Thursday, November 20, 2008

سیالکوٹ:حکومت پنجاب نے ایک نوٹیفکیشن کے ذرےعے پنجاب کے تمام اداروں کو ترقیات پروگرامز میں''خوشحال پاکستان پروگرام '' کو ''پیپلز ورکس پروگرام ''لکھنے کا پابندکر دیا ۔یاد رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظےر بھٹو کے دور حکومت میں ترقیاتی کاموں کو ''پیپلز ورکس پروگرام ''کے تحت کیاجاتا تھا۔

سیالکوٹ:سیاست میںوضعداری بھی کوئی شے ہوتی ہے ۔اور پھر پنجاب کا تو اپنا ایک خاص وضع دارانہ کلچر پورے برصغےر میں منفرد ہے ۔لیکن بعض مسلم لیگی (ن) راہنما ؤں نے گورنر ہاؤس میں گورنر پنجا ب کی پرائیوٹ زندگی کو سکینڈ لائز کرنے کی کو شش کی ہے ۔یہ وضعدارانہ اقدار کیخلاف ہے اس لئے پی پی پی کے کارکنوں کو چاہےے کہ وہ مہذبانہ انداز میںمسلم لیگ ن کے راہنماؤں کے رویہ پر احتجاج کریں ۔یہ بات پی پی پی کے سابق پنجاب صدر رانا شوکت محمود نے اپنے ایک ٹیلفونک بیان میں عبدالعزیز صدر پی پی پی ہیومن رائٹس ونگ سیالکوٹ شہر کی وساطت سے پی پی پی سیالکوٹ کے ورکروں کو کہی ۔ اس پیغام کے رد عمل میں عبدالعزیز نے کہا کہ شہر سیالکوٹ کا شعبہ ہیومن رائٹس مسلم لیگ ن کی پی پی پی راہنماؤں بالخصوص گورنر پنجاب کی کردار کسی کی اجازت نہیں دے سکتا ہم بھرپور احتجاج کریںگے ۔اور پارٹی تنظیمو ںکے ورکروں کے ساتھ ملکر متفقہ طور پر بھی احتجاج کا کوئی فارمولہ بنائے گے۔

سیالکوٹ:خاتون کو ٹیلیفون پر دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج۔بتایا گےا ہے کہ تھانہ سول لائن کے علاقہ ضلع کچہری میںخالد گڈو نے طاہرہ بےگم کو ٹیلی فون پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔خاتون کو رپوٹ پر تھانہ سول لائن نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے کاروائی شر وع کر دی ۔

سیالکوٹ:تھانہ کینٹ پولیس نے ڈالووالی کے محمد اسلم کی رپورٹ پر اسکے ہم نام محمد اسلم جبکہ محمد کوثر کی رپورٹ پر بر کت کیخلاف جعلی چیک دینے کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لےے ۔

سیالکوٹ: سماج دشمن عناصر سے ناجائز اسلحہ اور منشایات بر آمد۔تھانہ کینٹ کے ساہووالی میں منشاء سے 145گرام چرس ،سٹی ڈسکہ نے محمد ریاض سے 110 گرام چرس، تھانہ صدر پسرور نے بھاگووال چوک سے ساجد سے پسٹل بر آمد کر کے مقدمات درج کرلےے ۔؎

سیالکوٹ:ضلع سیالکوٹ کے دو ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ( ریونیو)نے چھاپہ مار کر مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے پر دو دوکانداروں کیخلاف مقدمات درج کےے ۔DDOR پسرور محمد انور اعوان نے غلہ منڈی پسرور میںچھاپہ مار کر عبد العزیز کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔دوسرا چھاپہ DDORسیالکوٹ علی رضا نے کوٹلی کھوکھراں میں مارا جہاں پر دوکاندار حمید کیخلاف مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے کا مقدمہ در کر کیا گےا۔

سیالکوٹ: تھانہ سٹی ڈسکہ نے جامکے پل میںواردات کی نےت سے بےٹھے ہوئے تین ملزمان مدثر ، علی رضا اور عمر کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے تین پسٹل بر آمد کر لےے ۔

سیالکوٹ:پنجاب ٹیچر ز یونین ضلع سیالکوٹ کا اجلاس ضلعی کنونئےر عبد القیوم راہی کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میںپنجاب ٹیچرز یونین ضلع سیالکوٹ کے راہنماؤں چوہدری انعام اللہ ،شبےر احمد مرزا، ملک محمد اعظیم ،محمد امتیاز طاہر ،رفاقت باجوہ ،ظفر اقبال ، جاوید خان ، حبےب اللہ ، فاروق سلطان ، صمیم قریشی ، نور عالم طاہر، رانا بشارت علی ، اعظم گوجر اوردےگر نے متفقہ طور پر قرار داد منظور کرتے ہوئے کیا کہ حالیہ ایجوکیٹرز کی بھرتی کے سلسلہ میں محکمہ تعلیم سیالکوٹ کی طرف سے بھرتی فارم امیدوارں کے فون نمبرز کا ندراج ہونے کی وجہ سے بھرتی کے لئے مقرر کردہ کمیٹی کا عملہ خواتین امیدواروں کے فون نمبرز پر کال کر کے ان کو بلیک میل کر رہا ہے اور میرٹ کے بارے میں غلط معلومات فراہم کر کے میرٹ کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں اور امیدواروں کو پریشان کیا جارہا ہے ۔اجلاس میں اس قسم کی حرکات کرنے والے عناصر کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور ڈی سی او ، ای ڈی او ایجوکیشن سے مطالبہ کیا کہ تحقیقات کر کے اس قسم کے لوگوں کا محاسبہ کیا جائے اور ان کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔

سیالکوٹ:پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ضلع سیالکوٹ کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد عارف چوہدری نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو اپنی اوقات میں رہتے ہوئے گورنر پنجاب کیخلاف نازیبا بےانات نہیںدینے چاہیں ۔انہوںنے کہا کہ سابق مسلم لیگ ن کے دور کے خاتمے پر وزیر اعظم ہاؤس سے میاں نواز شریف کے بےڈ روم سے ملنے والی جنسی ادویات اور خاص چیزیں کسی کو بھولی نہیں ہیں ۔ حالات کا تقاضا ہے کہ مفادات کی سیاست سے نکل کر ملکی سیاست میں ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی کوشش کیجائے۔حاجی محمد عارف نے مزید کہا کہ مرکز میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور پیپلز پارٹی کی حکومت کبھی بھی نہیں چاہےے گی کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت کے آگے روڑے اٹکائے کیونکہ پاکستان پیپلز پارٹی محنت کشوں کی پارٹی ہے ۔اور عوام کے مفاد میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔