Tuesday, February 10, 2009

سےالکوٹ: سواری ؟ےا بےماری؟ ےہ وہ سوال ہے جو ہمےں سڑکوں پر دوڑتے ہوئے تےن پہےوں والی اےجاد''رکشہ ''کی صورت مےں نظر آنے کے بعد ہمارے ذہنوں مےں دوڑتا ہے۔لےکن اس کا جواب ابھی تک کسی کو معلوم نہےں ہے ۔جابجا بھاگنے والے ےہ ٹو سٹروک رکشہ ماحول مےں مختلف بےمارےوں کا سبب بن رہے ہےں۔ ان رکشوں سے خارج ہونے والا دھواں ہوا میں سلفر آکسائیڈ، نائےڑروجن آکسائیڈ جیسی خطر ناک اور مضر صحت گیسیں خارج کرتا ہے جو کہ لوگوں میں ہائی بلڈ پریشر ،دل کے امراض ،چھاتی کے امراض،ناک ،کان اور گلے کے امراض کا باعث بنتا ہے ۔ جبکہ NOISE POLLUTIONمیں مسلسل اضافے کا باعث بنتے ہوئے ہمارے ماحول کو مذےد آلودہ کر رہا ہے ۔بے شمار بیماریاں پھیلانے کا باعث بننے والے اس ٹو سٹروک رکشوں پر حکومت نے پابندی لگائی تھی مگر ابھی تک کوئی عمل درآمد نہیں ہوسکا۔ چونکہ ےہ اندرون شہر میں مسافروں کے نقل و حمل کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔ اس لئے اس کی ضرورت کو تو قبول کر لےا گےا ہے ۔ لےکن اس کے نقصانات کو دےکھےں تو ےہ کافی گھاٹے کا سواد ہے ۔ٹرےفک لےن کو توڑ کر اپنی جگہ بناتے ہوئے ےہ رکشہ ڈارئےور ہر وقت انسانی جان کےلئے اےک خطرہ سے کم نہےں ہےں رکشہ ڈرائےور اول تو ٹرےفک کے کسی قانون کو مانتے ہی نہےں ہےں اور اگر کبھی قابو مےں آجائے تو 20تا30روپے دے کر جان چھڑ وا لےتا ہے جس سے اےک اور برائی جہنم لےتی ہے ۔اےک دہائی پہلے ان رکشوں میں میٹر نصف ہوتے تھے جس سے سفر کی مصافت کے مطابق کراےہ وصول کئے جاتاتھا لیکن اب کسی بھی رکشہ پر میٹر موجود نہیں ۔اس ٹو سٹرک رکشہ کی بناوٹ کو اگر دےکھےں تو اس میں شارک نہیں ہوتے جس کی وجہ سے سواری کا جوڑ جوڑ ہل جاتا ہے ۔جو سر دواور جسمانی جوڑوں کے درد کا باعث بنتاہے ۔
اےک ٹرےفک کانسٹےبل نے ''نےوزٹرےک'' سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم خود اس سواری سے عاجز آچکے ہےں ۔دھواں چھوڑتی ہوئے ان رکشاوں کی وجہ سے ہم خود بھی ڈےوٹی کے دوران بےمار ہوجاتے ہےں اور اگر کبھی کسی کا چالان کےا جائے تو وہ ترلے منتوں پر آجاتا ہے لےکن ےہ رکشہ ڈرائےور کسی بھی صور ت ٹرےفک قوانےن کا احترام کرنے کو تےار نہےں ہوتے ۔مےرا بس چلے تو ان کو مکمل طور پر سڑکوں سے ہٹا دوں کےونکہ ان کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے ٹرےفک جام رہتا ہے اور بھگتنا ہےں پڑتا ہے۔
رکشہ ڈرائےور جان محمد نے'نےوزٹرےک''سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صاحب ہم کےا کرےں ہمےں سواری کہتی ہے کہ تےز چلو اور جلدی پہنچنے کے چکر مےں کبھی کبھار اےکسڈنٹ بھی ہوجاتا ہے ہمارا اس مےں کوئی قصور نہےں ہوتا ۔انہوں نے مزےد کہا کہ ٹرےفک پولےس والے ہمےں بے وجہ تنگ کرتے ہےں اور کاغذات مکمل ہونے کے باوجود رشوت مانگتے ہےں اگر ان کی مانگےں پوری نہ کرےں تو بلاوجہ چالان کردےتے ہےں جس سے ہمےں کافی نقصان ہوتا ہے۔(ڈاکٹر شمس جاوےد)

سیالکوٹ:سپیکرقومی اسمبلی چودھری امیر حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے سینٹ کا الیکشن لڑنے کا کوئی فیصلہ نہیںکیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینٹ الیکشن میں مسلم لیگ (ق) بھرپور حصہ لے گی اور ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے جومیرٹ پر امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرے گا ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے سیالکوٹ میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ۔ سپیکر قومی اسمبلی چودھری امیر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کا دور سنہری دور تھا جس میںریکارڈ ترقی ہوئی اور عوام کی بے لوث خدمت کی گئی ۔ انہوںنے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ق) کا علیحدہ وجود ہے اور ملک وقوم کی تعمیر وترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رہے گی ۔ قبل ازیں سابق سپیکر قومی اسمبلی چودھری امیر حسین نے سیالکوٹ کے قصبہ کوٹلی لوہاراں اور مختلف دیہات کا دورہ کیااور میگ ٹاؤن میں واقعہ اپنی رہائش گاہ پر پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے وفود سے ملاقاتیں کیں۔(بےورورپورٹ)

سیالکوٹ: وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے حکم پر محکمہ سوشل ویلفیئر نے سماجی تنظیم روز ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے سیالکوٹ شہر کے قبرستان امام علی الحق شہید میں شاعر مشرق علامہ محمداقبال کے والدین کی قبروں کی مرمت کروادی ہے ۔ قبرستان امام علی الحق شہید میں علامہ محمد اقبال کے والدین کی قبریںمناسب دیکھ بھال اور مرمت نہ ہونے کی وجہ سے خستہ حالت کا شکار تھیں جبکہ شاعر مشرق کے والدین کی قبروں کے گرد آہنی جنگلازنگ آلود ہوچکا تھا جبکہ دیواروں کی حالت انتہائی ناگفتہ تھی تاہم وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اس حوالے سے ملنے والی ایک شکایت پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اصلاح واحوال کے احکامات جاری کئے ۔ڈی ڈی اوآر ریونیو سیف انورجھپہ نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے ڈسٹرکٹ آفیسر نواز خان اور روز ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر اشفاق گھمن کے ہمراہ علامہ اقبال کے والدین کی قبروں کی خستہ حالت کا جائزہ لیا جس کے بعدہزاروں روپے کی لاگت سے قبروں کے گرد نئے آہنی جنگلے لگانے کے علاوہ خصوصی ٹائلز نصب کردی گئیں جبکہ رنگ وغیرہ بھی کیاگیا ۔ (بےورورپورٹ)

سیالکوٹ:مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری وسابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ نے معروف سینئر پاکستانی صحافی ومتعدد کتابوں کے مصنف خالد حسن کے امریکہ میں انتقال کرجانے پر گہرے دکھ وغم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سیالکوٹ کے گورنمنٹ مرے کالج سے تعلیم یافتہ خالد حسن انتہائی قدراحترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے اور ان کی وفات سے پاکستانی صحافت کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ۔ انہوں نے اپنے ایک تعزیتی بیان میںکہا ہے کہ مرحوم خالد حسن ایک انڈر اور انتھک لکھاری تھے اور ان کے لکھے گئے جملے قارئین کی دلچسپی کا باعث تھے تاہم ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا ء مدتوں پر نہیںہوسکے گا کیونکہ وہ ایک محب وطن صحافی تھے ۔دریں اثناء خالد حسن کے انتقال پر ملٹی مےڈےا فورم کے ڈاکٹر شمس جاوےد ،محمد رشےد چوہدری،تنوےر حےدر اعوان ،حافظ عمران شہزاد ،مسلم لیگ (ن) کے ممبران پنجاب اسمبلی انجینئرعمران اشرف ، چودھری اخلاق احمد اور رانا محمد اقبال کے علاوہ شیخ آصف محمود سونی ، رانا محمد افضل ایڈووکیٹ اور سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ڈائریکٹر ایم ظفر ملک نے بھی اظہار تعزیت کیا ہے اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ہے ۔(بےورورپورٹ)

سیالکوٹ:'نےوزٹرےک''مےں سےالکوٹ کے تارےخی قلعہ کا احوال چھپنے کے بعدسیالکوٹ ہسٹاریکل سوسائٹی نے ساڑھے پانچ ہزار سال سے زائد عرصہ پرانے سیالکوٹ کے تاریخی اہمیت کے حامل قلعہ پر ناجائز طور پر قائم تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ، ضلع کونسل کے دفاتر اورمحکمہ اینٹی کرپشن کے دفاتر کے علاوہ تھانہ کوتوالی کو فوری طورپر کسی دوسری جگہ منتقل کرکے سیالکوٹ کے انتہائی اہمیت کے حامل اس قلعہ کومحفوظ اور خوبصورت بنانے کیلئے حکومت سے اقدامات کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔سیالکوٹ ہسٹاریکل سوسائٹی کے صدر محمد فاضل بختیار قریشی نے بتایا ہے کہ سیالکوٹ کا قلعہ ساڑھے پانچ ہزار سال قبل قلعہ راجہ سل نے تعمیر کیا تھا لیکن بدقسمتی سے اس قلعہ کو محفوظ کرنے کی بجائے حکومت نے بے یارو مدد گار چھوڑ دیا اور اسی وجہ سے اس قلعہ پر ٹی ایم اے اور ضلع کونسل کے دفاتر کے علاوہ تھانہ کوتوالی قائم ہے حالانکہ اس قلعہ کی زمین محکمہ نزول کی ملکیتی ہے اور اس قلعہ کو عوام کی تفریح کیلئے محفوظ کیا جائے تو اس قلعہ کودیکھنے کیلئے دنیا بھر سے لوگ آسکتے ہیں جوکہ سیاحوں کیلئے انتہائی دلچسپی کا باعث ہوسکتا ہے لیکن بدقسمتی سے اس قلعہ پر سرکاری اداروں نے بھی ناجائز قبضے کئے ہوئے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ سیالکوٹ کے تاریخی قلعہ پر بزرگ شخصیات کے قدیم مزار بھی ہیں جن میں پیر مرادیہ کا مزار بھی شامل ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ لیکن بدقسمتی سے یہاں موبائل کمپنیوں نے اپنے ٹاور بھی نصب کررکھے ہیں جو قلعہ کی خوبصورت میںرکاؤٹ ہے ۔محمد فاضل بختیار قریشی نے بتایا ہے کہ سیالکوٹ کے پانچ ہزار سال پرانے قلعہ سے تمام سرکاری دفاتر قلعہ سے ختم کئے جائیں اور اس قلعہ کوصرف اور صرف عوام کی تفریح کیلئے مختص کیا جائے ۔ انہوںنے پنجاب حکومت کی جانب سے قلعہ پر غیر قانونی طور پر 20سال سے تعمیر شدہ میرج ہال کو مسمار کرکے سرکاری اراضی واگزار کروانے کے اقدام کی حمایت کی ہے اور مطالبہ کیاہے کہ سیالکوٹ کے قلعہ پر غیر قانونی طور پرقائم سرکاری دفاتر اورتھانے بھی ختم کئے جائیں ۔اور موبائل کمپنیوںکے ٹاور بھی ہٹائے جائیں ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:ےونےن کونسل احمد پورہ مےں صفائی کے ناقص انتظام ، گندگی کے ڈھےروں، ابلتے گٹروں ، بلاک سےورےج سسٹم ، مےن ہولوں کے غائب ڈھکنوں نے عوام کو اذےت سے دو چار کر دےا۔ محلہ امانت پورہ مےں کئی ہفتوں سے سےنٹری ورکرز غائب ہےں۔ نالےاں گندگی سے اٹی ہوئی ہےں۔ علاقہ مےں بد بو پھےلی ہوئی ہے۔ ٹی اےم اے سےالکوٹ ہنگامی بنےادوں پر ےونےن کونسل احمد پورہ کے علاقہ امانت پورہ مےں صفائی کے انتظام کو بہتر بنانے کےلئے ہنگامی بنےادوں پر اقدامات کرے۔ ان خےالات کا اظہار شباب ملی سےالکوٹ کے ڈپٹی سےکرٹری جنرل عبد الماجد پاپا، شباب ملی ےونےن کونسل احمد پورہ کے ذمہ داران، شاہد گجر، آصف گجر، قےصر امےن، خاور پسوال، چوہدری نعےم نے ےونےن کونسل احمد پورہ مےں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے اصلاح احوال کا مطالبہ کرتے ہوئے کےا۔ انہوں نے کہا ہم ٹی اےم اے کے ذمہ داران کو بارہا اس سنگےن صورتحال پر توجہ دلا چکے ہےں لےکن ذمہ داران ٹس سے مس نہےں ہو رہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ مستقل اس اذےت سے دو چار ہےں۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ فی الفور صفائی کا نظام بہتر بناےا جائے۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:پنجاب حکومت کے حکم پر محکمہ لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ نے ضلع سیالکوٹ میں صوبائی اسمبلی کے گیارہ حلقوں میں 110ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے ٹینڈز جاری کردیئے ہیں جن پر آٹھ کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئے گی ۔جن ترقیاتی منصوبہ جات کے ٹینڈر جاری کئے گئے ہیں ان میں گلیوں ، نالیوں ،سڑکوں اور قبرستانوں کی چار دیواری تعمیر کرنے کے منصوبہ جات شامل ہیں جو کہ سیالکوٹ ، ڈسکہ ، پسرور اور سمبڑیال کی تحصیلوں میں ممبران پنجاب اسمبلی کے حلقوں جن میں شہری ودیہی علاقے شامل ہیں مکمل کئے جائیں گے ۔ محکمہ لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ کے مطابق شہر اقبال کے علاقہ دوبرجی آرائیاں میں کارپٹ روڈ کی تعمیر کے منصوبہ پر 32لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے تاہم دیگر ایک سو سے زائد منصوبہ جات میں سے ہر منصوبہ پر پانچ سے پندرہ لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے تاہم ٹھیکیداروں کو میرٹ پر ان منصوبہ جات کے ٹھیکے جاری کئے جائیں گے اور مقررہ وقت پر کام مکمل کروائے جائیں گے اور صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میںہر منصوبہ کی خود نگرانی کی جائے گی تاکہ ترقیاتی گرانٹ کی ایک ایک پائی ایمانداری اور دیانت داری سے خرچ ہوسکے ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ: تھانہ قلعہ قالر والہ کے ایس ایچ او انسپکٹرریاض ڈار ڈی ایس پی کے عہدہ پرترقی کیلئے چار ماہ کے کورس پر روانہ ہوگئے ۔ تاحال تھانہ قلعہ قالروالہ میں نئے ایس ایچ او کی تعیناتی عمل میں نہ لائی گئی ہے ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:ضلع میں پولیو مہم گیارہ فروری تک جاری رہے گی اور اس سلسلہ میں پانچ لاکھ 83ہزار750بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سید طلعت اقبال نے 'نےوزٹرےک'' کو بتایا ہے کہ محکمہ صحت کی ایک ہزار ایک سو چونتیس موبائل ٹیمیں اور دیگر عملہ گھر گھر جاکر پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلارہی ہیں اور پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ ہر صورت پورا کیا جائے گاتاکہ ضلع سیالکوٹ ہمیشہ کی طرح پولیو فری ضلع رہے ۔ انہوں نے پولیو مہم کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کے اچانک دورہ کے موقعہ پر میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں پانچ لاکھ 83ہزار750بچوں کوتین روزہ مہم کے دوران پولیو ویکسین پلائی جائے گی ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے ضلع سیالکوٹ کے دو سرکاری ہسپتال گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال اور گورنمنٹ سردار بیگم ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال قراردیدیاہے ۔ مسلم لیگ (ن) کے ممبر پنجاب اسمبلی انجےنئر عمران اشرف نے بتایا ہے کہ ان ہسپتالوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈکلیئر کرنے کے بعد اب یہاں اکیڈمک بلاک بنے گا جہاں نئے ڈاکٹری کی تعلیم کی تدریس کا سلسلہ شروع ہوجائے گا کیونکہ اس سے قبل وزیرا علی پنجاب نے سیالکوٹ میڈیکل کالج کے قیام کی منظوری بھی دیدی ہوئی ہے جس پر کروڑوں روپے لاگت آئے گی ۔ رکن صوبائی اسمبلی نے مزید بتایا کہ دونوں سرکاری ہسپتالوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈکلیئر کرنے سے سہولیات کے حوالے سے اچھی پیش رفعت ہوگی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے نیک نیتی سے اقدامات کررہی ہے اور سیالکوٹ شہر کے دو بڑے سرکاری ہسپتالوں کو ٹیچنگ ہسپتال قراردینا ایک عوامی فیصلہ ہے اور یہ عوام کا درینہ مطالبہ بھی تھا کیونکہ اس سے ضلع سیالکوٹ میں میڈیکل کے شعبہ میں ترقی ہوگی اور عوام کو بہتر علاج معالجہ کی سہولیات مل سکیں گی ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ: گنہ کلاں کے قریب کھاد نہ ملنے پر سینکڑوں کسانوں نے پسرور روڈ پر احتجاجی دھرنادے کر اسے بلاک کردیا جس سے ٹریفک جام ہوگئی ۔کاشتکار محمد یوسف کی قیادت میں مظاہرہ اور احتجاج کرنے والے کسانوں نے الزام لگایا کہ ساہووالی سینٹر پر سات لاکھ سے زائد کھاد کی بوریاں لگائی گئیں لیکن محکمہ زراعت کا عملہ ملی بھگت سے کھاد غریب کسانوں اور کاشتکاروں کو سرکاری ریٹ پر فروخت کرنے کی بجائے اسے مہنگے داموں منظور نظر افراد کے ہاتھوں فروخت کردیتا ہے اور انہیںکھاد نہ ملنے کی وجہ سے کاشت شدہ فصلیں تباہ ہورہی ہیں ۔ دھرنا دینے والے کسانوں نے اعلی حکام سے فوری مداخلت اور بلیک میں کھاد فروخت کرنے والے سرکاری ملازمین اور افسران کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ۔ آدھا گھنٹہ کے احتجاج او ر پسرور روڈ بلاک کئے جانے کے بعدتھانہ صدرسیالکوٹ کے ایس ایچ او انسپکٹر رانا ذوالفقار علی کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیااورپسرور روڈ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:ڈسٹرکٹ پولیس آفس سیالکوٹ میں ضلع بھر کی سیکورٹی ایجنسیوں کے گارڈز کی ٹریننگ شروع کردی گئی ۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے بتایا ہے کہ غیر رجسٹرڈ سیکورٹی ایجنسیوں کے خلاف کاروائی ہوگی تاہم رجسٹرڈ سیکورٹی ایجنسیاں اپنے اپنے ملازمین سیکورٹی گارڈ ز کے کوائف ڈی پی او آفس میں درج کروائیں اور سیکورٹی گارڈ کے اسلحہ لائنس کی فوٹو کاپیاں بھی پیش کریں تاہم جب سیکورٹی ایجنسیوں کے پاس حکومت پنجاب کا اجازت نامہ نہیں وہ فوری طور پر اجازت نامہ حاصل کریں اور اپنا کام بند کردیں وگرنہ پنجاب پرائیویٹ سیکورٹی کمپنیز ریگولیشن اینڈ کنٹرول آرڈننس 2002کے تحت سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر مستندسیکورٹی ایجنسیاں اپنے گارڈ ز کو فوری طور پر فارغ کردیں ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ڈی پی اوآفس میں تربیتی کلا س شروع ہوگئی ہے جس میں سیکورٹی گارڈز کو پیشہ ورانہ امور بارے تربیت دی جارہی ہے ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ: شہر اور گردونواح میں ہلکی بارش سے موسم مزید سرد ہوگیا جبکہ شہری علاقوں میں بارش کی وجہ سے متعدد سڑکوں پر پانی اورکیچڑ ہوجانے سے شہری پریشان رہے ۔ بارش کا سلسلہ سوموار اور منگل کی رات شروع ہوا جوکہ منگل کے روز بھی وقفہ وقفہ سے جاری رہا ۔حالیہ ہلکی بارش کو فصلوں کیلئے مفید قراردیا گیا ہے ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:مسلم لیگ (ق) کے اراکین اسمبلیوں کو انتظامیہ کے ذریعے ہراساں اور ترقیاتی فنڈز کا لالچ دے کر ظہرانوں میں بلانا ن لیگ کی کھلی ہارس ٹریڈنگ ہے اور یہ عوامی ووٹ بنک کی توہین بھی ہے ۔ جس کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی راہنما و ممبر صوبائی ورکنگ کمیٹی مسلم لیگ (ق) پنجاب صدف بٹ نے پارٹی عہدیداروں کے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔ چودھری عمر ، میاں طیب حمید ، شانی سلطانی ، ڈاکٹر شہزاد نسیم ، ملک خرم شہزاد رضا ، مرزا مظہر مشتاق ، محمد سرفراز اوردلدار حسین بھی اس موقعہ پر موجو د تھے ۔ صدف بٹ نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) عوامی خدمت کا سفر اپوزیشن میں رہتے ہوئے جاری رکھے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی رہائی میں وفاقی حکومت نے اہم کردار ادا کیا اور اس سلسلہ میں بین الاقوامی دباؤ پر حکومت کو بھرپور سپورٹ کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان قومی ہیرو ہیں اور ان کی ملک وقوم کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:کشمیر روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے راہ گیرہلاک ہوگیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق 30سالہ ساجد علی پیدل سڑک پار کررہا تھا جوکہ ایک جانب سے آنےو الی تیز رفتار بلانمبری کار اسے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا اسے مقامی ہسپتال لایاجارہا تھا لیکن وہ راستہ میں ہی دم توڑ گیا ۔ متوفی سمبڑیال کے نواحی دیہات کا رہائشی بتایا جاتا ہے ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:تحصیل سیالکوٹ کے دو دیہات گل بہار خورداور گل بہار کلاں میں لاکھوں روپے کی لاگت سے صاف پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے ٹربائن کی تنصیب اور واٹرسپلائی کے پائپ بچھائے جانے کے منصوبہ پر ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر جانے پر بھی تین سو سے زائد گھروں کو پانی کے کنکشن جاری نہ کئے جاسکے ہیں جس کی وجہ سے علاقہ کے ہزاروں لوگ صاف پینے کے پانی سے محروم ہیں ۔ علاقہ کے سماجی کارکن حاجی خالد لنگڑیال کے ڈیرہ پر منعقد ہونے والے علاقہ کے لوگوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ٹھیکیدار نے ہر گھر سے دو ہزار روپے کنکشن فیس ایک سال قبل منصوبہ مکمل ہونے کے بعد وصول کی تھی لیکن آج تک نہ تو کنکشن دیئے گئے اور نہ ہی ٹربائن کے زریعے لوگوں کو پانی فراہم ہوا ہے جس کی وجہ سے لوگ آج بھی گندہ پانی پینے پر مجبور ہیںجبکہ واٹر سپلائی کے پائپ زنگ آلود ہونا شروع ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ منصوبہ مکمل طور پر فلاپ اور تباہ ہوجائے گا۔مقررین نے کہا کہ ضلع ناظم سیالکوٹ محمد اکمل چیمہ نے اس منصوبہ کی منظوری دی اور اس پراجیکٹ پر کام شروع کیا گیا جسے مکمل ہوئے ایک سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے ۔لوگوں نے اصلاح واحوال کا مطالبہ کرتے ہوئے پانی کے کنکشن لگائے جانے کے علاوہ ٹربائن کو چلانے کیلئے فوری اور عملی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:ضلع ناظم سیالکوٹ محمد اکمل چیمہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام عوامی مفاد میں ہے اور اس نظام کی بدولت عوام کے مسائل مقامی سطح پر ہی تیزی سے حل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت کے دور میں ریکارڈ ترقےاتی کام مکمل ہوئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع ناظم آفس میں مختلف یونین کونسلوں کے ناظمین اور ممبران ضلع کونسل کے علاوہ شہریوں کے وفود سے بات چیت کے دوران کیا ۔ ضلع ناظم نے کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جنا ح کی قیادت میںبر صغیر کے لاکھوں مسلمانوں نے جدوجہد کرکے آزاد وطن پاکستان حاصل کیااور پاکستان حاصل کرنے کیلئے آباؤ اجداد نے لاکھوں قربانیاں دیںجنہیںکبھی فراموش نہیںکیا جاسکتا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تاقیامت جاری رہے گااور اس ملک کو نقصان پہنچانے والے خود ہی فنا ہوجائیں گے تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب بطور ایک محب وطن پاکستانی کے پاکستان کی ترقی وخوشحالی اوراستحکام کیلئے دن رات کام کریں ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے اپنے اپنے علاقوں میںجاری ترقیاتی کاموں کی براہ راست خود نگرانی کریں تاکہ ایک ایک پیسہ ایمانداری اوردیانت داری سے خرچ ہوسکے ۔ ضلع ناظم نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت کا سفر دن رات ایمانداری اور حب الوطنی کے جذبہ کے تحت جاری رہے گا ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:محکمہ سوئی گیس میں کرپشن کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا اور سوئی گیس کے افسران اور عملہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔ مظاہرہ کرنے والوں میںموضع نواں پنڈ سمیت مختلف دیہات کے لوگ شامل تھے ۔ نواں پنڈ کے رہائشی لوگوں نے الزام لگایا کہ گیس کاکنکشن حاصل کرنے کیلئے ڈیمانڈ نوٹس جمع کروائے آٹھ ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن کنکشن جاری نہ کئے جارہے ہیں بلکہ رشوت دینے والوں کے فوری طور پر کنکشن لگادیئے جاتے ہیں لیکن کنکشن کیلئے رشوت نہ دینے والوں کو مختلف حیلوں بہانوں سے ٹرخایا جارہا ہے جوکہ ظلم وزیادتی ہے ۔احتجاج کرنے والوں نے الزام لگایا کہ دفتر سوئی گیس میں تعینات ایک اہلکار راجہ ساجد نے ڈیمانڈ نوٹس خود جمع کروادینے کا جھانسہ دے کر بھاری رقوم خود ہی ہڑپ کرلیں جبکہ ریکارڈ میںاندراج نہ ہونے کی وجہ سے شہری پریشان ہیں لیکن محکمہ کوئی کاروائی نہ کررہا ہے بلکہ الٹا انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔لوگوں نے الزام لگایا کہ بوگس میٹر لگانے والے محکمہ سوئی گیس کے انجےنئر سہیل اکرام ، راجہ ساجد سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے جبکہ سوئی گیس میں کرپشن اور رشوت خوری کا خاتمہ کیا جائے ۔ دریں اثناء محکمہ سوئی گیس کے انچارج انجےنئر سہیل اکرم نے رابطہ پر بتایا کہ کرپشن ، رشوت خوری اور بوگس میٹر لگانے کے سیکنڈل میںملوث راجہ ساجد نامی اہلکار کو ملازمت سے برخاست کردیا گیا ہے اور اس کے خلاف مقدمات بھی درج کروادیئے گئے ہیں تاہم دفتر میں کوئی کرپشن اب نہیں ہورہی اور نہ کرپشن ہونے دی جائے گی ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ: سول جج ڈسکہ حاکم خان بھکر نے تھانہ صدر ڈسکہ کے اجتماعی زیادتی کے مقدمہ میں مدعیہ انیلااور ملزموں کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اور پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈی این اے ٹیسٹ کرواکے اصل حقائق کے مطابق کاروائی عمل میں لائیں ۔ واضح رہے کہ تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے مقدمہ کی تفتیش کو مکمل کرنے کیلئے ملزم اور مدعیہ کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کے احکامات جاری کرنے کی عدالت سے استدعا کی تھے جسے فاضل جج نے منظور کرلی ۔دریں اثناء ملزم ساجد اور عرفان نے کہا ہے کہ وہ مقدمہ میں بے گناہ ہیں اور انہیں ناجائز طور پر جھوٹے زنا کے مقدمہ میں ملوث کیا گیا ہے تاہم ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد اصل حقائق سامنے آجائیں گے اور وہ بے گناہ ثابت ہونگے ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ:شہر اقبال میں سٹی پیکج کے تحت جاری منصوبہ جات پر کام کی رفتار کا جائزہ لینے کیلئے ضلع ناظم سیالکوٹ محمد اکمل چیمہ کی صدارت میںایک اجلاس (آج)11فروری بروز بدھ ضلع ناظم آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا جس میں سٹی پیکج کمیٹی کے ممبران شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں سٹی پیکج کے تحت نئے منصوبہ جات پر بھی غور کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ سٹی پیکج کے تحت شہر میں چھ نئی سڑکوں کی نئے سرے سے تعمیر کے منصوبہ جات پر بزنس کمیونٹی کے تعاون سے کروڑوں روپے خرچ کئے جاچکے ہیں جبکہ خواجہ صفدر روڈ ، پیرس روڈ کے منصوبہ جات بھی مکمل ہونے کے قریب ہیں تاہم مزید آٹھ منصوبہ جات پر بھی کام جلد شروع کردیا جائے گا ۔ سٹی پیکج کے منصوبہ جات کیلئے سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی اپنی ایکسپورٹ کا0.28فیصد حصہ فراہم کررہی ہے ۔(بےورورپورٹ)