سیالکوٹ:تھانہ سٹی پسرور پولیس نے ایک شہری قمر عباس کی رپورٹ پر نوید احمد کے خلاف بنک کا بوگس چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم نے رقم کی ادائیگی کیلئے مقامی بنک کا ایک چیک دیا جسے کیش کروانے کیلئے جب قمر عباس بنک گیا تو ملزم کے اکاؤنٹ میں رقم ہی موجو دنہ تھی ۔ (بیورورپورٹ)
سیالکوٹ :تھانہ بمبانوالہ پولیس نے موضع لدے سے الیاس سے چار بوتل شراب برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم فروخت کیلئے شراب کی چار بوتلیں لے کرجارہا تھا جسے مخبری پرپولیس نے ناکہ بندی کرکے گرفتار کرلیااور اس کے قبضہ سے شراب کی بوتلیںبرآمد کرلیں ۔ (بیورورپورٹ)
سیالکوٹ :ڈگری کالج ڈسکہ کے قرب تیز رفتار بس نے ٹکر مار کر کار سوار کو زخمی کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ مرزا مبارک اپنی سوزاکی کار میں سوار ہو کر جا رہا تھا کہ ایک تیز رفتار بس نے کار کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں مرزا مبارک شدید زخمی ہو گیا جبکہ بس ڈرائیور بس سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ سٹی ڈسکہ پولیس نے نامعلوم بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔ (بیورورپورٹ)
سیالکوٹ :ھیڈمرالہ کے گاؤں بھولا والہ میں زمین کے تنازعہ پر در جن بھر افراد نے فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ ھیڈمرالہ کے موضع بھولاوالہ میں زمین کے جھگڑے پر غلام حیدر اور اسکے ایک درجن ساتھیوں نے محمد افتخار پر حملہ کر دیا اور آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے محمد افتخار کو زخمی کر دیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ زخمی کو ہسپتال داخل کروا دیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ : میں مختلف مقامات پر لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹلی لوہاراں کے قصبہ کوٹلی لوہاراں مغربی میں سابقہ جھگڑے پر ساجد اور ماجد نے لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے مار مار کر ذوہیب کو زخمی کر دیا۔تھانہ ستراہ کے موضع پڈھال میں پانی کی باری کے تنازعہ پر محمد بوٹا اور اسکے ساتھی نے ڈنڈوں کے وار کر کے برکت علی کو مضروب کر دیا۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں داخل کروادیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ : پولیس نے مختلف مقامات سے گیارہ ملزمان کو گرفتار کرکے ناجائز اسلحہ ، منشیات اور شراب کی بوتلیں برآمد کرلی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹلی لوہاراں پولیس نے لال پور سے رزاق احمد سے پستول، صدر سیالکوٹ پولیس نے موضع وریو سے شاھد سے رائفل، کینٹ پولیس نے طارق روڈ سے ندیم رضا سے دو بوتل شراب، نیکاپورہ پولیس نے معصوم سے 40گرام چرس، کوتوالی پولیس نے ریلوے روڈ سے فیاض سے رائفل اور ناصر سے پستول، تھانہ ستراہ پولیس نے میانوالی بنگلہ سے یوسف سے پستول، ماجد سے ریوالور، بڈیانہ پولیس نے منڈیکی بیریاں سے محمد اکرم سے 135سے گرام، فریاد سے چار بوتل اور منظور سے چھ بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے ہیں۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :سول لائن پولیس نے جعل سازی سے خاتون کی زمین ہتھیانے پر جعل ساز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ عاطف نے جعلی کاغذات عابدی بی بی زمین ہتھیالی ہی تھی جس پر پولیس نے عابدی بی بی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :ایبٹ روڈ سے دو ملزمان نے کار کرایہ پر لے کر خرد و برد کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ رینٹ اے کار کے زاہد علی سے محمد یونس اور خالد نامی اشخاص نے کار کرایہ پر لی اور خورد برد کر لی۔ سول لائن پولیس نے خورد برد کرنے پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :سول لائن پولیس نے ہنٹرپورہ اور کوٹلی بہرام میں چھاپوں کے دوران ایک درجن جواری گرفتار کر لئے۔ ایس ایچ او سول لائن انسپکٹر الیاس نے بتایا کہ پولیس نے اطلاع ملنے پر ہنٹر پورہ میں ریڈ کر کے جمیل وغیرہ آٹھ جواریوں کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی ہوئی ےین ہزار روپے سے زائد رقم اور تاش قبضہ میں لی جبکہ پولیس نے دوسرا چھاپہ کوٹلی بہرام میں مارا جہاں فرید اور اسکے تین ساتھی جواری جواء کھیلتے ہوئے گرفتار کئے ہیں۔ پولیس نے جواریوں کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:شہاب پورہ روڈ پر ون ویلنگ کے دوران موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکراجانے سے لاہور سے رشتہ داروں کو ملنے آیا نوجوان ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثہ تھانہ حاجی پورہ کے علاقہ شہاب پورہ روڈ پر فیکٹری ایریا کے قریب اس وقت پیش آیا جب تین موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والے نوجوان محمد علی ، محمد نصیر اور قاسم پھسل جانے سے ایک دوسرے سے ٹکر اکر زخمی ہوگئے ۔جن میں سے شدید زخمی محمد علی کو مقامی ہسپتال لے جایاجارہا تھا لیکن وہ راستہ میں ہی زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ گیا ۔ جس کی نعش ورثاء لاہور لے گئے ۔ واضح رہے کہ شہاب پورہ روڈ ون ویلنگ کے حوالے سے بدنام ترین روڈ میں شمار کی جانے لگی ہے اور یہاں شام ہوتے ہی نوجوان موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرتے ہوئے خطرناک طرےقے سے موٹر سائیکلیں چلاتے ہیںا ور ان موٹر سائیکلوں کے ٹکرانے اور پھسل کرگرنے سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ خطرناک کھیل ہے اور اس کی روک تھام کیلئے پولیس اور انتظامیہ کو سخت اقدامات کرنا چاہیے ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس سیالکوٹ میاںنعیم اقبال کی پھوپھی اور ظفر اقبال ، سکند رعلی اور منور حسین کی ہمشیرہ اقبال بیگم جو رضائے الہی سے انتقال کرگئیں تھی کے ایصال ثواب کیلئے رسم قل موضع ملکے کلاں میں ادا کی گئی جس میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور اجتماعی دعائے مغفرت کروائی گئی ۔ (بےورورپورٹ)
سیالکوٹ:پرویز الہی لوررز آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر وممبر صوبائی ورکنگ کمیٹی مسلم لیگ (ق) پنجاب صدف بٹ کی قیادت میں ایک وفد نے گذشتہ روز سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی چودھری امیر حسین ، سابق وزیر مملکت خسرو بختیار اور مسلم لیگ کے مرکزی راہنما محمد رمضان بھٹی بھی اس موقعہ پر موجو دتھے ۔چودھری پرویز الہی سے ملاقات کرنے والے وفد میں چودھری عمر ، جاوید بھٹی ، چودھری اشفاق سلہری ، مرزا مظہر مشتاق ، محمد سرفراز ملک ، ہارون ، محمد عظیم بٹ ، جاوید بھٹی ،محمد عمر مغل اور نعمان چیمہ شامل تھے جنہوں نے چودھری پرویز الہی کو سیالکوٹ میںمسلم لیگ (ق) کی تنظیمی صورتحال سے آگاہ کیا اور بعض عہدوں میں تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے سیالکوٹ کے دورہ کی دعوت دی ۔چودھری پرویز الہی نے جلد سیالکوٹ دورہ کرنے کا وعدہ کیا ۔قبل ازیں ملاقات کرنے والوں نے چودھری شجاعت حسین اورچودھری پرویز الہی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور پارٹی کو نچی سطح پر منظم اور فعال کرنے کیلئے تجاویز دیں ۔ (بےورورپورٹ)
تازہ فضائی حملوں میں دولتِ اسلامیہ کے 14 جنگجو ہلاک
-
امریکہ کی سربراہی میں اتحادی ممالک نے شام میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران
دولت اسلامیہ کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں تیل کے کارخانوں کو نشانہ بنایا ہے جس
میں ...
11 years ago
