سےالکوٹ: فلاحی تنظیم سدھار اور فیئر ایکشن نیٹ ورک کے اشتراک سے NA-111 اور NA-112میں حلقہ ''تعلقاتی پروگرام ''کے آخری مرحلہ مےں داخل ہوگےا ۔اس پروگرام کامقصد شہریوں کو ارکان پارلیمنٹ کے رو برو اپنے حلقے کی ترجیحی ضروریات سے آگاہ کرنے میں مدد دینا ہے۔ ان خیالات کا اظہار میاں عبدالشکور حلقہ کوارڈینئٹر NA111اظہر خلیل حلقہ کوارڈینئٹر NA112 ملک شہباز کھوکھر ،نعیم احمد ملک، میاں خنیف طاہراور اپار خان نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ مذکورہ دونوں حلقوںمیں متعلقہ تعلقاتی گروپ تشکیل دے دی گئی ہے۔جو اپنے حلقوںمیں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سے مشاورت اور انکی ضروریات و ترجیحات پر مبنی مسودہ برائے ،مطالبات مرتب کیا ہے اور اس پر مقامی لوگوں کے دست خط کروائے گئے ہیں ۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے کےلئے تنظیم متعلقہ حلقوں میں پریس بریفننگ پوسٹر مہم ،پوسٹ کارڈ مہم ، پبلک فورم ، پمفلٹ تقسیم شروع کر دی گئی ہے ۔(بےورورپورٹ)
تازہ فضائی حملوں میں دولتِ اسلامیہ کے 14 جنگجو ہلاک
-
امریکہ کی سربراہی میں اتحادی ممالک نے شام میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران
دولت اسلامیہ کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں تیل کے کارخانوں کو نشانہ بنایا ہے جس
میں ...
11 years ago
