Friday, November 21, 2008


سےالکوٹ: حکومت صنعتکاروں کے مسائل ترجےح بنےادوں پر حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے ان خےالات کا اظہار وفاقی وزےر مملکت و چےئر مےن بورڈ آف انوسٹمنٹ سلےم اےچ مانڈوی والا نے سےالکوٹ چےمبر آف کامرس مےں صنعتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ وزےر اعظم پاکستان ےوسف رضا گےلانی پاکستان مےں اقتصادی مےدان مےں بہتری کے خواہاں ہےں۔ ہم چاہتے ہےں پرائےوےٹ سےکٹر مےں زےادہ سے زےادہ لوگ آئےں اور ملکی ترقی مےں اپنا کردار ادا کرےں،حکومت لوکل انوےسٹر کی بھر پور حوصلہ افزائی کر رہی ہے ۔حکومت اگلے ماہ نئی ٹریڈ پالیسی لا رہی ہے ۔جس کے مطابق صنعتکار اپنے ٹرےڈ زون بنا سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایران سے گےس اور بجلی کےلئے کام ہو رہا ہے اور بہت جلد بجلی کے بحران پر قابو پا لیا جائےگا۔WTOکی سخت شرائط پر انہوںنے صنعتکاروں سے وعدہ کیا کہ وہ اس مسئلے کو سنجیدگی کے ساتھ دیکھیں گے ۔آئی ایم اے سے قرضوں کےلئے ان کی شرائط کے مطابق عوام کی سبسڈی نہیں دی جاسکی ۔سبسڈی دینے پر قرضوں کے حصول کےلئے مشکلات پید اہو سکتیںہیں ۔انہوںنے کہا کہ چائنہ اور دےگر ممالک کے مقابلے میںہمارے وسائل بہت کم ہیں سیالکوٹ میں دن بدن بڑھتی ہوئی ماحول کی آلودگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ اہل سیالکوٹ کی مثال دنیا میں صرف اسی لئے دی جاتی ہے کہ وہ اپنے مسائل پر خود قابو پا لیتے ہیں ۔اس لئے صنعتکاروںکو چاہےے کہ وہ ٹینری سے متاثرہ ماحول کی آلودگی پر قابو پانے کے لئے اپنے ذاتی وسائل بروئے کار لائیں ۔وزیر مملکت کے خطاب سے پہلے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے نو منتخب صدر حسن علی بھٹی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں 25 کروڑ روپے سے قائم سرجیکل لیبارٹری جبکہ 5 کروڑ روپے سے قائم چمڑے کی ریسرچ لیبارٹریز سیالکوٹ کے صنعتکاروں کے لئے اپنی خدمات دے رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ آف انویسمنٹ کو چاہےے کہ وہ بےرون ملک سرمایہ کاری کےلئے چھوٹے صنعتکاروں کےلئے خصوصی تعاون کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون فراہم کریں اور عالمی منڈی میں صنعتکاروں کی سہولت کےلئے خصوصی پروگرامز ترتےب دےے جائیں ۔اجلاس سے سابق ضلع ناظم میاںنعیم جاوید ،زاہد بشیر چوہدری ،خاور انور خواجہ ، حاجی مشتاق مغل اورنو منتخب نائب صدر چیمبر فاروق مائیر نے خطاب کیا۔(بےورورپورٹ