Friday, November 21, 2008


سےالکوٹ:برصغےر پاک و ہند کے ممتاز دانشور،شاعر انقلاب اور ترقی پسند تحرےک کے فکری راہنماہ فےض احمد فےض کی 24وےں برسی خاموشی کے ساتھ گذر گئی ۔سےالکوٹ کے اےک جاٹ گھرانے سے تعلق رکھنے والے سلطان محمد کے ہاں گاؤں ''کالا قادر'' نذد نارووال ضلع سےالکوٹ مےں 13فروری 1911کو پےدا ہونے والے اس نومولود کو دنےا نے فےض کے نام سے جانا ۔فےض کے والد سلطان محمد اےک معروف وکےل تھے ۔فےض کی ذہنی تربےت مےں ان کے والد کا گہرا اثر تھا ۔اپنے عہد کی نامور ہستےاں شےخ عبدالقادر جےلانی،علامہ سےد سلےمان ندوی،صاحبزداہ آفتاب احمد خان وغےرہ کے ساتھ ان کے ذاتی مراسم تھے۔فےغ کی والدہ کا نام غلام فاطمہ تھا جو کی اےک دےندار خاتون تھےں۔فےض کی ابتدائی تعلےم کا آغاز رواےتی طرےقے سے ہوا اور والدہ سے قرآن کی تعلےم حاصل کی ۔فےض نے تےن سپارے بھی حفظ کئے مگر آنکھوںکی تکلےف کے باعث ڈاکٹروں نے منع کر دےا۔اور وہ اس سعادت سے محروم ہوگئے۔1916کو فےض کو سےنٹر ساجد مےر کے والد مولانا ابراہےم سےالکوٹی کے مدرسے مےں داخل کروا دےا گےا۔جہاں انہوں نے عربی اور فارسی کی ابتدائی کتابےں پڑھےں۔قران خدےث کا درس بھی لےااور 1921مےں اسکاٹ مشن ہائی سکول مےں داخل ہوئے اور جماعت چہارم سے مےٹرک تک ےہاں تعلےم حاصل کی ۔فےض کو ابتداء سے ہی ادب سے لگاؤ تھا اور سکول کے زمانے مےں ہی وہ عبدالحکےم شرر اور پنڈت رتن ناتھ سرشار کے ناول پڑھ چکے تھے اور اس کے ساتھ ساتھ داغ،مےر،اور غالب کا کلام پڑھنے سے ان مےں شعری شعور پےدا ہوا۔مےٹڑک تک بہت سے انگرےز ادےبوں کو پڑھ چکے تھے۔1929مےں مرے کالج سےالکو ٹ اےف اے کا امتحان مےں بھی مےٹرک کی طرح اول آئے۔اور حضرت علامہ اقبال کے استاد محترم مولوی مےر حسن سے فےض حاصل کےا۔فےض کی تقرےباً پندرہ شعری اور نثری تصانےف شائع ہوچکی ہےں۔فےض صرف شاعر ہی نہےں تھے وہ اےک اعلیٰ درجے کے نثر نگار ،انگرےزی کے کامےاب صحافی اور اےک اچھے ڈرامی نگار بھی تھے۔فےض کی شاعری حد درجہ خوب صورتی اور بے انتہا توانائی کا نہاےت حسےن امتزاج ہے۔ان کے نظرےات چاہے کچھ رہے ہوں لےکن ےہ بات طے ہے کے ان کادردمند دل زےر دستےوں اور کمزوروں کےلئے دھڑکتا تھا۔چونکہ فےض کا تعلق سےالکوٹ کی دھرتی سے تھا اس لئے اہل ادب نے ان کی برسی پر فےض کے آبائی شہر مےں کوئی تقرےب منعقد نہ ہونے پر حےرت کے ساتھ ساتھ دکھ کا بھی اظہار کےا۔سےالکوٹ کے نام نہاد باذوق حلقو ں کی بے حسی سے قطع نظر ضلع سےالکوٹ کے انتظامی سربراہ ڈی سی او کےپٹن (ر) عطاء محمد خان جو حلقہ دانشوراں سے تعلق رکھنے کے علاوہ اےک خوبصور ت شاعر بھی ہےں نے ا س عظےم شاعر کی برسی کے موقع پر سرکاری سطح پر کسی قسم کی کوئی دلچسپی ظاہر نہےں کی۔فےض سے پےار کرنے والے ادبی حلقوں نے اس ساری عدم دلچسپی کو بہت محسوس کےا ہے جبکہ بعض تبصرہ نگاروں کی نظر مےں پاکستان پےپلز پارٹی کے ترقی پسند دور مےں بھی ''سنگ و خشت مقےد نظر آتے ہےں ''
فےض احمد فےض کی مادر علمی ادارہ مرے کالج سےالکوٹ مےں بھی فےض کی ےاد مےں کوئی تقرےب منعقد نہ ہوسکی جس پر'' روزنامہ آج کل'' نے جب پرنسپل مرے کالج پروفےسر قمر ملک سے رابطہ کےا تو انہوں نے کہا کہ کالج مےں بزم فےض موجود ہے جو گاہے بگاہے پروگرام منعقد کرتی رہتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ فےض ہمارا ہے اور ہم بہت جلد فےض کی ےاد مےں ان کے شاےان شان اےک بہے بڑی تقرےب منعقد کرنے جارہے ہےں۔مرے کالج کے اردو ڈپارٹمنٹ کے سربراہ محمود الحسن شاکرنے '' روزنامہ آج کل'' سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مےں نے کل ہی کالج مےں ڈپارٹمنٹ کا چارج سنبھالا ہے اور سب سے پہلے مےں بزم فےض ،بزم اقبال ،اور بزم غالب کی تشکےل نو کےلئے پروفےسر ناصر اکبر اور سجاد حےدر بھٹی کو نامزد کےا ہے جو اپنے ادبی اور قومی ہےروز کو خراج عقےدت پےش کرنے کےلئے مختلف پروگرامز ترتےب دےں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ادبی محسنوں کو کےسے بھول سکتے ہےں ےہ لوگ ہمارا سرماےہ ہےں اور ہمےشہ ہمارے لئے مشعل راہ ہےں۔اےم اےس سی کی طالبہ صدےقہ نے'' روزنامہ آج کل'' سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہےروز کسی بھی قوم کا سرماےہ ہوتے ہےں اور جو قومےں اپنے ہےروز کوبھول جاتی ہےںوہتباہ و برباد ہو جاتی ہےں ۔ اردو ادب کو ہمےشہ فےض پر ناز رہے گا۔ہمےں علامہ اقبال اور فےض احمد فےض جےسی عالمی شخصےا ت کو اپنے لئے اےک رول ماڈل کے طور پر دےکھنا چاہے اور ان کی اعلیٰ سوچ کی خال تحرےروں سے اپنی زندگےوں کو منور کرنا چاہئے۔کالج کی طالبات مہوس ےوسف،الےنہ طاہر،آمنہ فواد،اقراء بٹ،مےمونہ سرور اور انعم طفےل نے مشترکہ طور پر روزنامہ اس'' روزنامہ آج کل'' سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ اپنی رواےات کو بھولتے جارہے ہےں آج ہم صرف فےض کے نام سے واقف ہےں لےکن ان کے افکار کو سمجھنے سے قاصر ہےں ۔انہوں نے کہا کہ ےہ بہت بڑا المےہ ہے کہ سےالکوٹ کی پہچان فےض کی برسی پر کسی بھی سطح پر کوئی بھی تقرےب نہےں ہورہی۔انہوں نے کہا کہ ہم فےض احمد فےض کی شاعری پر عمل پےرا ہوکر موجودہ تمام مسائل کو حل کر کے پوری دنےا مےں اپنا لوہا منوا سکتے ہےں۔انجمن طلبا اسلام کے ضلعی ناظم حاجی افضال ڈھلوں ،نائب ناظم شہزادہ بٹ،جنرل سےکرٹری فےصل کاہلوںاور سابق ناظم حافظ شبےر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فےض احمد فےض کی مادر علمی مرے کالج کا اےک بلاک فےض کے نام منسوب کرکے ان کی ادبی خدمات کو خراج عقےدت پےش کےا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ظلم،جبر و استداد کے خلاف جدو جہد کرنے والے ہر فرد اور گروہ کو فےض اشعار مےں اپنے احساسات جھلکتے محسوس ہوتے ہےں ۔اس لئے ہمےں چاہئے کہ ہم اپنی زندگےوںکو اپنے بزرگوں کے افکار کے مطابق ڈھال لےں۔(ڈاکٹر شمس