سیالکوٹ : پولیس چوکی رجمنٹ بازار نے پولیس مقابلو ں میں مطلوب اشتہاری سمیت مختلف مقامات پرچھاپے مار کر گیارہ ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ انچارج چوکی سب انسپکٹر منور خان کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزموںمیں پولیس مقابلوں میں مطلوب چار ملزمان عامرشمس ، تنویر ، عامر اور محسن شاہ بھی شامل ہیں جن کے خلاف کینٹ اور رنگ پورہ کے تھانوں میں پولیس مقابلوں کے مقدمات درج ہیںجبکہ ان ملزموں سے دوران تفتیش اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دیگر ملزموںمیں اشتہاری لطیف عر ف بلا ، ادریس ، سہیل ،مرید حسین ، ارم ، اشفاق اور فیضان شامل ہیں جن کے خلاف اغوا ، چوری ، ڈکیتی اور ناجائز اسلحہ سمیت مختلف نوعیت کے مقدمات درج ہیں ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ : معزول چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان افتخار محمد چودھری 8نومبربروز ہفتہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میں وکلاء سے خطاب کریں گے ۔ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی ڈسٹرکٹ بار میں پہلی مرتبہ آمد کے موقعہ پر بھرپور استقبال کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیںجبکہ پولیس نے بھی سخت سیکورٹی کیلئے پلان تیار کرلیا ہے ۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ارشد محمو دبگو ایڈووکیٹ کے مطابق معزول چیف جسٹس افتخار محمدچودھری کا سیالکوٹ میں تاریخی استقبال کیا جائے گااور اجتماع میں سیالکوٹ ، ڈسکہ اور پسرور کے علاوہ ڈویثرن بھر کے وکلاء بھی شریک ہونگے ۔ارشد محمودبگو ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ وکلاء معزول چیف جسٹس افتخار محمدچودھری سمیت تمام معزول ججوں کو 3نومبر سے پہلے والی پوزیشن پر بحال کروانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ : معزول ججوں کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی کیلئے سیالکوٹ بھر کے وکلاء نے جمعرات کے روز عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا جس کی وجہ سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، ایڈیشنل سیشن ججوں اور سول ججوں وجوڈیشل مجسٹریٹوں کی عدالتوں میں زیر سماعت ایک ہزار سے زائد فوجداری اورسول مقدمات بغیر سماعت آئندہ تاریخ پیشیوں تک ملتوی کردیئے ہیں ۔ وکلاء کی ہڑتال سیالکوٹ کے علاوہ ڈسکہ اور پسرور میں بھی جاری رہی تاہم سیالکوٹ ضلع کچہری میں ڈسٹرکٹ بار کے لان میں معزول ججوں کی بحالی کیلئے وکلاء کا بھوک ہڑتالی کیمپ مسلسل 275ویں روز بھی جاری رہا ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ : پاکستان ریلوے کے ڈویثرنل سپریٹنڈنٹ لاہور مبین الدین کی سربراہی میں ریلوے افسران کی ٹیم نے ریلوے اسٹیشن سیالکوٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور ریکارڈ کی پڑتال کے علاوہ ریلوے اسٹیشن اور اس کے تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا ۔اسٹیشن ماسٹر کا کہنا ہے کہ ریلوے افسران سالانہ انسپکشن پر ریلوے اسٹیشن سیالکوٹ آئے تھے اور اس کی ہر سال انسپکشن ہوتی ہے جوکہ کارکردگی کو چیک کرنے کیلئے ہوتی ہے ۔ قبل ازیں ریلوے اسٹیشن کی انسپکشن کے دوران ریلوے کالونی کے مکینوں نے ریلوے کالونی میں سوئی گیس نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا اورسوئی گیس کی تنصیب کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انسپکشن ٹیم نے ریلوے ہسپتال ، ریلوے اسٹیشن اور دیگر شعبہ جات کا بھی معائنہ کیااور ریکارڈ چیک کیا تاہم ریلوے انسپکشن ٹیم کے ریلوے اسٹیشن کے معائنہ کے موقعہ پر ملازمین کی دوڑیں لگی رہیں ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :گلوز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوی ایشن آف پاکستان کی مجلس عاملہ کی بارہ سیٹوں پرامیدوار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ہیں ۔ انتخابات کیلئے قائم الیکشن کمیشن کے ممبران حاجی جاوید اقبال ، محمد یونس اور خواجہ عادل رشید کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ کلاس کی آٹھ سیٹوں اور ایسوسی ایٹ کلاس کی چار سیٹوں پربلترتیب آٹھ اور چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تاہم مدمقابل کوئی امیدوار نہ ہونے کی وجہ سے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ۔ کامیاب ہونے والوں میں میر عالمگیر مائر ، محمد اعجاز ، شیخ قیصر جاوید ، عتیق الرحمن سونی ، ملک نصیر احمد ، عرفان الہی ، امتیاز یونس ، افتخار الحق ، اویس احمد اور ضرار احمدشامل ہیں۔ واضح رہے کہ گلوز مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹر زیسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا الیکشن 20نومبر کو ہوگا۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں عملہ نے قیدی سے منشیات برآمدکرلی ۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ قیدی آصف کو جیل سے باہر عدالت پیشی پر لے جایا گیا تاہم عدالتی میں پیشی کے بعد جب قیدی آصف کو واپس جیل لایا گیا تو تلاشی پرمعمور عملہ نے اس کی جیب سے 115گرام چرس برآمد کرکے قبضہ میں لے لی ۔ دریں اثناء پولیس تھانہ سول لائن نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قیدی آصف کو عدالت پیشی کے دوران اس کے نامعلوم ساتھی نے منشیات دی جسے لے کر وہ جیل کے اندر جارہا تھا لیکن پکڑا گیا ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :تھانہ موترہ کے موضع چھبیل پور میں پانچ ڈاکوؤں نے ڈاکٹر اور اس کی پوری فیملی کو یرغمال بنا کر گھر سے دس لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات ، نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ جاوید اقبال کاکہنا ہے کہ رات کے وقت نامعلوم پانچ ملزم اس کے گھر داخل ہوگئے اور گھر میں موجود اس کے علاوہ نصیر احمد اور دیگر خواتین کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کردیااور ساڑھے نو لاکھ روپے مالیت کے چالیس تولے زیورات ، پچاس ہزار روپے کی نقدی ،ہزاروں روپے مالیت کے تین موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے تاہم تاحال ملزموں کا کوئی سراغ نہ مل سکا ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :تھانہ سمبڑیال کے علاقہ الیوالی میںنہر کی پٹری کے قریب ڈاکوؤں نے جیب سوار زمیندار کو لوٹ لیا ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق محمد نواز اپنی جیپ پر ڈسکہ شہر سے واپس اپنے گاؤں چھنی گوندل جارہا تھا جوکہ راستہ میں کھڑے چار ڈاکوؤں نے اسلحہ دیکھا کر اسے روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ہزاروں روپے کی نقدی ، موبائل فون اور گھڑی چھین لی اور فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :تھانہ موترہ کے علاقہ آڈھا میں ڈاکوؤں نے شیر فروش سے موٹر سائیکل اور نقدی چھین لی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محمد افضل دودھ سیالکوٹ فروخت کرنے کے بعد اپنی موٹر سائیکل پر گاؤں واپس جارہا تھا جسے راستہ میں ڈاکو ناکہ لگائے کھڑے ملزموں نے اسلحہ دیکھا کر روک لیااور جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر تین ہزار روپے کی نقدی اور ہزاروں روپے مالیت کی موٹر سائیکل نمبریSTC-3754چھین کر فرار ہوگئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :تھانہ موترہ کے موضع نجا پور میں پانچ ملزموںنے اسلحہ کی نوک پر نئی نویلی دلہن کو زیورات ونقدی سمیت گھر سے اغوا کرلیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مغویہ صفیہ بی بی کی چار ماہ قبل محمد افضل کے ساتھ شادی ہوئی جوکہ ایک بجے رات خادم ،طارق اور نفیس وغیرہ پانچ ملزموں نے مسلح ہوکر دیواریں پھلانگ کر گھر میں داخل ہونے کے بعد سوئے ہوئے محمد افضل اور دیگر افراد کو یرغمال بنالیااور اس کی بیوی صفیہ بی بی کو زبردستی اغوا کرلیا اور فرار ہوگئے تاہم جاتے ہوئے گھر سے پچاس ہزار روپے کی نقدی اور ہزاروں روپے مالیت کے زیورات وموبائل فون بھی لوٹ لیا ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :تھانہ سول لائن کے علاقہ کچہری میں قسطوں پر لی گئی الیکٹرانکس اشیاء کے جھگڑے پر نو ملزمان نے مار مار کر شہری کو لہولہان کردیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی نوید کو گورنمنٹ سردار بیگم سول ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ملزم عدیل اورا س کے آٹھ ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور گرفتاریوں کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق ملزم عدیل اور اس کے ساتھیوں نے تلخ کلامی کے بعد ڈنڈے مار مار کر نوید کو زخمی کیااور لوگوں کے اکٹھا ہوجانے پر قتل کردینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :تھانہ بڈیانہ کے موضع مردانہ میں شادی پر لائٹنگ کے جھگڑے پر چار ملزموں نے مار مارکر ماں بیٹے کو شدید زخمی کردیا ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ معمولی تلخ کلامی کے بعد جاوید اورا س کے تین ساتھیوں نے ڈنڈے مار مار کر سرور کو شدید زخمی کردیا تاہم جب اس کی والدہ بشری اسے بچانے کیلئے آگے بڑھی تو ملزموں نے اسے بھی مار مار کر شدید زخمی کردیااور قتل کردینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقعہ سے بھاگ گئے ۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ (بےورورپورٹ)
تازہ فضائی حملوں میں دولتِ اسلامیہ کے 14 جنگجو ہلاک
-
امریکہ کی سربراہی میں اتحادی ممالک نے شام میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران
دولت اسلامیہ کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں تیل کے کارخانوں کو نشانہ بنایا ہے جس
میں ...
11 years ago
