے ۔(بےورورپورٹ)

سیالکوٹ:سیالکوٹ میں سیکورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے شہری پولیس رابطہ کمیٹی اور مخیر حضرات کا ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کہا ہے کہ کلوز سرکٹ کیمروں کی تنصیب کے پروگرام پر تیزی سے کام جاری ہے اور اس پراجیکٹ کے مکمل ہوجانے کے بعد پورے شہر میں ہونے والی سرگرمیوںکو ڈی پی او آفس میں قائم سینٹرل کنٹرول روم میں 24گھنٹے مانیٹر کیا جاسکے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کلوز سرکٹ کیمروں کے مقامی کنٹرول روم بھی متعلقہ تھانوں میںقائم ہونگے تاہم سینٹر کنٹرول روم ڈی پی اوآفس میں قائم کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مخیرحضرات نے شہر میںکلوز سرکٹ کیمروںکی تنصیب کیلئے انتہائی معاون کردار ادا کیا ہے ۔اجلاس میں ایڈیشنل ایس پی اطہر اسماعیل ، شہری پولیس رابطہ کمیٹی کے سید مشکور احمد گیلانی ،رفیق کاشمیری ایڈووکیٹ سمیت ممبران شہری پولیس رابطہ کمیٹی اور مخیر حضرات کی کثیرتعدا دنے شرکت کی ۔ اجلاس میں کلوز سرکٹ کیمروں کی تنصیب کے جاری پروگرام کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور کلوز سرکٹ کیمروں کی تنصیب کا کام جلد ازجلد مکمل کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا گیااور اہم فیصلے کئے گئے ۔(بےورورپورٹ)

سیالکوٹ:پنجاب پٹرولنگ ہائی ویے پولیس کے زیر اہتمام ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی پنجاب ہائی ویے پٹرولنگ وقار جاوید بھٹی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ گوجرانوالہ روڈ ، سیالکوٹ وزیر آباد مین ہائی ویے ، سیالکوٹ پسرور روڈ سمیت دیگر اہم سڑکوں پر پنجاب ہائی ویے پٹرولنگ کا عملہ ٹریفک کے نظام کی بہتری کیلئے ڈرائیوروں اورمسافروں کی تربیت کررہا ہے جبکہ 16فروری تک ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو وارننگ چٹ جاری کی جارہی ہیںتاہم 16فروری کے بعدسے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف قانونی کے مطابق کاروائی ہوگی اور چالان کرنے کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کم سن اور بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کے علاوہ روڈ بلاک کرنے ، تیز رفتاری سے ڈرائیونگ ، اوور لوڈنگ اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کاروائی ہوگی اور کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی تاکہ ٹریفک حادثات میں بھی کمی آئے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب ہائی ویے پٹرولنگ جرائم کے خاتمہ میںبھی نمایاں کردارادا کررہی ہے اور پٹرولنگ کی وجہ سے ہائی ویز پر وارداتیں ختم ہوکر رہ گئی ہیں ۔ قبل ازیں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پنجاب ہائی ویے پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی کو سراہا ۔(بےورورپورٹ)

سیالکوٹ:تھانہ بڈیانہ کے علاقہ باؤلی بوڈی میں پولیس نے مقابلہ کے بعد ڈکیتی اور راہزنی کی پچاس سے زائد وارداتوں میں ملوث خطرناک گروہ کے سرغنہ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرکے قبضہ میں لے لی ہے ۔ ڈی ایس پی سلیم صادق نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزموںمیں آصف سے کلاشنکوف ، سیف اللہ سے رائفل اور ظہیر سے پمپ ایکشن بندوق اور گولیوں کی بھاری مقدار کے علاوہ ایک بلانمبری موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے جبکہ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے اوردوران تفتیش ملزموں نے متعدد اہم وارداتوں کا اعتراف کیا ہے ۔عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ ملزم واردات کی نیت سے کھیت میںموجود تھے جنہیں پولیس نے فائرنگ کے دوطرفہ تبادلوں کے بعد گرفتار کیا ۔(بےورورپورٹ)

سیالکوٹ:ڈی سی او سیالکوٹ کیپٹن(ر) عطاء محمد خان کے حکم پر حکومتی ریٹ سے زائد قیمت پر کھاد فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کے دوران ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ریونیو پسرور پرویز اقبال بٹ نے سرائے فتح شاہ میںچھاپہ ما رکر مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے والے ملزم شاہد محمودکو گرفتار کرکے اسے مقامی پولیس کے حوالہ کردیا ہے جہاں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی گئی ہے ۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ ملزم شاہد محمود نے ایک کسان محمد اعظم کو کھاد کی بوری 670روپے کی بجائے 900روپے میں فروخت کی جسے موقعہ پر ہی رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ۔دریں اثناء ڈی سی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) عطاء محمد خان نے چاروں تحصیلوں میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسران اور محکمہ زراعت کے حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کھاد کی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور کھاد کو غیر قانونی طور پر بلیک میں فروخت کیلئے سٹور کرنے والے ڈیلروں کے خلاف بھی کاروائی کی جائے ۔(بےورورپورٹ)

سیالکوٹ:تھانہ موترہ کے علاقہ آڈھا میںپولیس سے مقابلہ کے بعد قتل کے مقدمہ میںمطلوب اشتہاری مجرم ساتھی سمیت کارسڑک پر چھوڑکر فرار ہوگیا تاہم ملزموں کا ایک ساتھی پولیس نے گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عادل محمود اپنے ساتھیوں وقاص اور عبدالحق کے ہمراہ کار نمبری TM-1159پر سوار ہوکر جارہا تھا جسے گرفتار کرنے کیلئے مخبری پر پولیس نے روڈ پر ناکہ لگالیا تاہم ملزموں نے پولیس کو دیکھ کر کار سڑک پر چھوڑ دی اور فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے جن میںسے ایک ملزم عبدالحق کوپولیس نے تعاقب کرکے گرفتار کرلیا۔ایس ایچ اوانسپکٹر طاہر مجید خان نے بتایا ہے کہ اشتہاری عادل محمود انتہائی خطرناک ہے جسے جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا ۔(بےورورپورٹ)

سیالکوٹ:تھانہ کینٹ پولیس نے قادیانی عبادت گاہ میں دھماکہ میں زخمی ہونے والے بشیر احمد کی درخواست پر نامعلوم دہشت گردکے خلاف اقدام قتل اوردہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔ا یس ایچ او انسپکٹر آصف گیلانی نے بتایا ہے کہ زیر دفعہ 324ت پ اور 3/4ایکسپوزو ایکٹ کے تحت درج ہونے والے مقدمہ میںکسی ملزم کو نامزد نہیں کیا گیا بلکہ نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس کی تلاش کیلئے پولیس نے کاروائی شروع کردی اور جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میںملزم کی تلاش کی جارہی ہے جسے جلد ہی تلا ش کرکے گرفتار کرلیا جائے گا ۔ دریں اثناء زخمی بشیر احمد کا علاج معالجہ جاری ہے ۔(بےورورپورٹ)

سیالکوٹ:شہید بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن فرزانہ راجہ 15فروری بروز اتوار ایک روزہ دورے پر سیالکوٹ آئیں گی ۔ پروگرام کے مطابق وہ بارہ بجے دن انوار کلب آڈیٹوریم میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین میں منی آرڈزتقسیم کریںگی اور بعدازاں وفاقی وزیر بہبود آبادی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ موضع گل بہار میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گی ۔(بےورورپورٹ)