سیالکوٹ:بھارت نے دریائے چناب کا پانی مکمل طور پر روک لیا ہے جس کے بعد پاکستانی علاقہ میںدریا خشک ہونا شروع ہوگیا ہے ۔ضلع سیالکوٹ کے علاقہ بجوات کا دیہات کلیال جو ورکنگ باؤنڈری لائن کے بالکل قریب واقعہ پاکستانی دیہات ہے اوراس گاؤں کے قریب سے دریائے چناب مقبوضہ کشمیر سے پاکستانی علاقے میں داخل ہوتے ہوئے گزرتا ہے خشک ہونا شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے دریائے چناب کے کنارے آباد دیہات دیاورا ، صدر پورہ ، غازی پور اور خلیل پور سمیت مختلف دیہات کے لوگ اب دریائے چناب کو پیدل عبور کرسکتے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین روز سے سینکڑوں لوگوں نے دریائے چناب کو اپنے مویشیوں سمیت پیدل عبور کیااور دریا کے پار جاکر مویشیوں کیلئے چارہ کاٹ کر واپس لائے ۔ محکمہ ایری گیشن کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کم ہورہا ہے اور اس کی وجہ دریائے چناب میں بھارت کی طرف سے پانی روک لینا ہے اور ہیڈمرالہ کے مقام پر بھی اب دریا خشک ہورہا ہے جوکہ متعدد مقامات پر زمین نظر آنے لگی ہے اور پانی بند کرنے کی موجودہ صورتحال برقرار رہی تو آئندہ چند روز بھی دریا مکمل طور پر خشک ہوجائے گا ۔ایری گیش کے ملازمین کے مطابق دریائے چناب پر ہیڈمرالہ کے مقام پر نکلنے والی نہر اپرچناب میں پانی کا بہاؤ مزید کم ہوکر سات ہزار کیوسک رہ گیا ہے جبکہ اسی مقام سے نکلنے والی ایک نہر مرالہ راوی لنک گذشتہ دو ماہ سے مکمل طور پر بند ہے ۔دریائے چناب کو ہیڈمرالہ کے مقام پر مانیٹرنگ کرنے والے عملہ کا کہنا ہے کہ دریائے چناب میںپانی کی کمی کی وجہ سے یہ متعددمقامات پر خشک ہوناگیا ہے تاہم جو انتہائی تھوڑا پانی آرہا ہے وہ بگلیہار ڈیم کے آگے سے دریا میں شامل ہونے والے ندی اور نالے ہیں جن کا پانی مل کر پاکستان میں داخل ہورہا ہے ۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے دریائے چناب کا پانی گذشتہ دو ماہ سے زائد عرصہ سے روکا جارہا ہے تاہم اب بھارت نے دریائے چناب کا پانی مکمل طور پر بند کردیا ہے جس کی بنیادی وجہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں تعمیر کیا جانے والا متنازعہ بگلہیار ڈیم ہے جس کی تعمیر پر پاکستان نے اعتراضات کئے ہوئے ہیں تاہم بھارت گذشتہ دو ماہ سے زائد عرصہ سے دریائے چناب میں دس سے پندرہ ہزار کیوسک پانی چھوڑ رہا ہے اور اب دریائے چناب کا پانی بند کردیا گیا ہے۔ دریائے چناب میں ہیڈمرالہ وہ مقام ہے جہاں دریائے چناب کے علاوہ مقبوضہ جموں وکشمیر سے نکلے والے دو دیگردریا مناور توی اور دریا جموں توی بھی اکٹھے ہوتے ہیں او ر اس وقت دریائے مناورتوی میں پانی کا بہاؤ 503کیوسک ہے جبکہ دریائے جموں توی میں 905کیوسک ہے ۔ (بےورورپورٹ)
تازہ فضائی حملوں میں دولتِ اسلامیہ کے 14 جنگجو ہلاک
-
امریکہ کی سربراہی میں اتحادی ممالک نے شام میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران
دولت اسلامیہ کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں تیل کے کارخانوں کو نشانہ بنایا ہے جس
میں ...
11 years ago
