Saturday, November 22, 2008

سےالکوٹ:محکمہ تعلےم سےالکوٹ کے منہ زور افسران نے صوبائی محتسب کے احکامات ہوا مےں اڑا دئےے۔اپنے واجبات کی وصولی کےلئے سکول ٹےچر دربدر ہوگےا۔اعلیٰ حکام کو مطلع کرنے پر متاثرہ ٹےچر کو نشان عبر ت بنا دےنے کی دھمکےا ں ملنے لگےں۔ڈی سی او سےالکوٹ کےپٹن (ر) عطا محمد خان نے نوٹس لے لےا۔تفصےلات کے مطابق گورنمنٹ مسلم ہائی سکول کے ٹےچر فہد سعےد نے محکمانہ واجبات کی وصولی کےلئے متعلقہ افسران کو درخواست کی تو انہوںنے نذرانہ کا مطالبہ کر دےا ۔مزکورہ ٹےچر نے صوبائی محتسب عبدالرشےد شےخ کو درخواست دی جنہوں نے اپنے فےصلہ مےں اسکو واجبات تمام ادا کر نے کا حکم صادر فرماےا،لےکن محتسب پنجاب کے حکم کے باوجود متعلقہ افسر اسکو واجبات دےنے سے حےل حجت سے کام لے رہے ہےں۔چار سال کی اس بھاگ دوڑ کے بعد بھی جب انصاف نہ ملا تو ٹےچر فہد سعےد نے دوبارہ صوبائی محتسب اور ڈی سی او سےالکوٹ کو ساری صورت حال سے آگاہ کےا توڈی سی او سےالکوٹ کےپٹن (ر) عطا محمد خان محکمہ کے اہلکاروں کی سرزنش کرتے ہوئے اس معاملے کی تفصےلا رپورٹ طلب کر لی ۔

سےالکوٹ:گذشتہ دنوں سےالکوٹ کے علاقہ نےکا پورہ پل اےک کے پاس گٹر مےں ڈوب کر ہلاک ہو نے والے ٹی اےم اے کے سےنٹری ورکر ندےم کے قاتلوں کو ابھی تک گرفتار نہ کےا جاسکا ۔غرےب سنےٹری ورکر جو کہ 6بہنو ن اور بےمار باپ کا اکلوتا سہار اتھا کے ساتھ اظہار ےک جہتی کرتے ہوئے تحصےل ناظم سےالکو ٹ امتےاز الدےن ڈار نے ٹی اےم اے کے تما م ملازمےن بشمول افسران سے اپےل کی کہ وہ اپنے اےک دن کی تنخواہ متوفی ندےم کے ورثا ء کو دےں تاکہ ان کی کچھ مالی امداد ہوسکے ۔

سےالکوٹ: تھانہ سمبڑےال نے امجد کی رپورٹ پر محمد انور کے خلاف جعلی چےک دےنے کا مقدمہ درج کر لےا۔دوسرا مقدمہ تھانہ نےکا پورہ نے عمران اےڈووکےٹ کی رپورٹ پر شہزاد کے خلاف درج کےا جس مےں شہزاد نے اسے جعلی چےک دےا تھا۔

سےالکوٹ : لڑائی جھگڑوں کی مختلف وارداتوں مےں متعدد افراد زخمی۔تھانہ موترہ کے علاقہ مےں رنجش کی بنا پر محمدامےن وغےرہ10افراد نے ڈنڈے سوٹے کے وار کرکے اکبر کو زخمی کردےا ۔قلعہ کالروالہ کے علاقہ مےں سابق جھگڑے کی بناء پر تنوےر وغےرہ11افراد نے پسٹل کے بٹ مار کر نصےر کو زخمی کر دےا ۔پولےس نے مقدمات درج کرکے کاروئی شروع کر دی ہے۔

سےالکوٹ: سےالکوٹ پولےس نے سماج دشمن عناصر سے منشےات اور ناجائز اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔تفصےلات کے مطابق تھانہ کےنٹ پولےس نے پطرس مسےح سے پسٹل،ہماےوں سے اےک کلو تےس گرام چرس،تھانہ صدر سےالکوٹ نے ہندل سے عرفان عرف شےخو سے پسٹل،تھانہ اگوکی نے محمد ندےم سے پسٹل،تھانہ ہےڈمرالہ نے چہورچک سے افضل ،امجد،شفےق بٹ اور انور سے اےک اےک پسٹل تھانہ کوٹلی سےد امےر نے طفےل سے 115گرام چرس۔تھانہ سٹی ڈسکہ نے طارق سے اےک بوتل شراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔

سےالکوٹ: تھانہ سٹی پسرور نے موضع کھوکھراں مےں شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے والے شرابی محمد زاہد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لےا۔

سےالکوٹ:تھانہ سول لائن پولےس نے ڈسٹرکٹ جےل سےالکوت کے سپر ٹنڈنٹ کی رپورٹ پر جےل مےں مقےد اےک قےدی جاوےد سے 25گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لےا۔

سےالکوٹ: تھانہ سٹی پسرور نے موضع بوڑےکی مےں سابق جھگڑے کی بناء پر طارق وغےرہ 6افراد نے اےک خاتو ن رضےہ بی بی کو شدےد زخمی کردےا پولےس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی۔

سےالکوٹ :چوہدری محمد اخلاق ےم پی اے حلقہ پی پی 122 رانا محمد اقبال ہرناہ اےم پی اے حلقہ 121عمران اشرف اےم پی اے حلقہ 123چوہدری محمد الےاس چئےر مےن سی سی بی سےالکوٹ،علی امتےاز ،گلام حسےن ،چوہدری شمس ،آفتاب قرےشی،جہانگےر،شکےل بٹ اور حاجی افضل نے اپنے اےک تعزےتی بےان مےں پاکستان مسلم لےگ کے قائدمےاں نواز شرےف اور وزےر اعلیٰ پنجاب مےاں شہاز شرےف سے ان کے کزن مےاں سراج کی وفات پر دلی دکھ کا اظہار کےا ۔اور مرحوم کےلئے دعائے خےرکی۔