
سیالکوٹ : تھانہ موترہ کے علاقہ ڈسکہ روڈ آڈھا سٹاپ کے پاس بس اور موٹرسائیکل کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے آنے والی مزدابس نمبرLRO 2655 سیالکوٹ آرہا تھا کہ گھوئنکی اور آڈھا سٹاپ کے درمیان اس کاٹائر ہیڈ کھل گےا جس سے بس بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل کو روندتی ہوئی الٹ گئی جس سے موٹر سائیکل پر سوار 45 سالہ موترہ کا رہائشی محمد اشرف ولد محمد ابراہیم موقع پر ہی د م توڑ گےاجبکہ بس میں موجود پانچ افراد ،اسد علی ، محمد افضل ، بہادر علی اور محمد علی زخمی ہوگئے ۔خادثہ کی اطلاع پر ریسکیو1122نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد دی۔ تھانہ موترہ نے گاڑی قبضہ میںلیکر کاروائی شروع کر دی ہے ۔
