Tuesday, October 28, 2008

سیالکو ٹ :تھانہ مراد پور کے سب انسپکٹر نے گا ڑی روک کر تلاشی کے بہانے خاتون سے نازےبا حرکات کر ڈالیں۔ ڈپی او سیالکوٹ نے ڈی ایس پی صدر کو انکوائری کا حکم دے دیا۔جناح ٹاؤن کی رہائشی ناصرہ پروین نے ڈی پی او سیالکوٹ کو دےنے والی اےک درخواست میں الزام لگا یا ہے کہ گزشتہ روز دوپہر 2 بجے کے قریب وہ اپنے ڈرائیور اور ملازمہ کے ہمراہ ضلع کچہری تاریخ پر جارہی تھی کہ راستے میں تھانہ مراد پور کے سب انسپکٹر صغےر احمد نے احسان اور محمد علی کانسٹیبلان کے ہمراہ مجھے روکا اور خود ہی میری تلاشی لینا شروع کر دی ۔مےرے منع کرنے کے باوجود پولےس نے نہاےت بدتمےزی کے ساتھ پےش آئے اور مےرے ساتھ فحش حرکات کرتے ہوئے جملے بولتا رہا ۔جبکہ تلاشی کے دوران میری ایک تولہ مالیت کی بالیاںاتروا لیں اورمیرے ڈرائیور سے گاڑی نمبر 3598لاہورکے کاغذات چھےن لئے اور مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ کسی بتانا نہیں متاثرہ خاتون نے اعلیٰ حکام سے کاروائی اور دادرسی کا مطالبہ کیاہے جبکہ تھانہ مراد پور کے صغےر احمد نے رابطہ کرنے پر بتاےاکہ خاتون جان بوجھ کر مجھ پر الزامات لگا رہی ہے اور اس قسم کا کوئی بھی وقوعہ سرے سے ہوا ہی نہےں ہے۔(بےورورپورٹ)

سیالکو ٹ :تھانہ موترہ کے علاقہ پیروچک میں پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکوؤں نے صحافی کے گھر سے لوٹ مار کے بعد 17سالہ نوجوان کوتاوان کیلئے اغوا کرلیا ۔پولیس کودی گئی درخواست میں مقامی صحافی صوفی شاہد سلیم کے والد سائیں محمد بوٹا نے الزام لگایا ہے کہ رات اڑھائی بجے چھ نامعلوم ملزم جنہوں نے پولیس کی وردیاں پہنچی ہوئی تھیں دیگر پانچ ساتھیوں کے ہمراہ دیواریں پھلانک کر اندر داخل ہوگئے اور اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو یرغمال بنانے کے بعد خواتین کو تشدد کا نشانہ بناکر ایک کمرے میں بند کردیا جبکہ گھر سے ہزاروں روپے کی نقدی اور زیورات لوٹ لئے تاہم ملزم جاتے ہوئے گھر سے 17سالہ مظفر حسین کو اغوا کرلیا اور فرار ہوگئے ۔ مقامی پولیس نے مظفر حسین کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔ دریں اثناء سائیں محمد بوٹا کا کہنا ہے کہ ملزموںنے مغوی مظفر حسین کی رہائی کے بدلے دس لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے اور رقم نہ دینے کی صورت میں مظفر حسین کو ہلاک کرنے کی دھمکی دی ہے ۔

سیالکو ٹ :تھانہ سمبڑیال پولیس نے منشیات فروشی کے حوالے سے بدنام محلہ خیرات پورہ میں چھاپہ مار کر علاقہ غیر سے لائی گئی کروڑوں روپے مالیت کی چھ کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرکے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ایس ایچ او انسپکٹر رانا نوید کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے منشیات فروش قاسم علی اور سائیں مشتاق ریکارڈ یافتہ ملزموںہیںجن کے خلاف پہلے بھی متعددمقدمات درج ہیں اور برآمد ہونے والی منشیات سیالکوٹ میں فروخت کیلئے لائی گئی تھی جسے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرکے قبضہ میں لے لیا گیااور ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔ (بےورورپورٹ)

سیالکو ٹ :معروف روحانی ودینی شخصیت اللہ رکھا کا21واں سالانہ عرس مبارک 13سے15نومبر کو آستانہ عالیہ ساہوچک شریف بڈیانہ موترہ روڈ سیالکوٹ میں ہوگا ۔ عرس مبارک کی تقریبات کی سرپرستی سجادہ نشین آستانہ عالیہ ساہوچک صوفی احسان الہی کریں گے جبکہ صاحبزادہ علامہ عرفان الہی قادری سمیت اہم شخصیات عرس مبارک کی تقریبات میں خطاب کریں گی ۔ عرس مبارک میں اندرون وبیرون ملک سے ہزاروں عقیدت مندان شرکت کریں گے ۔(بےورورپورٹ)

سیالکو ٹ :کسٹم حکام نے جنرل پوسٹ آفس سیالکوٹ میں چھاپہ مار کر پارسل کے زریعے گیارہ کلو گرام منشیات اور نشہ آور ادویات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر کوریئر کمپنی کے ایجنٹ سمیت تین ملزموںکو گرفتار کرلیا ہے اور کاروائی شروع کردی ہے ۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹم خواجہ خرم نعیم کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونےو الوں میںکراچی کی کوریئر کمپنی کا سیالکوٹ میں ایجنٹ منظور بھی شامل ہے جس نے جی پی او کے انٹرنیشنل میل آفس میں تعینات دو ملازمین کی ملی بھگت سے کسٹم چیکنگ کے بعد ڈاکخانہ تاج پورہ میں برطانیہ کیلئے موضع مراکیوال کے رہائشی ملک فیاض احمد کی طرف سے بک کروائے گئے پارسل جس میں کپڑے اور کتابیں تھیں کو کسٹم ملازمین کی طرف سے کلیئرہونے کے بعد اس پارسل کو دوبارہ کھول کر گیارہ کلو گرام منشیات اور نشہ آور ادویات بند کرکے پارسل کو بند کردیا اورا س پارسل کو جب لاہور ائیرپورٹ بھجوایا جارہا تھا تو چھاپہ مار کر دوبارہ چیکنگ کے دوران منشیات اور ادویات برآمد کرلی گئیں اور تینوں ملزموںکو گرفتار کرکے کاروائی شروع کردی گئی ۔ جی پی او آفس میں تعینات کسٹم انسپکٹر عاشق حسین شہزاد کے مطابق کاروائی کی نگرانی ڈپٹی کلکٹر کسٹم خواجہ خرم نعیم اور ڈپٹی کلکٹر رضوان بشیرنے خود کی اور دوران تفتیش کوریئر کمپنی کے گرفتار ایجنٹ منظور نے انکشاف کیا ہے کہ فرضی نام سے پارسل بک کروایا گیا اور اس دھندے میں کوریئر کمپنی کا مینجر سہیل بھی شامل ہے ۔ دریں اثناء واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیںاور ملزموںسے پوچھ گچھ جاری ہے ۔(بےورورپورٹ)

سیالکو ٹ :وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہبا زشریف کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب ہارٹیکچرل اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل راؤ افتخار کی قیادت میں آٹھ رکنی وفد نے سوموار کے روز سیالکوٹ چھاؤنی کا تفصیلی دورہ کیااور جی او سی میجر جنرل محمد احسن محمود اور اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئےر زمان نصراللہ خان نیازی کے علاوہ کنٹورنمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹو آفیسر فہیم ظفر خان سے ملاقاتیں کیں اور ان سے سیالکوٹ چھاؤنی کے علاقوں میں ترقیاتی منصوبہ جات اور کینٹ ایریا کو خوبصورت رکھنے کیلئے کنٹورنمنٹ بورڈ کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا ۔ وفد نے سیالکوٹ چھاؤنی کا پنجاب کا خوبصورت ترین علاقہ قراردیا ۔ قبل ازیں کنٹورنمنٹ ایگزیکٹو آفیسر فہیم ظفر خان نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہارٹیکچرل اتھارٹی راؤ افتخار اور وفد کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ سیالکوٹ چھاؤنی میں صفائی کے نظام کی طرف خصوصی توجہ دی گئی ہے اور صبح کے علاوہ رات کو بھی صفائی کروائی جاتی ہے ۔اور دونوں شفٹوں میںعلیحدہ علیحدہ عملہ تعینات ہے اور اسی وجہ سے چھاؤنی کے علاقوں میں گندگی کا کوئی نام ونشان نہ ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ چھاؤنی کے فیملی پارک کو خوبصورت بنایا گیا ہے اور اس مقصد کیلئے لاکھوں روپے خرچ کئے گئے ہیں ۔ نئے جھولوں کے علاوہ پارک میں ایک بڑی سکرین بھی آویزاں کی گئی ہے جس پر بچوں کیلئے کارٹوں اور دیگر شہریوں کیلئے تفریحی پروگرام نشر کئے جاتے ہیں ۔ کنٹورنمنٹ بورڈ کے ایگزیکٹو آفیسر نے مزید بتایا کہ چوک گھنٹہ گھر سمیت اہم مقامات پر لائٹیں لگائی گئی ہیں جبکہ عزیز شہید روڈ پر بھی صفائی کے علاوہ کروڑوں روپے کی لاگت سے نئی لائٹیں نصب کی گئی ہیں۔ انہوں نے وفد کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ کنٹورنمنٹ ایریا کے رہائشیوں کیلئے اللہ والا چوک کے قریب اقبال مرکز لائبریری بنائی گئی ہے جہاں بچوں کو کمپیوٹر کی تعلیم کے علاوہ علامہ اقبال کے متعلق کتابیں رکھی گئی ہیں ۔ (بےورورپورٹ)

سیالکو ٹ :مرکزی جمعیت اہل حدیث سیالکوٹ کے زیر اہتمام ہونے والی99ویں اہل حدیث کانفرنس گذشتہ روز اختتام پذیر ہوگئی ۔تین روز تک جاری رہنے والی کانفرنس میں ملک بھر سے علماء کرام کی کثیرتعدا دنے شرکت کی اور قرآن وحدیث کی روشنی میں شرکاء کو اسلام کے مطابق زندگیاں گزارنے کا اللہ کا حکم سنایا ۔ کانفرنس میں توحید اور سنت پر زوردیا گیا اور بدعت سے بچنے کو کہا گیا ۔ مقررین نے کانفرنس سے اپنے خطاب میں کہا کہ غلط راستے پر چلنے والا ہمیشہ ناکام رہے گا جبکہ صراط مستقیم پر چلنے والے کامیابی کی منزل پر پہنچتے ہیں۔کانفرنس میں ملک وملت کی کامیابی ، اسلام کی سربلندی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں ۔(بےورورپورٹ)

سیالکو ٹ :مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے صوبائی صدر میاں غلام حسین شاہد نے کہا ہے کہ اسمبلیوں کا ممبر منتخب ہوکر کارکنوں کو بھول جانے والے کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے اور نہ ہی اےسے لوگ زیادہ دیر تک سیاست میںزندہ رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کارکنوں کی جماعت ہے اور کارکنوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیںکیا جائے گا تاہم کارکنوں سے زیادتیوں بارے پارٹی قیادت کو ہمیشہ آگاہ کیا جاتا رہے گا تاکہ اصلاح واحوال ہوسکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے زیر اہتمام ڈسکہ میں دفاع جمہوریت کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔ کانفرنس میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنون کی کثیرتعدا دنے شرکت کی تاہم مقامی ممبران اسمبلیوں کی جانب سے کانفرنس میں شریک نہ ہونے پر کارکنوں نے پارٹی کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کے خلاف احتجاج کیااور نعرے بازی بھی کی ۔ میاں غلام حسین شاہد نے کہا کہ کارکنوں کو نظر انداز کرنا پارٹی تباہی کا باعث بنتا ہے تاہم مسلم لیگ (ن) میںکارکنوں کو اہمیت دی جارہی ہے اور کارکنوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کو اقتدار سے زیادہ ملک وقوم اور اسلام سے محبت ہے اور اسی وجہ سے وفاقی حکومت سے علیحدگی اختیار کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ کے ان کارکنون اورعہدیداروں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا جنہوں نے برے وقت میں پارٹی قیادت کا ساتھ نہ چھوڑا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کو نچلی سطح پر منظم ومتحرک کیا جائے ۔(بےورورپورٹ)

سیالکو ٹ :کینٹ پولیس اور مراد پور پولیس نے گھات لگائے بیٹھے پانچ ڈاکوؤںکو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی رجمنٹ بازار کے چوکی انچارج سب انسپکٹر منور خان نے رکھ مراکیوال میں ڈکیتی کیلئے مسلح ہو کر بیٹھے دو ڈاکوؤں سہیل عرف سہیلہ اور گدا حسین کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ منور خان نے بتایا کہ ملزموںنے آٹھ وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔ علاوہ ازیں مراد پور پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر اطہر غفور نے مغلپورہ قبرستان سے تین ڈاکوؤں سجاد، رشید اور عنصر کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ملزموںکے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں۔ (بےورورپورٹ)

سیالکو ٹ :مظفر پور میں موٹر سائیکلوں پر سوار تین ڈاکو جیپ سوار سے ڈیڑھ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات لوٹ لئے ، مزاحمت کرنے پر گولی مار کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک محمد جمیل اپنی بیوی اور بیٹے سعد جمیل کے ہمراہ شادی میں شرکت کے بعد اپنی جیپ کر واپس گھر آرہا تھا کہ تھانہ اگوکی کے علاقہ مظفر پور میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر انہیں روک کر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیکر ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ لئے جس پر ملک محمد جمیل کے بیٹے سعد جمیل نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے سعد کو زخمی کر دیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ زخمی کو ہسپتال داخل کروا کر اگوکی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ (بےورورپورٹ)

سیالکو ٹ :ڈکیتی اور چور کی تین مختلف وارداتوں میں موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون لے کر ملزم فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے گاؤں بھیکو چھور میں تین ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل سوار غلام مصطفی اور اسکے دوست وقاص سے اسلحہ کے زور پر دو موبائل فون اور آٹھ سو روپے کی نقدی لوٹ لی۔ اسی تھانہ کے علاقہ علاقہ دوبرجی ملیاں میں چور ایک دوکاندار عبدالطیف کی دوکان کا شٹر کھول کر اندر سے ہزاروں روپے مالیت کا موبائل فون چوری کر کے لے گئے۔(بےورورپورٹ)

سیالکو ٹ : تھانہ مراد پور کے علاقہ کور پور میں مرغی خانہ کے باہر کھڑی علی احمد کی موٹر سائیکل نمبری STL-3639چور چوری کر کے لے گئے۔اگوکی پولیس نے قصبہ اگوکی سے افسر احمد بٹ سے 40چرس، سول لائن پولیس نے گوہد پور سے اختر محمود سے پستول،حاجی پورہ پولیس نے لنڈا پھاٹک سے رضوان سلیم سے ایک بوتل شراب، تھانہ رنگپورہ کے علاقہ تالاب شیخ مولا بخش سے اصغر بٹ سے 102گرام ہیروئن، تھانہ صدر سیالکوٹ پولیس نے دوبرجی ملیاں سے محسن سے پستول، کوٹلی لوہاراں پولیس نے کجھوریوال سے خرم شہزاد سے پستول، کوٹلی سید امیر پولیس نے قصبہ کوبے چک سے ارشاد احمد سے 25گرام چرس، سٹی ڈسکہ پولیس نے پل نہر چیمہ ہسپتال سے سجاد کھوکھر سے 40چراس ، موترہ پولیس نے جامکے چیمہ سے وحید سے بندوق، پھلورہ پولیس نے قصبہ چونڈہ سے ریاست علی سے پستول، جاوید سے ایک بوتل شراب، سمبڑیال پولیس نے کمیٹی چوک سے بشارت علی سے پستول، صدر ڈسکہ پولیس نے منڈیکی گورائیہ سے محمد سرور اور اکرم سے ایک ایک پستول برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے ہیں۔ (بےورورپورٹ)

سیالکو ٹ :ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ تنویر احمد شیخ کی عدالت میں تھانہ صدر سیالکوٹ کے زیادتی کے ایک مقدمہ میں ملوث ملزم نغمان کی جگہ اسکے بھائی نعمان نے پیش ہوکر حاضری لگوانے کی کوشش جس پر عدالت کے حکم پر نعمان کو گرفتار کر کے سول لائن پولیس کے حوالہ کردیا گیا۔ (بےورورپورٹ)

سیالکو ٹ :ایڈیشنل سیشن جج سیاکلوٹ میاں فیض محمد نے بوگڑھا فتح گڑھا کی رضیہ بی بی کے رٹ درخواست پر بشارت علی وغیرہ کے خلاف لاکھوں روپے مالیت کی جائیدادکے جعلی کاغذات تیار کرکے ہتھیانے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ رضیہ بی بی اپنی رٹ درخواست میں الزام لگایا بشارت علی نے گوہان محمد رفیق اور شہزاد وغیرہ کی مدد سے اسکے خاوند محمد مشتاق جو دوبئی میں دوزگار کے سلسلہ میں مقیم ہے کی ساڑھے نو مرلہ پر قائم فیکٹری کا جعلی معاہدہ تیار کر کے ہتھیالی ہے۔ جس پر عدالت نے رٹ پٹیشن پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا۔(بےورورپورٹ)