Thursday, February 12, 2009

سےالکوٹ: برطانوی نائب ہائی کمشنر رابرٹ گیسن نے 

سےالکوٹ: برطانوی نائب ہائی کمشنر رابرٹ گیسن نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن وامان کی بگڑتی ہوئی صوتحال کی وجہ سے برطانوی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری سے ہچکچا رہی ہیں تاہم موجودہ حکومت سے توقع ہے کہ وہ صورتحال پر قابو پا لے گی۔سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میںصنعتکاروںاور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے رابرٹ گیسن نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تجارتی حجم میں 70فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ بہت خوش آئین بات ہے جبکہ مستقبل قریب میں برطانیہ پاکستان میں بہت بڑی سرمایہ کاری کرئے گا۔انہوں نے کہا کہ وہ صنعتکاروں کے ویزے سے متعلق مسائل حل کرنے کے لئے پرانے نظام کی بحالی کی خاطر برطانوی حکومت سے سفارش کریں گے جس سے دو طرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔رابرٹ گیسن نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم گورڑن براؤن کی خواہش ہے کہ پاک برطانیہ تعلقات میں کوئی رخنہ اندازی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ سیالکوٹ کے صنعت کار معیاری مصنوعات برآمدکرتے ہیںجن پر انہیں فخر ہونا چاہیے۔انہوں نے دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے حوالہ سے برطانیہ میں مقیم پاکستانی ہائی کمشنر واجد شمس الحسن کی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حسن علی ،نائب صدر فاروق مائر کے علاوہ اےگزےکٹو ممبران اور صحافی بھی موجود تھے۔(بےورورپورٹ)