Thursday, November 20, 2008


سیالکوٹ:کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن خالد مسعود چوہدری نے سرکاری ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرےںاور عوام اور حکومت کی توقعات پر پورا اترنے کےلئے محنت ، لگن اور تندہی سے کام کریں۔وہ آج یہاں ڈی سی آفس سیالکوٹ کے روم میں مختلف سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان اور ٹی ایم اوز صاحبان سے خطاب کر رہے تھے ۔ڈی سی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) عطاء محمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے کہا کہ لوگوںکی توقعات بہت زیادہ بڑھ گئیں ہیں اس لئے سرکاری ملازمین کو چاہےے کہ وہ اپنے فرائض منصفی پوری ایمانداری سے انجام دیکر عوام کی نظروں میں اپنا کھویا ہوا مقام بحال کریں ۔انہوں نے کہا کہ جو سرکاری افسران اپنی ذمہ داریوںپوری کرنے کی اہلیت نہیں رکھتے انہیں اپنے عہدوں پر فائز رہنے کا کوئی حق نہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں غفلت ،لاپرواہی اور تساہل برتنے والے سرکاری ملازمین کو برداشت نہیںکیا جائےگا۔ کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے تمام سرکاری محکموں کے ملازمین کو ہدایت کی کہ وہ دفتری اوقات کار کی سختی سے پابندی کریں اور جو سرکاری اہلکار دفاتر میں دیر سے آنے کے عادی ہیں وہ اپنی اس عادت کو تبدیل کریں بصورت دےگر ان کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ وہ سرکاری اداروں کے اچانک دورے کریںگے اور سرکاری ملازمین کی غیر خاضری کو چیک کریں گے اور ڈیوٹی سے غےر خاضر پائے جانے والے ملازمین کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوںنے تمام سرکاری محکموںکے ضلعی سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے دفاتر میں عوام دوست ماحول کو یقینی بنائیں تاکہ سرکاری دفاتر میںآنے والے سائلان پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں ۔انہوںنے کہا کہ جب تک سرکاری دفاتر کا ماحول بہتر نہیں ہو گا اس وقت تک عوام میں حکومتی امیج بہتر نہیں بن سکتا۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژ ن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر کے تفریخی پارکوں میں انٹری فیس ختم کر دی ۔انہوں نے ٹی ایم اےز کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ وزیر اعلیٰ کے اس حکم پر جلد از جلد عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔انہوںنے ٹی ایم اےز کو ہدایت کی کہ وہ شہروں کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کےلئے وال چاکنگ کے خاتمہ اور تجاوزات کو ہٹانے کےلئے خصوصی مہم چلائیںاور اس سلسلے میں کسی سے کوئی رعایت نہ کی جائے ۔انہوںنے واضع کیا کہ ہسپتالوں،تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر کے باہر تجاوزات کو ہزگز برداشت نہیں کیا جائے گا ۔انہوں نے ضلع کی چاروںتحصیلوں کی تحصیل ایڈمنسٹریشنز کو ہدایت کی کہ وہ سڑکوں کے کناروں سے مٹی کے ڈھےروں اور کوڑا کرکٹ کو فوری طور پر ہٹانے کا بندوبست کریں اور سڑکوں کے گرین بیلٹ ایریاز میںشجرکاری کیجائے تاکہ شہروں کی خوبصورتی میں اضافہ ہو سکے۔کمشنرنے کہا کہ سرکاری داروں سے کرپشن اور بد عنوانی کا خاتمہ حکومت کی ترجیحات میںسر فہرست ہے۔اس لئے تمام سرکاری محکمے نیلامی اور ٹینڈرز کے طریقہ کار کو صاف اور شفاف بنائیں تاکہ اس سلسلے میں کسی کو انگلی کھڑی کرنے کا موقع نہ مل سکے۔کمشنر نے کہا کہ ڈی سی اواور ای ڈی اوز صاحبان زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کی خودنگرانی کریں اور اس سلسلے میں صرف ماتحت ملازمین پر ہی انحصار نہ کیا جائے۔انہوںنے یہ بھی ہدایت کی کہ سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان اپنے دفاتر میںبےٹھنے کی بجائے فیلڈ میں جا کر اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیں اور اس بارے میںکاروائی رپورٹس انہیںبھیجوائی جائیں ۔کمشنر نے تمام ریونیوز افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری واجبات کی وصولی پر خصوصی توجہ دی جائے اور بالخصوص پرانے سرکاری واجبات کی سوفی صد وصولی کو یقینی بنایا جائے۔بعد ازاں کمشنر نے ویونیوز ریکارڈ روم ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ ٹراما سینٹر اور نجمہ لیڈیز کلب کا بھی دورہ کیا۔کمشنر نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے دورے کے دوران اہلکاروںکا تلقین کی کہ وہ نیک نیتی سے کام کریں اور خلق خدا کو ریلیف پہنچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں ۔دورے کے دوران کمشنر کو ایم ایس علامہ اقبال میموریل ہسپتال نے بتایا کہ ایمرجنسی میںلائے جانے والے مریضوں کو علاج معالجے کی تمام سہولتیں مفت فراہم کی جاتی ہیں ۔کمشنرنے ہدایت کی کہ ٹراما سینٹر میں نصب سٹی سکین مشین کو فوری طور پر ٹھیک کروایا جائے تاکہ ایمرجنسی میں لائے جانے والے مریضوںکو تمام طبی سہولتیں ایک ہی چھت کے نیچے مہیا کی جاسکیں ۔