
سیالکوٹ:نجی شعبہ میں تعمیر ہونے والے سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بین الاقوامی مسافر پروازوں کے بعد ان بین الاقوامی کارگو فلائٹس بھی شروع ہوگئی ہیں ۔ سوموار کی شام قطر ائیرویز کی پرواز سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے 42ٹن وزنی کارگو لے کردوہا قطر روانہ ہوگئی ۔ سیالکو ٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے چیئرمین چودھری غلام مصطفی ، سابق ضلع ناظم میاں محمدنعیم جاوید ، ائیرپورٹ کے چیف ایگزیکٹو عظیم ظفر سمیت ائیرپورٹ کے ڈائریکٹروں کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقعہ پر موجود تھی ۔ واضح رہے کہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اس سے قبل پی آئی اے کی دو انٹرنیشنل مسافر پروازیں کویت اور ابوظبی کیلئے جبکہ اندرون ملک کراچی کیلئے ہفتہ وار تین پروازیں شروع ہوچکی ہیں ۔تاہم پی آئی اے کی (کل)29اکتوبر کو مسقط کیلئے پہلی مرتبہ انٹرنیشنل مسافر پرواز شروع ہوگی ۔(بےورورپورٹ)
