Sunday, November 16, 2008


سیالکوٹ:سیالکوٹ شہر کے نواحی دیہات بٹر کے رہائشی ایک ہزار افراد نے ہفتہ کے روز 18سالہ نوجوان کی مبےنہ پولےس تشدد کے بعد ہلاکت اور نعش کو نالے مےں پھےنک دےنے کے خلاف گوجرانوالہ جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاجی دھرنا دیا اور پولیس کے خلاف مظاہرہ کیا پولیس نے دھرنا دینے والے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے لاٹھی چارج کےا جبکہ مظاہرےن نے جوابی کاروائی کر تے ہوئے پولےس کے اہلکاروں کو زمےن پر لٹا کر ان کی دھنائی کردی ۔مظاہرہ کے ڈےڑہ گھنٹہ بعد ڈی پی او نے موقع پر پہنچ کر مظاہرےن کو انصاف کی ےقےن دہانی کروائی جس پر مظاہرےن پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔ مظاہرہ کرنے والوں میں ہر عمر کے مردو خواتین شامل تھے جنہوں نے ہاتھوں میں کتبے اٹھارکھے تھے جن پر مقامی تھانہ صدر پولیس کے خلاف مختلف نعرے درج تھے ۔ مظاہرہ کرنے والے گاؤں سے پیدل دوبرجی ملیاں چوک پہنچے اور یہاں دھرنا دیا جس سے سیالکوٹ سے گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سے نارووال جانے والی تمام ٹریفک جام ہوگئی اور گاڑیوںاور بسوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔مقتول کی والدہ د فہمےدہ بی بی نے روزنامہ آج کل سے بات کرتے ہوئے پولےس پر الزام لگاےا کہ اس کا بےٹا سلطان محمود عرف چاند بٹ اپنے چند دوستوں کے ساتھ موضع مےانی مغلاں والی مےلہ دےکھنے جارہے تھے جہاں پر موضع مغلاں والی مےں ٹھےکری پہرے والوں نے ان کو روکا جس پر ان کا آپس مےں تکرار ہوا جس پر پولےس اس کے بےٹے اور اس کے دو دوستوں وسےم اور سدھےر کو پکڑ کر نامعلوم مقام پر لے گئی ۔مقتول کی والدہ نے کہا کہ پولیس تھانہ صدر نے مےرے بےٹے کو تشدد کرکے ہلاک کیااور بعدازاں واقعہ کو چھپانے کیلئے اس کی نعش موترہ کے علاقہ میں پھینک دی ۔ اس دوران پولےس مختلف بہانوںسے ہمارے گھروں پر رےڈ کرتی رہی اور ہمےں ڈاراتی دھمکاتی رہی جبکہ مےرے14 سالہ بےٹے رضوان کو پولےس نے بغےر جرم کے پکڑ رکھا ہے اور مےرے اےک بےٹے کو مارنے کے بعد دوسرے کی رہائی کےلئے بھاری رشوت کا مطالبہ کےا جارہا ہے۔مقتول کی والدہ نے کہا4نومبر سے لےکر 14نومبر تک ہمےں کوئی خبر نہ تھی کہ وہ کس حال مےں ہے ۔ اور دس دنوں کے بعد ڈسکہ مےںموجود اےک اےن جی او "ےنگ بلڈفےڈرےشن ڈسکہ "نے ہمےں بتاےا کہ انہوں نے اےک لاوارث نعش کو دفن کےا ہے ۔نعش کی فوٹو دےکھنے کے بعد ہم نے اپنے بےٹے چاند بٹ کو پہچان لےا اور ہمےں ےقےن ہے کہ اس کو پولےس نے مار ا ہے۔۔مقتول کی والدہ نے اپےل کی کہ وزےرا علیٰ پنجاب مےرے ساتھ انصاف کرتے ہوئے مےرے بےٹے کو قاتلو ں کو گرفتار کر کے انہےں کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔ ڈی ایس پی صدر سرکل محمد اکرام خان کے چھٹی پر ہونے کے باعث اضافی چارج کے حامل ڈی اےس پی سمبڑےال الطاف وٹو نے روزنامہ آج کل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار ہونے والے افراد کے خلاف ڈکیتی وغیرہ کے متعدد مقدمات درج ہیںاور یہ پولیس کو مطلوب تھے ےہ لوگ ڈکےتی کی واردات کےلئے جارہے تھے کہ ٹھےکری پہرہ کرنے والے گاؤں کے لوگو ں کے درمےان فائرنگ مےں ےہ نوجوان ہلاک ہوا ا تاہم مظاہرین بلاجوازپولیس کو تنقیدکا نشانہ بنارہے تھے ۔(بےورورپورٹ)

سےالکوٹ : ےنگ بلڈ فےڈرےشن کے صدر تنوےر مغل نے روزنامہ آج کل کو بتا ےاتھانہ موترہ نے 9نومبر کو اےک لاوارث لاش جو کہ انہےں موضع اسماعےل اعوان کے ساتھ نالہ اےک مےں سے ملی تھی ہمارے حوالے کی جس کوامانتا 10نومبر کوقبرستان محلہ شاہ شرےف مےں دفنا دےا گےا اور آج کچھ لوگ آئے جنہوں نے لاش کو چاند بٹ کے نام سے شناخت کر لےا۔جبکہ پولےس والے بھی ہم سے لاش کی فوٹو لےکر گئے ہےں ۔(بےورورپورٹ)