
سیالکوٹ: وفاقی وزیر بہبود آبادی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کے ووٹوں سے بنی ہے اور اگر پیپلز پارٹی پنجاب حکومت سے علیحدہ ہو گئی تو مسلم لیگ کا اقتدار بھی ختم ہوجائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی افہام وتفہیم کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے لیکن اسے ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے اور ہمیں ہمارا حصہ دیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے وزرات کا قلمبندان سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ سیالکوٹ آمد پر اپنے آبائی قصبہ کوبے چک میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے حلقہ این اے 111میں ترقیاتی کاموں کیلئے 35کروڑ روپے کی منظوری دی ہے سے حلقہ میں فراہمی سوئی گیس اور دیگر منصوبہ جات مکمل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت بہبود آبادی یہی علاقوں میں بسنے والی خواتین کی صحت کیلئے ایک جامع پروگرام پر شروع کرے گی جس سے دوران زچگی ماں اور بچے کی صحت کیلئے کام کیا جائے گا۔ ڈاکٹر فردس عاشق اعوان نے کہا کہ ڈالر سکنڈل میں ملوث ملزموں سے لمبی فہرستیں ملی ہیں جو دور تک جاتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزموں سے ملنے والے معلومات اور اس میں شریک افراد کو جلد منظر عام پر لایا جائے گا تا کہ عوام کو ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کا معلوم ہو سکے۔ جلسہ سے رکن پنجاب اسمبلی طاہر محمو دہندلی ایڈووکیٹ ، پیپلزپارٹی فیڈرل کونسل کے رکن ایم یوسف خلجی ، شفقت اعوان ، چودھری اظہر حسن ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا ۔وفاقی وزیر بہبود آبادی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا وزےر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سےالکوٹ مےں پہلی بار آنے پر بھر پور استقبال کےا گےا ۔ساہووالہ نہر کنارے پر حلقہ اےن اے 111کے کارکن اور خواتین نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو پھولوں کے ہار پہنائے اوراےک بڑے جلوس کی شکل مےں شہر تک لائے ۔اس دوران وفاقی وزےر نی رائے پور اور رحےم پور کے علاقہ مےں سوئی گےس کا افتتاح بھی کےا۔وزارت کے بعد پہلی باراپنے آبائی شہر آنے پر وفاقی وزےر نے" روزنامہ آج کل" کے ساتھ خصوصی بات چےت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اہل سےالکوٹ کے لئے 25کروڑ روپے کے ترقےاتی منصوبوں کا تحفہ لےکر آئی ہےں جس مےں عوام کےلئے سوائی گےس ،سڑکےں اور پےنے کےلئے صاف پانے کے منصوبے شامل ہےں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام کا ان پر پہلے ہی بہت قرضہ ہے اوراپنے استقبال کےلئے اتنی بڑی تعداد مےں عوام کو دےکھ کر وہ اور بھی ان کی مقروض ہوگئےں ہےں لےکن اب وقت آگےا ہے کہ ان کا قرضہ اتارا جائے انہوں نے کہا کہ پاکستان پےپلز پارٹی کی حکومت انشااللہ بہت جلد سےالکوٹ مےں ترقی کا جال بچھا دے گی ۔انہوں نے کہا کہ سےالکوٹ سے رواےتی سےاست کا باب ختم کر کے دم لوں گی۔ اب ےہاں کسی اےک پارٹی ےا شخصےت کی اجارہ داری نہےں رہے گی انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ کئے گئے ناروا سلوک اور حق تلفی کا ازالہ کےا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ مےرے دروازے پارٹی کارکنوں کے ساتھ ساتھ سب کےلئے کھلے ہےں ۔انہوں نے کہا کہ اہل سےالکوٹ عرصہ دراز سے شخصی سےاست کے ڈسے ہوئے ہےں لےکن اب وقت آگےا ہے کہ ہم سب مل کر ان سےاسی بتوں کو پاش پاش کر دےں ۔انہوں نے کہا کہ وہ بہت جلد صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزےر اعظم پاکستان ےوسف رضا گےلانی کو دورہ سےالکوٹ کی دعوت دےں گی ۔وفاقی وزےر کے جلوس کی قےادت جےالوں نے کی جبکہ ہوائی جہاز سے جلوس کے شرکا ء پر گل پاشی بھی کی گئی ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری صغےر سلطان نے کہا کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے وفاقی وزیر بننے سے ضلع سیالکوٹ میں پیپلزپارٹی مضبوط اور فعال ہوگی اور ضلع کو پیپلزپارٹی کا مضبوط گڑھ بنادیا جائے گا ۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ (وفاقی وزےر کے سےالکوٹ آمد کی جھلکےاں)
٭ساہووالہ نہر کے پل پر جےالوں نے ڈھول کی تھاپ پر ناچتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق کا استقبال کےا ۔٭وفاقی وزےر کے شہر مےں آنے سے وزےر آباد پر ٹرےفک کئی گھنٹوں رکی رہی۔٭جگہ جگہ استقبالی کےمپوں پر جےالے مےوزک پر ناچتے رہے۔٭ ڈاکٹر فردوس عاشق گاڑی کی چھت سے نکل کر لوگوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دےتی رہےں۔وفاقی وزےر کے جلوس مےں سرکاری افسران بھی ساتھ ساتھ دوڑتے نظر آئے۔
٭ہوئی جہاز کے زرےعے جلو س کے شرکا ء پر گل پاشی کئی گئی جبکہ جہاز سے مبارکباد کے پمفلٹ بھی پھےنکے گئے۔٭رائے پور مےں وفاقی وزےر نے گاڑی سے اتر کر سوئی گےس کا افتتاح کےا ۔٭سوئی گےس کے افتتاح کے موقع پر انجےنئر سوئی گےس سےالکوٹ سہےل اکرم بھی موجود تھے۔٭کسی ناگہانی صورت حال سے نپٹنے کےلئے رےسکےو1122کی گاڑےاں جلوس کے ساتھ ساتھ چلتی رہےں۔٭وفاقی وزےر نے استقبالےہ کےمپوں سے گاڑی مےں ہی کھڑے کھڑے مےگا فون پر مختصراًخطاب کےا ۔٭جلوس کے راستہ کو استقبالےہ کےمپوں سے سجاےا گےا تھا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق نے اورنج کلرمےں پھول دار شلوار قمض او راسی کلر مےں مےچنگ دوپٹا اوڑھ رکھا تھا۔٭ ڈاکٹر فردوس عاشق کا جلوس جب چائےنہ چوک پہنچا تو ممبر صوبائی اسمبلی طاہر ہندلی بھی ان کے ساتھ گاڑی مےں سوار ہوگئے۔٭ممبر صوبائی اسمبلی طاہر ہندلی گاڑی مےں کھڑے سےب کھاتے رہے اور وفاقی وزےر ہاتھ ہلاتی رہےں۔وفاقی وزےر کے سےکرٹری عابد اعوان جلوس کو کنٹرول کرنے مےں فعال نظر آئے۔٭سپاکستان پےپلز پارٹی کی ضلعی قےادت نے وفاقی وزےر کا شہر مےں داخل ہونے کے بعد استقبال کےا۔ (ڈاکٹر شمس جاوےد)
