سےالکوٹ: معروف نجی ٹی وی چےنل (اے آر ون ورلڈ) نے گذشتہ روز اپنی نےوز بلٹن مےں پاکستان پےپلز پارٹی کی وفاقی وزےر برائے بہبود آبادی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو پاکستان مسلم لےگ (ن) کی راہنماہ کے طور پر پےش کر دےا ۔نےوز چےنل نے اپنی 3:30کی نےوز بلٹن مےں اسلام آباد سے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اےک پرےس کانفرس کرتے ہوئے براہ راستدکھاےا جس کے ساتھ ان کے نام کے ساتھ پاکستان مسلم لےگ (ن) کی راہنامہ لکھاہوا تھا۔ ےہ خبر چلنے کے بعد سےالکوٹ کے سےاسی خلقوں مےں چہ مےگوئےاں شروع ہوگئےں کہ ڈاکٹر عاشق اعوان نے پاکستان مسلم لےگ (ن) مےں شمولےت اختےار کرلی ہے۔جبکہ پاکستان پےپلز پارٹی کی طرف سے تاحال اس کی تائےد ےا تردےد نہےں کی گئی۔( بےورورپورٹ)
سےالکوٹ: گورنمنٹ جناح اےفی شےنسی ہائی سکول سےالکوٹ کےنٹ کے سنئےر ٹےچر شاہنواز وڑائچ کو ڈپٹی ڈی ای او تعےنات کردےا گےا ۔ان کی تعےناتی پر سےالکوٹ کی ادبی شخصےت چوہدری مظفر احمد نے انہےں مبار کابد پےش کی۔جبکہ شاہنواز وڑائچ نے روزانمہ آج کل کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ قوم وملت کی خدمات سر انجام دےتے ہوئے اپنی تمام تر صلاحےتوں کو کام مےں لائےں گے۔انہوں نے کہا کہ بے شک ہمےں اپنے تعلےمی ماحول کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے اور انہوں نے کہا کہ تعلےم کسی بھی ملک کی ترقی کےلئے اےندھن کا حےثےت رکھتا ہے۔( بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :لڑائی جھگڑوں کے مختلف واقعات میں ایک عورت سمیت 2 افراد زخمی ۔بتاےا گےا ہے کہ تھانہ صدر ڈسکہ کے چیسر والہ میں سابق جھگڑے کی رنجش پر عدنان وغےرہ چار افراد نے پسٹل کے بھٹ مار کر عارف کو زخمی کر دیا ۔دوسرے واقعہ میں تھانہ ہیڈ مرالہ کے موضع ڈنگے میں پیش آیا جس میں تنازعہ اراضی پر سجاد وغیرہ چار افراد نے منور حسین کی والدہ کو زخمی کر دیا ۔پولیس نے مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔( بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :تھانہ سترہ پولیس نے جواے کے اڈے پر چھاپہ مار کر اللہ دتہ سمیت آٹھ جواری جوا کھیلتے ہوئے گرفتار کر کے داؤ پر لگے ہوئی 13013 روپے بر آمد کر کے مقدمات درج کر لےے۔( بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :پولیس تھانہ سمبڑیال نے آصف کی رپورٹ پر ملزم راشد کے خلاف دو جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمات درج کرلےے ۔( بےورورپورٹ)
سیالکوٹ :مقامی پولیس نے منشیات ،ناجائز اسلحہ کے جرم میں ملزمان کیخلاف مقدمات در ج کر لےے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی نے مراتب علی سے تین بوتل شراب ،تھانہ حاجی پورہ نے عالم چوک میں شیراز سے پسٹل ،تھانہ رنگپورہ نے تالاب شیخ مولا بخش میں عامر سے پسٹل ،تھانہ کینٹ نے کمانوالہ کے تنویر ،عرفان ، عثمان اور احسن سے ایک ایک پسٹل ،تھانہ پھوکلیان نے کچھی ماند کے ظہیر سے پسٹل ،کرامت سے 12 بور ،تھانہ حاجی پورہ نے عالم چوک سے عامر سے پسٹل ،تھانہ صدر پسرور نے رانا کے ارشد سے پسٹل ، تھانہ کینٹ نے پلی توپ خانہ میں خالد سلیم سے 135 گرام چرس ،تھانہ اگوکی نے مظفر پورہ میں شفیق سے دو بوتل شراب ،تھانہ مراد پور نے کوٹلی بہرام کے منیر سے 30گرام چرس ،تھانہ سٹی ڈسکہ نے بنگلہ چوک میں آصف سے 113گرام چرس بر آمد کر کے مقدمات درج کر لےے۔(بےورورپورٹ)
سیالکوٹ: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ سید حامد حسین شاہ نے موضع ستراہ کے شیراز کو مقدمہ منشیات میں ایک ماہ قید اور ایک ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔عدم ادائیگی جرمانہ ہر ملزم کو پانچ یوم مزید قید بھگتنا ہوگی ۔(بےورورپورٹ
تازہ فضائی حملوں میں دولتِ اسلامیہ کے 14 جنگجو ہلاک
-
امریکہ کی سربراہی میں اتحادی ممالک نے شام میں تازہ فضائی کارروائی کے دوران
دولت اسلامیہ کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں تیل کے کارخانوں کو نشانہ بنایا ہے جس
میں ...
11 years ago
