
سےالکوٹ: سےالکوٹ چےمبر آف کامرس کے حالےہ انتخابات مےں اتحاد گروپ کی کامےابی کے بعد اتحاد گروپ کے ہی حسن علی بھٹی کو بلا مقابہ صدر منتخب کر لےا گےا جبکہ نائب صدارت کے لئے پاکستان تحرےک انصاف کے ضلع سےالکوٹ کے آرگنائزر فاروق مائر بلامقابلہ منتخب ہوگئے ۔چئےر مےن سےالکوٹ انٹر نےشنل ائےر پورٹ چوہدری غلام مصطفیٰ ،مرکزی انجمن ارئےاں سےالکوٹ کے صدر چوہدری محمد اکرام،سابق مئےر سےالکوٹ ڈاکٹر محمد اشرف ارائےں،ناظم ماڈل ٹاؤن ےونےن کونسل مےاں اشفاق احمداورحاجی ےونس سپال اےسوسی اےٹ ممبر سےالکوٹ چےمبر آف کامرس نے اتحاد گروپ کے لےڈر شےخ رےاض الدےن اور نومنتخب صدر حسن بھٹی اور نائب صدر فاروق مائر کو مبار باد پےش کی۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ:قرآن پاک کی کل آیات 6666نہیں بلکہ 6236ہیں 430اضافی آیات ہیں ۔سیالکوٹ کے ایک رہائشی شیخ محمدعابد نے کہا ہے کہ قرآن پاک کی کل آیات مبارکہ 6236ہیں اوراس نے انہیں کئی بار گنا ہے ۔''آج کل'' سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرآن کے بارے میںجو معلومات دی گئی ہے کیا وہ درست ہے کہ نہیں اسی وجہ سے میں تحقےق کی جس سے مجھے علم ہو ا کہ قرآن پاک کی کل آیات 6666نہیں بلکہ 6236ہیں اگر آپ کو اس کے بارے میں کوئی شک ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں قرآن پاک کے بارے اور مزید تحقےق کررہا ہوں ۔شیخ محمد عابد ایک سکول ٹیچر ہیں ۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ: شباب ملی کے رہنماارشدتکھڑ کو تحصیل سمبڑیال کا صدر منتخب کیا گیا ہے ۔گزشتہ روز تنظیم کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی صدر چوہدری فصیح ا لاسلام گجر اور سینئر نائب صدر افضل سلہری نے خصوصی شرکت کی اجلاس میں باہمی اتفاق رائے سے ارشد تکھڑ کو تحصیل سمبڑیال کا صدر منتخب کیا گیا ۔ (بےورورپورٹ)
سےالکوٹ: تھانہ کےنٹ پولےس نے موضع جوئےاں مےں چھاپہ مار کر خالد وغےرہ آٹھ افراد کو جو کھےلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے داؤ پر لگی ہوئی رقم 15ہزار روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لےا۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ : مقامی پولےس نے مختلف الزام پر 19افراد کے خلاف مقدامت درج کر لئے۔تھانہ نےکا پورہ کے محلہ شجاع آباد مےں گھرےلو رنجش پر ےعقوب وغےرہ3افراد نے ڈنڈے کے وار کر کے عذرا بی بی ،مدےحہ اور سمےعہ کو زخمہ کر دےا۔ تھانہ صدر پسرور کے کاےلانوالی مےں تنازعہ اراضی پر ثناء اللہ وغےرہ 3افراد نے احمد علی کو ڈنڈے سوٹے مار کر زخمی کر دےا۔تھانہ بےگووالہ کے کوٹی کھوکھراں مےں فصل خراب کرنے سے منع کرنے پر نبی احمد وغےرہ 7افراد نے افضل ،انصراور بشےر کو زخمی کردےا۔تھانہ رنگپورہ کے دھارووال مےں عدنان سے 20گرام چرس ،تھانہ سول لائن نے رفےق سے 10گرام چرس تھانہ پسرور نے مشتاق سے اےک پسٹل تھانہ سمبڑےال نے نہر کھوتا پل سے قمر زمان ،شاہد اور واحد سے پسٹل برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ:تھانہ کوتوالی کے علاقہ کمشنر روڈ مےں واقع اسلام سےنٹرل ہسپتال مےں ہزار روپے کا جعلی نو چلاتے ہوئے ملزم شعےب کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لےا۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ: تھانہ سٹی پسرور نے نےا لاری اڈا مےں سرعام شراب پی کر غل غپارہ کرنے پر شرابی وسےم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لےا۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ: وزےر اعلیٰ پنجاب مےاں شہباز شرےف کی ہداےت پر پاکستان مسلم لےگ (ن) کے راہنماہ ممبر صوبائی اسمبلی رانا محمد اقبال ہرناہ اور مسلم لےگی راہنماہ رانا عارف اقبال ہرناہ نے حلقہ کے محتلف سکولوں مےں طلبہ کی صلاحےتوں کو نکھارنے کےلئے تقرےری مقابلوں کا انعقاد کےا اور اول دوئم سوئم آنے والے طلباہ کو بالترتےب اےک ہزر ،سات سو اور 500روپے نقد انعامات دئےے۔گوجرنوالہ بورڈ کے ممبران،ڈسٹڑکٹ اےجوکےشن آفےسر زنانہ زرےنہ شاہد،ناظم گوندل ےونےن کونسل باباغلام رسول،ناظم پنڈی کھوکھراں چوہدری اشفاق بھٹی اورسماجی شخصےت شاہد گوندل بھی ان کے ہمراہ تھے۔جن سکولوں مےں پروگروامز منعقد ہوئے ان مےں گورنمنٹ گرلزمڈل سکول چک کرےم،ہےڈمرالہ ہائی سکول،گورنمنٹ ہائی سکول گوندل،گورنمنٹ پرائمری سکول پنوال،گورنمنٹ مڈل سکول کانپو ر اور گورنمنٹ ہائی سکول پھوکلےاں شامل ہےں۔(بےورورپورٹ)
سےالکوٹ: ہاروےسٹر کے نےچے آکر نوجوان جاں بحق۔تفصےلات کے مطابق تھانہ پھوکلےاں کے موضع گند پور مےں جواں سالہ محمدشہزاد ےاروےسٹر مشےن کے نےچے آکر شدےد زخمی ہوگےا،زخمی کو طبی امداد کےلئے ہسپتال لاےا گےا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گےا۔جسے ہزراوں سوگواروں کی موجودگی مےں اس کے آبائی قبرستان مےں دفن کر دےا گےا۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ ( بےورورپورٹ) حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی بدولت ریاست پاکستان بےشمار داخلی و خارجی مسائل کا شکار ہو چکی ہے۔غیرملکی ڈکٹیشن لیکر حکومتی پالیسیاں وضع کی جارہی ہیں کہ ہماری خود مختاری ختم ہو گئی ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عارف علوی نے تحریک انصاف سیالکوٹ کے نائب صدر امجد لطیف بٹ کی رہائش گاہ پر ایک پریس کانفرنس میںکیا۔اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر اعجاز چوہدری ، ضلعی آرگنائزر فاروق مائیر ، صوبائی نائب صدر امین ذکی بھی موجود تھے ۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عوام پاکستان مسائل کی دلدل میں خطرناک حد تک پھنسی ہوئی مملکت کے مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔ہمارا دعویٰ ہے کہ صرف تحریک انصاف ہی ایک ایسی قومی جماعت ہے جسے واحد امید کی کرن قرار دیا جاسکتا ہے ۔جو اعلے الا علان حقیقی قومی مسائل کی نشان دہی کر رہی ہے ۔اور عوام کو حکمرانوںکے مجرمانہ قومی فیصلوں کے نتائج سے آگاہ کر رہی ہے ۔انہوںنے مزید کہا کہ صوبہ سرحد کے چند ایک شہروں کو چھوڑ کر صوبہ بھر بےشتر سرحدی اضلاع پر طالبان کی حکومت چل رہی ہے لاء اینڈ آرڈر ختم ہو چکا ہے ۔بھارت ، امریکہ اور اسرائیل سمیت بعض ممالک نظریاتی پاکستان کی توڑ پھوڑ میں مصروف ہیں اور حکمران ان کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں ۔قبائلی علاقوں میں اپریشن کر کے امریکہ کے قبضے کےلئے راہ ہموار کی جارہی ہے ۔انہوں نے مسلم لیگ ن پر بھی تنقید کی کہ وہ دوغلی پالیسی چھوڑ کر حکمرانوں کیخلاف ٹھوس موقف اپنائے اور آئی ایم ایف سے قرضے کے سلسلے میں میں حکمران پالیسی کا کھل کر پوسٹ مارٹم کرے ۔غلط خارجہ پالیسی کی بدولت سعودی عرب اور چائنہ جیسے مخلص دوست ہم سے ناراض ہیں ۔جاپان جیسا دوست ملک بھی ساتھ نہیں دے رہا۔سیاسی جماعتوں کو اسی نازک موقعہ پر وسیع تر قومی مفادات کی خاطر متحد ہو جانا چاہےے ۔ تحریک انصاف کو اپنا ہم رکاب پائینگے ۔(بےورورپورٹ)
