سیالکوٹ:مطالعہ کے ذرےعے ہی انسان خود شناسی اور معرفت الہی تک پہنچتا ہے مہنگائی کے اس دور مےں جہاں کتابوں کی قےمتےں آسمانوں کو چھورہی ہےں وہاں نےشنل بُک فاؤنڈ کی جانب سے کتابوں کی قےمتوں پر 50 فی صدرعاےت ممبر شپ سکےم سے کتاب بےنوں کو رےلےف ملے گا۔ ےہ بات مسلم لےگ( ن) کے اےڈےشنل جنرل سےکرٹری وسابق پارلےمانی سےکرٹری منشاء اللہ بٹ نے رےڈرکلب کی ممبر شپ اسکےم کی افتتاحی تقرےب سے خطاب کرتے کیا۔ اس موقع پر ڈائرےکٹر سےرت سٹڈی سنٹر پروفےسر عبدالجبار شےخ جنرل سےکرٹری انجمن تاجراں کتب فروش و ناشران ظفر بنگش ۔ پی آر او تحصےل ناظم سیالکوٹ عابد شجاع چےمہ و دےگر موجود تھے۔ مہمان خصوصی منشاء اللہ بٹ نے اےڈرز کلب کی پہلی ممبر شپ حاصل کرکے اسکےم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ڈائرےکٹر سےرت ؐسٹڈی سےنٹر پروفےسر عبدالجبار شےخ نے ادارہ کی کارکردگی پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل سےرت نبوی ؐمےں مضمر ہے اور آپ ؐکی سےرت طےبہ کتابوں کی شکل مےں محفوظ ہے جس کا مطالعہ انتہائی اہم فرےضہ ہے اس موقع پر مہمان خصوصی منشاء اللہ بٹ نے ادارے کی کاکردگی کو بے حد سراہا اور حکومت پنجاب کی جانب سے مکمل تعاون کا ےقےن دلایا۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ سید حامد حسین نے سول جج سیالکوٹ احمدکامران کے سٹینوگرافر ناصر محمود کو ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ سید اویس اشرف گیلانی کا سٹینوگرافر، ڈسٹرکٹ کورٹ آفس کے اے سی او سی کو ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ سید اویس اشرف گیلانی کا ریڈر، ڈسٹرکٹ کورٹ کے ریڈر جاوید اقبال بھٹی کو ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ عبدالرزاق کا ریڈر، ایڈیشنل سیشن جج ڈسکہ خواجہ محمد ظفر اقبال کے اہلمد نسیم بٹ کو ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ سید اویس اشرف گیلانی کا اہلمد، اڈیشنل سیشن کوٹ سید نجم الحسن کے اہلمد وقاص الدین کو ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ عبدالرزاق کا اہلمد، ایڈیشنل سیشن جج ڈسکہ خواجہ محمد ظفر اقبال عدالت کے کاپی کلرک عمیر جعفر کو ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ سید اویس اشرف گیلانی عدالت کا کاپی کلرک جبکہ ایڈیشنل سیشن کورٹ طارق محمود اقبال خان محمد ریاض کو ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ عبد الرزاق عدالت کا کاپی کلرک مقرر کیا ہے۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:سول جج سیالکوٹ لیاقت علی رانجھا نے تھانہ نیکاپورہ کے منشیات کے دو اور ناجائز اسلحہ کے مقدمات میں ملوث ملزم ہیرا لال کو جرم ثابت ہو جانے پر مجموعی طور پر سولہ ماہ قید بامشقت کی سزا دی ہے۔ علاوہ ازیں فاضل جج نے تھانہ رنگپورہ کے مقدمہ چوری کے ملزم عدنان کو تین ماہ قید بامشقت کی سزا کا حکم دیا ہے۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ تنویر احمد شیخ نے تھانہ اگوکی کے منشیات کے مقدمہ میں ملوث منشیات فروش طالب حسین کو ایک سال قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم دیا ہے۔ عدم ادائیگی جرمانہ پر مجرم کو مزید دس یوم قید بھگتنا ہو گی۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ میاں فیض محمد نے تھانہ ھیڈمرالہ کے مقدمہ منشیات کے ملزم محمد خان کو پانچ ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ عدم ادائیگی جرمانہ پر مجرم کو مزید پندرہ یوم قید بھگتنا ہو گا۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ایڈیشنل سیشن جج سیالکوٹ میاں فیض محمد نے تھانہ کینٹ کے علاقہ کنگ کے ریٹائرڈ سب انسپکٹر رینجرز عبدالحمید کی رٹ درخواست پر کہ اسکے بیٹے محمود عرف کاکا کو 28جولائی 2008کو ملزم طارق محمود، محمد رفیق، شوکت علی، ساجد محمود اور عمران نے ہاکیوں اور پستول کے بٹ مار مار زخمی تھا پر ایس ایچ او کینٹ کو حکم دیا ہے کہ ملزموںکے خلاف مقدمہ درج کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ علاوہ ازیں فاضل عدالت نے تھانہ صدر سیالکوٹ کی علاقہ کشن پورہ کی خالدہ نسرین کو ڈکیتی کا مقدمہ درج کروانے کی رنجش پر سریوں وغیرہ سے مارنے اور گھر سے گھسیٹنے اور کپڑے پھاڑ دینے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:سابقہ جھگڑے اور لین دین کے تنازعات پر دو افراد کو زخمی کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ بھانوالی میں سابقہ جھگڑے پر عبدالطیف اور عبدالحمید وغیرہ چار ملزموں نے سریوں اور لاٹھیوں وغیرہ سے مار مار کر موٹر سائیکل سوار محمد ارشد کو زخمی کر دیا۔ اسی تھانہ کے علاقہ بسم اللہ چوک بھیکو چھور میں رقم کے لین دین پر جنید اقبال نے شہزاد غنی کے گھر میں داخل ہو کر اسے زد وکوب کر کے زخمی کردیا۔ پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کروا کر ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر کے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ: مال کیلئے دی ہوئی چار لاکھ روپے کی رقم خرد برد کرنے اور دھمکیاں دینے پر کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق عزیز شہید کالونی کے ملک عارف علی اعوان نے ایک سال قبل مال کی خرید کیلئے مشرف کو چار لاکھ سولہ ہزار روپے دیئے ۔ مال نہ ملنے پر رقم کا مطالبہ کرنے پر مشرف نے ملک عارف علی اعوان کے گھر میں داخل ہو کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پولیس نے خورد برد کرنے اور دھمکیاں کے الزامات میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:مرکزی مدرسہ تعلیم الاسلام چنوں موم کی 50سالہ تعلیمی خدمات کے اعزاز کے موقع پر یکم نومبر کو بعد نماز عشاء جامع مسجد نور میں عظمت قرآن کانفرنس اور محفل حمد و نعت و مدح مولانا رشید الرحمن انوری کی سرپرستی میں ہو گی، جس میں مولانا عبدالرؤف چشتی، ضیاء اللہ عثمان، قاری عبدالرؤف پسروری، قاری رفاقت علی، قاری نعیم غوری خطاب کریں گے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی انجینئر عمران اشرف اور نمبردار خلیل احمد مہمانان خصوصی ہونگے۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:سیرت کونسل سیالکوٹ کے چیئرمین پیر سید مشکور احمد گیلانی، علامہ حکیم محمد عبدالواحد، علامہ پروفیسر محمد عبدالجبار شیخ، حاجی پرویز احمد خان اور سابق ڈپٹی میئر شیخ عبدالقدیر نے مشترکہ بیان میں مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام پر مشتمل متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے بروقت اقدام قرار دیا ہے۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ملکی استحکام کیلئے باہمی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے، بگڑتی ہوئے صورتحال پر فوری توجہ نہ دی گئی تو معیشت تباہ ہو جائے گی۔ وقت کا تقاضاہنگامی بنیادوں پر ملک و قوم کیلئے مخلصانہ کوششیں کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر چوہدری عبدالستار نے اپنے ڈیرھ پر موجود پارٹی ورکروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزراء چوہدری خوش اختر سبحانی، چوہدری ارمغان سبحانی ، ای ٹی آئی کے ضلعی رہنما چوہدری اکبر علی، ناظم چوہدری عامر ستار، زاہد باجوہ، ناصر باجوہ اور پارٹی ورکرز بھی موجود تھے۔ چوہدری عبدالستار وریو نے کہا کہ ملکی معیشت تباہی کے بھنور میں بری طرح پھنس چکی ہے۔ عوام ذہنی طور پر پریشانی و فکر کا شکار ہیں اور اگر اس موقع پر انتہائی سوچ و بچار اور سیاسی بلوغت سے کام نہ لیا گیاتو ملکی سیاسی ، سماجی اور اقتصادی صورتحال تباہ ہونے کے شدید خطرات لاحق ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وقت تمام ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر ملک و قوم کی بہتری اور موجودہ مشکل ترین حالات سے نمٹنے کیلئے لائحہ عمل کے بعد حاصل کیا ہے اور اسکے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے وریو خاندان کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:انجمن طلبأ اسلام ضلع سیالکوٹ کے جنرل سیکرٹری چوہدری فیصل کاہلوں نے کہا ہے ہمارا نصب العین طلبأ کے دلوں میں صحیح اسلامی روح بیدا کرنا ہے جو کہ عشق مصطفیؐ کی شمع کو فیروزاں کئے بغیر ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کبھی بھی پاکستان تحریک چلی تو انجمن کے نو جوانوں نے اس میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:انجمن تاجراں رامتلائی رجسٹرڈ حلقہ جات کریم پورہ، میر داؤد مارکیٹ، چاہ جٹاں، گنج منڈی اور اورنگزیب مارکیٹ کے جنرل سیکرٹری خواجہ شاہد بدر نے کہا کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ فوری طور پر ختم کر دینی چاہئے ۔ انہوں نے کہ اکہ بلوں چالیس فیصد سب فرڈ ہے یہ عوام کے غصہ کو ٹنڈا کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنکوں والے بلوں میں کمی نہیں کر رہے ۔ انہوں نے صدر آصف علی زرداری کے اس بیان پر حیرت کا اظہار کیا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سینٹ کا انتخاب لڑیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری عوام سے کئے گئے وعدہ کا نہیں تو اپنی بیگم کے وعدہ کا ہی پاس رکھ لیں۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:پاکستان سرجیکل ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر سرفراز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کی وجہ سے ایکسپورترز انتہائی کرب کا شکار ہیں اور ان کیلئے کاروبار جاری رکھنا ناممکن ہوتا جا رہا ہے اور خدشہ ہے کہ اگر اگلے چند دنوں میں صورتحال بہتر نہ ہوئی تو لاکھوں لاگ اپنے روزگار سے محروم ہو جائیں گے اور ملک مزید معاشی ابتری کی طرف جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی غیر معمولی طویل ترین لوڈ شیڈنگ کے باوجود بجلی کے بے تحاشہ بل کاروباری حضرات اور عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مطالبہ کیا کہ سیالکوٹ جیسے برآمدی شہر کو لوڈ شیڈنگ اور زائد بلنگ کا مسئلہ ترجیحی اور جنگی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ برآمدی شہر کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ کر ملک کیلئے زر مبادلہ کما سکے۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:پاکستان پیپلز پارٹی سیالکوٹ سٹی کے صدر زاہد بشیر چوہدری، جنرل سیکرٹری حاجی مشتاق مغل، نائب صدر بابر جاوید، ملک عارف محمود، جاوید میر اور شیخ محمود اختر نے کہا ہے کہ بدترین معیشت اور اندرونی اور بیرونی جارحیت کے باجود صدر آصف علی زرداری جس جرأت و بہادری کے ساتھ حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں ان پر پوری قوم کو ایک ہو کر ان کا ساتھ دینا چاہئے۔ تاکہ وہ قوم کے حقیقی رہنما کے طور پر ملک کی قیادت کرتے ہوئے مشکلات پر قابو پا کر جلد از جلد ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکیں۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ریجنل پولیس آفیسر ذوالفقار احمد چیمہ (آج)29اکتوبر بروز بدھ سیالکوٹ آئیں گے ۔ پروگرام کے مطابق وہ گیارہ بجے دن ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں ضلع بھر کے تھانوں میں قائم کی جانے والی مصالحتی کمیٹیوں کے ممبران اور بعدازاں سیالکوٹ کے کیبل آپریٹرز کے اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ آر پی او ضلع بھر میں جرائم کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے پولیس اقدامات کا جائزہ بھی لیں گے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:کنٹونمنٹ بورڈ نے لاری اڈا سیالکوٹ پر تجاوزات کی زد میں آنے والی 36دوکانوں کو مسما رکردیا ہے ۔ بدھ کے روز کنٹونمنٹ بورڈ کے عملہ نے پولیس کے ہمراہ لاری اڈاپرایک گھنٹہ سے زائدوقت تک آپریشن کیا اور اس دوران ٹریفک کے بہاؤ میں رکاؤٹ کاباعث بننے والی دوکانوں کو مسمار کیا ۔ دوکانیں مسمار کئے جانے کے خلاف دوکانداروں نے کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیااور کہا کہ ان کی دوکانوں کو غیر قانونی طور پر مسمار کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان بھی تباہ ہوا ہے ۔ دوکانداروں کا کہنا ہے کہ عدالت سے حکم امتناعی بھی حاصل کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود کنٹونمنٹ بورڈ انتظامیہ نے غیر قانونی اقدام کیا ہے اور ان کے ساتھ ظلم وزیادتی کرکے بھاری نقصان کیا گیا ہے ۔دوکانداروں کا کہنا ہے کہ دوکانیں پندرہ سال قبل تعمیر کی گئی تھیں جنہیں موجودہ کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر نے مسمار کیا ہے ۔ ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمٹ فہےم ظفر نے رابطہ کرنے پر بتاےا کہ اپرےشن کلےن اپ کے کسی دکاندار کا کوئی نقصان نہےں کےا گےا صرف تجاوزات کو گراےا گےا ہے ۔انہوں نے مذےد کہا کہ عوام کے حقوق کی پاسداری کرتے ہوئے کسی کو تجاوازت قائم نہےں کرنے کی اجازت نہےں دی جائے گی۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کشمیر روڈ پر گلیکسی ہوٹل میں قتل ہونے والے سیکورٹی گارڈ عبدالجبار کے گھر واقعہ ملکے کلاں جاکر مرحوم کے ورثاء سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کیلئے دعائے مغفرت کی ۔ رکن قومی اسمبلی نے واقعہ کی تفصیلات بھی حاصل کیں ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ کینٹ کے علاقہ ڈالووالی روڈ پر گدھا گاڑی کی ٹکر سے سکول سے چھٹی کے بعد واپس گھر جانے والا دوسری جماعت کا طالب علم ہلاک ہوگیا ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سکول سے چھٹی کے بعد سات سالہ عنصر جاوید کو لے کر اس کاعزیز موٹر سائیکل پر گھر لے جارہا تھا جوکہ راستہ میں ایک گدھا گاڑی اسے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں عنصر جاوید شدید زخمی ہوگیااور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ گیا ۔ پولیس مصروف کاروائی ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ پھلورہ کے موضع وجید والی میں بچوں کی لڑائی پر سات ملزموں نے تشدد کرکے خاتون کو زخمی کردیااور اسے بے عزت کرنے کے بعد فرار ہوگئے ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزموں اجمل علی وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں تاہم ابھی کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا ہے ۔عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ اجمل علی اور ا سکے ساتھی اقبال کے گھر داخل ہوگئے اور ا سکی بھابھی صائمہ بی بی کو ڈنڈے مار مار کر لہولہا ن کردیااور فرار ہوگئے ۔ زخمی خاتون کو مقامی ہسپتال داخل کروادیا گیا ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ سٹی پسرور پولیس نے ایلمنٹری کالج پسرور میں قائم امتحانی سینٹر کے نگران مرزا محمداکرم کی درخواست پر ایک امیدوار شاہد بشیر کے خلاف نقل کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم امتحان کے دوران نقل کررہا تھا جس کو نگران نے پکڑ لیا تو ملزم موقعہ سے دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:سیالکوٹ کے مختلف تھانوں کی پولیس نے بنکوں کے بوگس چیک دینے والے 3ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہین ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی پولیس نے شہری زاہد حسین کی درخواست پر ملزم اشتیاق لون کے خلاف جبکہ ملزم ہمایوں اقبال کے خلاف محمد افضل کی درخواست پر جبکہ تھانہ حاجی پورہ پولیس نے مہر سردار کی درخواست پر ملزم رضوان کے خلاف بنک کا بوگس چیک دینے کے الزام میں علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرلئے ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں نے رقوم کی ادائیگی کیلئے مقامی بنکوں کے چیک دیئے جنہیں کیش کروانے کیلئے جب شہری بنک گئے تو ملزموںکے اکاؤنٹ میں رقوم میں ہی موجو دنہ تھیں ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ میں پرائیویٹ کالج کے طالب علم کو دھکا دے کر ہلاک کرنے کے واقعہ میں ملوث بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی گرفتاری نہ ہونے کے خلاف سینکڑوں طالب علموں نے لاری اڈا پر حملہ کرکے سات بسوں کے شیشے توڑ دیئے جبکہ ڈرائیوروں کو کنڈیکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا تاہم پولیس نے کاروائی کرکے توڑ پھوڑ اور تشدد کرنے والے سات مشتعل طالب علموں کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل طالب علموں نے اس سے قبل ضلع کچہری میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی تاہم احتجاج کے بعد درجنوں طالب علموں نے لاری اڈا پر حملہ کیااور پولیس چوکی لاری اڈا کے قریب کھڑی سات بسوں کے شیشے توڑ دیئے اور احتجاج کرنے پر ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کو تشدد کا نشانہ بنایا تاہم اسی دوران ڈی ایس پی سٹی وسیم اختر کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری نے موقعہ پر پہنچ کر انجمن طلبہ اسلام گورنمنٹ پولی ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ کے ناظم عدنان ڈار ، محمد موسی اور سہیل سمیت سات طالب علموں کو گرفتار کرکے انہیں تھانہ سول لائن اورتھانہ کینٹ کے حوالاتوں میںبند کردیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس کی کاروائی سے قبل احتجاج اور توڑ پھوڑ کرنے والے درجنوں افراد فرار ہوگئے تاہم موقعہ سے سات افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ دریں اثناء انجمن طلبہ اسلام نے اپنے راہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کی ہے اور ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بس کے کنڈیکٹراور ڈرائیور نے ایبٹ روڈ پر واقعہ پرائیویٹ کالج میں زیر تعلیم آئی کام کے طالب علم وقاص کا دھکا دے کر ہلاک کیااور طالب علموں کے ساتھ اس نوعےت کی زیادتیاں معمول ہیں ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:سیالکوٹ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم کے دوران مختلف مقامات سے چھ ملزموں کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ ، منشیات اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پسرور پولیس نے ملزم محمد ندیم کے قبضہ سے پستول ، تھانہ اگوکی پولیس نے نصیر احمد کے قبضہ سے چالیس گرام چرس ، تھانہ رنگ پورہ پولیس نے وقاص سے پستول ، تھانہ بڈیانہ پولیس نے سوہدریکی سے ملزم غلام مرتضی کے قبضہ سے125گرام چرس ، تھانہ حاجی پورہ پولیس نے ملزم انتظار حسین کے قبضہ سے چاربوتل شراب ،تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس نے ناظم شمس سے 105گرام چرس برآمد کرکے ان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:ایوان صنعت وتجارت سیالکوٹ کی مجلس عاملہ کی کارپوریٹ ممبران کی تعداد دس اور ایوسی ایٹ ممبران کی دس سیٹوں کیلئے متعدد امیدواروں نے بدھ کے روزسیکرٹری چیمبر نواز احمد طور کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں ۔ یہ انتخابات الیکشن کمشنر نوید اقبال شیخ اور ممبران الیکشن کمیشن اعجاز احمد ڈار اور شیخ محمد یعقوب کی نگرانی میں منعقد ہورہے ہیں ۔انتخابات میں اتحاد فاؤنڈرز گروپ اورڈیموکریٹک گروپ کے علاوہ آزا دامیدواربھی میدان میں سامنے آئے ہیں ۔ کارپوریٹ ممبران کی دس سیٹوں کیلئے 30امیدواروں جبکہ ایسوسی ایٹ ممبران کی دس سیٹوں کیلئے 26امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ۔(بےورورپورٹ)
تازہ فضائی حملوں میں دولتِ اسلامیہ کے 14 جنگجو ہلاک
-
امریکہ کی سربراہی میں اتحادی ممالک نے شام میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران
دولت اسلامیہ کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں تیل کے کارخانوں کو نشانہ بنایا ہے جس
میں ...
11 years ago
